Tag: Pipeline Burst

  • پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والے تمام 7 پمپس بند

    پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والے تمام 7 پمپس بند

    ٹھٹھہ: پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والے تمام 7 پمپس بند ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی، جس کی وجہ سے شہر کو پانی فراہم کرنے والے تمام 7 پمپس بند ہو گئے ہیں۔

    تمام پمپ بند ہونے سے کراچی کو 7 کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہو گئی، لانڈی، ملیر، کورنگی، شاہ لطیف ٹاؤن، قائد آباد، گلشن حدید، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں پانی کی قلت ہوگی۔

    پھٹنے والی پائپ لائن کا مرمتی کام شروع نہ ہو سکا، متاثرہ پائپ لائن سے پانی کا اخراج بھی جاری ہے جس کی وجہ سے پورا علاقہ پانی سے بھر گیا، پائپ لائن کی مرمت کے لیے کراچی سے ٹیکنیکل ٹیم روانہ ہوگی۔

  • پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو 530 ملین گیلن کی پانی فراہم معطل

    پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو 530 ملین گیلن کی پانی فراہم معطل

    ٹھٹھہ: پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو 530 ملین گیلن کی پانی فراہم معطل ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہونے سے 72 انچ قطر کی لائن نمبر 5 پھٹ گئی، جس سے 4 پمپ بند ہو گئے، اور کراچی کو 530 ملین گیلن کی پانی فراہم معطل ہو گیا۔

    چیف انجینئر واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے اور متاثرہ لائن کا مرمتی کام 24 گھنٹے میں مکمل کر دیا جائے گا۔

    چیف انجینئر نے کہا کہ کراچی شہر کو پانی کی فراہمی متبادل لائنوں سے جاری ہے۔

    دوسری طرف کراچی والوں کے لیے رمضان امتحان بن گیا ہے، گیس بحران کے بعد پانی کا بحران بھی سر اٹھانے لگا ہے، سخی حسن ہائیڈرنٹ میں پانی کی عدم فراہمی پر نارتھ کراچی اور بفرزون کے مکینوں نے مظاہرہ کیا۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں، حکومت رمضان میں کچھ تو خیال کرے۔

  • ویڈیو: پانی کے پریشر سے زمین پھٹنے کا دل دہلا دینے والا منظر، خاتون زد میں آ گئی

    ویڈیو: پانی کے پریشر سے زمین پھٹنے کا دل دہلا دینے والا منظر، خاتون زد میں آ گئی

    مہاراشٹر: بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک علاقے میں سڑک پر زیر زمین پائپ لائن اچانک پھٹنے سے اسکوٹی پر جانے والی خاتون گر کر زخمی ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے ایوت محل شہر میں پانی کی سپلائی کی پرانی زیر زمین پائپ لائن اچانک پھٹ گئی، پائپ لائن میں پانی کا پریشر اتنا تیز تھا کہ سڑک کو توڑ کر پانی کا تیز فوارہ نکلنا شروع ہو گیا۔

    پائپ لائن پھٹنے کا سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گیا ہے، جس کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کوئی دھماکا ہوا ہو، پانی کے پریشر سے سڑک کا ٹکڑا بھی اکھڑ گیا اور اس دوران اسکوٹی پر جانے والی ایک لڑکی گر کر زخمی ہو گئی۔

    معلوم ہوا ہے کہ جس سڑک پر یہ حادثہ پیش آیا ہے اسی راستے پر اسکول اور کالج واقع ہیں، مہاراشٹر کے وزیر سنجے راٹھور کا گھر بھی قریب میں ہی واقع ہے، اگرچہ اس راستے پر ہر وقت بھاری ٹریفک رہتی ہے تاہم پائپ لائن پھٹنے کے وقت سڑک پر بھیڑ نہیں تھی۔

    واقعے کا سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے مہاراشٹر لائف اتھارٹی کی بدانتظامی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

    بتایا جا رہا ہے کہ یہ پائپ لائن 1972 میں بچھائی گئی تھی جو کافی خستہ حال تھی، اس لیے پانی کے دباؤ کی وجہ سے پھٹ گئی۔