Tag: plant-for-pakistan-campaign

  • پنجاب میں پلاسٹک کے تھیلوں پرپابندی جلد لگا دی جائے گی، سردار عثمان بزدار

    پنجاب میں پلاسٹک کے تھیلوں پرپابندی جلد لگا دی جائے گی، سردار عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آئندہ کابینہ کے اجلاس میں پلاسٹک کے تھیلوں پرپابندی کی منظوری لی جائیگی۔ ماحول کی بہتری کیلئے پورے صوبے میں وسیع پیمانے پر پودے لگائے جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پلانٹ فار پاکستان مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی طرح پنجاب حکومت نے بھی صوبے میں پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی سے متعلق سمری منظور کرنے کا عندیہ دے دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آئندہ کابینہ کے اجلاس میں پلاسٹک کے تھیلوں پرپابندی کی منظوری لی جائیگی۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وسیع پیمانے پر پودے لگائے جائیں گے،پاکستان کی تاریخ میں ایسی شجرکاری کی مثال نہیں ملتی،حکومت پنجاب شجرکاری کیلئے سرگرم ہے،شجرکاری پروجیکٹ کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے،جنگلات میں اضافے کا ہدف پورا کریں گے، پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائیں گے۔

    وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے مزید کہا کہ شجرکاری مہم پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے، شجرکاری مہم ایک گیم چینجر ثابت ہو گی، شجرکاری مہم میں طلبا و دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو شامل کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی کے تحت چھبیس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، اگلے چار سالوں میں بیالیس کروڑ پودے لگائے جائیں گے جو ریکارڈ ہوگا، گرین اور سر سبز پنجاب کیلئے ایسے تاریخی منصوبے کی مثال نہیں ملتی۔

    مزید  پڑھیں: سندھ حکومت کا پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا اعلان

    عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت پہلی بار سرکاری زمینوں پر قبضے سے واگزار کروا رہی ہے، اس مہم سے ہزاروں ایکٹر واگزار کروا کر سرکاری اداروں کو واپس کیاجارہاہے جسے شجر کاری کیلئے مختص کر د یا گیا ہے۔

  • وزیر اعظم عمران خان 9 فروری کو”پلانٹ فار پاکستان” کے نام سے شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان 9 فروری کو”پلانٹ فار پاکستان” کے نام سے شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 9 فروری کو شجر کاری مہم کاافتتاح کریں گے، 9فروری کو پورے پاکستان میں 25 لاکھ پودے لگائے جائیں گے جبکہ 3 ماہ  میں پورے پاکستان میں 15 کروڑ پودے لگانے کا منصوبہ بنایاگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 9 فروری کو شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے، شجر کاری مہم کو”پلانٹ فار پاکستان” کا نام دیاگیاہے، 9 فروری کو پورے پاکستان میں 25 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

    3حکومت کی جانب سے 3 ماہ میں پورے پاکستان میں 15 کروڑ پودے لگانے کا منصوبہ بنایاگیاہے۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا باقاعدہ آ آغاز کردیا

    یاد رہے اکتوبر میں وزیر اعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا باقاعدہ آغاز کیا تھا اور کہا تھا پاکستان کودرختوں کی بہت ضرورت ہے، پانچ سال بعد پاکستان یورپ سے زیادہ صاف نظر آئے گا، ایسا پاکستان چھوڑ کر جائیں گے کہ یقین ہی نہیں آئے گا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نےفیصلہ کیا ہے کہ صاف اورسبز پاکستان مہم میں سب کوشامل کرناہے، یہ مہم صرف حکومت کامیاب نہیں بناسکتی سب کو کردار ادا کرناہے، مہم میں بچے، بوڑھے سب کوشامل ہوناہے، سب مل کرکچھ تبدیل کرسکتے ہیں اورگندگی کا خاتمہ بھی ہوسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں ’پلانٹ فار پاکستان‘ کے نام سے ایک روزہ شجرکاری مہم کا چلائی گئی تھی، جس کے تحت ملک بھر میں 15 لاکھ پودے لگائے گئے تھے، جس کے بعد اے آر وائی نیوز نے بھی درخت اُگاؤ مہم شروع کیا، اور پاک فوج کی جانب سے بھی ایک مہم چلائی گئی تھی۔