Tag: PM Imran Khan

  • وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ دورہ سعودی عرب کا امکان

    وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ دورہ سعودی عرب کا امکان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا رمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب کے دورے کا امکان ہے ، اس دوران وزیراعظم سعودی ولی عہداوردیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کاآئندہ ماہ دورہ سعودی عرب کا امکان ہے،ذرائع وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ دورہ سعودی عرب کے شیڈول کوحتمی شکل دی جارہی ہے، وزیراعظم رمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب کادورہ کر سکتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہداوردیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔

    دوسری جانب سعودی قیادت نے دونوں ممالک کے درمیان گرین انیشیئٹو کی منظوری دے دی ہے، گرین پاکستان اور گرین سعودی عرب معاہدے کے نکات فائنل کرلئے گئے ہیں۔

    سعودی عرب نے معاہدے کی تفصیلات پاکستان کو بھیج دیں ، سعودی عرب کی جانب سے بھیجا گیا معاہدہ منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو ارسال کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے رواں ماہ کے آغاز میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کو فون کرکے دورہ سعودی عرب کی دعوت دی تھی، جس پر عمران خان نے سعودی ولی عہد کی دعوت قبول کر لی تھی۔

    ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد کی جانب سے اعلان کیے گئے ’گرین سعودی اقدام‘ کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے’ 10 بلین ٹری سونامی‘ پراجیکٹ پر روشنی ڈالی اور کہا تھا کہ یہ ایکو سسٹم کو بحال کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

  • ‘ٹی ایل پی اور حکومت کا مقصد اور مطالبہ ایک ہی ہے، صرف طریقہ کار پر اختلاف ہے’

    ‘ٹی ایل پی اور حکومت کا مقصد اور مطالبہ ایک ہی ہے، صرف طریقہ کار پر اختلاف ہے’

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرار داد کا متن پیش کیا گیا، عمران خان نے کہا ٹی ایل پی اور حکومت کا مقصد اور مطالبہ ایک ہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا، جس میں حکومت اور اتحادی جماعتوں کے اراکین شریک ہوئے۔

    پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرار داد کا متن پیش کیا گیا اور قرار داد کا متن تمام ارکان کےسامنے پڑھ کر سنایا گیا ۔

    قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی سفیر ملک بدر کرنے کیلئے پارلیمنٹ سے رائے لی گئی ہے ، فرانسیسی سفیر کو کیوں نہ ملک بدر کیاجائے۔

    قرارداد میں مذہبی معاملات پر احتجاج کیلئے ملک کے مختلف مقامات پر جگہ فراہم کرنے کی بھی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سڑکوں کی بندش کے بجائے احتجاج کیلئے مخصوص مقامات کا تعین کیاجائے۔

    وزیراعظم نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ٹی ایل پی اور حکومت کا مقصد اور مطالبہ ایک ہی ہے، اپنے خطاب میں صورتحال واضح کرچکا ہوں صرف طریقہ کار پر اختلاف ہے۔

    دوران اجلاس ارکان نے گفتگو میں کہا کہ فرانسیسی صدر میکرون کو صرف دو لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا ، ان 2لوگوں میں ایک وزیراعظم عمران خان اوردوسرے ترک صدر تھے۔

    وزیرداخلہ اور وزیر مذہبی امور نے پارلیمانی پارٹی کو مذاکرات پربریفنگ دیتے ہوئے کہا معاہدے کے مطابق حکومت قرارداد پیش کرنےجارہی ہے، تحریک لبیک پر پابندی ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک لبیک کالعدم اور پابندی برقرار رہے گی اور ٹی ایل پی کارکنان پر قتل کے مقدمات واپس نہیں لیے جارہے۔

  • وزیراعظم عمران خان  کا اسلاموفوبیا پر لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر

    وزیراعظم عمران خان کا اسلاموفوبیا پر لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا اسلاموفوبیا پر لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر کردیا گیا، خط میں وزیراعظم نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان پرتشویش کا اظہار کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کااسلاموفوبیاپرلکھاگیاخط سوشل میڈیاپردوبارہ شیئرکردیاگیا ، خط وزیراعظم کے آفیشل فیس بک پیج پر دوبارہ شیئرکیا گیا ہے۔

    Letter to leaders of Muslim states to act collectively to counter the growing Islamophobia in non-Muslim states esp Western states causing increasing concern amongst Muslims the world over.

    28 October 2020

    Posted by Imran Khan on Tuesday, April 20, 2021

    وزیراعظم نے خط 28اکتوبر2020 کو مسلم ممالک کے حکمرانوں کو لکھا تھا، جس میں اسلاموفوبیاکےخلاف متحد ہوکرلائحہ عمل اپنانےکی بات کی گئی تھی اور اسلاموفوبیا کے بڑھتےرجحان پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

    گذشتہ روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا تھا، دنیا میں کہیں نبیﷺ کی شان میں گستاخی ہوتوتکلیف ہوتی ہے کیونکہ نبیﷺ لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں، ہم بھی چاہتے ہیں کہ دنیا میں نبیﷺ کی شان میں گستاخی نہ ہو،مگر حکومت کا طریقہ کار مختلف ہے کہ نبیﷺؑ کی شان میں گستاخی نہ ہو۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک ایک ہوکر کہیں کہ نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی تو ٹریڈ بائیکاٹ کریں گے، میں ذمہ داری لیتاہوں کہ میں اس مہم کو لیڈ کروں گا اور انشااللہ اپنی قوم کو مایوس نہیں کروں گا۔

  • ‘وزیراعظم عید سے قبل یا عید کے فوری بعد سعودی عرب کا دورہ کریں گے’

    ‘وزیراعظم عید سے قبل یا عید کے فوری بعد سعودی عرب کا دورہ کریں گے’

    اسلام آباد: سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عید سے قبل یا عید کے فوری بعد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بہت جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، عمران خان کا عید سے قبل یا عید کے فوری بعد دورہ متوقع ہے۔

    سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم دورے میں سعودی فرمانرواں محمد بن سلمان سےملاقات کریں گے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اور مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ’وزیراعظم عمران خان جلد مملکتِ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

    خیال رہے رواں ماہ کے آغاز میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کو فون کرکے دورہ سعودی عرب کی دعوت دی تھی، جس پر عمران خان نے سعودی ولی عہد کی دعوت قبول کر لی تھی۔

    ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد کی جانب سے اعلان کیے گئے ’گرین سعودی اقدام‘ کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے’ 10 بلین ٹری سونامی‘ پراجیکٹ پر روشنی ڈالی اور کہا تھا کہ یہ ایکو سسٹم کو بحال کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

  • وزیراعظم عمران خان کا پولیس فورس کو خراج تحسین

    وزیراعظم عمران خان کا پولیس فورس کو خراج تحسین

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے پر تشدد واقعات میں شہید و زخمی ہونے والے پولیس فورس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کو بلیک میل ،انتشار پھیلانےکی منظم کوشش کو پولیس نے روکا، اس دوران چار پولیس اہلکار شہید اور چھ سو سے زائد زخمی ہوئے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم پولیس ہیروز کی مقروض ہے، حکومت شہدا کے اہلخانہ کی مکمل ذمہ داری لے گی۔

    یاد رہے وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کردی ہے، وفاقی کابینہ کی جانب سے مذہبی سیاسی جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سمری کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

    وزارت داخلہ کی سمری میں تحریک لبیک پاکستان پر اس کے چیف سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد کی پرتشدد سرگرمیوں کی وجہ سے پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی تھی ، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

    دوسری جانب نیشنل کاؤنٹر ٹیریرئز اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے بھی کالعدم تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔ تحریک لبیک کالعدم قرار دی جانے والی 79ویں تنظیم بن گئی ہے۔ کالعدم تنظیم کے خلاف حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن اور پکڑ دھکڑ کا آغاز تنظیم کی جانب سے پر تشدد احتجاج اور دھرنوں کے باعث ہوا۔

  • وزیراعظم کا طلبا کیلئے  ساڑھے 3لاکھ اسکالر شپس دینے کا اعلان

    وزیراعظم کا طلبا کیلئے ساڑھے 3لاکھ اسکالر شپس دینے کا اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام کے تحت 5 سال میں ساڑھے 3 لاکھ اسکالر شپس دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا حکومت ہر سال5.5 ارب روپے اس اسکالر شپ پر خرچ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا ، پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسکالرشپ پروگرام میں وفاقی حکومت تعاون کر رہی ہے، کوشش ہے اسکالرشپ پروگرام کا دائرہ کار پورے ملک میں ہو۔

    وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ نےتفصیل سےرحمت اللعالمین اسکالر شپس بتائیں، پنجاب نےیہ اسکالرشپ شروع کی،اب وفاق اورکےپی بھی آگیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارےنبیﷺدنیاکی تاریخ کےسب سےعظیم انسان ہیں، ہمارےنبیﷺجیسانہ کوئی پیداہوانہ ہی ہوگا، قرآن کہتاہےکہ حضورﷺکی زندگی سےسیکھواورانکی سنت پرچلو۔

    عمران خان نے کہا کہ قرآن پاک میں ہمارے لیے رہنمائی ہے، جو نبی پاکﷺ کےراستے پر چلتا ہے اللہ اس کو رحتموں سے نوازتا ہے، اسلام کے اصولوں پرعمل کرکےمسلمانوں کامعاشرہ اوپرگیا، نبی پاک ﷺنے تعلیم کے بدلے قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا، اسلامی معاشرے میں پیسے سے زیادہ تعلیم کو ترجیح دی گئی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ اسکالرشپ تمام پاکستانی شہریوں کےلیےہے، وفاقی حکومت ہر سال5.5 ارب روپے اس اسکالر شپ پر خرچ کرے گی اور  5سال میں وفاق اس پروگرام پر28ارب روپےخرچ کرےگا، ساڑھے 3لاکھ اسکالر شپس دی جائیں گی، پنجاب کا75ہزاراسکالرشپ اور کےپی کا72 ہزار اسکالرشپ کاٹارگٹ ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ قوم تب عظیم بنتی ہے جب قانون کی بالادستی ہو، کسی بھی معاشرے کے لیے قانون کی بالادستی لازمی ہے، جس قوموں میں قانون کی بالادستی نہیں ہوتی وہ تباہ ہوتی ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست میں قانون کی بالادستی قائم کی گئی، ایک ہزار ارب غریب ملوں سے امیر لوگوں میں جاتا ہے، تعلیم کےبغیرکوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، ہم قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کر رے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹاچورجتنی بھی چوری کرلےلندن میں فلیٹ نہیں خریدسکتا، چورپیسہ چوری کرکےمنی لانڈرنگ کے ذریعے باہر لے جاتا ہے، غریب نہیں بڑے لوگ پیسہ چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں۔

  • وزیر اعظم عمران خان کا رمضان المبارک پر قوم کے نام پیغام

    وزیر اعظم عمران خان کا رمضان المبارک پر قوم کے نام پیغام

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے رمضان پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ نے پھر رمضان کی برکات سے ہمیں مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا ہے، رمضان کی آمد پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

    وزیر اعظم نے پیغام میں کہا کہ روزے کا مقصد اپنے اندر پرہیز گاری اور ایثار و ہم دردی کے جذبات پیدا کرنا ہے، اس با برکت مہینے میں ہمیں ضرورت مندوں کا خصوصی خیال رکھنا ہے، اور نا جائز منافع خوری میں ملوث عناصر کی نشان دہی اور حوصلہ شکنی کرنی ہے۔

    انھوں نے کہا اس وقت عالم انسانیت کرونا وبا کی تباہ کاریوں سے دوچار ہے، گزشتہ رمضان المبارک میں قوم نے جس طرح ایس او پیز پر عمل کیا تھا، اور وبا کے پھیلاؤ کو ہر ممکن حد تک روکا، وہ قابل ستائش ہے۔

    پاکستان میں‌ رمضان المبارک 1442 ہجری کا چاند نظر آگیا

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا علما و مشائخ کی مشاورت سے نماز تراویح، اور اعتکاف کے لیے ایس او پیز پر اتفاق کیا گیا ہے، رمضان میں ان پر عمل درآمد یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ہمیں اس نازک صورت حال کا مقابلہ متحد ہو کر کرنا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا ہمیں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرنی ہے کہ سارے عالم کو اس آزمائش سے نکالے، اللہ قوم کی مدد فرمائے، اور آزمائش کی گھڑی میں صبر و تحمل کے ساتھ کامیابی عطا فرمائے۔

  • ہماری کوشش ہے کہ کچی آبادیوں کے لوگوں کو گھر دیں، وزیراعظم

    ہماری کوشش ہے کہ کچی آبادیوں کے لوگوں کو گھر دیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گھروں کی تعمیر کے لیےسستے قرضوں کے لیے بینک تیارہیں ، ہماری پوری کوشش ہے کہ کچی آبادیوں کے لوگوں کو گھر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں فراش ٹاؤن میں ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیاد رکھ دیا، سنگ بنیاد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سستے قرضوں کیلئے ہماری کوششیں کامیاب ہوئیں، بینک بھی تیار ہیں اور اسکیمیں بھی لانچ ہورہی ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر مبارکباد دیتا ہوں، ملک میں مورگیج فنانسنگ کا کوئی اسٹرکچر ہی نہیں تھا اور مورگیج فنانسنگ کامرحلہ بہت مشکل تھا کیونکہ بینکوں کو چھوٹے قرضے دینے کی عادت نہیں تھی۔

    منصوبے کے حوالے سے انھوں نے کہا نیاپاکستان ہاؤسنگ کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، سستے گھروں کیلئے کئی مراحل طے کئےگئے ہیں، یہ ساری اسکیمز اس طبقے کیلئے ہیں جو اپنا گھر بناناچاہتے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کچی آبادیوں کو 600گھر دینے پر سی ڈی اے کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، گھر بنانے کیلئے پیسہ نہ ہونے پر کچی آبادیاں بن جاتی ہیں، کراچی میں تقریباً40فیصد کچی آبادیاں ہیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ کچی آبادیوں کے لوگوں کو گھر دیں۔

    عمران خان نے کہا کہ فراش ٹاؤن میں ماڈرن سہولتیں میسر ہوں گی، کچی آبادیوں کو تبدیل کرنے کیلئےسی ڈی اے کا پلان بہت زبردست ہے۔

    ملکی قرضوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہر سال قرضوں کی جو قسطیں دینی پڑتی ہیں وہ بڑھتی جاتی ہیں، بدقسمتی سے ماضی کے لئے گئے قرضوں کی وجہ سے مزید قرضے بڑھے، ہماری کوشش ہے کہ ملک کی دولت میں اضافہ ہو، دولت میں اضافہ ہوگا تو ہم ملک کا قرضہ اتار سکیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا ن لیگ نےپہلےڈھائی سال میں قرضہ اور قسط20ہزار ارب واپس کیا، ہم نے اپنے ڈھائی سال میں 35000ارب قرضہ واپس کیا، سندھ حکومت کیساتھ بنڈل آئی لینڈ پر مذاکرات کررہےہیں، بنڈل آئی لینڈ بننے سے باہرسے پیسہ آئےگا،روپیہ مضبوط ہورہاہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں50سال بعد دوڈیمز بن رہےہیں، ملک میں ڈیمز بننے سے سستی بجلی بنے گی جبکہ ایم ایل ون بننے سے کراچی سے لاہور کا سفر8 گھنٹے ہوجائے گا، ہماری کوشش ہے اسمال اور میڈیم انڈسٹری کو اوپر اٹھائیں۔

  • مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا

    مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ اور وفاقی وزیر شرکت کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہونے جارہا ہے، اجلاس میں مردم شماری کےنتائج کےنوٹی فکیشن کا معاملہ زیرغور آئےگا۔

    اجلاس میں 18ویں ترمیم کے بعد ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا معاملہ بھی زیربحث آئےگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ نیپرا کی سالانہ رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

    اجلاس میں چاروں صوبوں کی مشاورت کے بعد مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا نوٹی فکیشن متوقع ہے اس کے علاوہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں وفاقی کابینہ نے چھٹی مردم شماری کےحتمی نتائج جاری کرنےکا فیصلہ کیا تھا، وفاقی حکومت نےمردم شماری پر وزرا کی کمیٹی تشکیل بھی دی تھی، جس نے اپنی حتمی رپورٹ تیار کرلی ہیں۔

    مشترکہ مفادات کونسل یا سی سی آئی پاکستان کا ایک آئینی ادارہ ہے جس کا مقصد وفاق اور صوبوں کے درمیان اختیارات اور دیگر معاملات پر جاری اختلافات کو ختم کرنا ہے۔

    مشترکہ مفادات کونسل کو 1973ء کی آئین کی روشنی میں قائم کیا گیا تھا، سابق صدر مشرف اور زرداری دور میں یہ کیبنٹ ڈویژن کے ماتحت ادارہ تھا، آئین پاکستان میں اٹھارہویں ترمیم کے بعد یہ ادارہ وزارتِ بین الصوبائی ہم آہنگی کو سونپا گیا ہے، سی سی آئی بنیادی طور پر وزیر اعظم پاکستان اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ پر مشتمل ہوتا ہے۔

  • پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ اور وزیر اعظم کا گزشتہ روز کا اشارہ !

    پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ اور وزیر اعظم کا گزشتہ روز کا اشارہ !

    اسلام آباد: حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں ٹوٹ پھوٹ اور اختلافات کے سلسلے میں گزشتہ روز ہی وزیر اعظم عمران خان نے اشارہ دے دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم جماعتوں کے اکٹھ کو آج آخر کار پہلا بڑا جھٹکا لگ گیا ہے، جب عوامی نیشنل پارٹی نے شو کاز نوٹس کے ردِ عمل کے طور پر پریس کانفرنس میں باقاعدہ طور پر اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

    اس سلسلے میں وزیر اعظم نےگزشتہ روز ہی اشارہ دے دیا تھا، عمران خان نے ترجمانوں کے اجلاس میں پی ڈی ایم کو نظر انداز کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا اپوزیشن آپس میں گتھم گتھا ہیں، انھیں اہمیت دینے کی ضرورت نہیں ہے، اپوزیشن کے آپسی اختلافات کی وجہ سے پی ڈی ایم کا مستقبل ختم ہو چکا ہے۔

    اے این پی نے پی ڈی ایم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

    دوسری طرف پی ڈی ایم کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیے جانے پر پاکستان پیپلز پارٹی بھی برہم ہے، اس لیے پی پی نے سخت جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکاز نوٹس کے جواب میں پیپلز پارٹی مصالحانہ نہیں، جارحانہ انداز اختیار کرے گی۔

    چیئرمن بلاول بھٹو نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو مصالحانہ کی بجائے جارحانہ انداز اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے، اس حوالے سے ن لیگ اور پی ڈی ایم کی پالیسی اور کارکردگی کو ہدف تنقید بنایا جائے گا، شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف، فرحت اللہ بابر، اور نیر حسین بخاری سمیت دیگر رہنما شوکاز نوٹس کا جواب تیار کریں گے۔