Tag: Play off

  • پی ایس ایل پلے آف : آج اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز جبکہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی مد مقابل

    پی ایس ایل پلے آف : آج اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز جبکہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی مد مقابل

    سپرلیگ کے سپر مرحلے کا وقت آن پہنچا، پی ایس ایل سکس کے فائنل تک رسائی کی جنگ آج سے شروع ہوگی۔ پہلا معرکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز جبکہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کا پلے آف مرحلہ آج سے شروع ہوگا، پی ایس ایل اختتامی مرحلے میں داخل ہونے والے چیمپئن کا فیصلہ چار میچز دور ہے، آج ایک ٹیم فائنل میں جائے گی اور ایک واپسی کا ٹکٹ کٹائے گی، ابوظبی میں پہلا کوالیفائراسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں جگہ بنائے گی جبکہ دوسرے معرکہ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے اور کوالیفائر میں شام چھ بجے ایونٹ کی دوٹاپ ٹیمیں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانزمیں زور کا جوڑ پڑے ہوگا، کوالیفائر کی فاتح ٹیم فائنل کھیلے گی ہارنے والی ٹیم پہلے ایلی مینیٹر کی جیتنے والی ٹیم سے پھر مقابلہ کرے گی۔

    پہلا ایلی مینیٹردفاعی چیمپئن کراچی کنگز اورپشاور زلمی کے درمیان رات گیارہ بجے شروع ہوگا۔ پہلے ایلی مینیٹر میں ناکام ہونے والی ٹیم کا ایونٹ میں سفر آج ختم ہوجائے گا۔

    جیتنے والی ٹیم کوفائنل میں جانے کیلئے کوالیفائر کی ناکام ہونے والی ٹیم سے دوسرے ایلی مینٹر میں مقابلہ کرنا ہوگا۔ نیٹ کراچی کنگز کو ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے اب لگا تار تینوں میچز جیتنا ہوں گے۔

  • پاکستان سپرلیگ سیزن فور: پلے آف مرحلہ آج سے شروع ہوگا

    پاکستان سپرلیگ سیزن فور: پلے آف مرحلہ آج سے شروع ہوگا

    کراچی : پاکستان سپرلیگ سیزن فور کا پلے آف مرحلہ آج سے شروع ہوگا، پشاور زلمی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائیں گے، کراچی کنگز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگیا، ٹاپ فور ٹیمیں اب پنجہ آزمائی کریں گی۔ فائنل میں جانے کے لئے چاروں ٹیمیں پورا زور لگائیں گی.

    پہلے کوالیفائر میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ہوگا، جیتنے والی ٹیم کو فائنل کا ٹکٹ ملے گا اوردوسری ٹیم کے پاس ایک اور موقع ہوگا، پہلےالیمنیٹر میں کراچی اوراسلام آباد کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

    ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے آؤٹ ہوجائے گی، دوسرے الیمنیٹرمیں کوالیفائرمیں شکست کھانے والی اور پہلے الیمنیٹر کی فاتح ٹیم مدمقابل ہوں گی، پلے آف مرحلہ کے دلچسپ مقابلے تیرہ مارچ سے نیشنل اسٹیٹیم میں کھیلیں جائیں گے۔