Tag: PM-Disqualify Case

  • سپریم کورٹ: وزیرِاعظم نااہلی کیس کی سماعت

    سپریم کورٹ: وزیرِاعظم نااہلی کیس کی سماعت

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیرِاعظم نااہلی کیس میں کہا ہے کہ آرٹیکل باسٹھ قبل اَز انتخاب اہلیت کے لئے ہے بعد کے لئے نہیں، آئین میں جھوٹے کو نااہل قرار دینے کا کہیں نہیں لکھا۔

    سپریم کورٹ میں وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت جسٹس جواد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جسٹس سرمد جلال عثمانی نے درخواست گزاروں کے دلائل پر کہا کہ آرٹیکل باسٹھ انتخاب سے پہلے کی اہلیت کے لئے ہے، بعد کے لئے نہیں، آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ جھوٹ بولنے والے کو نااہل قرار دیا جائے، جھوٹا شخص تو کبھی بھی کہیں بھی جھوٹ بول سکتا ہے۔

    عدالت نے ریماکس میں کہا کہ وزیر اعظم کو کس بنیاد پر نا اہل قرار دیں، اگرفوج کی تضحیک ہوئی ہے تو وزیرِاعظم کے خلاف ایف آئی آر کٹوائے۔

    جسٹس جواد نے ریمارکس میں کہا کہ آپ ایک شخص کی نااہلی کے لیے درخواست لائے، ہمیں آئین کو دیکھنا ہے، آئین کی زد میں ایک شخص آجائے یا پچاس آجائیں، ہمیں کوئی سروکار نہیں۔

    وکلاء کے دلائل سننے کے بعدعدالت نے سماعت دس نومبر تک ملتوی کردی۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

    وزیرِاعظم نوازشریف نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف کی نااہلی کیلئے دائر کی گئی درخواست سپریم کورٹ نے سماعت کیلئے منظور کرلی ہے، کیس کی سماعت جسٹس انور ظہیر جمالی کرینگے۔

    پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے رہنماء اسحاق خان خاکوانی نے سپریم کورٹ میں وزیرِاعظم نواز شریف کے خلاف آئین کی آرٹیکل بانسٹھ تریسٹھ کے حوالے سے اپنے وکیل سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کے توسط سے درخواست دی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ میاں صاحب نے اسمبلی کے فلور پر فوج کے بارے میں غلط بیانی کی،جس کی بناء پر وہ صادق و امین کی شرائط پر پورے نہیں اترتے، جس کا ذکر آئین میں واضح الفاظ میں درج ہے، اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جائے، عدالت نے اعتراضا ت کے بعد اپیل منظور کرلی  ہے۔

    اس سے قبل وزیرِاعظم کی نااہلی کی ایسی ہی درخواست تحریکِ انصاف کے لائرز فورم نے دو ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جسے لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے مسترد کردیا تھا لیکن سپریم کورٹ نے اس معاملے کی درخواست منظور کرلی ہے۔