Tag: plan c

  • پی ٹی آئی کا احتجاج، چوہدری نثاربرہم ہوگئے

    پی ٹی آئی کا احتجاج، چوہدری نثاربرہم ہوگئے

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ،’’بس اب بہت ہوگیا، ہم پرامن شہریوں کو لاقانیونیت اور غنڈہ گردی کے حوالے نہیں کرسکتے‘‘۔

    پیر کے روز پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ حکومت کافی عرصے سے پی ٹی آئی کے دھرنے اوراحتجاج کے معاملے پرنرمی سے کام لے رہی ہے لیکن اب حد ہوچکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ معصوم اورپرامن شہریوں کو لاقانیونیت، غنڈہ گردی اور سینہ زوری کے سامنے لاوارث نہیں چھوڑا جاسکتا۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ وہ کل وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کریں گے اور اس تمام معاملے سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

    انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ،’’حکومت کو اب حرکت میں آنا ہی پڑے گا‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تحریکِ انصاف اپنے نظریات کی ترویج کا حق رکھتی ہے لیکن اسے دوسروںکے نظریات کا بھی احترام کرنا ہوگا۔

  • نوازشریف دھاندلی کی تحقیق کرائیں یا گھرجائیں، عمران خان

    نوازشریف دھاندلی کی تحقیق کرائیں یا گھرجائیں، عمران خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کرائی جائیں ورنہ پھرنوازشریف حکومت نہیں کرسکیں گے۔

    عمران خان پنجاب اسمبلی کے باہرمرکزی دھرنے سے خطاب کررہے تھے اورانہوں نے کہا کہ آپ 2013 کے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف فیصلہ دے دیا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ماڈل ٹاؤن سانحے پر رانا ثناء اللہ کو جیل میں ڈالا جاتا تو فیصل آباد میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع نہیں ہوتا۔

    انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ میڈیااورخواتین کی حفاظت کرنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس دوراستے ہیں ایک جوڈیشل کمیشن بنا کر تحقیقات کرائیں اور دوسرا راستہ مشکل ہے آپ حکومت نہیں کرسکیں گے۔

    ملک میں صاف اورشفاف الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں اوریہ ہمارا جمہوری حق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بچے اور خواتین بھی اس احتجاج میں شامل ہیں اور جب بچے بچے کے منہ پر ایک ہی نعرہ ہے اور وہ ہے ’گو نواز گو‘۔

    تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم پر امن طریقے سے احتجاج کر کے انصاف طلب کررہے ہیں اورہم انصاف لے کررہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ قوم جاگ گئی ہے اور اپنے حقوق سے واقف ہے۔ نواز شریف اور آصف زرداری کا احتساب کیا جائے گا۔

    انہوں نے تقریر کے اختتام پر میر شکیل الرحمن کو مخاطب کرکے کہا کہ ’تم بکے ہوئے ہو میڈیا کا غلط استعمال نہ کرو‘۔

    انہوں نے تقریر کے دوران اہلیانِ لاہور کا شکریہ ادا کیا بالخصوص تاجر برادری اور ٹرانسپورٹر کا شکریہ ادا کیا۔


    Khan Aims To Remove Nawaz by arynews

  • لاہورجاگ گیا ہے ، شیخ رشید

    لاہورجاگ گیا ہے ، شیخ رشید

    لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ عوام کا سمندر دیکھ رہے ہیں اور اگر یہ عوام جاتی امراء آگئے تو تباہی ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جمہوری طریقے سے اپنا حق مانگ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ریکوڈک سمیت دیگر منصوبوں میں دھاندلی کرکے جو پیسے بنائے وہ سب عمران خان واپس لائے گا۔

    انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو مخاطب کر کے کہا کہ جب لاہور جاگتا ہے تو پورا ملک جاگ جاتا ہے ، ڈکٹیٹر کو بھی مقابلے سے بھاگنا پڑتاہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے جمہوریت کے مطالبے تسلیم نہ کئے تو یہ جاگا ہوا لاہور جاتی امراء پہنچ جائے گا۔


    Lahore Has Risen Against Nawaz Sharif, says Rashid by arynews

  • نوازشریف پرمزید دباؤ ڈالیں گے، عمران خان

    نوازشریف پرمزید دباؤ ڈالیں گے، عمران خان

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام کو ایک دن زحمت اٹھانا پڑی اس کا ہمیں احساس ہے لیکن یہ ایک دن نیا پاکستان بنائے گا۔

    عمران خان اپنے پلان سی کے مطابق شاہراہ فیصل پرمرکزی دھرنے سے خطاب کررہے تھے اور انہوں کہا کہ آزادی کے لئے قربانی دینا پڑتی ہے کراچی والوں کو شکرگزار ہوں اب ہم نواز شریف پر مزید دباؤ ڈالیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مجرموں کو سزائیں دلوائیں گے۔انتخابات 2013 کی جودیشل کمیشن سے انکوائری کرائی جائیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکمران میٹرو بس اورموٹر وے نہیں بناتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگلا معرکہ لاہورمیں ہوگا 15 تاریخ کو لاہوربند کراؤں گا لاہور کے عوام بھی کراچی والوں کی طرح تیار رہیں گے۔

    عمران خان احتجاج کے شرکاء سے مختصر خطاب کرکے اسلام آباد کے لئے واپس روانہ ہوگئے۔

  • حیدرآباد: مسلم لیگ ن کے کارکن پی ٹی آئی کے کارکنوں پرٹوٹ پڑے

    حیدرآباد: مسلم لیگ ن کے کارکن پی ٹی آئی کے کارکنوں پرٹوٹ پڑے

    حیدرآباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی تقریب کے دوران مقامی ہال کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ اور گونواز گو کے نعرے، لیگی کارکنان مظاہرہ کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکنان پرٹوٹ پڑے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

    حیدرآباد میں ریڈیو پاکستان کے نزدیک مسلم لیگ ن کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیاتھاجس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء اسماعیل راہو اور شاہ محمد شاہ سمیت دیگر رہنماء وکارکنان موجود تھے، تقریب کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنان مقامی ہال سے ملحقہ شاہراہ میراں محمد شاہ پراحتجاجی مظاہرہ کیا اور گونواز گو کے نعرے لگائے۔

    ابھی یہ نعرے بازی جاری تھی کہ پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں لیگی کارکنان نے ڈنڈوں سے پی ٹی آئی کے کارکنان پرحملہ کردیااور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث پی ٹی آئی کے کارکنان بھاگنے پرمجبورہوگئے اورلیگی کارکنان نے بھاگتے ہوئے ان کا تعاقب بھی کیا، اس دوران ایک بزرگ کارکن کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماء ڈاکٹر مستنصر نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے کارکنان پرامن طور پر شاہراہ میراں محمد شاہ پر احتجاج کررہے تھے کہ ن لیگ کے گلو بٹوں نے پولیس کی موجودگی میں حملہ کرکے ان کے کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنایااور پولیس خاموش کھڑی ساری صورتحال دیکھتی رہی۔

    دوسری جانب واقعہ کے بعد شاہراہ میراں محمد شاہ پرصورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی اورواقعہ کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان پریس کلب کے سامنے جمع ہوگئے، واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے متاثرین الیاس آباد میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔

  • پی ٹی آئی کے پلان سی پر آج سے عمل درآمد شروع

    پی ٹی آئی کے پلان سی پر آج سے عمل درآمد شروع

    فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف کے پلان سی پر آج سے عملدرآمد شروع ہورہا ہے، جس میں سب سے پہلے فیصل آباد کو بند کیا جائے گا تو انتظامیہ نے بھی احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

    کپتان کی جانب سے پلان سی کے اعلان پر پی ٹی آئی کے کارکن آج فیصل آباد بند کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جو ایک روز قبل ہی گھنٹہ گھر چوک پہنچ گئے تھے۔ تحریک انصاف کے احتجاج کو ناکام بنانے کی کوششوں میں ن لیگ کے کارکن بھی مصروف ہیں۔

    فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے پلان ڈی کے مطابق شہر بھر کو بند کیا جائیگا، شہر کی خاص شاہراہیں بلاک کردی جائیں گی، تجارتی مزاکزاور دیگر اسکول و دفاتر کو بھی بند کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ جس کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

    سی پی او سہیل تاجک کے مطابق مختلف مقامات پر چار ہزار سے زائد پولیس افسر اور اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ توڑ پھوڑ یا تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    انتظامیہ نے سرکاری اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا ہے اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے سو فیصد حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    گزشتہ روز فیصل آباد میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ نون کے کارکنوں میں تصادم سے گھنٹہ گھر چوک میدان جنگ بن گیا، دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ڈنڈوں اورپتھروں کا آزادانہ استعمال کیا اور ایک دوسرے پر انڈے اور ٹماٹر بھی پھینکے۔

    ادھر ڈی سی او نے گھنٹہ گھر چوک پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے تو پی ٹی آئی کو پی ایم سی چوک سرگودھا روڈ پر دھرنا سے بھی روک دیا ہے۔ ان تمام اقدامات کے باوجود پی ٹی آئی کے قیادت اور کارکنان شہر بند کرکے احتجاج کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے آج فیصل آباد بند کرنے کے اعلان کے پیش نظر تحریک انصاف کے کارکن قافلوں کی شکل میں روانہ ہو رہے ہیں اور پولیس نے کریک ڈاون شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس رات بھر کارکنوں کے گھروں میں چھاپے مارتی رہی۔ اس صوتحال کے بیش نظر زیادہ تر کارکنوں نے صبح نکلنے کے بجائے رات سے ہی فیصل آباد کے قریبی علاقوں میں پناہ لے لی تھی تا کہ با آسانی فیصل آباد پہنچا جا سکے۔

    سنی اتحاد کونسل نےفیصل آباد میں تحریک انصاف کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا، حامد رضا کہتے نواز حکومت نے تاجربرادری سے زبردستی دکانیں کھلوائیں تو پھر حالات کی ذمے دار بھی وہی ہوگی۔

    فیصل آباد کے وکلا، تاجر، صنعتکار اور اساتذہ نے تحریک انصاف کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشنز، پاور لوم ایسوسی ایشن، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور مختلف تاجر تنظیموں نے عمران خان کے پلان سی کے تحت فیصل آباد بند کرنے کی حمایت کردی ہے۔

    تاجر رہنما ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد انتظامیہ نےجنرل بس اسٹینڈ میں قائم تین ٹرانسپورٹرز کے دفاتر اور پٹرول پمپ سیل کر دیئے۔ ٹرانسپورٹرز کے احتجاج پر دفاتر اور پٹرول پمپس کو کھولنا پڑا، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے بھی فیصل آباد کے تمام نجی اسکول بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • دھاندلی کے ثبوت پیش نہ کرنا عمران خان کی ناکامی ہے ، خورشید شاہ

    دھاندلی کے ثبوت پیش نہ کرنا عمران خان کی ناکامی ہے ، خورشید شاہ

    سکھر: قائد حزبِ اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے الیکشن ٹریبونل میں دھاندلی کے ثبوت پیش نہ کیا جانا ان کی بڑی ناکامی ہے۔

    سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا پلان ڈی الیکشن ٹریبونل میں دھاندلی کے ثبوت پیش کرنا تھا جوناکام ہوگیا۔

    ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ جیسے تحریکِ انصاف کا پلان اے، پلان بی اور پلان سی ناکام ہوا ہے ویسے ہی پلان ڈی اور پھر پلان ای آجائے گا لیکن سب ختم ہوجائے گا۔

  • مذاکرات وہیں سے شروع ہوں گےجہاں ختم ہوئےتھے،عمران خا

    مذاکرات وہیں سے شروع ہوں گےجہاں ختم ہوئےتھے،عمران خا

    لاہور:چیئرمین تحریک انصاف نےحکومت کو پلان سی پرعملدرآمد روکنے کا فارمولا بتادیا،کہتے ہیں جوڈیشل کمیشن تحقیقات کاآغازکرے شٹر ڈاؤن کا پروگرام روک دیں گے۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےپلان سی پرعملدآمدروکنے کی مشروط پیش کش کردی،کہتے ہیں مذاکرات کا سلسلہ وہیں سے شروع ہوگاجہاں ختم ہواتھا۔

    اے آروائی نیوز کے پروگرام کھراسچ میں گفتگو کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا حکومت پراعتماد نہیں،گارنٹی کے معاملے پرحکومت نے فوج کوبدنام کیا ہم چاہتے ہیں ضامن عدالت بنے۔

    چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے عمران خان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کوصرف آگاہ کیا گیا مشاورت نہیں کی گئی۔

    سچیئرمین تحریک انصاف نے حکومت کومتنبہ کیا کہ پلان ڈی اس کے لیے اور بھی مشکل ہوگا۔

  • عمران خان کا پلان ’سی‘، تاریخی حقائق

    عمران خان کا پلان ’سی‘، تاریخی حقائق

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پلان ’سی‘عوام کے سامنے پیش کر دیا جس کے مطابق انہوں 4 دسمبر کو لاہور 8 دسمبر کو فیصل آباد ، 12 دسمبر کو کراچی جبکہ 16 دسمبر کو پورا ملک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    پاکستان کی تاریخ میں 16 دسمبر 1971ءمشرقی پاکستان کی علیحدگی اور سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے نہایت اہم ہے کیونکہ اسی تاریخ کو پاکستان کا ایک حصہ مشرقی بنگال پاکستان سے الگ ہو گیا تھا۔

    یہ امر بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ اسی تاریخ یعنی 16دسمبر 2009ءکو سپریم کورٹ آف پاکستان کے فل بینچ نے چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سربراہی میں این آر او کو کالعدم قرار دیا تھا۔

    اب عمران خان کی جانب سے عین اسی دن کی تاریخ کا اعلان کرنا ایک غیر معمولی بات ہے۔