Tag: Planted Device

  • کوئٹہ میں بم دھماکہ، 5 افراد زخمی

    کوئٹہ میں بم دھماکہ، 5 افراد زخمی

    کوئٹہ : اسپینی روڈ پرسیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب زوردار دھماکہ  5 افراد زخمی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے اسپینی روڈ پرزور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئی، دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کے استعمال سے اڑایا گیا۔

    دھماکے کے نتیجے میں اسپینی روڈ سے گزرنے والی زائرین کی بس بھی نشانہ بنی تاہم بس کی سیکورٹی پر مامور ایف سی کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، دھماکہ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو سی ایم ایچ اور سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچے سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنے شروع کرتے ہوئے نوعیت معلوم کرنے کے لیے بم ڈسپوزبل اسکواڈ کو طلب کرلیا ہے۔

     

     

  • سوات یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے 1 سیکورٹی اہلکار شہید 2 افراد زخمی

    سوات یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے 1 سیکورٹی اہلکار شہید 2 افراد زخمی

    سوات : اتروڑ میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے 1 سیکورٹی اہلکار شہید 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق سوات کے علاقے اتروڑ میں پہلے سے نصب شدہ بم پھٹنے کے دو افراد زخمی ہوئے، دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچنے کے بعد دوسرا بم دھماکہ ہوا، سیکورٹی فورسز کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ دوسرے دھماکے میں 1 سیکورٹی اہلکار جامِ شہادت نوش کرگیا ہے تاہم پہلے دھماکے میں دو شہری زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کےلیے اسپتال روانہ کردیاگیاہے۔

    بم ڈسپوزبل اسکواڈ کے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ جائے حادثہ پر دو بم نصب کیے گیے تھے پہلے دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کے پہنچنے پر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے دوسرا دھماکہ کیا گیا، جائے وقوعہ سے ریسکیو کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے اور سیکورٹی فورسز کی بھاری تعداد نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاشی شروع کردی ہے، جب کے بم ڈسپوزبل کا عملہ شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہے۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق دھماکہ شدید نوعیت کا تھا جس کی آواز دور دور تک سنائی گئی تھی۔

  • کوئٹہ : سریاب مل کے قریب دھماکہ 5 افراد زخمی

    کوئٹہ : سریاب مل کے قریب دھماکہ 5 افراد زخمی

    کوئٹہ : سریاب مل کے قریب زور دار دھماکہ 2 بچوں سمیت 8 افراد زخمی اسپتال منتقل کردیے گیے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر مل کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے 8 راہ گیر زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی ہونے والے افراد میں سے ایک شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کا گھیراؤکر لیا اور شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے  لیا گیا، بم ڈسپوزبل اسکواڈ کے دھماکے ڈھائی کلو بارودی مواد کو  اڑانے کے لیے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس استعمال کی گئی۔

    ریسکیو ذرائع  نے جائے وقوعہ پہنچ کر زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک رکشہ تباہ ہوا ہے تاہم شواہد اکھٹے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔