Tag: Plastic Surgery

  • کوئی اداکار ایسا نہیں جس نے پلاسٹک سرجری نہ کروائی ہو، ایچ ایس وائے

    کوئی اداکار ایسا نہیں جس نے پلاسٹک سرجری نہ کروائی ہو، ایچ ایس وائے

    ملک کے معروف فیشن ڈیزائنر و اداکار حسن شہریار یاسین المعروف ایچ ایس وائے نے کہا ہے کہ تقریباً تمام اداکاروں نے پلاسٹک سرجریز کروا رکھی ہیں۔

    ایچ ایس وائے نے گزشتہ روز ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور ناظرین کو اپنے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی اور ان کے بارے میں آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ انسٹاگرام پر ایسی لڑکیاں بھی ہیں جن کے فالوورز 20 ہزار بھی ہوں تو ان کے نخرے ہی ختم نہیں ہوتے، اگر ان سے پوچھا جائے کہ ان کے پاس لگژری گاڑی، قیمتی تحائف اور مہنگی چیزیں کہاں سے آئیں تو لاعلمی کا اظہار کرتی ہیں۔

    خوبصورتی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خوبصورتی انسان کے اندر سے آتی ہے، میک اپ اور پلاسٹک سرجریز کروانے سے خوبصورتی نہیں آتی۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ تقریباً ہر پاکستانی شوبز شخصیت نے میک اپ اور پلاسٹک سرجری کروا لی ہے تاہم انہوں نے کسی بھی اداکار یا اداکارہ کا نام نہیں لیا۔

    انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ جو کوئی بھی ترکیہ یا دبئی سے گھوم کر واپس آتا ہے تو تبدیل نظر آتا ہے اور پوچھنے پر بتاتے ہیں کہ ترکیہ اور دبئی گئے تھے، وہاں کا موسم اچھا تھا، اس لیے وہ خوبصورت ہوگئے۔

  • کورین گلوکار سے مشابہت : کینیڈین اداکار موت کے منہ میں چلا گیا

    کورین گلوکار سے مشابہت : کینیڈین اداکار موت کے منہ میں چلا گیا

    کورین میوزک بینڈ بی ٹی ایس کے رکن کی طرح نظر آنے کی کوشش میں نوجوان کینیڈین اداکار اپنی جان کی بازی ہار گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین اداکار سینٹ وون کولوچی مشہور زمانہ کورین میوزک بینڈ بی ٹی ایس کے ایک رکن جیمین کی طرح نظر آنا چاہتا تھا اس کی یہ کوشش اسے موت کے منہ میں لے گئی۔

    اداکار نے جیمین جیسا روپ دھارنے کے لیے ایک یا دو نہیں بلکہ 12 سرجریاں کروائیں اور اسی اثناء میں دوران علاج چل بسا۔ اس کی عمر صرف 22 سال تھی۔

    اتوار کو جنوبی کوریا کے اسپتال میں سینٹ وون کی نئی سرجری ہوئی تھی لیکن اس کی وجہ سے بہت پیچیدگیاں پیدا ہوگئی تھیں۔

    سینٹ وون 2019 کے دوران میوزک انڈسٹری میں کیریئر بنانے کےلیے کینیڈا سے جنوبی کوریا گئے تھے۔

    22 اپریل کو انہوں نے سرجری کروائی تاکہ پچھلے برس نومبر کی سرجری میں مصنوعی جبڑوں کو ہٹایا جاسکے۔

    لیکن سرجری کے بعد ہی انہیں ایک انفیکشن ہوا جس کے باعث منہ بند ہوگیا اور کھانے کےلیے نلکی لگانا پڑی جس کے چند ہی گھنٹوں بعد ان کا انتقال ہوگیا۔

    پچھلے سال سینٹ وون نے 12 سرجریز پر 2 لاکھ 20 ہزار روپے خرچ کیے جس میں ناک، چہرے، آنکھوں کی بھنوؤں، آنکھ، ہونٹ اور دیگر کئی اعضا کی سرجریز شامل تھیں۔

  • وہ اداکارائیں جنہیں پلاسٹک سرجری کراکے پچھتانا پڑا

    وہ اداکارائیں جنہیں پلاسٹک سرجری کراکے پچھتانا پڑا

    معروف ہالی ووڈ اور بالی ووڈ اداکاراؤں نے اپنے چہرے کی پلاسٹک سرجری کرانے کے بعد اسے اپنا غلط فیصلہ قرار دیا ہے۔

    شوبز انڈسٹری میں خوبصورتی کو مزید چار چاند لگانے کی خواہش میں چہرے کی پلاسٹک سرجری کرانا معمول ہوگیا ہے اور کئی اداکارائیں یہ کام انجام دے چکی ہیں لیکن قدرت کے کام میں دخل انسان کو نقصان بھی پہنچا دیتا ہے جیسا کہ زیر نظر اداکارائیں جنہیں پلاسٹک سرجری کرانے کے بعد اپنے اس عمل پر پچھتاوا ہوا ہے۔

    اگر ہم بات کریں ہالی ووڈ کی تو ان میں شامل ہیں ایک امریکن سپر ماڈل بیلا حدید ۔

    بیلا حدید جنہوں نے کم عمری میں ہی اپنی ناک کی سرجری کرائی تھی لیکن اب اس پر انہیں پچھتاوا ہوتا ہے۔ ایک انٹرویو میں بیلا حدید نے 14 سال کی عمر میں ناک کی سرجری کروانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاش میں نے سرجری نہ کرائی ہوتی اور اپنے آباؤ اجداد کی جانب سے ملنے والے خدوخال کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کی ہوتی۔

    بات ہو بالی ووڈ یعنی بھارتی فلم انڈسٹری کی تو یہاں تو ایسی اداکاراؤں کی قطار لگی ہے جو پلاسٹک سرجری سے اپنے خدوخال تبدیل کرا چکی ہیں لیکن اب ان میں سے کئی معروف اداکارائیں اس پر پچھتا رہی ہیں۔

    بھارتی فلم انڈسٹری میں پلاسٹک سرجری کرانے کا سب سے زیادہ نقصان پریانکا چوپڑا کو اٹھانا پڑا جس کا اعتراف انہوں نے اپنی ایک کتاب میں کیا ہے۔

     

    پریانکا چوپڑا نے لکھا ہے کہ انہوں نے اپنی ناک کی سرجری کرائی تھی لیکن ڈاکٹر کی غلطی کی وجہ سے ان کی ناک کی ہڈی خراب ہوگئی اس کے بعد وہ جب بھی آئینہ دیکھتی تھیں تو انہیں اپنا چہرہ کسی اجنبی کا چہرہ لگتا تھا اور انہیں اپنے اس نئے چہرے سے مانوس ہونے میں کئی سال لگے۔ ایک خبر کے مطابق پریانکا کی سرجری خراب ہونے کی وجہ سے ان کے ہاتھ سے 7 فلمیں بھی نکل گئی تھیں۔

    اداکارہ انوشکا شرما کا شمار بھی انہیں اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے سرجری کرانے کے بعد افسوس سے ہاتھ ملے۔

    اداکارہ انوشکا شرما نے ایک فلم کیلیے اپنے ہونٹوں کی سرجری کرائی تھی۔ ابتدا میں تو انہوں نے سرجری کرانے کی تردید کی لیکن بعد میں خود ہی انہوں نے سرجری کرانے کا اعتراف یہ کرتے ہوئے کیا مجھے اپنے اس عمل پر افسوس ہے لیکن میں چاہتی تھی میں میرے مداح اس بات کو جانیں کہ میں انسان ہوں پرفیکٹ نہیں۔

    بھارتی اداکارہ اور ڈانسر کوئینا مترا کو بھی پلاسٹک سرجری کراکے پریانکا جیسے خوفناک تجربے کا سامنا کرنا پڑا۔

    کوئینا مترا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی ناک کی سرجری خراب ہوگئی تھی اور رپورٹس کے مطابق سرجری کے بعد اداکارہ کی ناک کی ہڈی پر سوجن آگئی تھی جسے ٹھیک کرانے کیلیے کوئینا کو مزید سرجریاں کرانے کے عمل سے گزرنا پڑا۔

  • چین میں پلاسٹک سرجری کروانے والوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ

    چین میں پلاسٹک سرجری کروانے والوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ

    چین: خوب صورت نظر آنے کے لیے کاسمیٹک سرجری کا رجحان دنیا بھر میں بڑھتا جا رہا ہے، چین میں بھی پلاسٹک سرجری کروانے والوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ دیکھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں کاسمیٹک سرجری کروانے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، امریکا کے بعد چین دنیا کا دوسرا بڑا سرجری کرنے والا ملک بن گیا ہے، چین میں کاسمیٹک سرجری کروانے والوں کی فہرست میں سب سے زیادہ تعداد نوجوان خواتین کی ہے۔

    اس حوالے سے چین میں سوشل میڈیا ایپ گینگمی(جس کا مطلب ہے زیادہ خوب صورت) پر لوگ اپنے اسٹیٹس لگاتے ہیں، اسے سال 2013 میں لانچ کیا گیا تھا،اس ایپ کے صارفین اب 1 ملین سے بڑھ کر 36 ملین ہو چکے ہیں، جب کہ اس کے نصف سے زیادہ صارفین نوجوان خواتین ہیں، یہ ایپ دراصل کاسمیٹک سرجری نیٹ ورک کے متعلق ہے۔

    2018 میں کاسمیٹک سرجری پلیٹ فارم سوینگ پر صارفین کی تعداد 1.4 ملین سے بڑھ کر 8.4 ملین تک ہو گئی تھی، ایک رپورٹ کے مطابق چین میں کاسمیٹک مارکیٹ کی قیمت 4 سال میں تقریباً 177 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے۔

    اداکارہ کو ناک کی سرجری کروانا مہنگا پڑ گیا

    چین میں 2019 کے ریکارڈ کے مطابق 60 ہزار سے زیادہ لائسنس یافتہ پلاسٹک سرجری کے کلینک ہیں، سرجری میں سب سے بہتر سرجن ان کو سمجھا جاتا ہے جو ڈبل پلکیں اور وی سائز کے جبڑوں کی لکیریں تیار کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ کاسمیٹک سرجری میں بہت سی خرابیاں بھی پائی جاتی ہیں، اور اس سلسلے میں تصاویر بھی اکثر سوشل میڈیا پر شیئرکی جاتی ہیں، اداکارہ گاؤ لیو نے کاسمیٹک طریقہ کار کی آن لائن تصویر شیئر کی، جس میں کاسمیٹک سرجری کے بعد ناک کی اصل شکل خراب ہو گئی تھی۔

  • پلاسٹک سرجری کیسے کی جاتی ہے؟ اس کے فائدے اور نقصانات

    پلاسٹک سرجری کیسے کی جاتی ہے؟ اس کے فائدے اور نقصانات

    ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ دیکھنے میں اچھا لگے، اس کا چہرہ خوب صورت معلوم ہو، اس کے اعضاء چست دکھائی دیں اور ان پر درازی عمر کے اثرات عیاں نہ ہوں۔

    اس کے لیے ایک طریقہ علاج  جس میں انسانی جسم کے کسی عضو کی بناوٹ  یا فعل کو درست کرنے کے لیے ایک خاص طرح کا آپریشن کیا جا تا ہے، جسے پلاسٹک سرجری کہتے ہیں۔

    پلاسٹک سرجری کاسمیٹک خامیوں کو دور کرنے کا ایک طریقہ ہے، اس طریقہ کار کے اگر کچھ فائدے ہیں تو کچھ سنگین نقصانات بھی ہیں جن پر سرجری کروانے سے پہلے غور کرنا ضروری ہے۔ پلاسٹک سرجری دیگر  سرجریز کی طرح طبی پیچیدگیوں کا خطرہ رکھتی ہے ۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں چیئرمین ڈی او ایچ ایس کے ہیڈ آف پلاسٹک سرجری ڈاکٹر فیصل اخلاق علی خان تفصیلی گفتگو کی اور سرجری سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ پاسٹک سرجری میں پانچ قسم کے مریضوں کا علاج ترجیحی بنیادوں پر کیا جاتا ہے، سب پہلے و ہ لوگ جو جل جاتے ہیں، دوسرے وہ جن کا کسی بھی حادثے میں ہاتھ یا پاؤں کٹ گیا ہو۔

    اس کے علاوہ تیسرے نمبر پر وہ بچے جن کے ہونٹ کٹے ہوتے ہیں یا تالو کٹے بچے جبکہ چوتھے وہ جو لوگ کسی حادثے یا منہ کے کینسر کی وجہ سے ان کا متاثرہ عضو خراب ہوجائے۔ پانچویں اور آخری چیز ہے وہ ہے کاسمیٹک سرجری جو جسم کے اندرونی اور بیرونی حصوں میں کی جاتی ہے۔

    ڈاکٹر فیصل اخلاق علی خان نے بتایا کہ اگر کسی حادثے میں ہاتھ یا ٹانگ کٹ جائے تو 6گھنٹے کے اندر اسے جوڑا جاسکتا ہے اور یہ کام ڈاؤ یونیورسٹی میڈیکل میں مفت کیا جاتا ہے۔

  • ایران کی انجلینا جولی کوعدالت نے بڑی سزا سنادی

    ایران کی انجلینا جولی کوعدالت نے بڑی سزا سنادی

    تہران : ایرنی عدالت نے پلاسٹک سرجری سے اپنے چہرے کو انجلینا جولی جیسا بنانے کی کوشش کرنے والی ایک لڑکی کو دس سال قید کی سزا سنا دی، مقدمہ ایک سال سے زیر سماعت تھا۔

    ایران کی انقلاب عدالت کی جانب سے سزا یافتہ لڑکی فاطمہ خویشوند کو اس فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا حق حاصل ہے، انسٹا گرام اسٹار کو پولیس نے اکتوبر2019 کو گرفتار کیا تھا۔

    ایرانی میڈیارپورٹس کے مطابق دی فاطمہ خویشوند جسے سحر تبر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کو اکتوبر 2019 کو 22 سال کی عمر میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    ایک سال سے زائد عرصے تک مقدمے کی سماعت کے بعد اسے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس حوالے سے خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سحر تبر سزا ختم کرنے کے لیے عدالت سے معافی کی درخواست دے سکتی ہیں۔

    ایران کی نام نہاد انجیلینا جولی نے کہا کہ مجھ پر چار الزامات عائد کیے گئے تھے، ان میں سے دو الزامات میں میں بری ہو چکی ہوں، باقی دو الزامات میں مجھے عدالت سے معافی کی امید ہے فاطمہ کا کہنا تھا کہ دس سال قید کی سزا کے خلاف وہ اپیل دائر کریں گی۔

    خیال رہے کہ سحر تبر سنہ 2017 میں اس وقت سامنے آئیں جب انہوں نے امریکی اداکارہ انجیلینا جولی کی ہم شکل بننے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی پلاسٹک سرجری کرائی جس کے نتیجے میں اس کی شکل مزید بگڑ گئی تھی۔

    بعد ازاں اس نے اعتراف کیا کہ وہ واقعی جولی کی طرح نہیں وہ فوٹو شاپ کے ذریعے اپنے تصاویر سے لوگوں کو دھوکہ دیتی رہی ہے، حقیقت میں اس نے کوئی پلاسٹک سرجری بھی نہیں کرائی تھی۔

  • پلاسٹک سرجری کیسے کی جاتی ہے؟

    پلاسٹک سرجری کیسے کی جاتی ہے؟

    پلاسٹک سرجری دنیا بھر میں نہایت عام ہے جو چہرے کے نقوش کو بدلنے کے لیے کروائی جاتی ہے۔

    اس کی ضرورت اس وقت پیش آتی ہے جب لوگوں کو اپنے چہرے کے نقوش بدنما لگنے لگیں اور وہ اسے خوشنما کروانا چاہیں۔

    کسی حادثے کی صورت میں یا پیدائشی طور پر چہرے پر موجود نقوش کی بدنمائی کو درست کرنے کے لیے بھی پلاسٹک سرجری کا سہارا لیا جاتا ہے۔

    بعض اوقات پلاسٹک سرجری کے مطلوبہ نتائج نہیں نکلتے جس کے بعد چہرہ پہلے سے بھی بدنما لگنے لگتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پلاسٹک سرجری کینسر کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

    زیر نظر ویڈیو میں آپ کو بتایا جارہا ہے کہ پلاسٹک سرجری کا عمل کیسے انجام پاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کیا پلاسٹک سرجری اسلام میں جائز ہے؟

    کیا پلاسٹک سرجری اسلام میں جائز ہے؟

    پلاسٹک سرجری کے حوالے سے مختلف باتیں زیرگردش رہتی ہیں کہ یہ حرام ہے یا حلال؟ اور کئی ذہنوں میں یہ سوال گردش کرتا ہے کہ سرجری کرانا دین میں جائز ہے کہ ناجائز؟ اس حوالے سے شریعت کے کیا احکامات ہیں؟

    اے آر وائی کیو ٹی وی کے پروگرام ’’آپ کے مسائل کا حل پروگرام‘‘ میں ایک خاتون نے  مفتی صاحب کے سامنے پلاسٹک سرجری کروانے کے حوالے سے سوال دریافت کیا۔ خاتون نے استفسار کیا کہ کیا پلاسٹک سرجری کروائی جاسکتی ہے اور اس بارے میں شریعت کے کیا احکامات ہیں؟

    خاتون کا سوال سننے کے بعد مفتی نے جواب دیا کہ ’’پلاسٹک سرجری اگر بدنمائی کو دور کروانے کے لیے کوئی شخص کرائے تو اُس کی اجازت دی گئی ہے تاہم خوبصورت نظر آنے کے لیے اس کی دین میں ممانعت ہے‘‘۔

    شرعی حکم کیا ہے، ویڈیو دیکھیں

    مفتی صاحب نے مزید ارشاد فرمایا کہ ’’اگر حسن یا پھر عمر چھپانے کے لیے کوئی شخص پلاسٹک سرجری کروائے تو شریعت مطہرہ میں یہ عمل پسندیدہ نہیں ہے اور اگر کوئی بوڑھا خضاب لگا کر بالوں کو اس لیے سیاہ کرتا ہے کہ وہ جوان دکھے تو اللہ کے نبی ﷺ نے ایسے شخص کو بوڑھے کوے سے تشبیہ دی ہے‘‘۔