Tag: player of the year

  • سفیان خان نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا رائزنگ اسٹار ایوارڈ جیت لیا

    سفیان خان نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا رائزنگ اسٹار ایوارڈ جیت لیا

    مسقط: پاکستان کے سفیان خان نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا رائزنگ اسٹار ایوارڈ جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا سالانہ ایوارڈ گالا عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوا جس میں سفیان خان کو رائزنگ اسٹار کا ایوارڈ دیا گیا۔

    انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کارائزنگ اسٹار ایوارڈ جیتنے والےسفیان خان نے کہا کہ میرا پاکستان ہاکی کو اس کا کھویا ہوا مقام دلانا مقصد ہے، والدین کی دعاؤں سے ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوا۔

    واضح رہے کہ سفیان ایف آئی ایچ ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں جبکہ پینلٹی کارنر ایکسپرٹ اس سال اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

  • سال2014 کا بہترین فٹبالرکون ہوگا؟ فیصلہ ہونے والا ہے

    سال2014 کا بہترین فٹبالرکون ہوگا؟ فیصلہ ہونے والا ہے

    زیورخ : فیفا نے پلیرآف دی ائیر کے لئے تین کھلاڑیوں کو نامزد کردیا ہے۔ سال کا بہترین فٹبالر کون ہوگا اس خوش  نصیب کے نام کا اعلان بارہ جنوری کو کیا جائے گا۔

    مقابلہ ارجٹنائن کے لیونل میسی، پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈاور جرمن گول کیپر مینوئل نوائیر کے درمیان ہوگا۔چا ر مرتبہ فیفا پلئیر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیتنے والے لیول میسی مسلسل آٹھویں مرتبہ اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے ہیں جبکہ گزتشہ سال کے بہترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو مسلسل چوتھی مرتبہ ایوارڈ حاصل کرنے کے قریب پہنچے ہیں۔

    ادھر جرمن گول کیپر نوائیر دوہزار چھ کے بعد اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والے پہلے گول کیپر ہیں۔ رونالڈو کے ایوارڈ جیتنے سے قبل میسی نے لگا تار تین سال یہ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

    میسی اس سال کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں اور وہ ایک فیفا پلئیر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت کر نئی تاریخ رقم کرسکتے ہیں۔ فیفا پلئیر آف دی ائیر کا اعلان بارہ جنوری کو زیورخ میں ہو گا۔