Tag: PLAN CRASH

  • ’’طیارہ حادثہ رپورٹ کو بہتان تراشی کے لیے استعمال کرنا ٹھیک نہیں‘‘

    ’’طیارہ حادثہ رپورٹ کو بہتان تراشی کے لیے استعمال کرنا ٹھیک نہیں‘‘

    کراچی : طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ پر پائلٹس اور ایئرٹریفک کنٹرولرز کی عالمی تنظیموں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات پر قبل از وقت رائے قائم نہ کی جائے، رپورٹ کو الزام اور بہتان تراشی کے لیے استعمال کرنا ٹھیک نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پائلٹس اور ایئرٹریفک کنٹرولرز کی عالمی تنظیموں نے طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    آئی ایف آئی پی اور آئی ایف اےٹی سی نامی عالمی تنظیموں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ کو الزام اور بہتان تراشی کے لیے استعمال کرنا ٹھیک نہیں۔

    عالمی تنظیموں کا کہنا ہے کہ فضائی حادثات کی تحقیقات کا مقصد سانحات سے بچانا ہوتا ہے، فضائی حادثے کی رپورٹ پر انتظامی، تنظیمی یا عدالتی کارروائی نہیں کی جاسکتی، فضائی حادثےکی جاری تحقیقات پرعبوری رپورٹ سےاثرات پڑسکتے ہیں۔

    مشترکہ بیان میں تنظیموں کے عہدیداران کا مزید کہنا ہے کہ کاک پٹ کی ریکارڈنگ کو تیکنیکی معاونت کے علاوہ استعمال نہ کیا جائے، حادثے کی وجوہات پر قبل از وقت رائے قائم نہ کی جائے، متعلقہ اتھارٹیز اور میڈیا کو تحقیقات مکمل ہونے کا انتظار کرنا چاہیے۔

  • طیارہ حادثہ میں جاں بحق مسافروں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

    طیارہ حادثہ میں جاں بحق مسافروں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

    کراچی : جناح ایئر پورٹ کے قریب آبادی پر گرنے والے پی آئی اے کے بدقسمت طیارے حادثہ میں جاں بحق مسافروں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی، جاں بحق مسافروں کی غائبانہ نمازجنازہ پی آئی اے کی جامعہ مسجد میں ادا کی گئی۔

    نمازجنازہ میں گورنرسندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیرہوابازی غلام سرور شریک تھے، وفاقی وزیر علی زیدی، سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشدملک، ودیگر افسران بھی شریک ہوئے، غائبانہ نماز جنازہ کے بعد حادثے کے شکار مسافروں کے لیےخصوصی دعا کی گئی۔

    علاوہ ازیں پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد میتیں کراچی ایئر پورٹ پر پہنچنا شروع ہوگئیں، سینئر پرسر فرید احمد کی میت کراچی کارگو میں پرواز8304میں لوڈ کردی گئی، پرواز8304کی کراچی سے لاہور روانگی چھ بجے تک متوقع ہے۔

    فرید احمد کی نمازجنازہ گارڑن کینال بینک جلو پارک میں بعد نمازعشا ادا کی جائیگی، طیارہ حادثہ،97لاشیں چھیپا،ایدھی کے سردخانے منتقل کی گئیں، چھیپا سرد خانے میں45لاشیں، ایدھی میں 53لاشیں لائی گئیں۔

    ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ایدھی سرد خانے میں53میں سے11لاشوں کی شناخت ہوگئی،7لاشوں کوشناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا، چھیپا سرد خانے میں آج3خواتین سمیت8لاشوں کی شناخت ہوگئی۔

    انچارج چھیپا سینٹر کا کہنا ہے کہ لاشوں کی بڑی تعداد ایسی ہے جو ناقابل شناخت ہے، ایسی لاشوں کی شناخت ڈی این اے کےذریعے کی جائے گی۔

  • طیارہ حادثے کی تحقیقات: جو ذمہ دار ہوا احتساب کیلئے پیش ہوگا، سی ای او پی آئی اے

    طیارہ حادثے کی تحقیقات: جو ذمہ دار ہوا احتساب کیلئے پیش ہوگا، سی ای او پی آئی اے

    کراچی : قومی ایئر لائن پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات ہوں گی، مجھ سمیت جس پر بھی ذمہ داری ثابت ہوئی احتساب کیلئے پیش ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کے ڈی این اے جب میچ ہو جائیں گے تو میتیں ان کے لواحقین کے حوالے کرنے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

    طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے حکومت نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے، یہ ٹیم جس قسم کا بھی ریکارڈ مانگے گی اسے فراہم کریں گے، سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات ہوں گی، حادثے کی ذمہ داری مجھ سمیت جس پر بھی ثابت ہوئی وہ احتساب کیلئے پیش ہوگا۔

    انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی رسپنانس سینٹر24 گھنٹے کھلا رہے گا، جن میتوں کی شناخت ہوچکی ہے ان کے لواحقین سے رابطہ ہوچکا ہے، اب تک21لاشیں حوالے کی جاچکی ہیں۔

  • کراچی سانحہ : شہداء کے لواحقین کو 10لاکھ روپے فی کس معاوضہ دینے کا اعلان

    کراچی سانحہ : شہداء کے لواحقین کو 10لاکھ روپے فی کس معاوضہ دینے کا اعلان

    کراچی : وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کراچی سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس10لاکھ روپے دیے جائیں گے، کراچی کے شہریوں کا جذبہ قابل دید تھا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بدقسمت طیارے کپتان نے اپنی طرف سے انسانی جانیں بچانے کی جتنی کوشش ہوسکی اس نے کی، پائلٹ نے گلی کے بیچ طیارہ اتارنے کی کوشش کی جس پرخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

    یہ قومی سانحہ ہے، حادثے کے بعد ریسکیو اداروں نے لاشیں اور زخمیوں کو نکالنے اور آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، اس موقع پر کراچی کے شہریوں کا جذبہ بھی قابل دید تھا جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    غلام سرور نے کہا کہ کراچی سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس10لاکھ روپے اور سانحے کے2زخمیوں کو فی کس5لاکھ روپے دیے جائینگے، انہوں نے بتایا کہ حقیقی امداد5ملین روپے متاثرین کو جلد سے جلد پہنچائی جائے گی۔

    وفاقی وزیرغلام سرور کا کہنا تھا کہ حادثے کی تحقیقات کیلئے ایئرفورس کے تجربہ کار افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی قائم کی گئی ہے، ایئربس کمپنی کے فرنچ اور جرمنی کے ایکسپرٹ بھی آئیں گے، پوری کوشش ہے کہ حقائق قوم اور پارلیمنٹ کے سامنے رکھے جائیں اور کمیٹی کم سے کم وقت میں انکوائری مکمل کرے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کی گاڑیوں کے نقصان کا بھی ازالہ کیا جائے گا، ہماری پہلی ذمہ داری ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد میتیں لواحقین کےحوالے کی جائیں،حادثے میں متاثر ہونے والے ہرگھر کی مرمت اور بحال کرنے کا خرچہ حکومت برداشت کرے گی۔

    طیارہ سانحے کی سو فیصد شفاف انکوائری ہوگی، یہ 100انسانی جانوں اور انسانیت کا مسئلہ ہے اس پرکوئی اجارہ داری نہیں ہوگی، انکوائری میں منسٹر پر ذمہ داری ثابت ہوگی تو احتساب کیلئے خود کو پیش کردوں گا۔

  • پی آئی اے کا طیارہ لینڈ کرنے کی کوشش میں بلڈنگ سے جا ٹکرایا، تحقیقاتی رپورٹ

    پی آئی اے کا طیارہ لینڈ کرنے کی کوشش میں بلڈنگ سے جا ٹکرایا، تحقیقاتی رپورٹ

    کراچی : شہر قائد کے علاقے ماڈل کالونی میں پی آئی اے کے مسافر طیارے کو پیش آنے والے اندوہناک حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

    کراچی طیارہ حادثہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق طیارے کے کپتان نے اے ٹی سی کنٹرولر کی ہدایت پر اپنا طیارہ اوپر لے جانے کی کوشش کی، طیارے کو گراؤنڈ کرنے کے وقت اس کے دونوں انجن کام کررہے تھے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گراؤنڈ کے دوران کپتان نے لینڈنگ گیئر کھولنے کی ایک بار  پھر کوشش کی، اسی کوشش کے دوران اچانک جہاز کے دونوں انجنوں نے کام کرنا بند کردیا، گراؤنڈ کے دوران طیارہ1800فٹ کی بلندی پر تھا۔

    ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق رن وے کی جانب طیارے کو لینڈ کرنے کی کوشش میں مسافر طیارہ بلڈنگ سے ٹکرا گیا، دونوں انجن بند ہونے سے طیارہ کریش ہوا اور جہاز کا اے ٹی سی سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

    مزید پڑھیں : حادثے کے شکار طیارے کا بلیک باکس مل گیا

    واضح رہے کہ پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں‌ 54 افراد جاں‌ بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے، جائے حادثہ سے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    اس کے علاوہ ترجمان پی آئی اے اورسول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے طیارے میں 99مسافر اور 8 کریو ممبر سوار تھے۔ ڈی آئی جی نعمان صدیقی کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے زمین پر 4 گھر تباہ ہوئے ہیں ، طیارہ گرنے کی جگہ کا گھیراؤ کرکے مکمل سیل کردیا گیا۔

  • پاکستان میں ہونے والے مسافر طیاروں کے حادثات پر ایک نظر

    پاکستان میں ہونے والے مسافر طیاروں کے حادثات پر ایک نظر

    کراچی : جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا قومی ایئرلائنز کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،اس المناک حادثے کے علاوہ بھی پاکستان میں اس سے قبل کئی فضائی حادثات ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج جمعے کی دوپہر ایئر پورٹ کے قریب گنجان آبادی میں گر کر تباہ ہونے والے ہوائی جہاز کے علاوہ بھی پاکستان میں کئی فضائی حادثات ہوچکے ہیں، جن میں سیکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

    اٹھائیس جولائی دوہزار دس کو نجی ائیر لائن ائیر بلو کا جہاز اسلام آباد کے قریب مارگلہ کی پہاڑیوں گر کر تباہ ہوگیا تھا، کراچی سے روانہ ہونے والی اس فلائٹ میں عملے کے چھ افراد سمیت ایک سو باون مسافر جاں بحق ہوئے۔

    دوسرے واقعے میں بیس اپریل دوہزار بارہ کو بھوجا ایئرلائین کا بوئنگ مسافر طیارہ کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا تھا۔ اس حادثے میں ایک سو اکیس مسافر اور عملے کے چھ ارکان جاں بحق ہوئے تھے۔

    اس کے علاوہ دسمبر دو ہزار سولہ میں پی آئی اے کا چترال سے اسلام آباد آنے والا مسافر طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا اڑتالیس افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں معروف نعت خواں جنید جمشید بھی شامل تھے۔

  • طیارہ حادثہ : کور کمانڈر کراچی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، اہم ہدایات جاری

    طیارہ حادثہ : کور کمانڈر کراچی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، اہم ہدایات جاری

    کراچی : طیارہ حادثے کے بعد کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے جائےحادثہ کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کے قریب پی آئی اے کے مسافر طیارے کو حادثہ پیش آنے کے بعد اطلاع ملتے ہی کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز جائے وقعہ پر پہنچے،کور کمانڈر کراچی نے جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور امدادی ٹیموں کو ہدایات جاری کیں۔

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر پاک فوج اور رینجرز کے دستے امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور ہلاک و زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، اس موقع پر پاک فوج اور رینجرز کے دستے امدادی سرگرمیوں میں بھرپور معاونت کررہے ہیں۔

    اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ42سے43میتوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ5افراد زخمی ہیں، زخمیوں میں زیادہ ترمحلے کے افراد شامل ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر 15سے20گھر شدید متاثر ہوئے ہیں۔

  • کراچی طیارہ حادثہ : ایک اور مسافر کی زندگی معجزانہ طور پر بچ گئی

    کراچی طیارہ حادثہ : ایک اور مسافر کی زندگی معجزانہ طور پر بچ گئی

    کراچی : پی آئی اے کے طیارے کے حادثے میں ایک اور مسافر کی زندگی بچ گئی، بدقسمت طیارے کے حادثے میں زندہ بچ جانے والا خوش نصیب محمد زبیر ہے جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج دوپہر کو کراچی ایئر پورٹ کے قریب پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کا دوسرا زخمی سامنے آیا ہے، بدقسمت طیارے کے حادثے میں زندہ بچ جانے والاخوش نصیب محمد زبیر نامی  مسافر ہے جسے اطبی امداد کی فراہمی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے صوبائی وزیر سعید غنی نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ میری طیارہ حادثے میں زخمی ہونے والے محمد زبیر سے ملاقات ہوئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ محمد زبیر کا 31فیصد جسم جھلس چکا ہے وہ انشااللہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے، محمد زبیر بتارہے تھے کہ طیارے نے لینڈنگ کی کوشش کی تھی، محمد زبیر کے مطابق رن وے سے طیارے نے واپسی کی اورحادثہ ہوگیا۔

    مزید پڑھیں : طیارہ حادثہ میں بینک آف پنجاب کے صدر معجزانہ طور پر محفوظ

    واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں طیارہ حادثے میں خوش قسمتی سے بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کی زندگی بھی بچ گئی تھی، ظفر مسعود کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا،انہوں نے اپنی والدہ کو فون کرکے اپنی خیریت سے آگاہ کیا۔

  • کراچی میں حادثہ : عید کے چاند سے متعلق پریس کانفرنس ملتوی

    کراچی میں حادثہ : عید کے چاند سے متعلق پریس کانفرنس ملتوی

    کراچی : پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ پیش آنے کے افسوسناک واقعے کے بعد عید کے چاند سے متعلق پریس کانفرنس ملتوی کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کے باعث عید کے چاند سے متعلق پریس کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ کراچی میں پی آئی اے کے جہاز کو اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے، اس حادثے کے پیش نظر عید کے چاند سے متعلق پریس کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے۔ اللہ ہم پر رحم کرے۔

    واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر رن وے کے قریب ماڈل کالونی کے علاقے میں پی آئی اے کا مسافر طیاہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں 99 مسافر اور عملے کے 8 افراد سوار تھے۔

    ایئربس 320 پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 لاہور سے 1 بج کر 10 منٹ پر کراچی کے لیے روانہ ہوئی تھی جو کہ منزل کے قریب پہنچ کر حادثے کا شکار ہوگئی۔

    طیارے کو حادثہ لینڈنگ سے قبل ملیر کینٹ کے گیٹ نمبر دو پر پیش آیا جو کہ ائرپورٹ کے ساتھ متصل علاقہ ہے۔ حادثے کے باعث 4 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا۔ حادثے کے بعد کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

  • طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل

    طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار نے حویلیاں میں طیارے حادثے کی تحقیقات کے لئے پانچ رکنی ٹیم تشکیل دے دی‘ جو تین روز کے اندر ابتدائی رپورٹ پیش کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چترال سے اسلام آباد واپس آنے والے طیارہ کو حادثہ پیش آنے اور اس میں 47 افراد کی ہلاکت کے بعد وفاقی وزیر داخلہ نے تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے ماہرین کی پانچ رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔

    ذرائع کے مطابق ٹیم کے اراکین جائے حادثہ روانہ ہوگئے ہیں جبکہ اُن کے ہمراہ انسداد دہشت گردی ونگ اور سول ایوایشن کے ماہرین بھی شامل ہیں، پانچ رکنی ٹیم جائے وقوعہ پہنچ کر مقامی پولیس کی مدد سے شواہد اکھٹے کرے گی۔


    پڑھیں: جنید جمشید کے آخری یادگار لمحات


    ایف آئی اے کی ٹیم دہشت گردی کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر شواہد بھی اکھٹے کرے گی جبکہ تحقیقات کے لیے بنائی گئی ٹیم کو ابتدائی رپورٹ تین روز میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

     جائے حادثہ روانہ ہو گئی ہے۔ ٹیم میں ایف آئی اے، انسداد دہشتگردی ونگ اور ایوی ایشن کے ماہرین شامل ہیں۔ ٹیم مقامی پولیس کی ٹیم کو ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کیلئے تین روز کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔