Tag: pm-khan

  • عوام کو ملکی خود مختاری اورجمہوریت پر سب سے بڑے حملے کا دفاع کرنا ہوگا، وزیراعظم

    عوام کو ملکی خود مختاری اورجمہوریت پر سب سے بڑے حملے کا دفاع کرنا ہوگا، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کو ملکی خودمختاری اورجمہوریت پر سب سے بڑے حملے کا دفاع کرنے کیلئے گھروں سے باہر نکلنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عوام ہمیشہ ملکی خودمختاری اور جمہوریت کےمضبوط ترین محافظ ہوتےہیں، غیرملکی طاقت نے حملہ میر جعفروں اورمیر صادقوں کی مدد سے کیا ،عوام کو ملکی خود مختاری اور جمہوریت پر سب سے بڑے حملے کا دفاع کرنا ہوگا، عوام کو گھروں سے باہر نکلنا ہوگا۔

    واضح رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست ٹیلیفونک رابطے کے دوران ملک سے ہونیوالی غداری کیخلاف اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

  • وزیراعظم  کا مری میں شدید برفباری سے پیش آئے سانحے پر دکھ کا اظہار

    وزیراعظم کا مری میں شدید برفباری سے پیش آئے سانحے پر دکھ کا اظہار

    لاہور : وزیراعظم عمران خان نے مری میں شدید برفباری سے پیش آئے سانحے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کو ریسکیوکرنے کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مری میں شدیدبرفباری سےپیش آئےسانحےپردکھ کااظہار کیا ہے اور لوگوں کوریسکیوکرنے کےلیے ہدایات دی ہیں۔

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کومتحرک کر دیا گیا ہے ، تمام اداروں کوعلاقوں کوصاف کرنے کے لیے متحرک کیا گیا ہے، اگرکوئی ذمہ دار ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ انکوائری کرکے ذمہ داروں کا تعین کرنا پڑے گا تاہم اس وقت ہماری ترجیح پھنسے لوگوں کو نکالنا ہے، اس وقت ہماری ترجیح ہےسیاحوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کرنا ہے، امریکا میں لوگوں کوبرفباری سے بچنے کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ وقت کسی پرذمہ داری ڈالنے کا نہیں ہے، ہمیں لوگوں کو آفات سے بچنے کی ٹریننگ دینے کی ضرورت ہے۔

    ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ کل شام سے سیاحوں کو مری جانے سے روک دیا گیا ہے اور پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے ریسکیوآپریشن جاری ہے، کسی کو توقع نہ تھی کہ اتنی زیادہ برفباری ہوجائےگی، انکوائری کی جائےگی کہ کہاں کہاں کوتاہی ہوئی ہے۔

  • ماضی کی نسبت کم قیمت میں سڑکوں کی تعمیر، وزیراعظم کی وزیرمواصلات اوراین ایچ اے کو مبارکباد

    ماضی کی نسبت کم قیمت میں سڑکوں کی تعمیر، وزیراعظم کی وزیرمواصلات اوراین ایچ اے کو مبارکباد

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے ماضی کی نسبت کم قیمت میں سڑکوں کی تعمیر پر وزیرمواصلات اوراین ایچ اے کو مبارکباد پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شفافیت اور ڈیجیٹائزیشن سےعوام کے پیسے بچانے پر وزیر مواصلات اور این ایچ اے کو مبارکباد دیتا ہوں۔

    pm Congratulates to Min of Communication & NHA for saving public money

    عمران خان کا کہنا تھا کہ فور لین ہائی وے مسلم لیگ ن کی حکومت سے ایک سو اڑتیس فیصد کم لاگت میں تیار کی گئی ، محصولات میں 125 فیصد اضافہ ہوا ، 5.18ارب کی زمین کو تجاوزات سے واگزارکرایاگیا اور سب عالمی قیمتوں میں اضافے اور افراط زر کے باوجود کیا گیا۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں این ایچ اے کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ طویل المدتی پلاننگ سے ہی ملک ترقی کرتا ہے، سی پیک کے مغڑبی روٹ سے پسماندہ علاقوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

    انھوں کہا تھا کہ مہنگائی کے باوجود2013کے مقابلے 2021میں سستی سڑکیں بن رہی ہیں، سستی سڑکیں بننے کا مطلب ہے کہ ماضی میں کسی کی جیب میں پیسہ جارہاتھا، یہ واضح ہوگیا کہ پیسے بنانے کیلئے سڑکیں بنتی تھیں ، پہلے سڑکیں بنا کر پیسہ کسی کی جیب میں جاتاتھا۔

  • ہمارے نبی کریمﷺ کی اسوہ حسنہ اخلاقی معیار کا اعلیٰ ترین نمونہ ہے، وزیراعظم

    ہمارے نبی کریمﷺ کی اسوہ حسنہ اخلاقی معیار کا اعلیٰ ترین نمونہ ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے جانتھن ہالسلیگ کے مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے نبی کریمﷺ کی اسوہ حسنہ اخلاقی معیار کا اعلیٰ ترین نمونہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جانتھن ہالسلیگ کا مضمون شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے نبی کریمﷺ کا اسوہ حسنہ اخلاقی معیار کا اعلیٰ ترین نمونہ تھا، ہمارے نبیﷺ نے اپنے کردار صادق وامین سے اخلاقیات کا معیار بلند کیا، اخلاقیات کا معیاربلند کرنے کے بعدعظیم ریاست مدینہ وجودمیں آئی۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے اسلامی ممالک کے سفیروں سے ملاقات میں کہا تھا کہ نبی کریم ﷺپوری انسانیت کیلئے رحمت ہیں، قانون کی حکمرانی،فلاح وبہبود،علم کے حصول پرغیر متزلزل توجہ ہونی چاہیے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلمان رسول ﷺکی زندگی اور تعلیمات کو پوری طرح سمجھیں، اتھارٹی کا مقصد باہمی تحقیق کے ذریعے سنت،سیرت النبیﷺ کو سمجھنا ہے اور نوجوانوں کو اسلامی تشخص،اقدار ،ثقافت سے متعلق آگاہی ضروری ہے۔

    وزیراعظم نے نوجوانوں پر سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے اثرات سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ رحمت للعالمین اتھارٹی اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے دنیا بھر کے اسکالرز سے رابطہ کرے گی۔

  • وزیر اعظم   کا بچوں کیلئے  ڈیڑھ ہزار اور بچیوں کیلئے 2ہزار تعلیمی وظیفہ دینے کا اعلان

    وزیر اعظم کا بچوں کیلئے ڈیڑھ ہزار اور بچیوں کیلئے 2ہزار تعلیمی وظیفہ دینے کا اعلان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر کیلئے احساس تعلیمی وظائف کا اجرا کردیا اور کہا بچوں،بچیوں کو تعلیم کےزیورسے آراستہ کرنا ریاستی ذمہ داری ہے، بچوں کیلئے تعلیمی وظیفہ ڈیڑھ ہزار اور بچیوں کیلئے 2ہزاردیئے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق احساس پروگرام کے تحت مستحق گھرانوں کیلئے اسکول وظائف کے اجرا کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیر اعظم عمران خان نے اسکول وظائف کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تقریباً2کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے، بدقسمتی سے ہم نے بچوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی، اسکول وظائف کے اجرا سے کوشش کررہےہیں کہ بچوں کو تعلیم دی جائے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے لوگ ہوتے ہیں، اپنے سرمایہ کو تعلیم نہیں دیں گے تو یہ سب سے بڑاظلم ہوتاہے ، بچوں،بچیوں کو تعلیم کےزیورسے آراستہ کرنا ریاستی ذمہ داری ہے، بچوں کیلئےتعلیمی وظیفہ ڈیڑھ ہزار اور بچیوں کیلئے 2ہزاردیئےجارہےہیں، حکومت کی کوشش ہےغریب گھر کے بچوں کو تعلیم فراہم کرے۔

    عمران خان نے کہا کہ میں پاکستان کے ہر خطے میں گیا ہوں، پاکستان میں کوئی گھر ایسا نہیں جو بچوں کی تعلیم کے خلاف ہو، والدین کے مسائل بہت ہیں ، اسکولوں میں ٹیچرز کی کمی کا سامنا ہیں ، والدین بچوں کو پڑھانا چاہتے ہیں، اقدامات کرنا حکومت کاکام ہے، ایسے علاقوں میں اسکول بنائیں جو بچے بچیوں کیلئے آسانیاں پیداکریں۔

    وزیراعظم نے ڈاکٹرثانیہ نشتر اور احساس پروگرام کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے فیک آئی ڈیز، گھوسٹ اسکولوں پرقابو پاسکتے ہیں۔

    اس سے قبل معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارمستحق طلبا کو تعلیمی وظائف دیئےجارہےہیں، 4 سال میں 22سال تک عمر کے بچے وظیفے کے مستحق ہوں گے۔

    ڈاکٹرثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ 70فیصد حاضری پر بچوں کیلئے والدین کو وظائف دیئےجائیں گے، پروگرام میں بچیوں کیلئےخصوصی طورپر وظیفے کی قم زیادہ رکھی ہے، ناخواندگی غربت میں اضافہ کے باعث بنتی ہے ، پاکستان تقریباً2کروڑ بچے اسکول نہیں جارہے۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، ‘  اب باہر رہتے ہوئے پاکستان میں گاڑی کے ساتھ گھر بھی خرید سکیں گے’

    اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، ‘ اب باہر رہتے ہوئے پاکستان میں گاڑی کے ساتھ گھر بھی خرید سکیں گے’

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان جمعے کو اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن اپنا گھر پروگرام کا افتتاح کریں گے ، جس کے تحت اوورسیز پاکستانی گاڑی کے ساتھ گھر بھی خرید سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن اپنا گھر پروگرام متعارف کرانےکافیصلہ کرلی ، وزیراعظم عمران خان جمعہ کو منصوبہ لانچ کریں گے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں2 ارب ڈالرز سے زائد رقوم بھیجی جا چکی ہیں، منصوبہ وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے اشتراک سے شروع کیا جا رہا ہے، اوورسیز پاکستانی گاڑی کے ساتھ گھر بھی خرید سکیں گے۔

    گذشتہ ماہ ایک اجلاس میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہیں، اوورسیزکی ترسیلات زر کا معاشی استحکام میں کلیدی کردار ہے، اوورسیز پاکستانیوں ، خاندانوں کوسہولتیں فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کو ترسیلات زر کے ضمن میں مزیدمراعات دینے پر غور کیا جائے اور معاشی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مفصل و منظم منصوبہ بندی کی جائے۔

  • وزیراعظم کا ایئر لفٹ کمپنی  میں 85 ملین ڈالر کی حالیہ سرمایہ کاری کا خیرمقدم

    وزیراعظم کا ایئر لفٹ کمپنی میں 85 ملین ڈالر کی حالیہ سرمایہ کاری کا خیرمقدم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ایئرلفٹ کمپنی میں 85 ملین ڈالر کی حالیہ سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا حکومت کاروباری مواقع پیدا کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایئرلفٹ کمپنی میں 85ملین ڈالر کی حالیہ سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ایئرلفٹ کمپنی پاکستانی نوجوانوں کی کمپنی ہے ، پاکستان میں بڑی صلاحیت اورکاروبار کےوسیع مواقع ہیں اور ہمارےدروازے کھلےہیں ، میری حکومت کاروباری مواقع پیدا کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

    خیال رہے ایئر لفٹ نے حال ہی میں 85 ملین ڈالر کی سیریز بی کی فنانسنگ کا اعلان کیا ہے ، جسے کچھ نامور لوگوں کی حمایت حاصل ہے، ایئر لفٹ نے ایک نیا دروازہ کھولا ہے جو سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے قابل بنائے گا اور یہ اعتماد پیدا ہوگا کہ پاکستان حیرت انگیز ٹیکنالوجی اور صارفین کی مصنوعات بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    کمپنی نے خود مالی سال 2021 کے لیے پاکستان کے ایف ڈی آئی میں 5 فیصد اضافہ کیا ہے ، اس کے علاوہ سیریز بی فنڈنگ ​​بھی شامل ہے ، یہ فنڈنگ ​​پاکستان میں ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ کا ایک نیا دور لائے گی جو کہ آنے والے سالوں میں 10 فیصد سے زیادہ ایف ڈی آئی میں تنہا حصہ ڈال سکتی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج  طلب کر لیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سےآگاہ کیا جائے گا اور 17 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس آج طلب کر لیا ، وفاقی کابینہ کااجلاس 12بجےوزیراعظم ہاؤس میں ہو گا، جس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا۔

    اجلاس کوافغانستان کی موجودہ صورتحال سےمتعلق بریفنگ دی جائےگی اور قومی سلامتی کمیٹی کےفیصلوں سےآگاہ کیا جائے گا جبکہ وفاقی کابینہ اجلاس کا17نکاتی ایجنڈے جاری کر دیا گیا ہے۔

    کابینہ میں اہم شخصیات کو سیکورٹی پروٹوکول پر سیکرٹری داخلہ بریفنگ دیں گے جبکہ سرکاری ملازمین کوویکسی نیشن کےپراسس اور پاکستان پوسٹ کی لیز پالیسی کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔

    اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ کی104ایکڑز مین کامعاملہ زیر بحث آئے گا، جس میں پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی افسران کی تقرریوں کےقواعدوضوابط طے ہوں گے۔

    انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کےڈی جی کی تقرری ، اسلام آبادکےماسٹرپلان میں تبدیلی کےمجازکمیشن کی ازسرنوتشکیل کی منظوری ، مسابقتی ایپلٹ ٹریبونل اسلام آباد میں ٹیکنیکل ممبر کی تقرری اور اسلام آبادمیں یونین کونسلزکی تعداد میں اضافے کامعاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    کابینہ اجلاس میں کورنگی فش ہاربراتھارٹی کے ایم ڈی کی تقرری ، کراچی پورٹ ٹرسٹ کےچیئرمین کےاضافی چارج ، نیشنل ڈیزاسٹررسک مینجمنٹ فنڈکےبورڈآف ڈائریکٹرکی تقرری اور پاکستان نیشنل کوالٹی پالیسی2021کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

    وفاقی کابینہ ای سی سی اور نجکاری کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

  • اگلے سال دسمبر میں کراچی شوکت خانم ٹرسٹ کو کھول دیا جائے گا، وزیراعظم

    اگلے سال دسمبر میں کراچی شوکت خانم ٹرسٹ کو کھول دیا جائے گا، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگلے سال دسمبرمیں کراچی شوکت خانم ٹرسٹ کوکھول دیا جائےگا اور یہ ٹرسٹ لاہور سے دگنا اور جدید مشینری سے آراستہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی میں زیرتعمیرشوکت خانم میموریل ٹرسٹ سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کی تعمیرشیڈول کے مطابق جاری ہے، اگلےسال دسمبرمیں کراچی شوکت خانم ٹرسٹ کوکھول دیاجائےگا، کراچی شوکت خانم ٹرسٹ لاہور سے دگنا اور جدید مشینری سے آراستہ ہوگا۔

    دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ شوکت خانم اسپتال میں کینسرکے75فیصدمریضوں کامفت علاج ہوتاہے، کراچی میں اگلے سال کے آخر میں شوکت خانم اسپتال کھول دیاجائے گا ، اپیل ہے کہ شوکت خانم اسپتال کو دل کھول کر عطیات دیں۔

  • بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے کورونا سے بچاؤ کے عالمی اداروں کے فنڈز کا حساب مانگ لیا

    بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے کورونا سے بچاؤ کے عالمی اداروں کے فنڈز کا حساب مانگ لیا

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے کورونا سے بچاؤ کے عالمی اداروں کے فنڈز کا حساب مانگ لیا اور مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی حکومت فی الفورآڈٹ رپورٹ کا اجراکرے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے وزیراعظم عمران خان سےکوروناسےبچاؤکے عالمی اداروں کےفنڈزکاحساب مانگتے ہوئے کہا وبا کا مقابلہ کرنے کےلئے آئی ایم ایف نے پاکستان کوسواارب ڈالردیے، آئی ایم ایف کی وہ امداد کہاں خرچ ہوئی؟ ایشین ڈیولپمنٹ بینک نےکوروناکا مقابلہ کرنے کیلئے ڈیڑھ  ارب  ڈالر امداد دی، بتایاجائےکہ یہ فنڈکن منصوبوں پرلگایاگیا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں ورلڈبینک کے200ملین ڈالرکہاں خرچ کردیے؟ وزیراعظم کےکوروناریلیف فنڈمیں پاکستانیوں نے اربوں روپے جمع کروائے، ن فنڈزکوکہاں خرچ کیاگیا؟ ۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم نےگھپلوں کوچھپانےکیلئےآڈیٹرجنرل رپورٹ کوروکاہواہے، کھربوں روپےکےمالیاتی پیکج میں گھپلوں پرقوم عمران خان کو معاف نہیں کرے گی، پی ٹی آئی حکومت فی الفور آڈٹ رپورٹ کا اجرا کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بدترین بحرانوں کےدوران پی ٹی آئی کےکرپشن اسکینڈل لمحہ فکریہ ہیں جبکہ معیشت کی تباہی کی وجہ عمران خان کی سرپرستی میں مافیاکی کرپشن بھی ہے۔