Tag: player of the match

  • سلمان علی آغا نے اپنا اعزاز صائم ایوب کو دے دیا

    سلمان علی آغا نے اپنا اعزاز صائم ایوب کو دے دیا

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کی فتح کے بعد سلمان علی آغا نے پلیئر آف دی میچ کا اعزاز صائم ایوب کے نام کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان 3ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے 3 وکٹوں سے جیت لیا۔

    میچ کی خاص بات سلمان علی آغا اور صائم ایوب کی شاندار کارکردگی تھی، صائم ایوب نے 119 گیندوں پر 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے 10 چوکے اور تین چوکے لگائے، نائب کپتان سلمان علی آغا 82 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    سلمان علی آغا کو شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، اس موقع پر سلمان علی آغا نے اپنا پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ صائم ایوب کو دے دیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ ہر اوور میں4سے 5سنگل رنز لازمی لیں، صائم ایوب نے بڑی زبردست بیٹنگ کی۔

    صائم ایوب کا کہنا تھا کہ سلمان علی آغا تجربہ کار کھلاڑی ہیں، وہ بیٹنگ کے دوران میری بھرپور مدد کرتے رہے۔

    اس سے قبل جنوبی افریقا کے شہر پارل میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف ملا جو کہ قومی ٹیم نےآخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آغا سلمان کے ساتھ مل کر اسکور کو ہدف تک لے آئے، صائم ایوب نے ون ڈے کریئر کی دوسری سنچری اسکور کی اور 201رنز کے مجموعی اسکور پر 109 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    یاد رہےکہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے جنوبی افریقا نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کی تھی۔

  • ’مین آف دی میچ نواز کو ملنا چاہیے تھا‘

    ’مین آف دی میچ نواز کو ملنا چاہیے تھا‘

    سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ کے پلیئر آف دی میچ کے فیصلے پر انٹرنیٹ صارفین نے اعتراض اٹھا دیا ہے۔

    اس میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی، آل راؤنڈر محمد نواز نے 20 گیندوں پر 45 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی تھی، جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 225 رہا۔

    دوسری طرف وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 123 اسٹرائیک ریٹ سے 56 گیندوں پر 69 رنز اسکور کیے۔

    میچ ریفری نے محمد نواز کی جگہ محمد رضوان کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا، تاہم صارفین کو شاید یہ فیصلہ قابل قبول نہیں لگا، اور انھوں نے ٹوئٹر پر کھل کر اپنے خیال کا اظہار کیا۔

    محمد نواز کی اننگز پر ٹوئٹر پر صارفین نے خوب تبصرے بھی کیے، کسی نے کہا مین آف دی میچ محمد رضوان کی جگہ نواز کو ملنا چاہیے تھا، جب کہ کوئی بولا محمد نواز میچ ونر ہیں، جو ہمیشہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو مشکل سے نکالتے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا محمد نواز مین آف دی میچ ہونے کا حق رکھتے تھے کیوں کہ انھوں نے بہترین اسٹرائیک ریٹ سے ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ رضوان 123 اسٹرائیک ریٹ سے کھیلا لیکن محمد نواز کی وجہ سے بچ نکلا۔

    بھارت کے اسپورٹس جرنلسٹ اویناش آریان نے ٹوئٹ کیا اور کہا ’میرے خیال میں پلیئر آف دی میچ نواز کو ہونا چاہیے تھا‘۔

    ایک صارف نے لکھا کہ اگر آپ کو میچ ونر چاہیے تو کریز پر محمد نواز کو بھیجیں۔