Tag: plane landing

  • مسافر طیارہ دوران لینڈنگ اچانک ایک جانب جھک گیا، چیخ و پکار مچ گئی

    مسافر طیارہ دوران لینڈنگ اچانک ایک جانب جھک گیا، چیخ و پکار مچ گئی

    انڈونیشیا کے سوکارنوہٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر طیارہ شدید موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں کے دوران لینڈنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق باتک ایئر لائن بوئنگ 737 مسافر طیارہ ایئرپورٹ پر پر لینڈنگ کے دوران اچانک آنے والی تیز ہواؤں کی لپیٹ میں آگیا۔

    ہوا کے تیز جھونکوں نے مسافر طیارے کو ایک جانب جھکا دیا، جس سے دائیں بازو اور انجن رن وے سے ٹکراتے ٹکراتے رہ گئے۔

    اس وقت موسم بہت خراب تھا، تیز بارش اور آندھی چل رہی تھی۔ ایسی صورتحال میں لینڈنگ کرنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ بارش کی وجہ سے نظر کم ہو جاتی ہے اور پائلٹ کیلیے جہاز کو سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے۔

    طیارہ لینڈنگ کے دوران ایک جانب جھکاؤ کا شکار ہوا، تاہم پائلٹ کی مہارت اور بروقت ردعمل کے باعث طیارے کو بحفاظت رن وے پر اتار لیا گیا۔ اس موقع پر مسافروں میں چیخ و پکار مچ گئی۔

    ایئرپورٹ حکام کے مطابق واقعے کے بعد طیارے کی مکمل چیکنگ اور معائنہ کیا گیا تاہم کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    باتک ایئر کے ترجمان نے واقعے سے متعلق کہا کہ تمام تر حفاظتی اقدامات و ہدایات پر عمل کیا گیا تھا، اور پائلٹوں نے بھی انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں صورتحال پر قابو پایا۔

    واضح رہے کہ طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے، جنہیں بحفاظت اتار لیا گیا۔ واقعے کے بعد مسافروں کو متبادل پروازوں کے ذریعے ان کی منزلوں کی جانب روانہ کیا گیا۔

  • روس نے میزائل حملے کے بعد آذربائیجان کے مسافر طیارے کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دی: برطانوی اخبار کا دعویٰ

    روس نے میزائل حملے کے بعد آذربائیجان کے مسافر طیارے کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دی: برطانوی اخبار کا دعویٰ

    برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے میزائل حملے کے بعد آذربائیجان کے مسافر طیارے کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دی۔

    برطانوی اخبار ڈیلی میل بے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے میزائل حملے کے بعد آذربائیجان کے مسافر طیارے کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دی، طیارے کو سمندر میں گرانے کی کوشش کی۔

    ڈیلی میل کے مطابق یہی نہیں روسی حکام نے اپنی نیویگیشن بھی جام کردی، آذربائیجان کی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ طیارہ روسی میزائل کا نشانہ بنا۔

    یورو نیوز کا کہنا ہے پائلٹ روسی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کیلئے گڑ گڑاتا رہا لیکن اسے اترنےکی اجازت نہیں دی، پائلٹ کو طیارہ قازقستان لے جانے کو کہا لیکن  پائلٹ نے سمندر کے بجائے آکتاؤ ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

    آذربائیجان کے طیارے کا بلیک باکس مل گیا، اہم انکشاف

    وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق روسی ایئر ڈیفنس سسٹم آذربائیجان طیارے کے حادثے کی وجہ بنا، طیارہ اس مقام پر گرا جہاں روس نے یوکرینی ڈرون حملوں کیخلاف فضائی دفاعی نظام استعمال کیا۔

    وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ روسی ایئر ڈیفنس سسٹم سے ٹکراتے ہی طیارے کا مواصلاتی نظام مفلوج ہوگیا اور وہ لینڈنگ کے بجائے گر کر تباہ ہوگیا، جس سے 38 مسافر ہلاک ہوئے۔

    دوسری جانب ماسکو میں کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ تحقیقات کے مکمل ہو جانے سے قبل کسی بھی قسم کے مفروضے پیش کرنا غلط ہوگا یقینا، ہم ایسا نہیں کریں گے اور کسی کو بھی ایسا نہیں کرنا چاہئے۔ ہمیں تحقیقات مکمل ہونے تک انتظار کرنے کی ضرورت ہے۔

  • لاہورائیرپورٹ کا مرکزی رن وے تیسرے روز بھی نہ کھل سکا

    لاہورائیرپورٹ کا مرکزی رن وے تیسرے روز بھی نہ کھل سکا

    لاہور: ائیرپورٹ کا مرکزی رن وے تیسرے روز بھی نہ کھل سکا، پھسلے والے طیارے کو ہٹانے کا کام سست روی سے جاری ہے۔

    ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق نجی ایئر لائن کے طیارے کو کچے سے تو نکال لیا گیا لیکن طیارہ اب بھی رن وے پر خراب حالت میں کھڑا ہے، طیارے کو گاڑیوں کی مدد سے احتیاط سے کھینچا جائے گا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کچھ دیر میں طیارے کو ہینگر میں پہنچا کر رن وے کو کلیئر کردیا جائے گا۔

    لاہور ائیر پورٹ کا مرکزی رن وے تیسرے روز بھی نہ کھل سکا، بڑے طیارے چھوٹے رن وے پر اتارنے سے انکار کردیا گیا ہے، مرکزی رن وے بند ہونے سے پروازیں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاہین ایئرلائن کے طیارے ایک ہی روز میں دو حادثوں کا شکار ہوئے تھے، خوش قسمتی سے دونوں طیاروں کے مسافر محفوظ رہے۔

    شاہین ائیرلائن کی کراچی سے آنے والی پرواز این ایل ون فور ایٹ کے طیارے کا لینڈنگ کے دوران فرنٹ ایکسل ٹوٹ گیا، جس کے باعث طیارے کو کریش لینڈنگ کرنا پڑی، واقعے میں طیارے کے دو ٹائر بھی متاثر ہوئے تاہم کریش لینڈنگ کے دوران طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے۔

    دوسرا واقعہ شاہین ایئرلائن کا ایک اور کراچی سے آنے والا بوئنگ سیون تھری سیون طیارہ لینڈنگ کے دوران کچے میں اتر گیا، جس کے باعث لاہور ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کو بند کردیا گیا تھا اور متبادل رن وے سے پروازوں کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔