Tag: pm imran saudia arab visit

  • ‘پاک سعودی  تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم کا دورہ بہت ہی کامیاب رہا’

    ‘پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم کا دورہ بہت ہی کامیاب رہا’

    اسلام آباد : سینیٹرفیصل جاوید کا کہنا ہے کہ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا دورہ بہت ہی کامیاب رہا اور دورے کے نتیجے میں دوطرفہ تعلقات مزید بہتر ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹرفیصل جاوید نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے متعلق بتایا کہ دوطرفہ تعلقات کےحوالےسےدورہ بہت ہی کامیاب رہا، دونوں ممالک نےباہمی معاشی،تجارتی اورثقافتی تعلقات مزیدمستحکم کرنےکاعزم کیا۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں وزیراعظم کی ہر لحاظ سےعزت افزائی خوش آئند ہے، وزیراعظم کے دورے کے نتیجے میں دوطرفہ تعلقات مزید بہتر ہوئے ہیں۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ، دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی قیادت سےاہم ملاقاتیں ہوئیں جبکہ اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

    مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کاپرتپاک استقبال کیا ، اس دوران تاریخی اوربرادرانہ تعلقات،دوطرفہ تعاون کےتمام پہلوؤں کاجائزہ لیاگیا ، باہمی دلچسپی کےعلاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا اور دوطرفہ تعلقات،سرکاری افسران اورنجی شعبےمیں رابطوں اورتعاون پراتفاق کیاگیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب اورمشرق وسطیٰ گرین منصوبےکاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا امیدہےایسےمنصوبوں سےخطےکےافراد اورماحول پر مثبت اثرپڑے گا جبکہ سعودی ولی عہدنےپاکستان کے10 بلین ٹری منصوبےکوسراہا۔

  • ایران کے بعد سعودی قیادت کی بھی امن کیلئے عمران خان کے کردار کی تعریف

    ایران کے بعد سعودی قیادت کی بھی امن کیلئے عمران خان کے کردار کی تعریف

    اسلام آباد : ایران کے بعد سعودی قیادت نے بھی امن کیلئے وزیراعظم عمران خان کے کردار کو سراہا جبکہ عمران خان نے خلیج میں فوجی تنازعات سے بچنے کی ضرورت پرزور دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی شاہ سلمان بن عبد العزیز   اور سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان سے ملاقات ہوئی ، دورہ خطے میں امن وسلامتی کے لیے وزیراعظم کی کوششوں کاحصہ تھا۔

    اعلامیے میں کہا گیا دونوں ممالک میں توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے جبکہ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور وادی میں 70روز سے زائد مسلسل کرفیو سے آگاہ کیا۔

    اعلامیے کے مطابق سعودی قیادت نے امن کیلئے وزیراعظم عمران خان کے کردار کو سراہا اور مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے، سعودی عرب  نے مسئلہ کشمیر پر اپنی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔

    سعودی قیادت نے کہا وزیراعظم کی کوششوں سےخطے میں کشیدگی اور تناؤ میں کمی ہوگی جبکہ پاک سعودی قیادت کا چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا اور کہا گیا پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے خلیج میں فوجی تنازعات سے بچنے کی ضرورت اور صورتحال کی بہتری کے لئے فریقین کے تعمیری رابطوں پر زور دیتے ہوئے کہا پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے شانہ بشانہ رہے گا۔

    اعلامیہ کے مطابق کشیدگی کے خاتمے اور تنازعات کے حل کے لئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا، سعودی قیادت نے پاکستان سے قریبی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان سے تجارت، توانائی، سلامتی ، دفاع میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔