Tag: PM Imran Khan

  • وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پرکل تاجکستان روانہ ہوں گے

    وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پرکل تاجکستان روانہ ہوں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پرکل تاجکستان روانہ ہوں گے، دورے کے دوران وزیر اعظم 20 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت اور پاکستان تاجکستان بزنس فورم کے پہلے اجلاس کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل سے تاجکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم 16اور17ستمبر کو تاجکستان صدر کی دعوت پردورہ کریں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران وزیر اعظم 20ویں شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس میں شرکت کرینگے اور دیگرشریک رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ پاکستان تاجکستان بزنس فورم کے پہلےاجلاس کاافتتاح بھی کریں گے۔

    دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بزنس فورم کیلئےپاکستانی تاجروں کا گروپ بھی دوشنبے کا دورہ بھی کرے گا، دورے پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزرا کا وفد بھی ہوگا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں تاجک صدرکووزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام دیا تھا۔

    شاہ محمود قریشی نے تاجکستان کیساتھ تعلقات مزید مستحکم بنانے کےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا پاکستان،تاجکستان میں تاریخی تعلقات ہیں ، دونوں ممالک دوطرفہ مراسم کومزید وسعت،مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔

  • وزیر اعظم عمران خان کے بیٹے کا ٹیکسی میں سفر

    وزیر اعظم عمران خان کے بیٹے کا ٹیکسی میں سفر

    لندن: وزیر اعظم عمران خان کے بیٹے سلیمان خان کی اوبر سروس استعمال کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، لوگوں نے وزیر اعظم کے بیٹے کے عام افراد کی طرح سفر کرنے پر نہایت حیرانی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹے سلیمان خان نے ٹیکسی سروس اوبر میں سفر کیا تو ڈرائیور نے ان کے ساتھ تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔

    ڈرائیور کا کہنا تھا کہ پہلے تو انہیں یقین نہ آیا کہ ایک برسر اقتدار وزیر اعظم کا بیٹا اوبر سروس استعمال کر رہا ہے، اس کے بعد انہوں نے سلیمان کی اجازت سے اس کے ساتھ تصویر بھی کھینچی۔

    ڈرائیور کا کہنا تھا کہ سلیمان نہایت خوش اخلاق اور عاجز انسان ہیں اور ان کے لہجے سے ذرا بھی نہیں لگتا کہ وہ وزیر اعظم کے بیٹے ہیں، ان کا رویہ عام انسانوں جیسا ہے۔

    ڈرائیور نے مزید کہا کہ اگر ان کی جگہ حمزہ شہباز یا بلاول بھٹو ہوتے تو وہ پاکستانی ہائی کمیشن کے خرچ پر مہنگی گاڑیوں پر سفر کر رہے ہوتے۔

  • وزیر اعظم عمران خان 9 اکتوبر کو  دبئی ایکسپو  میں شرکت کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان 9 اکتوبر کو دبئی ایکسپو میں شرکت کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 9 اکتوبر کو دبئی ایکسپومیں شریک اور خطاب کریں گے جبکہ سائیڈ لائنز پر سرمایہ کاروں اور پاکستانی کمیونٹی سے  ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کریں گے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان 9 اکتوبر کو دبئی ایکسپومیں شریک اور  خطاب کریں گے اور ایکسپو کی سائیڈ لائنز پر سرمایہ کاروں اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    ذرائع نے  بتایا کہ اس موقع پر وفاقی وزرا، معاونین اور مشیر بھی وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔

    یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کا ابوظبی کےولی عہدمحمدبن زید سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں افغانستان کی صورتحال،علاقائی پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں رہنماؤں کےدرمیان باہمی دلچسپی ،دوطرفہ تعاون امور پر بات چیت ہوئی۔

    وزیراعظم نےدبئی ایکسپو 2020کیلئے بہترین انتظامات پر ولی عہد ک ومبارکباد پیش کرتے ہوئے میگا ایونٹ کی شاندار کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

    رابطے میں وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد نے مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

  • انصاف کی فراہمی کیلئے حکومت عدلیہ کیساتھ بھرپور تعاون کرے گٰی ، وزیراعظم

    انصاف کی فراہمی کیلئے حکومت عدلیہ کیساتھ بھرپور تعاون کرے گٰی ، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انصاف کی فراہمی کیلئے حکومت عدلیہ کیساتھ بھرپور تعاون کرے گی، ملک میں خوشحالی قانون کی بالادستی کےبغیرممکن نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں 93 عدالتوں کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھ دیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 25سال پہلےپارٹی کاآغازکیاتواس کانام انصاف کی تحریک رکھا، ہم دیکھتےتھے پاکستان آگے جاتے ہوئے پیچھے جانا شروع ہوگیا،ترقی کررہاتھاترقی کی مثال بن گیاتھا لیکن بنگلادیش ہم سےآگےنکل گیا، بھارت ترقی میں آگےنکل گیا اور قانون کی حکمرانی نہ ہونےکی وجہ سے ہم پیچھے رہ گئے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ انصاف کا بول بالا کرنےکےلیےسیاست میں قدم رکھا، مطالعہ کرناچاہیےکہ ریاست مدینہ کیسی قائم ہوئی، عرب قوم جس کی کوئی حیثیت نہیں تھی اس نے دنیا پر حکمرانی کی، 4میں سے 2خلیفہ وقت عدالت میں پیش ہوئے۔


    انھوں نے کہا کہ ہمارےملک میں دوپاکستان شروع ہوگئے ہیں ، ماضی کی لیڈرشپ کو فکر ہی نہیں تھی کہ لوگوں کو انصاف ملے، طاقتور ہمیشہ قانون سے اوپر رہناچاہتاہے جبکہ مہذب معاشرہ طاقتور کو قانون کے نیچے لیکر آتاہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 25سال سے کہہ رہاہوں ملک تب آگے بڑھے گا جب آزادعدالتیں ہوں، وکلا نے قربانیاں دیں بڑی زبردست جدوجہد کی گئی لیکن عدلیہ بحالی تحریک کےجونتائج آنےچاہیے تھے وہ نہیں ملے۔

    عمران خان نے مزید کہا انصاف کی فراہمی کیلئے معاشرہ جدوجہد کرتاہے، جس معاشرے میں قانون کی بالادستی ہووہ کامیاب ہوجاتاہے، ملک آزادعدلیہ کی وجہ سے ہی ترقی کرسکتا ہے۔

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سب سے بڑااثاثہ ہیں، اوورسیز پیسہ کما کر پلاٹ لیتےتھے ،2سال بعد آتےتوقبضہ ہوچکاہوتاتھا، انصاف نہ ملنےسے معاشرے میں قبضہ گروپ پروان چڑھتے ہیں، یورپ میں قانون ہے اس لئے وہاں قبضہ گروپ نہیں ہیں۔

    انصاف کی فراہمی سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان نے معاشرے کی بہتری کیلئے اہم فیصلے دیئے، 1960سے 2010تک اسلام آباد میں جتنی ڈیولپمنٹ ہوئی اتنی ترقی2010سے 2021میں ہوئی، ملک کو سرسبز بنانا اب ہماری قومی ضرورت بن گئی ہے ، انصاف کی فراہمی کیلئے حکومت عدلیہ کیساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ طاقتور قانون سے اوپر رہتا ہے ہمیں کمزور کو انصاف فراہم کرنا ہے ، معاشرے کو تعلیم اور صحت کیساتھ انصاف بھی فراہم کرنا ضروری ہے، ڈویلپمنٹ اور سرمایہ کاری تب ہوتی ہے جب ملک میں انصاف ہو، ہم سمجھتے ہیں قانون کی بالادستی سے ہی سرمایہ کاری آتی ہے۔

    اپوزیشن کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ سب اکٹھے ہوکر کہتے ہیں این آراو دےدیں ورنہ حکومت نہیں چلنےدینگے ، پرویز مشرف نے انھیں این آراو دے کر بہت بڑا ظلم کیا ، مشرف کے پاس اختیار ہی نہیں تھا کہ انھیں این آراو دیتے ، وہ پیسہ مشرف کا نہیں تھا ،عوام کا تھا۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک میں خوشحالی قانون کی بالادستی کےبغیرممکن نہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کررہےہیں، اسلام آبادکےگرین ایریاز کو بچانے کیلئے اقدامات کررہےہیں، قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد ہمیشہ کرتے رہنا چاہیے۔

  • بجلی کے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ

    بجلی کے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بجلی کے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین کو لوڈ شیڈنگ سے بچانے کی ہدایت کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ایسےگرڈ اسٹیشنز جہاں وصولیوں کا تناسب کم ہے، وہاں توانائی ڈویژن جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائے، تاکہ بل ادا کرنے والے صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

    اجلاس میں آئی جی سی ای پی منصوبہ بندی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی جی سیپ کی منصوبہ بندی 10 سال کے لیے کی جاتی ہے، جس میں ہر سال طلب و رسد کے مطابق تخمینوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا آئی جی سیپ کا مقصد توانائی کے شعبے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنا ہے، تاکہ بجلی کی پیداوار اور کم قیمت بجلی کی فراہمی ممکن ہو۔

    مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، بجلی پیداوار کا طویل مدتی پلان منظور

    عمران خان نے کہا حکومت بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے طریقے میں اصلاحات لا رہی ہے، خواہش ہے بجلی کی ترسیل کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اس اجلاس میں بجلی پیداوار کا طویل مدتی پلان منظور کیا گیا ہے، نئے پلان کی منظوری کے بعد مہنگی بجلی کی پیداوار کا خاتمہ ہوگا۔ کونسل نے پن بجلی کو قابل تجدید توانائی کے اہداف میں شامل کرنے کی بھی منظوری دی۔

  • وزیراعظم کی  ابوظہبی کے ولی عہد  کو دبئی ایکسپو 2020 کیلئے بہترین انتظامات پر مبارکباد پیش

    وزیراعظم کی ابوظہبی کے ولی عہد کو دبئی ایکسپو 2020 کیلئے بہترین انتظامات پر مبارکباد پیش

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ابوظبی کےولی عہدمحمدبن زید کو دبئی ایکسپو 2020کیلئے بہترین انتظامات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے میگا ایونٹ کی شاندار کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ابوظبی کےولی عہدمحمدبن زید سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں افغانستان کی صورتحال،علاقائی پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں رہنماؤں کےدرمیان باہمی دلچسپی ،دوطرفہ تعاون امور پر بات چیت ہوئی۔

    وزیراعظم نے کہا پرامن اورمستحکم افغانستان پاکستان اورخطےکےمفادمیں ہے، سیاسی تصفیہ افغان عوام کےحقوق کےتحفظ کویقینی بنانےکابہترین راستہ ہے، عالمی برادری افغان عوام کی معاشی مدداورتعمیرنومیں مددکرے۔

    وزیراعظم نےدبئی ایکسپو 2020کیلئے بہترین انتظامات پر ولی عہد ک ومبارکباد پیش کرتے ہوئے میگا ایونٹ کی شاندار کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    رابطے میں وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد نے مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

  • وزیر اعظم نے ٹیکس وصولی سے متعلق خوشخبری سنادی

    وزیر اعظم نے ٹیکس وصولی سے متعلق خوشخبری سنادی

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جولائی اور اگست میں 850 ارب ٹیکس وصولی کی، یہ شرح گزشتہ سال کی نسبت 51 فیصد زیادہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی سے متعلق خوش خبری ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جولائی اور اگست میں 850 ارب ٹیکس وصولی کی۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ شرح ٹیکس وصولی کے ہدف سے 23 فیصد اور گزشتہ سال کی نسبت 51 فیصد زیادہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ رفتار سے ٹیکس کا سالانہ ہدف 5 ہزار 829 ارب آسانی سے حاصل کیا جا سکے گا۔

  • حکومت کی 3 سالہ کارکردگی ، وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے

    حکومت کی 3 سالہ کارکردگی ، وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج قوم سےاہم خطاب کریں گے، جس میں حکومت کی3سال کی کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے ، وزیراعظم کا خطاب ملک بھرمیں عوامی مقامات پربراہِ راست دکھانےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے 3 سال مکمل ہونے پر آج تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں وزیراعظم عمران خان قوم سےاہم خطاب کریں گے، اپنے خطاب میں وہ حکومت کی 3 سال کی کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے۔

    وزیراعظم کاخطاب ملک بھرمیں عوامی مقامات پربراہِ راست دکھانےکافیصلہ کیا گیا ہے ، اس حوالے سے خطاب کی براہ راست نشریات کے انتظامات کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ، انصاف یوتھ ونگ کےنوجوان خطاب عوام کودکھانےکےانتظامات کریں گے۔

    خطاب نشر کرنے کیلئے لاہور، کراچی،پشاور،کوئٹہ سمیت گلگت،ملتان اورحیدرآباد میں بڑی اسکرینیں نصب ہوں گی۔

    خیال رہے حکومت کی 3 سالہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کرنےکی تقریبات تقریبات 18اگست کو ہونا تھیں تاہم حکومت نے تقریبات محرم کےاحترام میں ایک ہفتےکیلئے مؤخر کردی تھی۔

  • وزیر اعظم ایک بار پھر عوام کے سوالات کے جوابات براہ راست دینے کیلئے تیار

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان ایک بار پھراتوار کو عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دیں گے ، آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ پروگرام اتوار کوبراہ راست نشر کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انشاللہ اس اتوار وزیراعظم ایک بار پھر آپ سے براہ راست بات کریں گے، آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ پروگرام اتوار کوبراہ راست نشر کیا جائے گا۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغٖاز میں وزیراعظم عمران خان نے عوام کے سوالات کے جواب دیئے تھے ،لاک ڈاؤن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کسی بھی قیمت پر لاک ڈاؤن نہیں لگائیں گے کیونکہ اس سے معیشت تباہ ہو جائے گی ، لاک ڈاؤن کے بعد بھارتی حکومت کو کتنی قیمت ادا کرنا پڑی اور اس سے ان کی معیشت ڈوب گئی۔

    آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ” کے لائیو سیشن میں وزیراعظم نے اسلام آباد میں سفاکانہ طریقے سے قتل کی جانے والی نور مقدم کیس اور افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا سے متعلق کھل کر گفتگو کی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نور مقدم کیس کو پہلے دن سے دیکھ رہا ہوں یہ خوفناک کیس ہے،کیس کی مکمل تفصیل حاصل کرچکا، میں یہ واضح کردوں کہ اگر ملزم بڑے خاندان سے ہے تو بچ جائیگا ایسا نہیں ہوگا، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے دہری شہریت کا حامل ہے بچ جائیگا توایسا نہیں ہوگا۔

  • وزیرِ اعظم  کا  الیکٹرانک ووٹنگ مشین  سے ووٹ کاسٹ کرنے کا تجربہ

    وزیرِ اعظم کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ووٹ کاسٹ کرنے کا تجربہ

    اسلام آباد : وزیرِ اعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ووٹ کاسٹ کرنے کا تجربہ کیا ، شبلی فراز نے بتایا کہ ایک بٹن دبا کر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مقامی طور پر بنی الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کا تفصیلی مظاہرہ کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے اپنی وزارت کے عہدیداروں کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے حوالے سے بریفنگ تفصیلی برنفنگ دی۔

    شبلی فراز نے بتایا کہ سافٹ ویئر کو اعلیٰ معیار کے مطابق بنایا گیا ہے ، مشین کو انٹرنیٹ کی بھی ضرورت نہیں ، صرف ایک بٹن دبا کر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان نے ای وی ایم مشین سے اپنا ووٹ بھی کاسٹ کیا اور شبلی فراز سمیت ان کی ٹیم کو ایسی ای وی ایم تیار کرنے پر مبارکباد دی۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے الیکٹرونک ‏ووٹنگ مشین تیار کی تھی، وزیر نے بتایا تھا کہ مشین الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق بنائی ہے امیدوارنتائج ‏تسلیم کرےاس کیلئے ٹیکنالوجی کااستعمال مددگار ہو گا، ای وی ایم میں نہ انٹرنیٹ اورنہ آپریٹنگ ‏سسٹم ہے، انٹرنیٹ،سافٹ ویئرنہ ہونے سے مشین میں مداخلت نہیں ہوسکتی۔

    شبلی فراز نے کہا کہ ای وی ایم انٹرنیٹ سےجڑی نہیں اس لیےہیک نہیں ہوسکتی مشین جلد ‏اپوزیشن جماعتوں، پارلیمنٹ اورای سی کو دکھائیں گے ای وی ایم کےاستعمال سےانتخابات غیرمتنازع ‏اور قابل قبول ہوں گے۔