Tag: pitches

  • نیویارک کی پچ میں بولرز اور بلے بازوں کیلئے کونسا راز پوشیدہ ہے؟

    نیویارک کی پچ میں بولرز اور بلے بازوں کیلئے کونسا راز پوشیدہ ہے؟

    نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے میچز کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، جبکہ ڈراپ ان پچوں پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    نیویارک میں کل آٹھ میچ کھیلے جائیں گے جن میں پاکستان اور بھارت کے دو دو میچ بھی شامل ہیں۔

    قومی ٹیم کے بلے باز امام الحق نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں نیویارک کی پچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک کی ڈراپ ان وکٹ ہے، یہاں کی نارمل وکٹ نہیں ہے جیسے کہ پوری دنیا میں ہوتی ہے۔

    امام الحق نے کہا کہ جب آپ ڈراپ ان وکٹوں پر کھیلیں گے تو کسی کو بھی نہیں پتہ ہوتا کہ آگے کیا ہونا ہے،امام الحق نے کہا کہ جب سری لنکا نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف باؤلنگ کی، کلاسن اور ڈی کوک جیسے بلے باز کے بھی اسٹرائک ریٹ ایک دم نیچے آگئے۔

    اس سے پتہ چلتا ہے کہ وکٹ ویسے نہیں تھے، جیسے ہم نے یو ایس اے کے میچ میں دیکھے تھے کہ میچ کے دوران خوب چھکے لگے تھے، امام الحق نے کہا کہ وکٹ کچھ بہتر ہونی چاہئے تھی کہ ہمیں کم سے کم 170 کا اسکور دیکھنے کو مل سکے۔

    اس سے قبل سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ بھی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے میں ڈراپ ان پچز پر تنقید کرچکے ہیں۔

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

  • نیشنل اسٹیڈیم میں پچز کی تیاریاں ‘مٹی’ کہاں سے منگوائی گئی؟

    نیشنل اسٹیڈیم میں پچز کی تیاریاں ‘مٹی’ کہاں سے منگوائی گئی؟

    کراچی: ڈراپ ان پچز کا آئیڈیا ترک کرنے کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں نئی پچز پر کام شروع کردیا گیاہے، پچز کی تیاری کے لئے ‘مٹی’ بھی منگوالی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ خصوص برائے کھیل شعیب جٹ کے مطابق پی سی بی نے نئی پچز پر کام شروع کردیا ہے، نئی وکٹوں کیلئے گجرانوالہ اور نندی پور سے مٹی منگوالی گئی ہے اسکے علاوہ آسٹریلیا سے بھی مٹی منگوائی گئی ہے جو آئندہ چند روز میں کراچی پہنچ جائے گی۔

    بتایا گیا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں مجموعی پر دس سے بارہ پچز بنائی جائیں گی، پی سی بی حکام کے مطابق نئی پچز بیٹسمینوں اور بولرز دونوں کے لیے سازگار ہوں گی اور اس پر اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ۔

    مزید پڑھیں: انگلش کاؤنٹی میں حسن علی نے دھوم مچادی

    پی سی بی حکام نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئی پچز نئے ڈومیسٹک سیزن سے پہلے تیار کرلی جائیں گی، پچز کی تیاری کے باعث ویمن ٹیم کا تربتی کیمپ بھی حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں لگایا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے دوران پچز پر دنیا بھر میں تنقید ہوئی، بیٹسمینوں نے وکٹ پر رنز کے انبار لگائے جبکہ بولرز کے لئے وکٹیں لینا درد سر بن گیا تھا، آئی سی سی کی جانب سے راولپنڈی کی پچ کو ناقص بھی قرار دیا گیا تھا۔