Tag: PM Cabinet

  • کشمیر کی صورتحال: وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    کشمیر کی صورتحال: وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    لاہور: مقبوضہ کشمیر اور ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف جمعہ کوگورنر ہاﺅس لاہور میں ہونے والے وفاقی کا بینہ کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔

    گورنر ہاﺅس لاہور میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم محمد نواز شریف کرینگے جس میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کی تازہ لہر کا جائزہ لیا جائے گا اور وفاقی کابینہ بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل بھی طے کریگی ۔

    اجلاس میں سی پیک کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاناما لیکس پر ٹی او آرز کے لیے اپوزیشن سے ہونے والے مذاکرات سے متعلق بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا ۔

    وفاقی کابینہ پاناما لیکس پر حکومتی موقف کے حوالے سے اہم فیصلے کریگی اور حکومتی ٹی او آرز کو پبلک کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی ۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی کا بینہ کے آخری اجلاس کی صدارت اوپن ہارٹ سرجری سے قبل لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی تھی ۔

  • کشمیر کی صورتحال :وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب  کرلیا

    کشمیر کی صورتحال :وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

    لاہور:مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کے خلاف وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعے کو طلب کرلیا ۔

    اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجیوں کے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم پر وزیراعظم نواز شریف نے گورنر ہائوس لاہور میں وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ۔اجلاس میں کشمیر میں برہانی وانی کی ہلاکت کے بعد مخدوش صورتحال اور 33کشمیری مسلمانوں کی ہلاکت کا معاملہ زیر غور لایا جائے گا۔

    قبل ازیں وزیراعظم کی ہدایت پر دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا تھا جس میں کشمیریوں پر ظلم بند کرنے اور ہلاکتوں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
    اس ضمن میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی نوٹس لیتے ہوئے ہلاکتوں پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔

    ایک روز قبل سیکریٹری اعزاز چوہدری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت تحریک آزادی کو دبانے کے لیے اسے دہشت گردی قرار دے رہا ہے، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔