Tag: plea bargain

  • کرپشن کی رقم قومی خزانے میں واپس جمع کرانے کے لیے تیار ہوں، عاشق کلیری

    کرپشن کی رقم قومی خزانے میں واپس جمع کرانے کے لیے تیار ہوں، عاشق کلیری

    کراچی: اہم کرپشن کیس میں گرفتار ملزم عاشق کلیری نے نیب کو پلی بارگین کی درخواست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد تا سکھر موٹروے کرپشن اسکینڈل میں ملوث اہم ملزم عاشق کلیری نے نیب کو درخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کرپشن کی رقم قومی خزانے میں واپس جمع کرانے کے لیے تیار ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو نے ملزم عاشق کلیری کی جائیدادوں کا سراغ لگانا شروع کر دیا ہے، ملزم سے برآمد رقم اور کرپشن کی مد میں لوٹے جانے والے پیسوں کو مساوی کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق جائیدادوں کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد ملزم کی پلی بارگین کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے گا، نیب نے عاشق کلیری کے گھر سے مزید 30 کروڑ روپے کیش برآمد کیا تھا۔

    واضح رہے کہ ملزم عاشق کلیری عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، اور اس کیس کے دیگر ملزمان مفرور ہیں۔

  • جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب راولپنڈی  نے  اہم  کامیابی حاصل کرلی

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے اہم کامیابی حاصل کرلی

    اسلام آباد :  ٹریکٹر اسیکنڈل میں ملوث گرفتار ملزم نے نیب کے ساتھ  پلی بارگین کر لی، ملزم پر ٹریکٹرز کی خریداری میں مبینہ کرپشن کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے اہم کامیابی حاصل کرلی ، ٹریکٹر اسیکنڈل میں ملوث گرفتارغلام حسین نے پلی بارگین کر لی۔

    چیئرمین نیب نے ملزمان کی5کروڑکی پلی بارگین درخواست منظورکرلی ، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت نے بھی منظوری دے دی ہے۔

    نیب نے سندھ ٹریکٹر سبسڈی میں کرپشن کے 3ملزمان گرفتارکئےتھے ، ملزمان پر ٹریکٹرز کی خریداری میں مبینہ کرپشن کا الزام ہے، ملزمان میں محکمہ زراعت سندھ کے ایگزیکٹوانجینئر آفتاب احمد ،تارا چند شامل ہیں۔

    نیب کا کہنا ہے کہ اومنی گروپ نے ملی بھگت کر کےکسانوں کو کروڑوں کا چونا لگایا گیا، سندھ کے عام افراد کے شناختی کارڈ استعمال کرکے سبسڈی حاصل کی گئی، ٹریکٹر دوسرے صوبوں کو مارکیٹ ریٹ پرفروخت کئے گئے۔

  • قومی احتساب بیورو کی پلی بارگین سے متعلق خبروں پر وضاحت

    قومی احتساب بیورو کی پلی بارگین سے متعلق خبروں پر وضاحت

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو نے میڈیا پر پلی بارگین سے متعلق خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پلی بارگین کی منظوری احتساب عدالت کرتی ہے۔

    ترجمان قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پلی بارگین نیب کے سیکشن 25بی کے تحت کی جاتی ہے جس میں ملزم اپنا جرم تسلیم کرتا ہے اور اعترافی بیان پر دستخط بھی کرتا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے خلاف ثبوت دیکھنے کے بعد ہی پلی بارگین کرتا ہے، پلی بارگین دیگر ممالک میں بھی کی جاتی ہے، قانون کے مطابق پلی بارگین کے بعد ملزم10سال کیلئے الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار پاتا ہے۔

    نیب ترجمان نے قومی احتساب بیورو کی کارکردگی سے متعلق فصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اب تک466ارب روپے مختلف ملزمان سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے۔

  • نواز شریف نیب کے قیدی ہیں پلی بارگین بھی ان ہی سے ہوگی حکومت سے نہیں، اعجاز شاہ

    نواز شریف نیب کے قیدی ہیں پلی بارگین بھی ان ہی سے ہوگی حکومت سے نہیں، اعجاز شاہ

    سرگودھا : وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف نیب کے قیدی ہیں پلی بارگین بھی ان ہی سے ہوگی، میرا یا حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، اب کشمیر کا کوئی سودا نہیں کرسکتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت نواز شریف یا آصف زرداری سے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں کر رہی۔

    پلی بارگین نیب کے قوانین میں شامل ہے اور وہ ہی کسی بھی قسم کی ڈیل کر سکتے ہیں۔نوازشریف نیب کے قیدی ہیں پلی بارگین بھی ان ہی سے ہوگی، ہماری حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

    کشمیر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو موجودہ حکومت نے سفارتی سطح پر تاریخی طور پر اٹھایا، جتنا وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے لیے کام کیا اتنا آج تک کسی رہنما نے نہیں کیا، اگرہم اپنا فیصلہ بدل لیتے تو ہم میں اور مودی میں کوئی فرق نہیں رہ جاتا۔

    اعجاز شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں کرفیو ختم ہونے پر ہی نریندر مودی کا اصل امتحان شروع ہوگا، جموں اور لداخ میں مسلم آبادی کم ہے وہاں لاک ڈاؤن اتنا سخت نہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کشمیر کا سودا جو کرسکتے تھے اللہ نے انہیں جیل بھیج دیا ہے، حکومت اور قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، اب کشمیر کا کوئی سودا نہیں کرسکتا،