Tag: platelets

  • نوازشریف کو خون کے کلاٹ ختم کرنے والی  دوا روک دی گئی، آج بلڈ ٹیسٹ نہیں ہوگا

    نوازشریف کو خون کے کلاٹ ختم کرنے والی دوا روک دی گئی، آج بلڈ ٹیسٹ نہیں ہوگا

    لاہور : سروسز اسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی پلیٹ لیٹس کی تعداد40 ہزار کے لگ بھگ ہے، میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کو خون کے کلاٹ ختم کرنے والی دوا روک دی، آج بلڈ ٹیسٹ نہیں کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سروسزہسپتال لاہور میں نوازشریف کا طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا، سابق وزیراعظم کی حالت پہلے سے بہتر ہے، نوازشریف کے آج بلڈ ٹیسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

     اس حوالے سے میڈیکل بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کو خون کے کلاٹ ختم کرنے والی دوا روک دی ہے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد40 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

    میڈیکل بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ پلیٹ لیٹس کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرنے تک کلو پیڈوگرل استعمال نہیں کراسکتے، نواز شریف کا آج سی بی سی سمیت کوئی بھی ٹیسٹ نہیں کای جائے گا۔

    کل دوبارہ طبی معائنے کے بعد سی بی سی اور دیگر ٹیسٹ کرائے جائیں گے، نوازشریف کا بلڈ پریشر قابو میں میں ہے، اسٹرائیڈ انجکشن کی وجہ سے شوگر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

    میڈیکل بورڈ نے مزید کہا کہ نواز شریف کی نہار منہ شوگر پہلے بڑھی ہوئی تھی جو اب کم ہوئی ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف نے تاحال ہسپتال سے جانے کی کوئی بات نہیں کی۔

  • نواز شریف کا طبی معائنہ، پلیٹ لیٹس کی تعداد میں اضافہ

    نواز شریف کا طبی معائنہ، پلیٹ لیٹس کی تعداد میں اضافہ

    لاہور: سروسز اسپتال میں میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا طبی معائنہ کیا، رپورٹ کے مطابق ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا سروسزاسپتال میں آج 11واں روز ہے، میڈیکل بورڈ روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کا طبی معائنہ کررہا ہے، ذرائع نے بتایا کہ سی بی سی رپورٹ میں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 55ہزار کاؤنٹ کیے گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔ دل اور گردوں کی بیماری کے باعث آئی وی آئی جی انجیکشنز کی تھراپی روک دی گئی۔

    نواز شریف کے پلیٹ لیٹس بلغذا فارمولے اور قدرتی طور پر بڑھیں گے، 50 ہزارپلیٹ لیٹس ہونے کے بعد نواز شریف سفر کر سکتے ہیں۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ نوازشریف کو ابھی ڈسچارج نہیں کیا جاسکتا، علاج جاری ہے، صحت مزید بہتر ہونے پر ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد انہیں ڈسچارج بھی کیا جاسکتا ہے۔

    چوہدری شوگر ملز کیس : نواز شریف کو 8 نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

    یاد رہے کہ دو روز قبل میڈیکل بورڈ کے ذرایع نے بتایا تھا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 39 ہزار تک پہنچ گئی ہے، آئی وی آئی جی کی انجکشن تھراپی بھی روک دی گئی ہے، نواز شریف 30 ہزار پلیٹ لیٹس میں زندگی گزار سکتے ہیں، مزید بڑھانے کے لیے ادویات دی گئیں تو خطرہ ہو سکتا ہے۔

    بورڈ کے مطابق نواز شریف کو بلیڈنگ ہونے کے خطرات اب کم ہیں تاہم دل اور گردوں کے سنگین مسائل ہیں، جس کی وجہ سے ان کی حالت سنبھل نہیں رہی۔

  • نواز شریف کے بعد آصف زرداری کے بھی پلیٹ لیٹس کم ہونے لگے

    نواز شریف کے بعد آصف زرداری کے بھی پلیٹ لیٹس کم ہونے لگے

    اسلام آباد: نواز شریف کے بعد پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے بھی پلیٹ لیٹس کم ہونے لگے، ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 90 ہزار رہ گئی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے پلیٹس لیٹس کی تعداد 90 ہزار رہ گئی ہے، 2 روز میں ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں 21 ہزار کی کمی ہوئی ہے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 23 اکتوبر کو آصف زرداری کے پلیٹ لیٹس کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار تھی تاہم میڈیکل بورڈ ان کے پلیٹ لیٹس میں کمی کے باوجود پر امید ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عارضہ قلب کے مریض کے پلیٹ لیٹس میں کمی معمول کا حصہ ہے، پلیٹ لیٹس کی تعداد 50 ہزار سے کم ہونا تشویش ناک ہوتا ہے۔

    پمز اسپتال کے 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کا تفصیلی معائنہ کیا ہے، میڈیکل بورڈ نے پلیٹ لیٹس معمول پر لانے کے لیے ادویات تجویز کردیں۔

    مزید پڑھیں: ڈاکٹر طاہر شمسی کا نواز شریف کی صحت سے متعلق بڑا انکشاف

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پلیٹ لیٹس میں کمی زیر استعمال بعض ادویات کا ردعمل ہوسکتی ہیں، آصف زرداری کے عارضہ قلب کی ادویات میں ردوبدل پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کا بلڈ پریشر نارمل ہے لیکن شوگر لیول معمول پر نہیں آسکا ہے، ان کا نہارمنہ، کھانے کے بعد شوگر لیول معمول سے زیادہ ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شوگر نارمل کرنے کے لیے انسولین کی مقدار میں ردوبدل کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کا کولیسٹرول، پروٹین لیول معمول سے کم ہے، نیورولوجسٹ کی ہدایت پر سابق صدر کا این سی ایس ٹیسٹ کرلیا گیا ہے، ٹیسٹ کا مقصد ان کی اعصابی کمزوری کا اندازہ لگانا ہے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو جسمانی کمزوری اور ڈپریشن کی شکایت کے بعد فزیو تھراپی شروع کرادی گئی ہے، ایک ہفتے تک ان کی فزیو تھراپی باقاعدگی سے کرائی جائے گی، وہ پرہیز کے بارے میں ڈاکٹرز کی ہدایت پر سختی سے عمل کررہے ہیں۔