Tag: Pm Imran Kahn

  • ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف : وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کردیں

    ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف : وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کردیں

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نےماہ رمضان کے دوران عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خورد نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں اور حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں ماہ رمضان میں مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے اہم اقدامات پر غور کیا گیا۔

    اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ماہ رمضان میں عوام کو بھرپور ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جائے، انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ کو ہدایت کی کہ عوام کو سستی اشیاء فراہم کریں۔

    شیخ رشید احمد نے بتایا کہ وزیراعظم نے رہنماؤں سے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں پر توجہ نہ دی جائے، اب اپوزیشن حکومت کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے، اپوزیشن کو منہ نہ لگایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران متعلقہ افسران کو بھی ہدایت کی گئی کہ چینی، آٹا اور دالوں کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ حکومتی اقدامات اور کارکردگی کو بھرپور طریقےسے اجاگر کیا جائیگا۔

  • وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ خود عمران خان کا استقبال کریں گے، شاہ محمود قریشی

    وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ خود عمران خان کا استقبال کریں گے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ خود عمران خان کا استقبال کریں گے، وزیراعظم پاکستان کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، امریکی دورے سے متعلق تفصیلات بیان کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف بھی وزیراعظم کے ساتھ امریکا جائیں گے۔

     امریکی صدر کی خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقاتوں کی دو نشستیں ہوں گی۔

    اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی تاجر برادری سے بھی ملاقات ہوگی، امریکا میں مقیم پاکستان کا بزنس کونسل بھی وزیراعظم سے ملے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کی امریکا میں کاروباری افراد، آئی ایم ایف نمائندگان اور ورلڈ بینک کے وفد سے بھی ملاقات ہوگی، وزیراعظم عمران خان پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔

    شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ایک نشست اسپیکرہاؤس کے ساتھ بھی ہوگی، امریکا کے ساتھ سمٹ لیول پر5سال بعد ایک نشست ہونے جارہی ہے، امریکا کے ساتھ 5سال بعد سربراہ ملاقات ہونے جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد پہلے دورے پر امریکہ جائیں گے ، ذرائع

    افغانستان کے حالات کی وجہ سے پاک امریکا تعلقات میں عدم تعاون پایا جاتا تھا، امریکی وزیرخارجہ پومپیو کے دورہ پاکستان سے تعلقات کی بہتری کا آغاز ہوا، اب وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کمرشل فلائٹ سے امریکا جائیں گے۔