Tag: pm imran china visit

  • چین جانتا ہےکہ اس خطے میں کون اس کادوست ہے ، شاہ محمود قریشی

    چین جانتا ہےکہ اس خطے میں کون اس کادوست ہے ، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران بہت جامع نشستیں ہوئیں، چین جانتا ہےکہ اس خطےمیں کون اس کادوست ہے اور اور پاکستان کو بھی معلوم ہےکون اس کے ساتھ کھڑا رہتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کے دورہ چین اور اس کے ثمرات کے حوالے سے بیان میں کہا کہ دورہ کےاختتام پر مشترکہ اعلامیہ دورہ چین کی کامیابی کا مظہر ہے ، مجموعی طورپریہ ایک انتہائی مفیداوربروقت دورہ تھا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران بہت جامع نشستیں ہوئیں، چینی صدر کےساتھ ہونیوالی ملاقات انتہائی جامع نوعیت کی تھی، چین جانتاہےکہ اس خطےمیں کون اس کادوست ہے اور پاکستان کو بھی معلوم ہےکون اس کے ساتھ کھڑا رہتا ہے۔

    وزیرخارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم کی چین کی بڑی سرکاری و نجی کمپنیوں کے سربراہان ، تھنک ٹینکس کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں، ہم نےاسٹریٹیجک معاملات پر سیر حاصل گفتگو کی اور خطے کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ملاقاتوں میں افغانستان کے حوالے سے گفتگوہوئی، افغانستان کے حوالے سے چین کےساتھ ہماری مشاورت رہی ہے اور رہے گی، طے پایا ہے مارچ کے آخر میں افغانستان کے قریبی ہمسایہ ممالک کا اجلاس بیجنگ میں بلایا جائے گا، اس اجلاس میں افغان عبوری حکومت کے وزیرخارجہ بھی مدعو کیے جائیں گے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم مل بیٹھ کرآئندہ کی حکمت عملی طےکریں گے، اسپائیلرز سی پیک کوآگے بڑھتا ہوا نہیں دیکھ سکتے، امن دشمن قوتوں نے سی پیک منصوبوں پرکام کرنے والے انجینئرزکونشانہ بنایا، پہلے بھی رکاوٹیں آئیں مگرہم نے ان کا مقابلہ کیا، یہ اسپائیلرز اپنی سازشوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک خطے کی ترقی کیلئےسی پیک کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں اور دونوں ممالک سی پیک کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے پرعزم ہیں، چاہتے ہیں کہ چین کی منڈیوں تک ہماری زرعی اجناس کی رسائی بڑھے، ہماری خواہش ہے کہ چین ہم سے سرپلس زرعی اجناس خریدے۔

    بھارت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کوبےنقاب کرنےکیلئے ”ڈوزئیر” عالمی برادری کےسامنےرکھا، عالمی برادری کو شواہد کی روشنی میں ہندوستان کے مذموم عزائم کا نوٹس لینا چاہیے، بی جے پی سرکارکی منفی پالیسیاں ہندوستان کےاپنےمفاد میں بھی نہیں۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہندوستان میں ایک بہت بڑا طبقہ بی جے پی کی سوچ کے برعکس سوچ رہاہے، وہ سمجھتا ہے کہ بی جے پی سرکار نے ہمیں بند گلی میں دھکیل دیا ہے۔

    روس سے تعلقات کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے، روسی وزیر خارجہ سے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    انھوں نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت دی ہے، وزیراعظم عمران خان انشا اللہ اسی ماہ ماسکو جائیں گے، روس کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بھی ایک خوشگوار تبدیلی آ رہی ہے۔

  • کشمیر پر چین کی پوزیشن واضح ہے، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

    کشمیر پر چین کی پوزیشن واضح ہے، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

    بیجنگ: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ یواین جنرل اسمبلی میں بھی مقبوضہ کشمیر پراپنانقطہ پیش کیا، کشمیر پر چین کی پوزیشن واضح ہے ، چین اور پاکستان ہر موڑ پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین پرگفتگو کرتے ہوئے کہا 6 اگست کو ہم مشترکہ حکمت عملی سے آگے بڑھے تھے،جنیواانسانی حقوق کونسل اجلاس بھی مشترکہ حکمت عملی تھی ، یواین جنرل اسمبلی میں بھی مقبوضہ کشمیر پراپنا نقطہ پیش کیا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چینی اسٹیٹ قونصلراوروزیر خارجہ نے کشمیر پرتشویش کا اظہار کیا، چین کی پوزیشن واضح ہے ، ہماری تاریخی پوزیشن کو اپنایا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا صدر شی مختصر غیر رسمی دورے پر بھارت جا رہے ہیں، ان کی دورے سے پہلے خواہش تھی ایک دوسرے کو اعتماد میں لیں ، چینی صدر شی جن پنگ کو ہم نے بھی اعتماد میں لیا ، چینی صدر کا دورہ مکمل ہونے پر رابطہ ہو گا وہ ہمیں باخبر رکھیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان ہر موڑ پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لیتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی چینی اعلیٰ قیادت سے ملاقات ہوئی ہے ، ان کا 13مہینوں میں چین کایہ تیسرا دورہ ہے ، خواہش ہے چین کے صدر کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دیں۔

    وزیرخارجہ نے کہا ہماری چین کےوزیر اعظم کے ساتھ دو ملاقاتیں ہوئی ہیں، چینی وزیراعظم سےوفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے ہیں ، جس میں تجارتی، اقتصادی تعاون کے فروغ اور سی پیک پرتفصیلی گفتگو کی ، دو طرفہ اقتصادی تعاون کوآگے لے کر چلنے پر بھی بات ہوئی اور بہت سی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پانی کے مسئلے پر پر ایک ڈی سیلینیشن پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، ڈی سیلینیشن پلانٹ سے گوادر بھی مستفید ہو گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے شعبے میں ایم او یو پر دستخط کئے گئے ہیں، معذورافراد کی فلاح وبہود کیلئے بھی دو طرفہ یادداشت پر دستخط ہوئے جبکہ نارکوٹکس کنٹرول کے حوالے سے بھی ایم و یو پر دستخط کئے گئے۔

  • وزیراعظم کا دورہ چین قیادت میں باقاعدگی سے رابطوں کی روایت کاحصہ ہے، ترجمان دفترخارجہ

    وزیراعظم کا دورہ چین قیادت میں باقاعدگی سے رابطوں کی روایت کاحصہ ہے، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا وزیراعظم عمران خان 8اور 9اکتوبر کو چین کا دورہ کریں گے، دورہ چین قیادت میں باقاعدگی سے رابطوں کی روایت کاحصہ ہے، دورے سے باہمی معاشی، سرمایہ کاری اور تذویراتی تعلقات مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 8 اور 9 اکتوبر کو چین کا دورہ کریں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتوں میں شریک ہوں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو دورےکی دعوت چینی ہم منصب نے دی ہے، چین کے صدر اور وزیراعظم الگ الگ عمران خان کے اعزاز میں ضیافت دیں گے، دونوں وزرائےعظم کی موجودگی میں معاہدوں اور یاد داشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

    ڈاکٹر فیصل نے کہا وزیر خارجہ، وزیر ریلوے، وزیر منصوبہ بندی بھی وزیراعظم کے ہمراہ جائیں گے جبکہ مشیرتجارت، معاون خصوصی پٹرولیم ، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ وفد میں شامل ہوں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کا دورہ چین قیادت میں باقاعدگی سے رابطوں کی روایت کا حصہ ہے، دونوں ملک دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر مشاورت کرتے ہیں، وزیراعظم علاقائی ترقی، جنوبی ایشیا میں امن پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ چین میں 5 اگست کے بعد سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور باہمی معاشی، سرمایہ کاری اور تذویراتی تعلقات مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

    ڈاکٹر فیصل نے کہا وزیراعظم سی پیک پرکام کی رفتارتیز کرنے پرعملدرآمد سے آگاہ کریں گے اور چین کے کاروباری وکارپوریٹ سیکٹر کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم بیجنگ ہارٹی کلچر ایکسپو کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورےپرآج چین روانہ ہورہے ہیں، وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیرریلوے شیخ رشید اور وزیر منصوبہ بندی خسروبختیار شامل ہیں، دورے کے دوران وزیراعظم چینی صدرسمیت اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی خسروربختیار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ چین میں ایم ایل ون پر باضابطہ بات چیت ہوگی، سی پیک کے سارے پروجیکٹ چل رہے ہیں، جنہیں بروقت مکمل کرنے کیلئے پُر‏عزم ہيں۔

    دورہ چین میں متعدد مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط ہوں گے، پاک چین جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے امور،ایم ایل ون اوردیگر معاملات بھی زیر غورآئیں گے جبکہ عمران خان مسئلہ کشمیر پر بھی مشاورت کریں گے۔