Tag: pir mazhar ul haq

  • غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: ہائیکورٹ نیب پر سخت برہم

    غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: ہائیکورٹ نیب پر سخت برہم

    کراچی: سابق وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر الحق کے دور میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کے دوران انکوائری مکمل نہ کرنے پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے نیب پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 3 سال سے انکوائری چل رہی ہے۔ ریفرنس دائر نہیں کرنا تو کیس بند کردیں۔ کیا نیب کو ایک انکوائری کے لیے 10 سال چاہئیں؟

    مزید پڑھیں: پیر مظہر الحق کی ضمانت میں توسیع

    چیف جسٹس نے کہا کہ نیب کے تفتیشی افسران کو تفتیش کرنا ہی نہیں آتی۔

    عدالت نے پیر مظہر الحق اور دیگر کے خلاف 15 جولائی تک ریفرنس دائر کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    یاد رہے کہ نیب کے مطابق پیر مظہر الحق نے اپنے دور وزارت میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی 13 ہزار سے زائد غیر قانونی بھرتیاں کیں۔

    کیس میں سابق صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق اور 3 مزید ملزمان پہلے ہی حفاظتی ضمانت پر آزاد ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عدالتیں پیر مظہر الحق کے تعلیم دشمن بیان کا نوٹس لیں، الطاف حسین

    عدالتیں پیر مظہر الحق کے تعلیم دشمن بیان کا نوٹس لیں، الطاف حسین

    حیدر آباد: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ دہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کو ووٹ دینے اور اور ان پر الیکشن میں حصہ لینے پرعائد پابندی فی الفورختم کی جائے ، انہوں نے کہا کہ عدالتیں پیر مظہر الحق کے تعلیم دشمن بیان کا فی الفور نوٹس لیں۔

    انہوں نے کہاکہ سندھ کے سابق وزیرتعلیم کی جانب سے حیدرآبادمیں یونیورسٹی کے قیام کی مخالفت کے علم دشمن اور متعصبانہ بیان کا نہ وزیراعظم نے نوٹس لیا اور نہ ہی سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس حضرات کی جانب سے ایسے غیرآئینی ،غیرقانونی اور متعصبانہ الفاظ کے کھلے استعمال پر ازخود نوٹس لیاگیا۔اگر کسی اور ملک کے وزیرتعلیم نے ایسا متعصبانہ بیان دیا ہوتا تو اسے سخت ترین سزا دیکر نشان عبرت بنادیا جاتا۔

    اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے دعوت حلیم میں شرکت کرنے پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اورانہیں حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام پر دلی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے یونیورسٹی کے قیام کے کارخیر میں حصہ لینے پر بحریہ ٹاوٴن کے سربراہ ملک ریاض، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، پیپلزپارٹی کے کوچیئرپرسن آصف علی زرداری اور یونیورسٹی کیلئے 50 ایکڑزمین الاٹ کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بیرون ِ ملک مقیم پاکستانی ملک کی معیشت میں اہم حصہ ادا کرتے ہیں اور انہی کی بدولت ملک میں ڈالر اور دیگر غیر ملکی کرنسی آتی ہے لہذا انہیں بھی پاکستان کا باقاعدہ شہری تسلیم کرتے ہوئے ان پر ووٹ نہ ڈالنے کی پابندی ختم کی جائے۔

    یہ بات جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے حیدرآباد زون کے تحت حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کی خوشی میں عمائدین شہرکے اعزاز میں دعوت حلیم کے شرکاء سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں حیدرآباد شہر کے دانشوروں،پروفیسرز، وکلاء، ڈاکٹرز، انجینئرز، علمائے کرام اور تاجروں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، رابطہ کمیٹی کے ارکان ، ایم کیوایم حیدرآبادزونل کمیٹی کے ارکان اور حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔