Tag: pm inaugurates

  • خوشحالی لانے کے لئے ہمیں برآمدات کو بڑھانا ہوگا، وزیراعظم

    خوشحالی لانے کے لئے ہمیں برآمدات کو بڑھانا ہوگا، وزیراعظم

    لاہور: وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جیسے ہی معیشت بڑھتی ہےتو ڈالر کی کمی ہوجاتی ہے، برآمدت بڑھنے تک دولت پیداہ وگی نہ خوشحالی آئےگی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعظم عمران خان نے اسپیشل ٹیکنالوجی زون، ٹیکنا پولس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ٹیکنالوجی میں پاکستان پیچھے رہا جبکہ پاکستان آئی ٹی انقلاب کے لیے آئیڈیل ملک ہے۔ پاکستان کے پاس توانا افرادی قوت، ٹیلنٹ اور ہنر ہے۔

    ٹیک کمپنیاں دنیا کا مستقبل ہیں، آئی ٹی کے انقلاب سے ہم تیزی سے آگے بڑھ سکتے ہیں، ہماری 22 کروڑ کی آبادی میں 60 فیصد نوجوان ہیں، ہماری آئی ٹی کی برآمدات 2 ارب ڈالر ہیں، ہمارامقصدیہ ہےکہ ٹیکنالوجی کاپاکستان پورافائدہ اٹھائےاورآمدن کمائے، ٹیکنالوجی ایک ایساسیکٹرہےجوپاکستان کا تمام قرضہ ختم کرسکتاہے

    وزیراعظم نے کہا کہ جیسےہی معیشت بڑھتی ہےتو ڈالر کی کمی ہوجاتی ہے جبکہ زرمبادلہ سنبھالنےکےلیے ہمیں آئی ایم ایف کےپاس جاناپڑتاہے،ان تمام مسائل پر قابو پانے کے لئے ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانا ہوگا، برآمدت بڑھنےتک دولت پیداہوگی نہ خوشحالی آئےگی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن سے ملکی جڑوں کو نقصان پہنچتا ہے اور معاشی کمزوریاں پیدا ہوتی ہیں، چین نے بہترین انداز میں معیشت کو مضبوط بنایا اور ملکی پیداوار پر زور دیا۔

    چین نے70کروڑ لوگوں کو40 سال میں غربت سےنکالا، اس نےپہلےپلاننگ کرکےکرپشن کوختم کیا، چینی صدر نے خود وزارتی سطح کے450لوگوں کونوکریوں سےنکالا، برآمدات بڑھنےکی وجہ سےچین دنیا کی بڑی طاقت بن گیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خوردنی تیل بھاری مقدار میں پیداکرسکتےہیں،ہمارےپاس اتنی بڑی ساحلی پٹی ہےتو پام آئل درخت کیوں نہیں لگاسکتے؟، سلیکون ویلی میں بہت کامیاب پاکستان بیٹھےہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان نے سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم عمران خان نے سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کردیا

    مالاکنڈ:وزیراعظم عمران خان نے سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کردیا، ایکسپریس وےفیز ٹو کی تعمیرتجارتی و معاشی ترقی کیلئےاہم منصوبہ ہے ، اس سے فیز ون پر ٹریفک دباؤ میں کمی آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کردیا، ایکسپریس وے فیز ٹو کےپی حکومت اور این ایچ اےکےاشتراک سےقائم کیاگیا ، اس کی لمبائی 80کلومیٹر ہے۔

    سوات ایکسپریس وے صوابی، مردان اور مالاکنڈ کو چکدرہ سے ملاتا ہے، ایکسپریس وےفیز ٹو کی تعمیرتجارتی و معاشی ترقی کیلئےاہم منصوبہ ہے ، اس سے فیز ون پر ٹریفک دباؤ میں کمی آئے گی۔

    اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے مالا کنڈ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاحت پروان چڑھ گئی توپاکستانیوں کوباہرنہیں جانا پڑے گا، خسارہ ختم ہوسکتاہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ راوی منصوبے میں پرائیویٹ سیکٹرکی بدولت کئی ہزار ارب پیداہوں گے،بنڈل آئی لینڈ کیلئے دنیا بھر کے سرمایہ کار تیار بیٹھے ہیں، اگلے ہفتے نئی زرعی پالیسی لےکرآرہے ہیں، جو ملک کو اوپر اٹھا سکتی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جب اقتدارمیں آئےتوقرضہ واپس کرنےکیلئےپیسہ نہیں تھا، دوستوں نے ہماری مدد کی اور پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، پاکستان ڈیفالٹ ہوتا تو روپیہ گرجاتا اور سب کچھ مہنگا ہوجانا تھا۔

  • سکھ برادری سے عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا بابا گرونانک یونیورسٹی سکھ برادری سےعمران خان کے ایک اوروعدے کی تکمیل ہے ، وزیراعظم کا بویا بیج مختلف مذاہب کیلئےہم آہنگی اوررواداری کاسایہ دارشجر بنے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ہوب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم آج بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیادرکھیں گے، یہ سکھ برادری سےعمران خان کے ایک اوروعدے کی تکمیل ہے، وزیراعظم نے کرتارپورراہداری سے بین المذاہب ہم آہنگی کا بیج بویا، یہ بیج مختلف مذاہب کیلئےہم آہنگی اوررواداری کاسایہ دارشجر بنے گا۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان آج باباگرونانک یونیورسٹی کاافتتاح کریں گے، جس کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ، باباگرونانک یونیورسٹی دیگر شعبہ جات میں مذہبی رواداری کابھی گہوارہ بنے گی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان آج بابا گرو نانک یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے

    یاد رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور رہداری کے معاہدہ پر دستخط ہوگئے ہیں، معاہدے کے تحت روز5ہزارسکھ یاتری کرتارپورآسکیں گے اور بغیرویزاگوردوارہ کرتار پور جاسکیں گے ، صبح سے شام تک روزانہ زائرین کو سہولیات فراہم کریں گے 20 ڈالر سروس چارجز لیے جائیں گے، سکھ یاتری صرف گوردوارہ تک جائیں گے اورواپس آئیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا باضابطہ افتتاح نو نومبر کو کریں گے، گوردوارہ کی تعمیر میں سکھ مذہب اور تاریخی اہمیت کا مکمل خیال رکھا گیا ہے ، پاکستان نے منصوبےپر مقامی وسائل خرچ کئے،کوئی بیرونی امداد نہیں لی۔