Tag: pm-khan

  • دوست ممالک فنڈنگ نہ کرتے تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا، وزیراعظم

    دوست ممالک فنڈنگ نہ کرتے تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا، وزیراعظم

    پشاور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قرضوں کی ادائیگی کیلئے ہمارے پاس پیسہ نہیں تھا، دوست ممالک فنڈنگ نہ کرتے تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا، ہمارامشکل وقت نکل گیا ہے اور بہت اچھا وقت آنیوالا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے رشکئی خصوصی اقتصادی زون کے کمرشل لانچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج  کے  پی کے ساتھ ساتھ پاکستان کیلئے بہت خوش آئند دن ہے، پاکستان کا مستقبل انڈسٹریلائزیشن میں ہے،آج دنیا میں جو ملک سے زیادہ تیزی سے  ترقی کررہاہےوہ چین ہے، مغرب کے لوگوں کی انڈسریلائزیشن پرانی طرز کی ہے، چین کی انڈسٹریلائزیشن دورہ حاضر کے مطابق ہے۔

    رشکئی خصوصی اقتصادی زون کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ پاک چین اقتصادی راہداری کا اہم منصوبہ ہے، صنعتی ترقی کیلئے زمینیں بیچنے کے بجائے آسان شرائط پر لیز پردیں، ہم نے ماضی میں ایکسپورٹ پر توجہ نہیں دی، جب تک ہم دنیا کو زیادہ چیزیں نہیں بیچیں گے تو دولت کیسے بڑھےگی، صرف اناج ، چینی، چاول بیچنے سے پاکستان کی ایکسپورٹ نہیں بڑھےگی۔

    عمران خان نے کہا رشکئی اقتصادی زون کےذریعے ایکسپورٹ کو ترجیح دیں اور سرمایہ کار کیلئے ون ونڈو آپریشن کےذریعے آسانیاں پیداکی جائیں، سرمایہ کار وہاں آتا ہے جہاں اس کو منافع ملے ،و حکومت کا کام ہے کہ سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس بورڈ آف انویسٹمنٹ کیساتھ بیٹھ کر سرمایہ کاروں کوسہولت فراہم کرےگا، سب سے زیادہ وی آئی پی وہ ہے جو نوکریاں پیدا کرے سرمایہ لگائے۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ قرضوں کی ادائیگی کیلئے ہمارے پاس پیسہ نہیں تھا، دوست ممالک فنڈنگ نہ کرتے تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا، جب روپیہ گرتا ہے تو ساری چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں، اللہ کا کرم ہے کہ ہم بڑےمشکل وقت سے نکلے ہیں۔

    عمران خان نے کہا عوام اور حکومت کیلئے یہ آسان وقت نہیں تھا، حکومت کے پہلے ڈیڑھ سال میری زندگی کےسب سے مشکل سال تھے لیکن ہمیں تو اللہ سے شکر اداکرنا چاہیے کہ کورونا میں بھی ہم پرکرم کیا، کوروناکی وجہ سے دنیا میں تباہی مچی ہے، ہم پر دباؤ ڈالا جارہاتھا کہ لاک ڈاؤن لگادو، دباؤ میں آکر لاک ڈاؤن لگادیتاتو بھارت جیسا حال ہوتا۔

    کورونا صورتحال کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ کہاجارہاتھا کہ لوگ مررہےہیں عمران خان پر ایف آئی آرکاٹ دو ، ہم نے ایسے فیصلے کئے جس سے لوگوں کو غربت سے بچایا، ہم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کےذریعے اپنے لوگوں کو بچایا، جیسے ہم کورونا سے نکلے شاید ہی کوئی ملک ایسے نکلاہو، ہم نے کورونا کے حوالے سے جنگی فیصلہ کیا کہ لاک ڈاؤن نہیں لگانا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کی صورتحال میں امیر ممالک کی معیشت بیٹھ گئی، ہماراملک توپہلےہی مشکل حالات میں تھا، لیکن ہماری مخالفین بھی حیران ہیں کہ 4فیصد گروتھ کیسے ہوگئی ، ہم دھاندلی سے جیتنے والے نہیں ہم میں وہ کپتان تھا جو نیوٹرل امپائرلایا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم سے کہناچاہتاہوں کہ بہت اچھا وقت آنیوالا ہے، زندگی سیدھے لائن پر نہیں چلتی اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، مشکل وقت میں صبر کرنا اللہ کو پسند ہے ، ہمارامشکل وقت نکل گیا ہے۔

  • ہم پانچ سال کے لیے آئے  ہیں، 5سال بعد احتساب ہونا چاہیے ، وزیراعظم

    ہم پانچ سال کے لیے آئے ہیں، 5سال بعد احتساب ہونا چاہیے ، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بار بار حکومت جانے کی پیش گوئیاں ہوتی رہیں، ہمیں عوام نے5 سال کے لیے مینڈیٹ دیا ہے اور ہم پانچ سال کے لیے آئے ہیں، 5سال بعد احتساب ہونا چاہیے کہ ہم نے ملک اور عوام کے لیے کیا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی تقریب کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 50 لاکھ گھروں کے منصوبے سے لوگوں کو گھر ملنا شروع ہو گئے ہیں، دو نئے شہر بنا رہے ہیں، 50 لاکھ گھروں کاہدف پورا کرلیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کےپاس ہیں، چاہتے ہیں سندھ حکومت بھی تعمیراتی شعبے میں مراعات سے فائدہ اٹھائے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں قبضہ مافیا کےخلاف گرینڈآپریشن جاری ہے ، اگلے ماہ فوڈ سیکیورٹی کا پورا پروگرام لارہے ہیں، ،اپریل میں لانچ کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آئے توپہلےدن ہی کہا گیافیل ہوگئے ہیں، کہا جاتا تھا اس ہفتے گھر چلی جائے گی ، بار بار حکومت جانے کی پیش گوئیاں ہوتی رہیں، ہمیں عوام نے5 سال کے لیے مینڈیٹ دیا ہے، ہم پانچ سال کے لیے آئے ہیں، 5سال بعد احتساب ہونا چاہیے کہ ہم نے ملک اور عوام کے لیے کیا کیا۔

    ہاؤسنگ منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ انتہائی غریب افرادکو7ہزارسےزائدگھربناکردےدیےہیں ایک لاکھ گھر پر تین لاکھ سبسڈی حکومت دے رہی ہے، عام آدمی کیلئے آسان ہوجاتا ہے کرایہ کی طرح قسط اداکرکے گھر اپنا کرتا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی طرف سے ہمیں ریسپانس نہیں ملتا تاہم پنجاب اور بلوچستان میں تیزی سے کام ہورہاہے، بنڈل آئی لینڈ کیلئے کوشش کررہےہیں مگرسندھ حکومت اجازت نہیں دےرہی، راوی پراجیکٹ ،نیاپاکستان ،سینٹرل ڈسٹرکٹ میں ہی 50لاکھ سے زائد گھربن جائیں گے۔

    قبضہ مافیا سے متعلق انھوں نے کہا کہ قبضہ گروپ کیخلاف بہت بڑا جہاد شروع کررکھاہے، لاہور کا بڑاقبضہ گروپ پچھلی حکومت کیساتھ ملا ہواتھا۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت اور چین کو دیکھیں تو وہ کہاں سے کہاں پہنچ گئے،کنسٹرکشن کیلئےمراعات کے ثمرات اسی سال نظرآجائیں گے، جب تک شہروں کے ماسٹر پلان نہیں ہوگا تو کیسے علاقوں کو بچائیں گے، سندھ میں تعمیری شعبےکوہرطرح کی مراعات دینے کوتیار ہیں۔

  • انشااللہ سینیٹ کا  معرکہ ہم جیتیں گے، وزیراعظم عمران خان

    انشااللہ سینیٹ کا معرکہ ہم جیتیں گے، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے تمام نو منتخب سینیٹرز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا سینیٹ الیکشن میں ایک ایک ووٹ کی بہت اہمیت ہے ، انشااللہ سینیٹ کایہ معرکہ ہم جیتیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین اورڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب کل ہوگا، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔

    44 سینیٹرز ظہرانے کے لئے وزیراعظم ہاؤس پہنچے ، صادق سنجرانی ،فیصل سبزواری ،ملک عامر ڈوگر ، وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ، شفقت محمود اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی وزیراعظم ہاؤس میں موجود تھے۔

    وزیراعظم عمران خان نے تمام نو منتخب سینیٹرز کو مبارک باد دیتے نومنتخب سینیٹرزکوووٹ کاسٹ کرنے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے نام پر بھی مشاورت کی گئی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ایک ایک ووٹ کی بہت اہمیت ہے، حکومتی واتحادی نومنتخب سینیٹرز ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں ، انشااللہ سینیٹ کایہ معرکہ ہم جیتیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں حکومتی اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم کو ڈپٹی چیئرمین کی نامزدگی کا اختیار دے دیا تھا۔

    اتحادی قیادت نے ایوان بالا میں چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سے متعلق وزیر اعظم کے فیصلے کی حمایت کا اعادہ کیا، اور ملک کی بہتری کے لیے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

    اتحادیوں نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھرپور انداز سے لڑنے کا فیصلہ کیا، اتحادی قیادت نے کہا وزیر اعظم ڈپٹی چیئرمین کے لیے جسے بھی نامزد کریں گے، وہ فیصلہ ہمیں قبول ہوگا۔

  • وزیراعظم کا تیل اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف حتمی کارروائی کا فیصلہ

    وزیراعظم کا تیل اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف حتمی کارروائی کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے تیل اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف حتمی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول پمپ سیل، جائیدادیں ضبط ، بھاری جرمانے، گرفتاریوں اور کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت انسداد اسمگلنگ اقدامات پر اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اعلی سول اور عسکری حکام سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

    اجلاس میں اسمگل شدہ تیل کی خریدوفروخت پرمبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی ، وزیراعظم عمران خان نے ملک میں اسمگل شدہ تیل کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے گندے دھندے میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسمگل شدہ تیل کی فروخت سےمعیشت کو سالانہ 150 ارب کا نقصان ہوا ، ملک میں 2094 پیڑول پمپس اسمگل شدہ تیل کی فروخت میں ملوث نکلے۔

    وزیراعظم عمران خان نے تیل اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف حتمی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول پمپ سیل، جائیدادیں ضبط ، بھاری جرمانے، گرفتاریوں اور کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ، انسداد اسمگلنگ اقدامات سےحاصل رقم عوام کی فلاح پر خرچ کریں گے۔

  • وزیراعظم کا سال نو پر مزید منصوبے پورے کرنے کے عزم کا اعادہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سال نو پر دومنصوبے پورے کرنے کا عزم ہے، پہلاعزم ،ہمارے تما م شہریوں کو طبی سہولیت میسر ہوں اور دوسرا عزم،احساس پروگرام کے تحت ’’کوئی بھوکا نہ سوئے ‘‘ منصوبے کا آغاز کرنا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نئے سال کے آغاز پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہکورونا کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے2020 مشکل سال تھا اللہ کے کرم سے ہم نے زیادہ بہترطریقےسےوبا کا سامنا کیا، ہم نے لوگوں کو محفوظ کرنے کیساتھ بھوک سےبھی بچایا، ہم پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے احساس پروگرام نے وبا کے دوران لوگوں کوسماجی تحفظ دیا، صحت کارڈاسکیم سےغریب عوام کیلئے طبی سہولتوں تک رسائی ممکن بنی، سال نو پر دومنصوبے پورے کرنے کاعزم ہے ، پہلاعزم ،ہمارے تما م شہریوں کو طبی سہولیت میسر ہوں طبی سہولتوں کا آغاز کے پی میں ہوچکا ، جلد ہی پنجاب اور جی بی میں بھی طبی سہولت شروع ہوجائے گی۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ امید ہے دوسرے صوبےمیں بھی اس پروگرام پرکام کرینگے ،دوسرا عزم،احساس پروگرام کے تحت ’’کوئی بھوکا نہ سوئے ‘‘ منصوبے کا آغاز کرنا ، دونوں منصوبے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے قریب کردیں گے۔

  • نیا سال کا آغاز ، وزیراعظم کا غریب عوام کیلئے نیا پروگرام شروع کرنے کا اعلان

    نیا سال کا آغاز ، وزیراعظم کا غریب عوام کیلئے نیا پروگرام شروع کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے احساس پروگرام کے اندرنیا پروگرام "کوئی پاکستانی بھوکا نہ سوئے” شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا 2021ترقی کا سال ہے، پاکستان درست سمت میں جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں متعارف ہونیوالی گاڑیوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
    پاکستان کو انڈسٹریلائز ہونا ہے تو بہترین اتحادی چین ہے، چینی سفیر میئر رہ چکے ہیں یہ تعمیر و ترقی کو سمجھتے ہیں اور چین کی ڈیولپمنٹ موومنٹ پاکستان کیلئے بہت متاثرکن ہے۔

    چین کی ترقی کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین نے 35سال میں تیز ترین ترقی کی ، چین نے 70کروڑ لوگوں کو 35سال میں غربت سے نکالا، لوگوں کو جب نیچے سے اوپر اٹھاتےہیں تب اصل ترقی ہوتی ہے، ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ لوگوں کو غربت سے نکالیں۔

    عمران خان نے کہا کہ صنعتی ترقی کیلئے چین سے شراکت داری ضروری ہے، دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنیوالاملک چین ہے ، پچھلے50سال میں ہماری ایکسپورٹ بڑھانے کی کوشش ہی نہیں کی گئی ، آئی ایم ایف کے پاس اس لئےجاناپڑاکیونکہ درآمدات زیادہ اور برآمدات بہت کم تھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اسپیشل اکنامک زونز بنائے ہیں ، ہماری کوشش ہے کہ اکنامک زونز میں چینی سرمایہ کاری آئے، سرمایہ کاری کیلئے چینی کمپنیوں کیساتھ جوائنٹ وینچرز کریں گے۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے مگر بدقسمتی سے پیداوار پر توجہ نہیں دی گئی، سی پیک کا اگلا حصہ آرہا ہے اس میں زراعت بھی شامل ہے، برآمدات میں اضافے کےلئے چین سے مدد حاصل کریں گے .

    معیشت سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کوپہلا سال معیشت کو استحکام دینے میں لگا، حکومت کے دوسرے سال میں بدقسمتی سے کورونا سے سامنا ہوگیا، کورونا صورتحال سے نمٹنے پرڈبلیو ایچ او بھی پاکستان کی مثال دیتاہے۔

    کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت کی کوروناصورتحال پرحکمت عملی کامیابی رہی، اب ہم ہر قسم کے چیلنج کاسامنا کرنے کو تیار ہیں، 2021ترقی کاسال ہے،پاکستان درست سمت میں جارہا ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے اندرنیاپروگرام شروع کررہاہوں، وہ پروگرام ہے”کوئی پاکستانی بھوکا نہ سوئے”، اس پروگرام میں قوم،این جی اوز کوشامل کریں گے۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ بزنس فرینڈ لی پالیسی بنا کر صنعتوں کو ترقی دیں گے ، ہر گھرانے کی ہیلتھ انشورنس ہوگی، غریب اپنا علاج کراسکیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان آج  افغان طالبان کے  وفد سے ملاقات کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج افغان طالبان کے وفد سے ملاقات کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج افغان طالبان کے وفد سے ملاقات کریں گے ،جس میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج افغان طالبان کے سیاسی وفد سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں اعلیٰ سفارتی حکام بھی شریک ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال ہوگا اور وزیراعظم امن عمل میں پاکستان کے کردار سے آگاہ کریں گے۔

    یاد رہے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سےافغان طالبان سیاسی کمیشن کے وفدکی ملاقات ہوئی تھی ، وفد نے ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں وزیر خارجہ سےملاقات کی ، وزیرخارجہ نےافغان وفدکووزارت خارجہ آمدپرخوش آمدید کہا تھا۔

    اس موقع پر شاہ محمودقریشی نے کہا تھا کہ افغان طالبان کےوفد کیساتھ گزشتہ2نشستیں انتہائی سودمندرہیں،نامن معاہدے میں پاکستان نے اپنا ممکنہ مصالحانہ کرداراداکیا، افغانستان میں قیام امن کاواحدراستہ مذاکرات کاانعقادہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مستقل قیام امن کامتمنی ہے ، افغانستان میں قیام امن پورےخطے کے امن کیلئے لازم ہے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتےہیں افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہو، ہندوستان پاکستان کو گزند پہنچانے کیلئے اپنے وسائل بروئےکارلاتارہتاہے۔

  • امریکا نے  وزیراعظم عمران خان کا حالیہ کابل کا دورہ خوش آئند قرار دے دیا

    امریکا نے وزیراعظم عمران خان کا حالیہ کابل کا دورہ خوش آئند قرار دے دیا

    اسلام آباد : امریکا نے وزیراعظم عمران خان کا حالیہ کابل کا دورہ خوش آئند قرار دے دیا اور کہا یہ دورہ سیکیورٹی، مہاجرین اور تجارت کیلئے پاکستانی تعاون کا مظہر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے عمران خان کے دورہ افغانستان کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا حالیہ کابل کا دورہ خوش آئند ہے اور قیام امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دورہ سیکیورٹی، مہاجرین اور تجارت کیلئے پاکستانی تعاون کامظہر ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون پورے خطے کے استحکام میں معاون ہے۔

    دوسری جانب یورپی یونین ذرائع نے کہا ہےکہ پاکستان افغانستان کےمسئلےکےحل میں کلیدی کرداراداکرسکتاہے، افغانستان میں امن خود پاکستان کےحق میں ہے، ہم وزیراعظم پاکستان کےحالیہ دورہ کابل کوخوش آئند سمجھتے ہیں۔

    ای یوذرائع کا کہنا تھا کہ 23 اور 24 نومبر کو افغان ڈونرز کانفرنس میں استحکام کیلئے تعاون کی توقع ہے، افغانستان کے مسئلے کے حل کیلئے پڑوسی ممالک مثبت کرداراداکریں، چین،روس، بھارت، ایران، گلف ممالک اور پاکستان مسئلے کے حل میں مدد کرسکتےہیں۔

  • کراچی سمیت 5 بڑے شہروں میں  کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر سے متعلق اہم خبر آگئی

    کراچی سمیت 5 بڑے شہروں میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر سے متعلق اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : کراچی سمیت ملک کے 5 شہروں میں 300 فٹ سے اونچی عمارتیں بنانے سے متعلق معاملات طے پاگئے اور وزیراعظم نے یقین دہانی کرادی کہ 300فٹ سے اونچی عمارتیں بنانے کی اجازت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آباد کےعہدیداران کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں بلند عمارتوں کی اجازت سےمتعلق معاملات طے پا گئے۔

    وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ 300فٹ سےاونچی عمارتیں بنانے کی اجازت ہے، اب سول ایوی ایشن اور پی ایے ایف سے اجازت لینےکی ضرورت نہیں ، دونوں اداروں نےتحریری طورپروزیراعظم کو آگاہ کردیا۔

    آباد کےعہدیداران نے کہا سول ایوی ایشن اورپی اے ایف سےاجازت لینےکی ضرورت نہیں، دونوں اداروں نے تحریری طور پر وزیراعظم کو آگاہ کردیا۔

    سی اے اے اور پاک فضائیہ نے جواب میں کہا عمارتوں کے اسٹرکچر کا سروے ادارے کریں گے۔

    آباد کےعہدیداران نے کہا وزیراعظم نےاجازت دےدی سمری کابینہ اجلاس میں منظوری کیلئےبھیج دی، منظوری کے بعد کراچی،لاہور، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں ہائی اسٹینڈرڈ ملٹی اسٹوریج عمارتیں بنائی جاسکتی ہیں۔

    یاد رہے رواں سال ستمبر میں وفاقی کابینہ نےبڑے شہروں میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرکی منظوری دی تھی۔

    خیال رہے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا وژن ہے کہ شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی اجازت ہو اور بڑی عمارتوں کے سامنے سبزہ زار کے لیے زیادہ جگہ مختص کی جائے۔

  • وزیراعظم عمران خان آج اتحادی جماعتوں کو ظہرانہ دیں گے

    وزیراعظم عمران خان آج اتحادی جماعتوں کو ظہرانہ دیں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج اتحادی جماعتوں کو ظہرانہ دیں گے، جس میں عمران خان اتحادی جماعتوں کوسیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک اور ملکی سیاسی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان متحرک ہوگئے اور آج اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو ظہرانے پر مدعو کرلیا ، ظہرانے میں ایم کیوایم،جی ڈی اے اوربلوچستان عوامی پارٹی کےنمائندے شریک ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اتحادی جماعتوں کوسیاسی صورتحال پراعتمادمیں لیں گے اور اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کیلئے مشاورت ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشیدبھی ظہرانےمیں شریک ہوں گے ، وفاقی وزیرامین الحق ایم کیوایم ، فہمیدہ مرزا جی ڈی اےکی نمائندگی کریں گی جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کا وفد زبیدہ جلال کی سربراہی میں شریک ہوگا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کے اجلاس میں ایاز صادق کے قومی سلامتی کے منافی بیان کو عوامی سطح پر اٹھانے کی ہدایت دی گئی تھی۔

    وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان کی عوام فوج سے پیار کرتے ہیں، فوج مخالف بیانیے پرن لیگ میں تقسیم ہے۔

    عمران خان نے ہدایت دی تھی کہ حکومتی بیانیہ اور اقدامات کو موثر طور پر اجاگر کیا جائے اور عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لائی جائے جبکہ وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو بھی متحرک کرنے کی ہدایت کی۔