Tag: PM Imran Khan

  • معاشی بدلاؤ اور ہماری تعمیراتی پالیسیاں مختلف شعبوں میں کامیابی کا مظہر ہیں، وزیراعظم

    معاشی بدلاؤ اور ہماری تعمیراتی پالیسیاں مختلف شعبوں میں کامیابی کا مظہر ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدل رہاہے اور ترقی کیجانب رخ موڑتی معیشت اور ہماری تعمیراتی پالیسی کی کامیابی کے نتائج مختلف شعبوں سے برآمد ہورہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ معاشی بدلاؤ،تعمیراتی پالیسیاں مختلف شعبوں میں کامیابی کامظہرہیں، پاکستان بدل رہاہے، دیوالیہ کے قریب سی ڈی اےکا2017میں خسارہ5ارب 80کروڑتھا، اس مالی سال سی ڈی اے73ارب سرپلس پرہے اور سی ڈی اے کے اکاؤنٹ میں 26ارب روپے موجود ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کےبعدوقت آگیاہےاسلام آبادکوماڈل سٹی بنایاجائے،ایسی ماڈل سٹی جس میں اصلاحات،تعمیرترجیح ہوگی، دیگر بڑے شہربھی عزم، شفافیت اور جدت کیساتھ ترقی کی راہ پرگامزن ہوسکتے ہیں۔

    یاد رہے 29 مئی کو وزیراعظم عمران خان نے ایک سال میں4ہزارارب روپےکی وصولی پرایف بی آر کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ جولائی سےمئی تک ایف بی آرکی وصولی4ہزار143ارب روپےہے، ایف بی آرکی وصولیوں میں رواں سال 18فیصداضافہ ہے، یہ موجودہ حکومت کی معیشت بحالی کیلئے کیے گئے اقدامات کی عکاس ہے۔

  • اگلے برس زیارت میں ایل پی جی پلانٹ لگانے کی کوشش کریں گے، بادشاہ نہیں ہوں، وزیر خزانہ سے بات کرنی پڑتی ہے

    اگلے برس زیارت میں ایل پی جی پلانٹ لگانے کی کوشش کریں گے، بادشاہ نہیں ہوں، وزیر خزانہ سے بات کرنی پڑتی ہے

    زیارت: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اتنی ٹھنڈ دنیا کے کم علاقوں میں دیکھی جتنی بلوچستان میں دیکھی ہے، زیارت میں ایل پی جی کا پلانٹ لگانا زیادہ بہتر ہوگا، پوری کوشش کریں گے کہ اگلے سال زیارت میں ایل پی جی کا پلانٹ لگائیں۔

    ان خیالات کا اظہار وہ بلوچستان کے شہر زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی میں تقریب سے خطاب کے دوران کر رہے تھے، انھوں نے کہا میں بادشاہ نہیں وزیر اعظم ہوں، مجھے وزیر خزانہ سے بات کرنا پڑتی ہے، دیکھنا پڑتا ہے کہ کتنا پیسہ ہے، پہلے ہی کے پی اور پنجاب شور مچا رہے ہیں کہ بلوچستان کو بہت پیسہ دے دیا۔

    وزیر اعظم نے کہا بلوچستان کو 700 ارب روپے کا سب سے بڑا پیکج دیا ہے، اب سڑکوں کا بھی پیکج دے رہے ہیں، جتنی بھی گنجائش ہوگی ہم بلوچستان کے لیے خرچ کریں گے، بلوچستان کے جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں ان پر توجہ دے رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا زیارت سیاحت کا حب بن سکتا ہے، جس سے مقامی لوگوں کو فائدہ ہوگا اور غربت کم ہوگی، ہم نے بھرپور کوشش کر کے کے پی میں بھی سیاحت کو فروغ دیا، پہلے لوگ پشاور چھوڑ کر اسلام آباد میں گھر لے رہے تھے، اب یواین ڈی پی رپورٹ ہے کہ سب سے زیادہ غربت میں کمی کے پی میں ہوئی۔

    عمران خان نے کہا ہم نے کے پی کی آدھی آبادی کو ہیلتھ کارڈ فراہم کیا، جس سے غریب خاندان 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کرا سکتا ہے، اس سال کے آخر تک پنجاب کے تمام خاندانوں کے پاس بھی ہیلتھ کارڈ ہوگا، یہ صرف ہیلتھ کارڈ نہیں بلکہ پورا ہیلتھ سسٹم ہے، جام کمال صاحب سے کہتا ہوں لوگوں کی خدمت کرنی ہے تو ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ دیں، کیوں کہ غریب گھرانے میں بیماری آ جائے تو ان کا پورا بجٹ خراب ہو جاتا ہے۔

    انھوں نے کہا بلوچستان کے ایم پی ایز اور وزیروں کو ایک چیز سمجھاناچاہتا ہوں، میں اگر اقتدار میں ہوں تو یا اپنے لیے یا قوم کے لیے پیسہ بنا سکتا ہوں، مہاتیر محمد کا کوئی لندن میں فلیٹ نہیں، سنگاپور کے وزیر اعظم کی بھی مئے فیئر لندن میں جائیدادیں نہیں، یہ ہوتا ہی نہیں ایک آدمی پیسہ چوری کر کے باہر لے جائے اور سمجھے کہ ملک ترقی کرے گا، ہماری اگلی حکومت میں بلوچستان مزید ترقی کرے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ اورزیارت کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ اورزیارت کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے، دورہ کوئٹہ کے باعث کل کابینہ کاہفتہ واراجلاس نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ اورزیارت کا دورہ کریں گے ، دورے میں اسٹاف کالج کوئٹہ کے دورے کے ساتھ ساتھ مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران قبائلی عمائدین سے خطاب کریں گے تاہم دورہ کوئٹہ کے باعث کل کابینہ کاہفتہ واراجلاس نہیں ہوگا۔

    گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی کوئٹہ کا دورہ کیا تھا ، جہاں کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی نے آرمی چیف کااستقبال کیا، آرمی چیف نے کمانڈ اسٹاف کالج میں افسران اور فیکلٹی ارکان سےخطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت سے بطور ‏قوم نبرآزما ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    آرمی چیف نے کہا تھا کہ پیچیدہ چیلنجزسےنمٹنےکےلیےسنجیدہ عزم درکارہے کوروناسےنمٹنےکیلئےپاک ‏فوج و دیگر ریاستی اداروں کیساتھ کوشاں ہے، پاکستان کودر پیش چیلنجزسےنمٹنےکےلیےہرکوشش ‏کریں گے کیونکہ جامع مربوط قومی کوششوں سےپاکستان میں ترقی واستحکام ممکن ہوگا۔

  • وزیراعظم  ایک بار پھر عوام کے سوالات کا  براہ راست جواب دینے کیلئے تیار

    وزیراعظم ایک بار پھر عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دینے کیلئے تیار

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان ایک بار پھراتوار کو عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دیں گے ، گفتگو ٹیلی ویژن،ریڈیو ، ڈیجیٹل میڈیاپربراہ راست نشر کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم سےفون پربراہ راست بات چیت کی چوتھی نشست ہوگی، عمران خان اتوارکوسہ پہر3بجے عوام کے سوالات کے جواب دیں گے ، گفتگو ٹیلی ویژن،ریڈیو ، ڈیجیٹل میڈیاپربراہ راست نشر کی جائے گی۔

    یاد رہے تیسری نشست میں عوام سے براہ راست گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کوروناکی پہلی اور دوسری لہر میں قوم نے پوری طرح تعاون کیا، پاکستان خوش قسمت ہے جو اچھی طریقے سے پہلی ،دوسری لہر سے نکلا،اللہ کا کرم ہے کہ ہم نے دونوں طرف سے لوگوں کو بچایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مافیازکامطلب ہے یہ وہ لوگ ہیں جوکرپٹ نظام سے فائدہ اٹھارہاہے ، یہ جو مافیا بیٹھا ہے وہ نہیں چاہےگاکہ ملک میں قانون کی بالادستی ہو، شوگرمافیا بھی نہیں چاہے گا، ادارے کام کرے یہ بھی کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

    عمران خان نے مزید کہا تھا کہ انصاف کی جدوجہد لڑنے کیلئےتحریک انصاف بنائی تھی ، ہم کامیاب ہورہے ہیں ، اسٹیٹس کو اور مافیاز سے لڑرہےہیں ، قوم نےمیرے ساتھ کھڑے ہونا ہے ،اللہ نے مجھے لڑنے کی ٹریننگ دی ہے ، میں ان مافیاز سے لڑ کر اور جیت کر دکھاؤں گا۔

    پانی کے مسئلے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ سارے بڑے شہروں میں آنیوالا ہے جبکہ کراچی میں آچکا، لاہور میں راوی سٹی نہ بنایا تو یہاں بھی پانی کا مسئلہ شروع ہوجائے گا، شہر تیزی سے پھیل رہے ہیں ، جس سے سیوریج اور پانی کے مسئلے بڑھ رہےہیں، سارے شہروں کے ماسٹر پلان بنائےجارہےہیں، اسلام آباد میں پانی لانے کیلئے پوری پلاننگ کرلی گئی ہے۔

  • موجودہ حکومت مجرموں کی پشت پناہی نہیں کرتی: وزیر اعظم

    موجودہ حکومت مجرموں کی پشت پناہی نہیں کرتی: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت مجرموں کی پشت پناہی نہیں کرتی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے ادوار میں محکمہ اینٹی کرپشن اور نیب کی کارکردگی میں واضح فرق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے ادوار میں محکمہ اینٹی کرپشن کی کارکردگی میں فرق ہے۔

    وزیر اعظم نے ٹویٹ میں کہا کہ 31 ماہ میں پنجاب میں محکمہ اینٹی کرپشن نے 220 بلین کی ریکوری کی، مسلم لیگ ن کے 10 سال کی نسبت ہم نے 192 بلین کی اراضی واگزار کروائی۔ واگزار کروائی گئی اراضی کی مالیت 2.6 بلین روپے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں نیب کی کارکردگی میں بھی واضح فرق ہے، سنہ 2018 سے 2020 کے دوران نیب نے 484 بلین روپے کی ریکوری کی، 1999 سے 2017 کے دوران نیب صرف 290 بلین روپے کی ریکوری کر سکا تھا۔

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ جب حکومت بغیر رکاوٹ کے احتساب کرتی ہے تو نتائج اچھے آتے ہیں، موجودہ حکومت مجرموں کی پشت پناہی نہیں کرتی۔

  • ایک اور سنگ میل، وزیر اعظم کی زیر صدارت اپنی نوعیت کا پہلا کابینہ اجلاس

    ایک اور سنگ میل، وزیر اعظم کی زیر صدارت اپنی نوعیت کا پہلا کابینہ اجلاس

    اسلام آباد: پی ٹی آئی حکومت نے ایک اور سنگ میل طے کر لیا، آج وزیر اعظم کی زیر صدارت اپنی نوعیت کا پہلا کابینہ اجلاس ہوا جس میں ڈیجیٹیل آٹومیشن کی طرف ایک بڑا قدم اٹھایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا پہلا پیپر لیس اجلاس منعقد ہوا ہے، اس اجلاس میں کسی قسم کے پیپر کا استعمال نہیں کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پہلی بار کابینہ اجلاس ڈیجیٹل ٹیبلٹ کا استعمال کر کے منعقد کیا گیا ہے، کابینہ سرگرمیوں کو ڈیجٹیلائز کرنے کی جانب یہ بڑا قدم ہے۔

    آج کی کابینہ اجلاس سے آغاز کے بعد اب ہر اجلاس اور متعلقہ کام ڈیجیٹل طور پر کیا جائے گا، حکام کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف لاگت میں کمی آئے گی بلکہ وقت کی بچت بھی ہوگی۔

    ادھر آج ایک تقریب میں نیشنل بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ نیشنل بینک پلاسٹک منی ڈیجیٹل منی میں منتقلی پر بڑے پیمانے پر کام کر رہا ہے، صدر این بی پی نے بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ اب اے ٹی ایم کارڈز کا اجرا نیشنل بینک نے بند کر دیا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرکے ملکی داخلی و خارجی سیکیورٹی پر بریفنگ لی اور قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کیخلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور مسلح افواج کے سربراہان کاآئی ایس آئی سیکریٹریٹ کادورہ کیا ، ، اس موقع پر خارجہ ،دفاع،اطلاعات اورداخلہ کے وزرا بھی تھے ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم اور شرکا کا استقبال کیا۔

    دورے کے موقع پر اعلیٰ قومی اورعسکری قیادت کوعلاقائی اورملکی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم نےقومی سلامتی کودرپیش چیلنجز کیخلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

    یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا تھا ، جہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، ایئر چیف مجاہد انور خان، نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی موجود تھے، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی ساتھ تھے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی صورتحال سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے درپیش چیلنجز کیخلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

  • وزیر اعظم ایک بار پھر عوام کے سوالات کے جوابات براہ راست دینے کیلئے تیار

    وزیر اعظم ایک بار پھر عوام کے سوالات کے جوابات براہ راست دینے کیلئے تیار

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل عوام الناس سے براہ راست گفتگو میں سوالات کے جواب دیں گے، وزیراعظم سے آپ کی بات چیت -ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ آپ کاوزیراعظم آپ کےساتھ ، وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر فون پر آپکے ساتھ براہ راست بات کریں گے ، انشااللہ کل بروز منگل دن ڈیڑھ بجے وزیراعظم فون پر آپ کےسوالات کے جواب دیں گے ، وزیراعظم سے آپ کی بات چیت -ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

    یاد رہے یکم فروری کو بھی وزیراعظم عمران خان نے عوام کے سوالات کے جواب دیئے تھے، اس موقع پر وزیراعظم عمران کے پیغام کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی گئی تھی، ویڈیو کلپ میں “آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ” کی تھیم کا استعمال کیا گیا تھا ، جس میں وزیراعظم قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ قوم عظیم بن سکتی ہےاور انشااللہ ہم بنیں گے۔

  • پاکستان کو  دیے گئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظور،وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    پاکستان کو دیے گئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظور،وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے یورپی پارلیمنٹ کی جانب پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظوری کے معاملے پر اہم اجلاس طلب کرلیا ، جس میں قراردادکی روشنی میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےجی ایس پی پلس اسٹیٹس معاملےپراہم اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس دوپہرپی ایم ہاؤس میں ہوگا، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیرتجارت،وزیرمذہبی امور نور الحق قادری اور وزیرداخلہ شیخ رشید شریک ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کوجی ایس پی پلس اسٹیٹس پرنظرثانی کی قراردادپرغورہوگا اور یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان سےمتعلق قراردادکی روشنی میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    خیال رہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان میں توہین مذہب کے حوالے سے الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو دیے گئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظور کی ہے۔

    قرارداد میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیاہے کہ ملک میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف ہونے والے تشدد اور امتیازی سلوک کی بلا امتیاز مذمت کی جائے جبکہ پاکستان میں فرانس مخالف جذبات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کل جہانگیر ترین سےملاقات کریں گے، ذرائع

    وزیراعظم عمران خان کل جہانگیر ترین سےملاقات کریں گے، ذرائع

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور ناراض رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین کے درمیان اہم ترین ملاقات کل ہوگی، ملاقات میں جہانگیر ترین کے ہم خیال ارکان اسمبلی بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے اہم ترین رہنما جہانگیر ترین کے درمیان جاری سرد مہری کو بریک لگ گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کل جہانگیر ترین سےملاقات کریں گے، ملاقات میں جہانگیر ترین وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرینگے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم خیال ارکان اسمبلی بھی جہانگیر ترین کے ہمراہ ہونگے، اہم ترین ملاقات میں جہانگیر ترین وزیراعظم کو اپنے کیسز سے متعلق تحفظات سےآگاہ کریں گے۔

    دوسری جانب جہانگیر ترین نے وزیراعظم سے ملاقات کرنےکیلئےہم خیال ارکان کےنام فائنل کرلئے ہیں، گیارہ قومی اسمبلی اور 22 ارکان پنجاب اسمبلی کے ہم خیال ارکان کل وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں شریک ہونگے۔

    چند روز قبل جہانگیر ترین نے سیشن عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس دن میری افطاری تھی اس سے ایک دن قبل اسلام آباد سے رابطہ کیا گیا تھا، اور یقین دہانی کرائی گئی کہ آپ کے گروپ کی چند دن میں وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ٹھنڈی ہوا اسلام آباد سے چلی تو مطمئن ہوئے، اب ہم اس میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، ہمارے پورے گروپ کی عنقریب وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی، خان صاحب سے رشتہ کم زور نہیں ہونا چاہیے،انھوں نے کہا میرے خلاف بناوٹی ایف آئی آرز ہیں، کوئی چیز ایف آئی اے کی نہیں، کوئی مدعی شیئر ہولڈرز نہیں، سب مجھ سے خوش ہیں، یہ ایس ای سی پی اور ایف بی آر کے کیسز ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ہمارے پورے گروپ کی عنقریب وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی: جہانگیر ترین

    ایک روز بعد لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے جہانگیرترین کےحامی اراکین اسمبلی سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں جہانگیر ترین کے تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات جلد یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی ارکان قومی اسمبلی اور مشیران نے وزیراعظم ‏عمران خان کو خط لکھا تھا، جس میں وزیراعظم سے جہانگیر ترین کے معاملے پر ذاتی دلچسپی ‏لینے کی درخواست کرتے ہوئے وزیراعظم سےملاقات کے لیے وقت مانگا تھا۔