Tag: pm-imram

  • وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد: پاکستان کوموصول ہونے والے دھمکی آمیز خط پر وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس آج بعد دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

    فواد چوہدری کے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سول وعسکری قیادت شرکت کرے گی اہم ترین اجلاس میں پاکستان کو موصول ہونے والا دھمکی آمیز خط پیش کیا جائیگا۔

    یاد رہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے خط لہرایا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔

    یاد رہے کہ سال دوہزار بیس میں وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل نو کی تھی، اہم قومی و اسٹریٹجک فیصلوں کا فورم 12 ارکان پر مشتمل کیا گیا تھا۔

    وزیر اعطم قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین مقرر کئے گئے جبکہ وزیر دفاع ، وزیر داخلہ ، وزیر خارجہ ، مشیر خزانہ ، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی سلامتی کمیٹی کا حصہ بنائے گئے تھے۔

  • وزیراعظم کل  امن وامان کی صورتحال اور بلوچستان کے لئے پیکج کا اعلان کریں گے

    وزیراعظم کل امن وامان کی صورتحال اور بلوچستان کے لئے پیکج کا اعلان کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کل امن وامان کی صورتحال اوربلوچستان کے لئے پیکج کا اعلان کریں گے جبکہ مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر بلوچستان پہنچیں گے ، جہاں وہ امن وامان کی صورتحال اوربلوچستان کے لئے پیکج کا اعلان کریں گے۔

    بلوچستان کے دوران وزیراعظم ڈیرہ مرادجمالی بائی پاس سمیت ویسٹرن بائی پاس کوئٹہ ،زیارت موڑ اور کچ ہرنائی سنجاوی روڈ کا بھی افتتاح کریں گے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے دورہ ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا ، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ پانچ سو کنال اراضی پر مشتمل ہوگا جبکہ اس کی عمارت پانچ منزلہ ہوگی، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی عمارت متی تل میں تعمیر کی جائے گی۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے 25ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لیے 25 برس قبل سفر کا آغاز کیا، پارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد ملک کو کرپشن سے پاک کرنا تھا، قوم وسائل کی کمی سے نہیں کرپشن سے تباہ ہوتی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جارہا تھا، سعودی عرب، یو اے ای اور چین نے ہماری مدد کی، مجھے ڈھائی سال کی کارکردگی پر فخر ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7، 8 ماہ سے سرپلس میں جارہا ہے، اسٹاک مارکیٹ بھی زبردست جارہی ہے۔