Tag: playing cricket

  • میرب علی نے دُنیائے کرکٹ میں قدم رکھ دیا؟ ویڈیو وائرل

    میرب علی نے دُنیائے کرکٹ میں قدم رکھ دیا؟ ویڈیو وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرب علی کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میرب علی نے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں کریز پر میچ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Merub Ali (@meruub)

    اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ اس طرح کھیلتے ہوئے پی ایس ایل ڈرافٹ میں نام شامل ہونے کا انتظار کررہی ہوں‘۔

    میرب علی کی ہیلمٹ پہن کر پاک نیوزی لینڈ میچ دیکھنے کی ویڈیو وائرل

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Merub Ali (@meruub)

    میرب علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہے، وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں یمنیٰ زیدی (شائستہ خانزادہ) کی بہن کا مختصر کردار نبھایا تھا۔

  • کراچی : محلے میں کرکٹ کھیلنے کے دوران گولیاں چل گئیں، دو زخمی

    کراچی : کرکٹ کھیلنے کے دوران ہونے والی تلخ کلامی خونی جھگڑے میں تبدیل ہوگئی، بال گاڑی پر لگنے کے بعد پڑوسی نے فائرنگ کردی جس سے دو لڑکے زخمی ہوگئے۔

    کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ میں گاڑی پر بال لگنے کے بعد محلے میں گولیاں چل گئیں، فائرنگ کا واقعہ گلی میں کرکٹ کھیلنے کے دوران پیش آیا۔ مشتعل مکینوں نے فائرنگ کرنے والے کے گھر کو احتجاجاً کئی گھنٹے تک گھیرے میں لیے رکھا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ چند لڑکے گلی میں کرکٹ کھیل رہے تھے کہ اس دوران بال پڑوسی کی گاڑی پر لگ گئی۔

    گاڑی کے مالک سہیل کی گاڑی کو بظاہر تو کوئی نقصان نہیں ہوا، لیکن وہ آواز سن کر گھر سے باہر آیا اور مغلطات بکنے لگا، جس پر وہاں موجود لڑکوں اور سہیل میں ہاتھا پائی ہوگئی۔

    سہیل غصے میں واپس جا کر گھر سے پستول نکال لایا اور گولیاں چلا کر2لڑکوں کو زخمی کردیا، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم سہیل الیاس کو گرفتارکرلیا ہے،زخمی ہونے والوں کی عمریں25اور40سال ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 24دسمبر بروز ہفتے کو راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں والی بال میچ جاری تھا کہ معمولی تلخ کلامی پر گولیاں چل گئیں جس سے ایک مقامی کھلاڑی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

  • شاہی جوڑا بھی کرکٹ کا شوقین، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کے جوہر

    شاہی جوڑا بھی کرکٹ کا شوقین، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کے جوہر

    لاہور: برطانوی شاہی جوڑے نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے دورے کے دوران بیٹنگ کے جوہر دکھائے جبکہ چیف ایگزیکٹوپی سی بی وسیم خان نے انھیں بریفنگ دی، کھلاڑی بھی شاہی جوڑے سے گرم جوشی سے ملے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا، جہاں چئیرمین پی سی بی احسان مانی، پی سی بی آفیشلز اوراسکول کے بچوں نےشاہی جوڑے کا استقبال کیا۔

    چیف ایگزیکٹو وسیم خان نےشاہی مہمانوں کو اکیڈمی کا دورہ کرایا، بولنگ کوچ وقار یونس، مینز اورویمنز ٹیم کے کھلاڑی بھی شاہی جوڑے سے گرم جوشی سے ملے۔

    شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے قومی اور نوجوان کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ کا رنگ بھی خوب جمایا اور کرکٹ کے خوب جوہر دکھائے ، شہزادہ ولیم نے چھکے لگائے جبکہ شہزادی بھی پیچھے نہ رہی اور زور دار شاٹس لگائے۔

    اس سے قبل شاہی جوڑے نے ایس اوایس ولیج کا دورہ کیا ، جہاں وہ بچوں میں گھل مل گئے، شاہی جوڑے نے بچوں کو سلام کیااورتین یتیم بچوں کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جبکہ بچوں کی بنائی تصاویر کو بھی سراہا۔

    شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بچوں کو دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

    یاد رہے پاکستانی روایتی سفید شلوارقمیض میں ملبوس برطانوی شہزادی اورشہزادہ زندہ دلان شہر لاہورپہنچے تو جہاں گورنراوروزیراعلیٰ پنجاب نےان کا ریڈکارپٹ استقبال کیا۔

    برطانوی شاہی جوڑےسےگورنراوروزیراعلیٰ پنجاب نے ایئرپورٹ لاؤنج میں ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب نےشہزادہ ولیم کوزیتون کی لکڑی سےبنی چھڑی اور پینٹگ اورشہزادی کیٹ میڈلٹن کو شال تحفے میں دی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی معزز مہمانوں کو تحائف پیش کیے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کا مختلف علاقوں کا دورہ ، نوجوانوں کےساتھ کرکٹ کھیلی

    وزیراعلیٰ سندھ کا مختلف علاقوں کا دورہ ، نوجوانوں کےساتھ کرکٹ کھیلی

    کراچی : وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جبکہ وزیر اعلی سندھ نائٹ کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں میں گھل مل گئے اور بیٹنگ کی اور زوردار شاٹ بھی لگایا۔

    وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر وزیر اطلاعات ناصر شاہ، وزیر بلدیات جام خان شورو اور وزیر قانون ضیاالحسن بھی موجود تھے۔

    وزیراعلیٰ کا ترقیاتی کاموں کا جائزہ

    وزیر اعلیٰ سندھ برنس روڈ اور ایمپریس مارکیٹ گئے، جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا، جس کے بعد وزیر اعلی نے یونیورسٹی روڈ کا رخ کیا جہاں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

    گلشن اقبال کے دورے پر وزیر اعلیٰ سندھ نائٹ کرکٹ کھیلنے میں مصروف نوجوانوں میں گھل مل گئے اور کچھ دیر انکے ساتھ کرکٹ کھیلی، وزیر اعلیٰ نے لوز بال ملتے ہی چھکا لگا کر سیاست کے ساتھ ساتھ کرکٹ میں بھی اپنی مہارت کاعملی مظاہرہ کر ڈالا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے بہادر آباد کے نزدیک ایک ریسٹورنٹ میں دیگر وزرا کے ساتھ سحری بھی کی ، وزیراعلی کا کھانے کا بل 8 ہزار 2 سو پچھتر روپے بنا، اس دوران وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ وہ اکثر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیئے دورے کرتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے اعتراف کیا کہ ترقیقاتی کاموں میں کچھ تاخیر ہوگئی ہے تاہم اگلے سال کی ترقیاتی اسکیمز پر جولائی کے مہینے سے ہی کام شروع کر دیا جائے گا، وزیراعلیٰ نے یہ بھی بتا دیا کہ تمام تر ذمہ داریوں کے باوجود وہ اب بھی 6 سے 7 گھنٹے نیند کر لیتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔