Tag: plane emergency landing

  • امریکا: کپتان کا دم گھٹنے کے باعث طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

    امریکا: کپتان کا دم گھٹنے کے باعث طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

    کینٹکی: امریکی ریاست کینٹکی میں کپتان کا دم گھٹنے کے نتیجے میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔

    امریکی فضائی کمپنی کا طیارہ ایلی جائنٹ ایئر گزشتہ روز ایک اندرونی پرواز میں ریاست کینٹکی سے فلوریڈا جارہا تھا، تاہم کپتان کی صحت کے حوالے سے ہنگامی صورتحال درپیش ہونے کے بعد اس نے اپنا روٹ تبدیل کیا اور اسی ریاست میں گینزول ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہوگیا۔

    فوکس نیوز کے مطابق طیارہ جمعرات کی صبح مقامی وقت کے مطابق 7 بجے روانہ ہوا تھا اور 8:30 منٹ پر اس کو گنیزول ہوائی اڈے کی جانب موڑ دیا گیا۔

    گینزول فائر بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں اے 320 طیارے کے محفوظ طریقے سے لینڈنگ کے بعد اطراف میں کھڑی ایمبولینس کو دیکھا جاسکتا ہے، کپتان کو ہسپتال منتقل کرنے قبل فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اب کپتان کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔

    مذکورہ فضائی کمپنی کے مطابق طیارے میں 155 مسافر سوار تھے تاہم طیارے کی باحفاظت لینڈنگ کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان پیش نہیں آیا، نئے عملے کے بھیجے جانے کے بعد طیارے کو منزل مقصود پر روانہ کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی امریکی فضائی کمپنی کے مسافر بردار طیارے کی امریکی شہر فلاڈیلیفیا میں انجن پھٹنے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ سات مسافر زخمی ہوگئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • لاہور: نجی ائرلائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، متعدد مسافر زخمی

    لاہور: نجی ائرلائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، متعدد مسافر زخمی

    لاہور: ائیرپورٹ پر نجی ائرلائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران گیئر ٹوٹنے کے ساتھ ٹائر بھی پھٹ گئے، مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

    اطلاعات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن کی پرواز این ایل 142 کراچی سے لاہور آ رہی تھی کہ اس کے گیئر میں فنی خرابی آ گئی، پائلٹ نے اس کی اطلاع کنٹرول روم کو دی.

    جس کے بعد پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی، اس دوران رن وے پر طیارے کا گیئر ٹوٹنے کے ساتھ ٹائر بھی پھٹ گئے، حادثے کے دوران متعدد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

    اس صورتحال میںمسافر خو ف زدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، مسافر آئی ایل ایس سسٹم کی تنصیب کے باعث مین رن وے روزانہ صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک بند رہتا ہے جس کے باعث طیارے کو سیکنڈری رن وے پر اُتارا گیا۔ حاد ثے کی تحقیقات جاری ہیں، پائلٹ کا بلڈ سیمپل لے کر لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے ،ٹیسٹ کے ذریعے جائزہ لیا جائے گا کہ پائلٹ نے کوئی نشہ تو نہیں کر رکھا تھا۔

    ترجمان سول ایسی ایشن کے مطابق ایمرجنسی لینڈنگ میں جانی نقصان نہیں ہوا، بوئنگ 737 طیارے میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے جو محفوظ رہے۔

  • الاسکا ائیرلائن کے کارگو میں پھنسے شخص کو ریسکیو کرلیا گیا

    الاسکا ائیرلائن کے کارگو میں پھنسے شخص کو ریسکیو کرلیا گیا

    الاسکا : الاسکا ایئرلائن کے کارگو میں پھنسے شخص کو نکالنے کیلئے جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الاسکا سے ایک سو ستر مسافروں کولاس اینجلس لے جانے والی پرواز نے معمول کے مطابق اڑان بھری تاہم کچھ دیر بعد ہی جہاز کے کارگو سے زور زور سے دستک دینے کی آواز آنا شروع ہوگئی۔

    جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    جہاز کےعملے نے واقعے کا فوری طور پرنوٹس لیتے ہوئے اس کی اطلاع پائلٹ کو دی، جس کے بعد جہاز کو ہنگامی بنیادوں پر قریبی سیئٹل ایئرپورٹ پراتار کر کارگو میں پھنسے شخص کو فوری طور پر ریسکیو کیا گیا، جو سامان لوڈ کرنے کے بعد کارگو میں ہی سوگیا تھا۔