Tag: Pink Water

  • نلکوں سے آتے گلابی پانی نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا

    نلکوں سے آتے گلابی پانی نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا

    چین کے کچھ علاقوں میں لوگوں کے گھروں میں نلکوں سے رنگین پانی آنے لگا جس نے مقامی افراد کو خوفزدہ کردیا۔

    شمالی چین کے علاقوں میں نلکوں سے گلابی رنگ کا پانی آنے لگا جس نے مقامی افراد کو پریشان کردیا، متعدد افراد نے اس پانی کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ رنگین پانی دو دن تک ان کے گھر میں آتا رہا اور اس کے بعد خود ہی معمول پر آگیا۔

    اس دوران حکام تفتیش کرتے رہے کہ پانی کا رنگ کیوں بدل گیا لیکن تاحال وہ اس کی وجہ تلاش نہیں کرسکے۔

    پانی کی رنگت میں ایسی تبدیلی اس سے قبل سنہ 2017 میں بھی دیکھی گئی تھی، حکام کا کہنا ہے کہ پانی کا رنگ گلابی ہوجانے کی وجہ وہ کیمیکل ہے جو پانی کو ٹریٹ (صاف) کرنے کے لیے اس میں شامل کیا جاتا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ یہ کیمیکل بے ضرر ہے اور پینے کے لیے بالکل محفوظ ہے۔

  • پانی کی گلابی رنگت سے لوگ خوفزدہ، ہزاروں گیلن پانی ضائع

    پانی کی گلابی رنگت سے لوگ خوفزدہ، ہزاروں گیلن پانی ضائع

    آپ کو یاد ہوگا چند روز قبل اسپین میں ایک دریا کے پانی کا رنگ سبز ہوگیا تھا۔ رنگ کی تبدیلی پانی میں ڈالے جانے والے کیمیائی مادوں کی وجہ سے ہوئی تھی جو پانی کا تجزیہ کرنے کے لیے ڈالے گئے تھے۔

    ایسا ہی ایک واقعہ کینیڈا کے ایک قصبے میں بھی پیش آیا جب اچانک نلکوں سے گلابی رنگ کا پانی بہنے لگا۔ رہائشیوں نے خوفزدہ ہو کر نلکے کھلے چھوڑ کر پانی کو بہہ جانے دیا جس کے باعث ہزاروں گیلن پانی ضائع ہوگیا۔

    pink-2

    کینیڈا کے شمال مغرب میں واقع قصبہ ایڈمنٹن میں شہری اپنے گھروں کے نلکوں سے گلابی رنگ کے پانی کو بہتا دیکھ کر خوفزدہ اور تشویش کا شکار ہوگئے۔

    تاہم جلد ہی قصبے کے میئر نے پیغام جاری کیا کہ یہ پانی استعمال کے لیے بالکل محفوظ ہے اور اس میں کسی قسم کے زہریلے مواد کی آمیزش نہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ قصبے کو پانی فراہم کرنے والے فلٹریشن پلانٹ کی صفائی کے لیے پوٹاشیئم استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے بہت زیادہ استعمال سے پانی کا رنگ گلابی ہوجاتا ہے البتہ اس کے کوئی مضر نتائج نہیں ہوتے۔

    انہوں نے شہریوں کی پریشانی پر معذرت کا اظہار بھی کیا۔

    pink-3

    لیکن ان کا بیان جاری ہونے سے قبل ہی قصبے کے افراد ہزاروں گیلن پانی ضائع کر چکے تھے۔

    میئر کے اعلان کے بعد لوگوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو پہلے سے اس بات کا اعلان کرنا چاہیئے تھا تاکہ قصبے میں بلا وجہ خوف و ہراس نہ پھیلتا۔