Tag: playstation 5

  • آن لائن خریداری میں بڑا دھوکہ: پلے اسٹیشن خریدنے والے کو کیا ملا؟؟

    آن لائن خریداری میں بڑا دھوکہ: پلے اسٹیشن خریدنے والے کو کیا ملا؟؟

    یوٹاہ : امریکہ میں آن لائن کمپنی کو خریدار کے ساتھ دھوکہ کرنا مہنگا پڑگیا، خریدار کو جدید پلے اسٹیشن فائیو کے بجائے اینٹ بھجوا دی فراڈ پکڑے جانے پر بھاری جرمانہ بھرنا پڑا۔

    امریکی ریاست یوٹاہ کے ایک رہائشی نے سونی کا جدید گیم پلے اسٹیشن فائیو آن لائن کا آرڈر دیا لیکن جب پارسل کھولا تو اس میں سے حیرت انگیز طور پر ایک اینٹ نکلی، نوجوان نے فراڈ کرنے والوں کیخلاف تھانے میں شکایت درج کرادی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آن لائن چیزیں ڈلیور کرنے والی کمپنی نے نوجوان کو جرمانے کے طور پر 878 ڈالر واپس کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ اس پلے اسٹیشن کی قیمت399ڈالر ہے۔

    نئے پلے اسٹیشن فائیو نے بین الاقوامی مارکیٹوں کو بہت متاثر کیا ہے لیکن دنیا بھر میں گیمنگ کے خواہشمندوں کی جانب سے زیادہ طلب کیے جانے پر بہت سارے خطوں میں اس کی عدم دستیابی سے اس کی شہرت میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

    مذکورہ گیم جو 12 نومبر کو جاری کیا گیا تھا یہ گیم متعارف ہونے والے پہلے ہفتہ میں مشترکہ طور ایکس باکس سیریز ایکس اور ایس دونوں یونٹوں کے مقابلے میں زیادہ یونٹ فروخت ہوچکا ہے۔

    اس یونٹ کو حاصل کرنا اس قدر مشکل ہوگیا ہے کہ کوئی بھی خریدار جب اسے ڈھونڈنے کیلیے مختلف مارکیٹ اور ذرائع کا سہارا لے کر اس تک رسائی حاصل کرتا ہے تو خود کو خوش قسمت تصور کرتا ہے، آج بھی لاکھوں افراد پلے اسٹیشن فائیو کے مارکیٹ میں آنے کے شدت سے منتظر ہیں۔

    ابھی تک دنیا بھر کے لاکھوں خواہشمند اس کو حاصل کرنے کے لئے اپنی طاقت کے مطابق ہر ممکن کوشش کررہے ہیں یہاں تک کہ کچھ بیرونی ممالک سے اس کی درآمد کروانے کے لئے اس کی دگنی قیمت دینے کو بھی تیار ہیں۔

  • بیوی سے جھوٹ بولنا شوہر کو مہنگا پڑگیا

    بیوی سے جھوٹ بولنا شوہر کو مہنگا پڑگیا

    اوہائیو : شوہر کے جھوٹ پر بیوی نے اس کا مہنگا ترین پلے اسٹشین فائیو سستے داموں بیچ دیا، جب اسے یہ معلوم ہوا کہ یہ ایک ہوا صاف کرنے والا آلہ نہیں بلکہ محض ایک گیم ہے۔

    آج کے دور یہ کوئی راز نہیں ہے کہ پلے اسٹیشن فائیو کا ڈیزائن بالکل غیر روایتی ہے اور کچھ ایئر پیوریفائرس ( ہوا صاف کرنے والا آلہ) سے ملتا جلتا ہے جو آج مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان میں ایک شخص کو پلے اسٹشین فائیو سستے دام میں مل گیا لیکن اسے گھر لے جاکر کھیلنے کیلئے اس نے اپنی بیوی سے جھوٹ بولا کہ یہ گیم نہیں بلکہ ہوا کو صاف کرنے والا آلہ ہے۔

    حقیقت آشکار ہونے پر اس کی بیوی نے اسے فروخت کرنے کیلئے آن لائن اشتہار دیا، پی ایس فائیو کو خریدنے والے جن وو نامی شخص نے اپنا تجربہ فیس بک پر دوستوں سے شیئر کیا اور کہا کہ یہ کنسول دوسرے گیمز کے مقابلے میں انتہائی کم قیمت پر فروخت ہورہا تھا اور یہ پوری دنیا میں نایاب شے ہے۔

    میں یہ کنسول خریدنے کا خواہاں تھا اس لیے بیچنے والے سے ملاقات کا ارادہ کیا جب میں نے مطلوبہ نمبر پر کال کی تو فون پر ایک خاتون کی آواز سنی تو تعجب ہوا۔

    جن وو نے لکھا کہ پی ایس فائیو فروخت کرنے والی خاتون کو اس قیمتی چیز کے بارے میں کوئی علم ہی نہیں تھا تاہم جب میں ان کے گھر گیا تو اس خاتون کے شوہر سے ملاقات ہوئی۔

    جن وو نے مزید لکھا کہ میں نے اس خاتون کے شوہر کے چہرے پر افسردگی کے آثار دیکھے، میں نے دریافت کیا کہ آپ یہ کنسول کیوں فروخت کرنا چاہتے ہیں جس اس کا جواب تھا کہ ایسا میری بیوی چاہتی ہے۔ جن وو نے کہا کہ میں اس کی آنکھوں میں افسردگی دیکھ کر خاموش ہوگیا کیونکہ میں اس کا درد محسوس کرسکتا ہوں۔

  • پلے اسٹیشن کے دیوانوں کا انتظار ختم

    پلے اسٹیشن کے دیوانوں کا انتظار ختم

    پلے اسٹیشن میں دلچسپی رکھنے والوں کو سونی کمپنی نے اچھی خبر سنا دی، اب پلے اسٹیشن فائیو رواں سال کے آخر میں صارفین کی پہنچ میں آجائے گا۔

    اگر آپ سونی کے نئے پلے اسٹیشن 5 کے منتظر ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی نے اس کی دستیابی کی تاریخ اور قیمت کا اعلان آخرکار کردیا ہے۔

    گزشتہ سال اکتوبر میں کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ پلے اسٹیشن فائیو صارفین کے لیے 2020 کے آخر میں دستیاب ہوگا، کمپنی کا کہنا تھا کہ پلے اسٹیشن 5 کے کنٹرولر میں متعدد تبدیلیاں کی جارہی ہیں اور پہلی بار رمبل ٹیکنالوجی کی جگہ نئی ہیپٹک فیڈبیک ٹیکنالوجی کو دی جارہی ہے۔

    پھر رواں سال جون میں کمپنی نے اس کے کنسول کو متعارف کرایا تھا تاکہ صارفین جان سکیں کہ اس کا ڈیزائن کیسا ہوگا۔ پی ایس 5 کا اسٹینڈ عمودی ہے بالکل ایکس باکس سیریز ایکس کی طرح جبکہ یہ 2 ورژن میں دستیاب ہوگا، ایک 4 کے بلیو رے ڈرائیو اور دوسرا پیور ڈیجیٹل ایڈیشن۔

    غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پی ایس 5 کا ڈیجیٹل ورژن آپٹیکل ڈرائیو کے بغیر ریگولر ماڈل کے مقابلے میں زیادہ پتلا ہے اور اس کا مطلب یہ بھی یہ ہے کہ ڈیجیٹل ایڈیشن زیادہ سستا ہوگا تاہم کمپنی نے اس وقت قیمت کا اعلان نہیں کیا تھا۔

    اب کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پلے اسٹیشن 5 امریکا، جاپان، کینیڈا، میکسیکو، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا میں 12 نومبر سے دستیاب ہوگا جبکہ یورپ اور دیگر ممالک میں یہ 19 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ تاہم چین میں صارفین کو زیادہ انتظار کرنا ہوگا۔

    مختلف ممالک میں پری آرڈر کے ذریعے 17 ستمبر سے اسے بک کرایا جاسکتا ہے جس کی قیمت 400 ڈالرز (66 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔