Tag: plane

  • میں اپنی بچی ایئرپورٹ پر بھول گئیں ہوں‘ ماں کی درخواست پر طیارے کی ہنگامی واپسی

    میں اپنی بچی ایئرپورٹ پر بھول گئیں ہوں‘ ماں کی درخواست پر طیارے کی ہنگامی واپسی

    ریاض : سعودی عربین ایئرلائن کے ملائشیا جانے والے طیارے کو اڑان بھرتے ہی واپس جدہ ایئرپورٹ آنا پڑا جب ایک خاتون نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کو ٹرمنل پر ہی بھول آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے سعودی عربین ایئرلائن کی فلائٹ ایس وی 832 کے ذریعے ملائشیا جانے والی لاپراہ مسافر خاتون بچی کو ٹرمنل پر ہی بھول گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پائلٹ کو اس وقت حیرت میں مبتلا ہوگیا جب ایک خاتون نے فلائٹ واپس جدہ ایئرپورٹ لے جانے کی درخواست کی تاکہ اپنی کمسن بچی کو لے سکیں جسے وہ انتظار گاہ میں بھول آئی ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ پائلٹ اور ایئر ٹریفک کنٹرول کے درمیان ہونے والے گفتگو کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، جس میں پائلٹ کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’کیا فلائٹ واپس جدہ ایئرپورٹ لائی جاسکتی ہے‘۔

    جہاز کے پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول ڈپارٹمنٹ کو بتایا کہ خاتون نے سفر جاری رکھنے سے انکار کردیا ہے کیا ہم واپس آسکتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول کے ایک اہلکار نے کہا طیارے کو واپس لوٹنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہمارے لیے بلکل نیا تجربہ ہے۔

  • کالمبیا میں مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ، میئر سمیت 14 افراد ہلاک

    کالمبیا میں مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ، میئر سمیت 14 افراد ہلاک

    بگوٹا : کولمبیا کے صوبے میٹا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں تاریرہ شہر کے میئر سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی امریکی ملک کولمبیا کی نجی ایئرلائن کا طیارہ ڈی سی 3 نے ایک درجن سے زائد مسافروں کو لے کر شہر تاریرہ سے ولاویسینسیو جانے کےلیے اڑان بھری اور آدھی مسافر کے بعد ٹیکنیکل خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متاثرہ طیارے کے پائلٹ نے جہاز میں فنی خرابی سے متعلق حکام کو آگاہ کردیا تھا کہ تاہم آگاہی کے فوراً بعد طیارہ میدانی علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا۔

    کولمبیا کے خبر رساں اداروں کے مطابق ڈی سی 3 نامی طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں، سول ایوی ایشن نے موسم کی خرابی کے باعث طیارے کو واپس آنے کا بھی کہا تھا کہ اس سے قبل ہی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کولمبین حکام نے طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کےلیے کمیٹی تشکیل دی ہے جو طیارے کا بلیک باکس تلاش کررہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈی سی 3 نامی طیارے 1930 میں بنائے گئے تھے جس میں 30 مسافروں کے سوار ہونے کی گنجائش ہے۔

  • برطانیہ: ایئرپورٹ پر طیارے میں آگ لگ گئی

    برطانیہ: ایئرپورٹ پر طیارے میں آگ لگ گئی

    لندن: برطانیہ میں اسٹین اسٹیڈ نامی ایئرپورٹ پر طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تمام پروازیں معطل کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں اسٹین اسٹیڈ ایئرپورٹ پر مسافر طیارے نے اڑان بھرنا شروع کی تو اچانک آگ لگ گئی، ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جہاز میں آگ رن وے پر اڑان بھرنے کے دوران لگی، ایئرپورٹ پر ایمرجنسی اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔

    انتظامیہ کے مطابق طیارہ اے 320 لندن سے آسٹریکا کے دارالحکومت ویانا جارہا تھا جبکہ حادثے کے باعث تمام پروازیں ہی روک دی گئیں۔

    اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تمام مسافروں کو بحفاظت جہاز سے نکال لیا گیا، ریسکیو اور انجینئرنگ عملے نے آپریشن شروع کردیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن مکمل ہونے کے بعد ایئرپورٹ کھول دی جائے گی اور پروازیں بھی بحال کردی جائیں گی۔

    برطانیہ: چھوٹا طیارہ گرکر تباہ، پائلیٹ ہلاک

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ برطانیہ کے جنوب مشرق میں واقع ملک ایسیکس میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہونے کے نتیجے میں پائلیٹ ہلاک ہوگیا تھا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں برطانیہ کےجنوب میں بکنگ ہمپشائر کے علاقے میں چھوٹے طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا۔

    طیارہ دوران پرواز ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر گرگیا تھا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • ناروے کے انجینئرز ناکام، پی آئی اے انجینئرز نے طیارہ 3 گھنٹے میں صحیح کردیا

    ناروے کے انجینئرز ناکام، پی آئی اے انجینئرز نے طیارہ 3 گھنٹے میں صحیح کردیا

    اوسلو/کراچی : ناروے کےانیجینئرز کے انکار کے بعد قومی ایئرلائن کے انجینئرز نے یورپ میں سخت سردی کے باوجود مسافر طیارے کی مرمت کرکے اڑان کے قابل بنادیا۔

    تفصیلات کے مطابق ناروے میں اوسلو سے لاہور آنے والی پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 752 کے طیارے بوئنگ 777 کے انجن میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے عملے نے ناروے کے مقامی انجینئرز سے انجن کی مرمت کی درخواست کی تاہم انہوں نے سخت سردی کے باعث مرمتی کام انجام دینے سے انکار کردیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی انجینئرز کے انکار کے بعد حکام نے پی آئی اے پرواز کے ذریعے قومی ایئرلائن کے انجینئرز کو اوسلو روانہ کیا تھا تاکہ طیارے کی مرمت کرکے اسے اڑان کے قابل بنایا جاسکے، اس دوران مسافروں کو وقتی  طور پر ہوٹل منتقل کردیا گیا۔

    پاکستانی انجینئرز نے اوسلو پہنچ کر غیر موافق موسم میں سخت سردی کے باوجود تین گھنٹے لگاتار محنت کرکے طیارے کے خراب انجن کی فنی خرابی دور کی اور اس کے بعد پرواز پی کے 752 کو لاہور روانہ کردیا۔

    پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک نے انجینئرز کے لیے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سخت سردی اور برفباری میں انجینئرز نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر پی آئی اے کے طیارے کو اڑان کے قابل بنا کر پاکستانیوں کو واپس پہنچایا۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے انجینئرز کا کارنامہ، اے-320 جہازکا پہلا چیک اے مکمل

    خیال رہے کہ پی آئی اے کے انجینئرز اس سے قبل بھی کئی کارنامے انجام دے چکے ہیں، گزشتہ برس مارچ میں قومی ایئرلائن کے انجینئرز سے نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے اے-320 جہاز کا پہلا چیک اے مکمل کیا تھا۔

    پی آئی اے

    پی آئی اے انجینئر کو داد دیتے ہوئے سابق مشیر ہوا بازی سردار مہتاب  کہا تھا کہ پی آئی اے کے انجینئیرز ہمارا اثاثہ ہیں، پی آئی اے کے انجینئرز نے  ہمیشہ کم وقت میں زبردست نتائج دئیے ہیں۔

  • کیلی فورنیا میں طیارہ گرکر تباہ‘ 2 افراد ہلاک

    کیلی فورنیا میں طیارہ گرکر تباہ‘ 2 افراد ہلاک

    کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں دوافراد ہلاک اور دوزخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے رہائشی علاقے میں طیارہ گرنے سے ایک گھر میں آگ لگی گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور گھر میں لگی آگ پر قاپو پایا، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کی وجوہات فوری طور پرسامنے نہیں آسکی ہیں تاہم واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

    امریکا میں طیارہ گرنے سے 6 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 11 اپریل کو امریکی ریاست ایریزونا میں پی جی ٹور کے گالف کورس کے قریب چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق طیارے کو حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 45 منٹ پرپیش آیا تھا، طیارے میں 6 افراد سوار تھے۔

    امریکا کا جنگی طیارہ ایف 35 حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ

    واضح رہے کہ 29 ستمبر2018 کو امریکی ریاست کیرولینا کے جنوبی علاقے میں بیوفورٹ کاؤنٹی میں امریکی فورسز کا جدید ترین جنگی طیارہ ایف 35 مرین ایئراسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا تھا، تاہم خوش قسمتی سے طیارے کا پائلٹ خوفناک حادثے میں محفوظ رہا تھا۔

  • برطانیہ: چھوٹا طیارہ گرکر تباہ، پائلیٹ ہلاک

    برطانیہ: چھوٹا طیارہ گرکر تباہ، پائلیٹ ہلاک

    لندن: برطانیہ کے جنوب مشرق میں واقع ملک ایسیکس میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہونے کے نتیجے میں پائلیٹ ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ ایسیکس کے سرحدی علاقے بیلچھم والٹر میں پیش آیا جہاں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہونے کے باعث پائلیٹ ہلاک ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ طیارہ کو حادثہ لینڈنگ کے دوران پیش آیا، طیارے میں صرف پائلیٹ ہی موجود تھا جو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موقع پر تحقیقاتی ٹیم موجود ہے جو حادثے کی وجہ اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے جانچ پرتال کررہی ہے۔

    ہلاک ہونے والے پچاس سالہ شخص کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جلد ورثہ کے حوالے کیا جائے گا۔

    لندن:چھوٹا طیارہ فضا میں ہیلی کاپٹرسے ٹکرا گیا،4 افرادہلاک، مزید ہلاکتوں کاخدشہ

    قریب رہائشی شخص نے مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قریب ہی ہمیں دھواں اٹھتا دکھائی دیا، ہمیں لگا کہ کہیں لکڑیوں میں آگ لگی ہے بعد ازاں خبر ہوئی کے طیارہ گرکر تباہ ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں برطانیہ کےجنوب میں بکنگ ہمپشائر کے علاقے میں چھوٹے طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا۔

    طیارہ دوران پرواز ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر گرگیا تھا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • محمد عرفان دراز قد کے باعث جہاز کی سیٹوں میں‌ پھنس گئے

    محمد عرفان دراز قد کے باعث جہاز کی سیٹوں میں‌ پھنس گئے

    ڈھاکا : لمبے قد سے بلے بازوں کو پریشان کرنے والے پاکستانی بولر محمد عرفان نے دوران پرواز سیٹوں کے درمیان پھنس گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ فاسٹ بولر محمد عرفان ان دنوں بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کررہے ہیں، فاسٹ بولر بنگلا دیش میں سفر کےلیے جہاز میں سوار ہوئے طویل القامت قد کے باعث خود مشکل کا شکار ہوگئے۔

    فاسٹ بولر محمد عرفان جہاز میں سوار ہوئے تو سیٹوں کے درمیان جگہ کم ہونے کے باعث ان کی ٹانگیں پھنس گئیں۔

    آسڑیلیا کے سابق کرکٹر ڈین جونز نے سوشل میڈیا پر محمد عرفان کی ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز کے عملے نے محمد عرفان کو مشکل میں گرفتار دیکھا تو انہیں اکانوی کلاس سے بزنس کلاس یں منتقل کردیا۔

  • پی آئی اے کیلئے سال 2018 بھی خسارے اور مشکلات کا سال رہا

    پی آئی اے کیلئے سال 2018 بھی خسارے اور مشکلات کا سال رہا

    اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) کے لیے سال 2018 بھی خسارے اور مشکلات کا سال رہا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کے لیے سال دوہزار اٹھارہ بھی اچھا ثابت نہ ہوا، ناقص حکمت عملی اور بد انتظامی سے خسارہ 450 ارب تک پہنچ گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا خسارہ ایک سال میں 56 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد رہا، خسارہ کم کرنے کے لیے کوئی خاطر خواہ حکمت عملی تیار نہیں کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق روپے کی قدر میں 12 فیصد کمی اور ایندھن کی قیمتوں میں 24 فیصد اضافہ ہوا، سال 2018 میں پی آئی اے کے دو اے ٹی آر سمیت 4 طیاروں کو نقصان پہنچا۔

    پی آئی اے کا خسارہ گیارہ ماہ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ جعلی اسناد پر 4 کپتانوں سمیت 30 سے زائد فضائی میزبانوں کو فارغ کیا گیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال اگست میں پی آئی اے کا خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا، 11ماہ کے دوران قومی ائیرلائن کو 54ارب 22کروڑ روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    قومی ادارے کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ اس کا فلائٹ شیڈول بھی شدید متاثر ہوا ہے، کبھی لندن، کبھی جدہ تو کبھی سکھر جانے والی پروازوں کیلئے مسافر سرگرداں و پریشان دکھائی دیتے ہیں، اندرون اور بیرون ملک پروازوں کے شیڈول میں روز بروز تاخیر مسافروں کیلئے درد سر بن چکی ہے۔

  • ابوظہبی: ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، غیر ملکی سمیت عملے کے 4 افراد ہلاک

    ابوظہبی: ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، غیر ملکی سمیت عملے کے 4 افراد ہلاک

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں غیر ملکی سمیت عملے کے چار افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای سول ایوی ایشن حکام کے کہنا ہے کہ یہ حادثہ عرب امارات کے شہر راس آل خامیہ کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر ریسکیو مشن پر تھا کہ ریڈار سے اس کا رابطہ اچانک منقطع ہوگیا، حادثے میں عملے کے چاروں افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

    حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک غیرملکی کریو ممبر بھی شامل تھا، شہر کے گورنر نے ہیلی کاپٹر حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیکر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    نیوزی لینڈ میں ہیلی کاپٹرحادثہ، پائلٹ سمیت 7 افراد ہلاک

    حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق ٹھیک 5:50 بجے شام پیش آیا۔خیال رہے کہ حکام نے ہلاکتوں کی اب تک تصدیق نہیں کی۔

    حکام کے مطابق حادثے کی وجہ کیا بنی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا، تحقیقاتی ادارے واقعے کی فوری تحقیقات کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ رواں سال اگست میں امریکا میں پولیس ہیلی کاپٹر ٹیک آف کرتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور حادثے کا شکار ہوگیا تھا، حادثے کے نتیجے میں پائلٹ شدید زخمی ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ نومبر 2015 میں نیوزی لینڈ کی برف پوش پہاڑیوں سے ٹکرا کر ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 7 سیاح ہلاک ہوگئے تھے۔

  • امریکا: انجن میں خرابی کے باعث طیارے کی ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ

    امریکا: انجن میں خرابی کے باعث طیارے کی ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ

    واشنگٹن : امریکا میں زیرتربیت پائلٹ نے انجن میں خرابی کے باعث طیارے کو الاباما کے مصروف ہائی وے پر اتار دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الاباما میں دوران پرواز سنگل انجن والے طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہوئی،  ایئرپورٹ دور ہونے کے باعث پائلٹ نے طیارے کو سڑک پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔

    سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹا طیارے میں دو افراد سوار تھے جو ہنگامی لینڈنگ میں محفوظ رہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کہنا تھا کہ ہائی وے پر سفر کرنے والے مسافر یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ کی لینڈنگ کے دوران قریب میں گاڑیاں موجود ہیں جبکہ طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا۔

    عینی شاہد کا کہنا ہے کہ مجھے یقین نہیں ہورہا ہے کہ پائلٹ نے یہ کیسے کر لیا، یہ منظر براہ راست دیکھنے کے بعد بھی یقین نہیں آرہا ہے کہ پائلٹ نے طیارے کی سڑک پر لینڈنگ کروائی۔

    سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو ہائی وے پر سفر کرنے والے ایک مسافر نے بنائی تھی۔

    پولیس کے مطابق پائلٹ نے بتایا کہ طیارے کے انجن میں خرابی ہوئی ایئرپورٹ دور تھا اس لئے سڑک پر طیارے کو اتارنا مجبوری تھی۔

    ایک اور عینی شاہد نے بتایا کہ پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو لینڈ کیا اور ٹریفک رواں دواں ہونے کے باوجود کسی گاڑی اور کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

    مزید پڑھیں : لاس اینجلس: انجن کی خرابی، خاتون پائلٹ نے طیارہ ہائی وے پر اتار دیا

    یاد رہے کہ رواں جون میں امریکی شہر لاس اینجلس میں زیر تربیت خاتون پائلٹ نے انجن میں خرابی کے سبب نجی طیارے کو مصروف ہائی وے پر اتار دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : شکاگو: انجن میں خرابی، پائلٹ نے طیارہ ہائی وے پر اتار دیا

    خیال رہے کہ  شکاگوں میں دورانِ پرواز  چھوٹے طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث پائلٹ نے طیارے کو شکاگو کے مصروف ترین لیک شور ڈرائیو نامی ہائی وے پر اتار تھا اور خوش قسمتی سے اس حادثے میں بھی پائلٹ محفوظ رہے تھے۔