Tag: PLEDGES

  • ٹوئٹر کے بانی کا کورونا ریلیف فنڈ کےلیے ایک ارب ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان

    ٹوئٹر کے بانی کا کورونا ریلیف فنڈ کےلیے ایک ارب ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان

    واشنگٹن : ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے کورونا ریلیف فنڈ کےلیے ایک ارب ڈالر عطیہ کرںے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے اپنے پیغام میں کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ارب ڈالر عطیہ کرںے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی قائم کی ہوئی ایک اور کمپنی ’’اسکوائر‘‘ میں اپنے حصص کے ایک ارب ڈالر عالمی کورونا ریلیف فنڈ میں منتقل کررہا ہوں ، یہ رقم ان کے مجموعی اثاثوں کا 28 فیصد ہے۔

    جیک ڈورسی نے مزید کہا کہ جب یہ وبا ختم ہوجائے گی تو اس کے بعد وہ لڑکیوں کی تعلیم و صحت پر توجہ مرکوز کریں گے۔

    خیال ریے کورونا وائرس کی وبا کے وارجاری ہے، دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 82 ہزار96 ہوگئی جبکہ 14 لاکھ 31 ہزارنوسوتہترافراد متاثرہیں اور کورونا کے 3 لاکھ 22 ہزارنو مریض صحت یاب ہوگئے۔

    یورپ میں کورونا کی وبا میں شدت برقرار ہے ، ایک دن میں 4500 اموات ریکارڈ کی گئی، اٹلی میں 17 ہزار127 افراد ہلاک اورایک لاکھ 35 ہزارپانچ سو چھیاسی متاثرہیں۔

    اسپین میں 14 ہزار 45 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ ایک لاکھ 41 ہزار942 متاثرہیں، فرانس میں اموات کی تعداد دس ہزازتین سواٹھائیس ہوگئی اور متاثرافراد کی تعدادایک لاکھ نوہزارانہترہے۔

    بلیجیئم میں دوہزارپینتیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، نیدرلینڈزمیں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداددوہزارایک سوایک تک پہنچ گئی جبکہ ترکی میں 750 افراد ہلاک اور ایران میں 3 ہزاراٹھ سوباہترہلاک ہوئے۔

  • فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی نفی پرمبنی کوئی امن فارمولا قبول نہیں کریں گے‘عرب لیگ

    فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی نفی پرمبنی کوئی امن فارمولا قبول نہیں کریں گے‘عرب لیگ

    قاہرہ : مصری دارالحکومت میں ہونے والے عرب لیگ وزراء خارجہ اجلاس میں اس بات پراتفاق کیا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے حق خود اردایت کی نفی اور آزاد فلسطینی ریاست سے انکار پر مبنی کوئیبھی امن فارمولا قبول نہیں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرنے کے لیے ’ڈیل آف دی سینچری‘ کے عنوان سے ایک امن پلان تیار کیا گیا ہے تاہم اس منصوبے کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عرب ممالک نے تیونس میں ہونے والے عرب سربراہ اجلاس کے فیصلوں پرعمل درآمد کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کے بجٹ میں مدد کے لیے ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اجلاس کے اختتام پر جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزراء خارجہ نے اجلاس میں قضیہ فلسطین کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پرتفصیلی غور کیا۔ اس کےعلاوہ فلسطینی اتھارٹی کے سیاسی روڈ میپ اور اسے درپیش مالی بحران کے حل پر بات چیت کی گئی۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اجلاس کی صدارت صومالیہ نے کی جب کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس بھی موجود تھے۔اجلاس میں مسئلہ فلسطین 2002ء میں عرب ممالک کی طرف سے پیش کردہ امن روڈ میپ کی روشنی اورزمین برائے امن کے اصول کے تحت بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا گیا۔

    اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ عرب ممالک ایسا کوئی بھی امن منصوبہ قبول نہیں کریں گے جس میں فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم نہ کیا جائے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اجلاس میں آزاد فلسطینی ریاست کے لیے اسرائیل سے چار جون 1967ء سے پہلے والی پوزیشن پر واپس جانے، مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا صدر مقام تسلیم کرنے، فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی اورانہیں معاوضہ ادا کرنے اور تمام فلسطینی اسیران کی فوری رہائی پر زوردیا گیا۔

    عرب وزراءخارجہ نے صدر محمود عباس کی طرف سے 2018ء میں عرب لیگ میں پیش کردہ منصوبے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

    عرب لیگ کے اجلاس میں القدس کے تحفظ اور اسے فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بناتے ہوئے شہر کی عرب، اسلامی ،تاریخی اور قانونی تشخص کی بقاء کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کارلانے پر زوردیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اجلاس میں القدس پرصہیونی ریاست کے استعماری منصوبوں اور القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کے اعلانات اور اقدامات کو بھی مستردکردیا۔

    اجلاس میں سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 کے مطابق فلسطین میںیہودی آباد کاری روکنے اور جنرل اسمبلی کے فیصلوں کے مطابق فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے اور فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی ایجنسی”اونروا“ کی مالی مدد جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

    عرب لیگ کے وزراءخارجہ اجلاس میں شام کے مقبوضہ وادی گولان کو اسرائیل میں ضم کرنے کے اعلانات کو مسترد کردیا اور کہا کہ عرب ممالک وادی گولان کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کی تمام سازشوں کی مخالفت کرتے رہیں گے۔