Tag: PM call parliment session

  • مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیا،پاکستان کا اظہار تشویش

    مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیا،پاکستان کا اظہار تشویش

    اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کشمیریوں کی سفارتی ، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی ۔

     ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں نہتے کشمیری مظاہرین پر بہیمانہ تشددکی مذمت کی اور کہا کہ پاکستانی حکومت اورعوام کشمیریوں سےبھرپوراظہاریکجہتی کرتےہیں۔

     ترجمان نے بھارتی فورسز کے تشددسےجاں بحق کشمیریوں کے لواحقین سےاظہارہمدردی بھی کیا اور کہا کہ بہیمانہ تشددسےکشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔

     ترجمان نے کہا کہ حریت رہنماؤں کی جھوٹے مقدمات میں گرفتاریوں پر تحفظات ہیں۔پاکستان نے مسئلہ کشمیر کےحل کیلئے ہمیشہ بامقصدمذاکرات پر زور دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کےمطابق حل ہونا چاہئے،پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

  • یمن سےزیادہ ترمحصورین کونکال لیاگیاہے، ترجمان دفتر خارجہ

    یمن سےزیادہ ترمحصورین کونکال لیاگیاہے، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یمن میں محصور پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو نکال لیا گیا ہے ۔

    پاکستانی دفتر خا رجہ نے یمن میں محصور پا کستانیوں کے بارے میں کہا ہے کہ زیادہ ترمحصور پاکستانیوں کو یمن سے نکال لیاگیاہے۔

     ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن میں کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں،صنعا میں مو جود ایک سو پینتا لیس پاکستانیوں کے بارے میں دفتر خارجہ نے وضاحت کی کہ یہ افراد یمن سے نکلنے کے لئےتیارنہیں ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ یمن کی بندرگاہ المکالا میں بحری جہازپہنچ چکا ہے جو ایک سو پچھتر پاکستانیوں کو واپس لارہا ہے جبکہ عدن سے ایک سو چھیاسی پاکستانیوں کولیکرجہازجبوتی روانہ ہوچکاہے۔

    صنعا کے فضائی راستے کے با رے میں دفتر خا رجہ کا کہنا ہے کہ صنعامیں ائیرپورٹ کی حالت ٹھیک نہیں، وہاں صرف چھوٹےطیارے کو بھیجا جاسکتا ہے۔

  • یمنی صورتحال پرغور کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانےکا فیصلہ

    یمنی صورتحال پرغور کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانےکا فیصلہ

    اسلام آباد: یمنی صورتحال پر غور کیلیے وزیراعظم کی زیرِصدارت مشاورتی اجلاس میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کے روز بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا، جس میں یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائیگا۔

    وزیراعظم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرِدفاع خواجہ آصف اور مشیرِخارجہ سرتاج عزیز نے دورہ سعودی عرب اور سعودی حکام سے ملاقاتوں سے متعلق اجلاس کو مکمل بریفنگ دی۔

    اجلاس میں سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہوں نے بھی شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے تعاون کی درخواست پر پاک فوج کے دستے سعودی عرب بھیجنے اور یمن سے پاکستانیوں کے محفوظ انخلاء اور اس بارے میں دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔