Tag: PK – 95 by election

  • لوئردیرپی کے95پرضمنی الیکشن، جماعت اسلامی کامیاب

    لوئردیرپی کے95پرضمنی الیکشن، جماعت اسلامی کامیاب

    لوئردیر: پی کے پچانوے کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی، تاہم غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس حلقے سے جماعت اسلامی کے اعزازالملک کامیاب ہوئے ہیں ۔

    خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 95 میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کےسینیٹربننےسے خالی ہونیوالی نشست پر جماعت کے اعزازالملک اور اے این پی کے بہادر خان کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔

    پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہا،پچاسی پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز نے اپنے پسندیدہ نمائندے کو ووٹ دیا ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

    تاہم غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی کے پچانوے میں جماعت اسلامی کے کے امیدوار اعزازالملک نے  19،812 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی ۔جبکہ ان کے مقابلے میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار بہادر خان نے 15،954 ووٹ حاصل کئے

    خیبرپختونخوا کی نشست پی کے پچانوے کے ضمنی الیکشن میں خواتین کےواحد پولنگ اسٹیشن پر ایک بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیا گیا، ذرائع کےمطابق حلقےمیں خواتین کے ووٹ ڈالنےپر غیر علانیہ پابندی ہے۔

    حلقے میں رجسٹرڈووٹرزکی تعدادایک لاکھ باسٹھ ہزار ہے، جن کیلئےکُل پچاسی پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے، ہزاروں خواتین ووٹرز بھی ہیں،جن کیلئے صرف ایک پولنگ اسٹیشن بنایا گیا تھا۔

  • لوئردیرپی کے95 ضمنی الیکشن، ووٹوں کی گنتی جاری

    لوئردیرپی کے95 ضمنی الیکشن، ووٹوں کی گنتی جاری

    لوئردیر: پی کےپچانوے کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، دس پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے اعزازالملک کو برتری حاصل ہے ۔

    خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے پچانوے کی نشست پر ضمنی الیکشن کی پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، خیبرپختونخوا کی نشست پی کے پچانوے کے ضمنی الیکشن میں خواتین کےواحد پولنگ اسٹیشن پر ایک بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیا گیا۔

    خیبرپختونخوا کاضلع لوئردیر پی کے پچانوے میں ضمنی انتخاب ہوا جہاں  پولنگ اسٹیشن پر گہما گہمی بھی عروج پر تھی۔ ایسے میں اے آر وائی نیوز نے ایک ایسا پولنگ اسٹیشن ڈھونڈ نکالاجہاں ایک بھی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا۔

    حلقے میں رجسٹرڈووٹرزکی تعدادایک لاکھ باسٹھ ہزار ہے، جن کیلئےکُل پچاسی پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے، ہزاروں خواتین ووٹرز بھی ہیں،جن کیلئے صرف ایک پولنگ اسٹیشن بنایا گیا تھا۔

    خواتین کےواحد پولنگ اسٹیشن پر ایک بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیا جاسکا، ذرائع کےمطابق حلقےمیں خواتین کے ووٹ ڈالنےپر غیر علانیہ پابندی ہے۔

    ماضی میں بھی الیکشن دو ہزار تیرہ کے دوران محتلف علاقوں میں مقامی جرگوں کی طرف سے خواتین کی ووٹنگ پر پابندی لگانے کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔

     

  • خیبرپختونخوا:حلقہ پی کے95 میں ضمنی انتخاب، پولنگ جاری

    خیبرپختونخوا:حلقہ پی کے95 میں ضمنی انتخاب، پولنگ جاری

    پشاور: خیبر پختون خوا کے حلقہ پی کے پچانوے میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے، جماعت اسلامی اور اے این پی کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔

    خیبرپختون خوا کے حلقہ پی کے پچانوے میں ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری ہے، حلقے میں پچاسی پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں ایک لاکھ باسٹھ ہزار ووٹر شام پانچ بجے تک حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھی ووٹ ڈالنے ثمرباغ ہائی اسکول پہنچے۔

    میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن جماعت اسلامی ہی جیتے گی، حلقہ میں بیالس پولنگ اسٹیشن کو حساس جبکہ تینتس کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

    دونوں جماعتوں کے جانب سے ووٹرز کیلئے انتخابی کیمپ بھی لگائے گئے ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

    یہ نشست جماعت اسلامی کے سراج الحق کے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی ہے۔