Tag: Pishin

  • پشین کے رہائشی میں کانگو وائرس کی تصدیق، بھائی اور والد کانگو اور کرونا سے جاں بحق ہوئے

    پشین کے رہائشی میں کانگو وائرس کی تصدیق، بھائی اور والد کانگو اور کرونا سے جاں بحق ہوئے

    پشین: ضلع پشین کی تحصیل برشور کے رہائشی میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برشور کے رہائشی محمد بصیر میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان کا بھائی بھی کانگو وائرس سے زندگی کی بازی ہار گیا تھا، جب کہ والد سید نور بھی کرونا وئرس کا شکار ہو کر دم توڑ گئے تھے۔

    کانگو وائرس سے متعلق محکمہ صحت بلوچستان نے جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے، ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کانگو وائرس کے مزید 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    سول اسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس کیسے پھیلا؟ انکوائری میں اہم انکشاف

    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2 پازیٹو جب کہ 20 کی رپورٹ منفی آئی ہے، 25 اکتوبر سے اب تک صوبے میں کانگو وائرس کے 21 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اور متاثرہ مریض فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

  • کوئٹہ: خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے چار بچے جاں بحق

    کوئٹہ: خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے چار بچے جاں بحق

    ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں بچوں سمیت متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    گذشتہ روز لاہور میں شدید بارش کے باعث شادباغ وسن پورہ میں دو منزلہ مکان کی چھت گری، جس کے ملبے تلے دب کر دو بچوں اور دو خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق ہوئے۔

    اسی طرح کا ایک اور افسوسناک واقعہ کوئٹہ میں پشین کے علاقے بوستان میں گھر کی چھت گرگئی، افسوسناک واقعے میں چار بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ بوستان کلی دیگی میں رات گئے پیش آیا، جاں بحق افراد میں باپ داؤد اور اسکے چار بچے شامل ہیں، واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں کو ملبے تلے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

    لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ علاقے میں بارش اور مکان کی خستہ حالی پرپیش آیا۔

  • پشین میں مکان کی چھت گرنے سے4 بچے جاں بحق

    پشین میں مکان کی چھت گرنے سے4 بچے جاں بحق

    پشین: صوبہ بلوچستان کے علاقے پشین میں مکان کی چھت گرنے سے 4 بچے جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ضلع پشین کے علاقے یعقوب کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

    افسوس ناک واقعے میں زخمی ہونے والے تین افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

    کراچی: کورنگی میں مکان کی چھت گرنے سے3 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کورنگی کے علاقے گلگت کالونی میں دو منزلہ مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ 28 جنوری 2019 کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    افسوس ناک حادثے میں باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔