Tag: Plant for Pakistan Day

  • حکومت کا 18 اگست کا دن” پلانٹ فار پاکستان ڈے “ کے طور پر منانے کا فیصلہ

    حکومت کا 18 اگست کا دن” پلانٹ فار پاکستان ڈے “ کے طور پر منانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے 18 اگست کو” پلانٹ فار پاکستان ڈے “ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیر اعظم عمران خان لاہور میں شجر کاری مہم کے  سلسلے میں تقریب سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک سالہ مکمل ہونے پر 18 اگست کو” پلانٹ فار پاکستان ڈے “ کے طور پر منانے کا فیصلہ کرلیا، وزیر اعظم عمران خان 18 اگست کو لاہور میں پودا لگا کر” ارب شجرکاری مہم “ کا افتتاح کریں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں ہر شہری کو 18 اگست کو دو، دو پودے لگانے کا اعلان کیا تھا۔

    وزیر اعظم کی جانب سے پودا لگانے کے لئے لاہور شہر میں تین مقامات کا تعین کر لیا گیا ہے، 18 اگست کو ملک بھر کے تمام اضلاع میں سرکاری سطح پرتقاریب منعقد، ہوں گی ۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر 18 اگست کو پنجاب سمیت ملک بھرمیں 3 کروڑ پودے حکومت مفت تقسیم کرے گی ، مختلف اقسام کے، پودے چاروں صوبوں میں مخصوص ڈسٹری بیوٹ سنٹرز سے ملیں گے۔

    مزید پڑھیں : ہر پاکستانی  نے 18اگست کو کم از کم دو درخت لگانے ہیں، وزیراعظم

    وزیر اعظم عمران خان 18 اگست کو لاہور میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں تقریب سے خطاب بھی کریں گے ۔

    وزیر اعظم لاہور میں 18 اگست کو مصروف دن گزار اسلام آباد، واپس آکر شام کوقوم سے خطاب بھی کریں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان ایک سالہ حکومتی کارکردگی سے متعلق قوم کو اعتماد میں بھی لیں گے۔

  • ایک درخت پاکستان کے لیے: 2 ستمبر کو خصوصی دن منانے کا فیصلہ

    ایک درخت پاکستان کے لیے: 2 ستمبر کو خصوصی دن منانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 2 ستمبر کو پلانٹ فار پاکستان ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں پودے لگائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نئی حکومت نے پختونخواہ میں شروع کی گئی بلین ٹری سونامی مہم کو ملک بھر میں پھیلاتے ہوئے 2 ستمبر کو پلانٹ فار پاکستان ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے وزارت موسمیاتی تبدیلی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ خصوصی دن کی ’جوائن پرائم منسٹر پاکستان عمران خان‘ کے نام سے تشہیر ہوگی۔ پروگرام کے تحت ہر شہر میں پودے لگانے کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

    شہریوں کو پودوں کی فراہمی کے لیے خصوصی پوائنٹس بھی بنائے جائیں گے۔ پروگرامز کو حتمی شکل دینے کے لیے منگل کو اجلاس طلب کرلیا گیا۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے موسیماتی تبدیلی ملک امین اسلم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    پختونخواہ کے بلین ٹری منصوبے کو قومی سطح تک پھیلانے کا فیصلہ کابینہ اجلاس میں ہوا تھا۔

    خیال رہے کہ بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت خیبر پختونخواہ میں ایک ارب پودے کامیابی سے لگائے گئے تھے۔ منصوبے کی کامیابی کا اعتراف بین الاقوامی ادارے بھی کر چکے ہیں۔