Tag: PM house

  • وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس

    وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے تیس نومبر جلسے کی سیکورٹی پر وزیراعظم  کی زیرصدارت اعلی سطح کے اجلاس منعقد ہوا۔

    وزیراعظم کی صدارت اجلاس میں ملکی صورتحال اورسیکیورٹی معاملات پر بات چیت ہوئی، وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سکیورٹی صورتحال صورت حال پر اجلاس کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں تیس نومبر کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بڑے اجتماع کے اعلان کا معاملہ بھی اٹھا اور تیس نومبر جلسے سے درپیش صورتحال کے ساتھ سیکورٹی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

    اجلاس میں انتخابی اصلاحات کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں شمالی وزیرستان آپریشن اور آئی ڈی پیز کے امور پر بات کی گئی۔

  • وزیرِاعظم ہاؤس نےعمران خان کے بیان کی تردید کردی

    وزیرِاعظم ہاؤس نےعمران خان کے بیان کی تردید کردی

    اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم نے عمران خان کو ملاقات کی کوئی دعوت نہیں دی ۔

    پی ایم ہاؤس کے ترجمان مصدق ملک نے عمران خان کے بیان کے ردِعمل میں کہا ہے کہ عمران خان غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں وزیر اعظم نے عمران خان سے کوئی بات ہی ملاقات کی دعوت دی۔

    ترجمان نے کہا کہ عمران خان سے جو بھی بات ہوگی وہ آئین اورقانون کے دائرہ میں ہوگی۔

    واضح رہے کہ وزیرِاعظم ہاوؑس سے یہ بیان ساہیوال میں تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے دئیے گئے ایک تقریرکے ردعمل میں آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ نواز شریف سے کوئی بات نہیں کریں گے۔

  • تھرمیں قحط: تین رکنی کمیٹی قائم

    تھرمیں قحط: تین رکنی کمیٹی قائم

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے تھر میں جاری موت کے کھیل میں ہلاک ہونے والوں کی تحقیقات کے لیےتین رکنی کمیٹی کا اعلان کردیا۔

    ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے تین رکنی ٹیم کو کل تھر پہنچنے کا حکم دے دیا ہےکمیٹی تھراور اس کے گردونواح میں جا کر قحط سے ہلاک ہونے والوں کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔

    تھرپارکرمیں چھتیس روزمیں قحچ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد چالیس سے تجاوز کرگئی ہے۔

  • وزیراعظم کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس اختتام پزیر

    وزیراعظم کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس اختتام پزیر

    اسلام آباد :  وزیراعظم نواز شریف کے زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

    موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر وزیراعظم نواز شریف کے زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ریاستی اداروں پر حملے کی مذمت کی گئی ہے اجلاس میں پولیس کے کردار کو سراہا گیا، وزیر داخلہ کو تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدیت کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت ہنگامی مشاورتی اجلاس میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جبکہ منگل کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان،وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیر اطلاعات پرویز رشید ،وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،وزیر قانون زاہد حامد، وزیرسیفران عبدالقادر بلوچ اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال شریک ہوئے ۔

  • نواز شریف فاشسٹ ہے ،کبھی جمہوریت کو قبول نہیں کیا،عمران خان

    نواز شریف فاشسٹ ہے ،کبھی جمہوریت کو قبول نہیں کیا،عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے  کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کے باہر احتجاج کرنا عوام کا قانونی اور جمہوری حق ہے،وہ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم سترہ دن سے پرامن تھے اور اس دوران کسی قسم کا کوئی تشدد کا واقعہ پیش نہیں آیا،لیکن گزشتہ رات پولیس نے پرامن مظاہرین پر ربڑ کی گولیوں کی فائرنگ اورآنسو گیس کے شیل فائر کر کے بد ترین ریاستی تشدد کا مظاہرہ کیا،پولیس کی وردیوں میں گلو بٹ تھے۔

    انہوں نے کہا کہ پمزاسپتال اورپولی کلینک کو گھیر کر پولیس زخمی کارکنان کو گرفتار کررہی ہے،عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنے کارکنان کے قتل عام پر نواز شریف اور فیلڈمارشل چوہدری نثار کیخلاف عالمی عدالت میں مقدمہ درج کرائیں گے،کیونکہ ان لوگوں نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

    قانون مطابق آنسو گیس کے شیل صرف مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئےاستعمال کیا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف فاشسٹ ہے اس نے کبھی جمہوریت کو قبول نہیں کیا،کیونکہ اس کو ڈر ہے کہ حقیقی جمہوریت میں اس کا احتساب ہوگا۔،

  • اسلام آباد: پولیس کی شیلنگ اورفائرنگ، 8 جاں بحق، 200 سے زائد زخمی

    اسلام آباد: پولیس کی شیلنگ اورفائرنگ، 8 جاں بحق، 200 سے زائد زخمی

    اسلام آباد : شاہراہِ دستور پر پولیس کی جانب سے مظاہرین پر ربر کی گولیوں اور شیلنگ کے آزادانہ استعمال کے باعث اب تک موصول ہونے والے آٹھ افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے ذرائع سے اب تک تین افرادکی شہادت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ مختلف اسپتالوں سے موصول ہونے والی اطلاعات اب تک کل آٹھ  افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے آزادانہ شیلنگ اور ربر کی گولیوں کے استعمال سے زخمی ہونے والے افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے اور پمز اسپتال میں اب تک اسسی افراد زخمی حالت میں لائے گئے ہیں جبکہ پولی کلینک اسپتال میں ستر سے زائد زخمی لائے گئے ہیں۔

    اے آروائی نیوز کے اینکر پرسن اقرارالحسن نے شاہراہ ِ دستور سے براہِ راست رپورٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابھی متعدد افراد انتہائی زخمی حالت میں ریڈزون میں موجودہیں اور پولیس اوردیگر قانون ناٖفذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ریسکیو پر مامورعملے کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

  • ڈاکٹرطاہرالقادری کی شرائط: وزیراعظم کی وزراء سے مشاورت جاری

    ڈاکٹرطاہرالقادری کی شرائط: وزیراعظم کی وزراء سے مشاورت جاری

     اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے مذاکرات کرنے والا حکومتی وفد وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گیا ہے۔

    حکومتی وفد وفاقی وزیر اسحاق ڈار اور زاہد حامد پر مشتمل ہے اور وفد نے ڈاکٹرطاہر القادری کی جانب سے رکھی گئی دو شرائط وزیر اعظم کے سامنے پیش کیں اور اب ان پر مشاورت جاری ہے۔

    :ڈاکٹرطاہرالقادری نے حکومت کے سامنے جو دو شرائط رکھیں گئی ہیں وہ کچھ اس طرح ہیں

    اول: سانحۂ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے موقٔف کے مطابق درج کرکے اس کی کاپی ڈاکٹر طاہر القادری کے حوالے کی جائے۔

    دوئم: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اورسانحۂ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر میں نامزد دیگر تمام وزراء فی الفور استعفیٰ دیں۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں اس وقت وفد کے ارکان کے علاوہ وزیرِدفاع خواجہ سعد رفیق بھی موجود ہیں اور ڈاکٹر طاہر القادری کی شرائط کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ جو انہوں نے مذاکرات کے لئے مقرر کی گئی ڈیڈلائن میں توسیع کے لئے پیش کی ہیں۔

    اے آروائی نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد نے رپورٹ کیا ہے کہ اس میٹنگ میں قانونی ماہرین بھی شامل ہیں اور شرائط کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ان کی قانونی حیثیت کا بھی جائزہ لیا جارہاہے۔

  • پی ٹی آئی دھرنا:چاچا کرکٹ اورکارکنان  کا جوش و جذبہ قابل دید

    پی ٹی آئی دھرنا:چاچا کرکٹ اورکارکنان کا جوش و جذبہ قابل دید

    اسلام آباد:  پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سجے پاکستان تحریکِ انصاف کے پنڈال میں کارکنان اور چاچا کرکٹ کا جوش و جذبہ دیدنی ہے,نعرے لگاتے رقص کرتے،جشن مناتےتحریکِ انصاف کے کارکنان رات گئے سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے تحریکِ انصاف کا دھرنا جاری ہے۔ کارکنان کا جوش وخروش بھی دیدنی ہے۔

    پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جشن کا سا سماں نظرآتا ہے۔ کیا مرد کیا خواتین سب کے حوصلے تازہ دم ہیں۔ چہروں پرکئی روز بعد بھی تھکن کے آثارنظرنہیں آتے۔ کوئی پارلیمنٹ کے سامنے پی ٹی آئی کا جھنڈا لہرارہا ہے۔ تو کسی نے سرپرپارٹی کا پرچم باندھ رکھا ہے۔ تبدیلی کا عزم لئے ان کارکنان کا کہنا ہے کہ تبدیلی آکر رہے گی۔

    کرکٹ کے میدانوں کی رونق چاچا کرکٹ نئے پاکستان کا عزم لئے پی ٹی آئی کے دھرنے میں شامل ہیں۔ کرکٹ کے میدانوں میں تو چاچا کرکٹ ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے ہی ہیں لیکن پی ٹی آئی کے کپتان کے دھرنے میں بھی چاچا جی کارکنان کے ساتھ خُوب جوش وخروش کا مظاہرہ کررہے ہیں۔۔

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی نوازشریف سے ملاقات

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی نوازشریف سے ملاقات

    اسلام آباد:  وزیراعظم نوازشریف سے اعلی حکام کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز آرمی چیف اور وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بھی ملاقات کے لئے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔

    وزیراعظم نوازشریف کی اعلی عسکری اور سول حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، وزیراعظم ہاؤس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے نوازشریف سے ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان آپریشن ضرب عضب سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق یوم آزادی پر ہونے والی خصوصی پریڈ سے متعلق بھی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

    گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیرداخلہ چوہدری نثار اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی نوازشریف سے ملاقات کی تھی  آرمی چیف سے ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ آ رمی چیف چودہ اگست کو پارلیمنٹ کے سامنے ہونے والی پریڈ میں وزیراعظم کے ہمراہ شرکت کریں گے، تقریب میں مسلح افواج کے سربراہان اور غیرملکی سفارتکار بھی شریک ہوں گے۔