Tag: PM IMRAN VISIT

  • وزیر اعظم 19 ستمبر کو 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

    وزیر اعظم 19 ستمبر کو 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان 19 ستمبر کو 2 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے، وزیر اعظم سعودی عرب سے ہی اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 19 ستمبر کو 2 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، وزیر اعظم سعودی عرب سے ہی اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا جائیں گے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا یہ تیسرا دورہ سعودی عرب ہے۔ وہ اس سے قبل وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد 2 بار سعودی عرب کا دورہ کرچکے ہیں۔

    رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور شیخ عبد اللہ بن زاید بن سلطان النہیان کی بھی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی۔

    ملاقات کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم اور وزرائے خارجہ کے درمیان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اور یک طرفہ فیصلے پر بات چیت ہوئی، وزیر اعظم عمران خان نے کرفیو اور بلیک آؤٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کرفیو کے خاتمے اور نقل و حرکت پر پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

    وزیر اعظم نے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کا احترام کرنے پر بھی زور دیا تھا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی تھی۔

    وزرائے خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا تھا جبکہ خطے میں امن کے ماحول اور کشیدگی میں کمی کے لیے رابطے میں رہنے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • جو سب سے زیادہ شور مچا رہا ہے اسے معلوم ہے کچھ دن میں جیل جائے گا، وزیر اعظم

    جو سب سے زیادہ شور مچا رہا ہے اسے معلوم ہے کچھ دن میں جیل جائے گا، وزیر اعظم

    کوالالمپور : وزیر اعظم عمران خان نے ملائشیا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بڑا عظیم دن ہے، حضوراکرم نے دنیا کی پہلی فلاحی ریاست بنائی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے دوراہ ملائشیا کے دوران دارالحکومت کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستانی زر مبادلہ بھیجتے ہیں جس سے ملک چلتا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن تو پہلے دن سے لگی ہے کسی طرح پی ٹی آئی کی حکومت گر جائے، ان سب کو معلوم ہوچکا ہے انہیں تھوڑی دیر بعد جیلوں میں جانا ہے، اس لیے یہ جمہوریت بچانے کے لئے جمع ہو رہے ہیں، جو سب سے زیادہ شور مچا رہا ہے اسے معلوم ہے کچھ دن میں جیل جائے گا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے تقریب کے انعقاد پر سفارت کار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملائیشیا میں پاکستانی سفارت کار نے جنون سمجھ کر کام کیا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مثبت امیج اجاگر کرنے پر بیرون ملک پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میرے دورے کے لئے پاکستانیوں کا ہوم ورک اور محنت نظر آئی۔

    عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ماضی میں پاکستان کی مثالیں دی جاتی تھیں، ملک تیزی سے ترقی کر رہا تھا، لیکن ماضی میں اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں سہولتیں فراہم نہیں کرسکے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جو قومیں اپنی غلطیوں کو ٹھیک نہیں کرتی وہ تباہ ہوجاتی ہیں، ملائیشیا کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں مہاتیر محمد جیسا لیڈر ملا، ملائیشیا کو دیکھتا ہوں تو سوچتا ہوں ملائیشیا کہاں ہے اور ہم کہاں ہیں۔

    عمران خان نے ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم نے اپنے ملک کو ذاتی مفاد پر ترجیح دی، ملائیشیا میں کرپشن کا خاتمہ کیا گیا، جنہوں نے کرپشن کی وہ آج جیل میں ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ہم نے پاکستان کے وسائل پر توجہ نہیں دی، پاکستان میں ملائیشیا سے زیادہ وسائل ہیں بد قسمتی سے انھیں استعمال نہیں کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج بڑا عظیم دن ہے، حضور اکرم ﷺ نے دنیا کی پہلی فلاحی ریاست بنائی، مدینہ کی ریاست کے لئے سب سے پہلے انسانیت کو سامنے رکھا گیا۔

    عمران خان نے پاکستانی کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ﷺ نے عوام کو بتایا آپ کے اندر احساس ہونا چاہیے۔ وسائل بڑی بات نہیں، ایک معذور بھی سمجھتا تھا کہ میں اس ریاست کا حصہ ہوں اور قوم کھڑی ہوگئی۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی مسائل سے نکالنے کے لئے 4 بڑے اقدامات کرنا ہوں گے، منی لانڈرنگ کا راستہ روکنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

    پاکستانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ غیر قانونی راستے سے ترسیلات زر بھیجنے کے اقدامات ختم کریں گے، بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی سرمایہ کاروں کو سہولتیں دیں گے، ایک سرمایہ کاری بورڈ بنائیں گے جو پاکستانی سرمایہ کاروں کو سہولت دے گا۔