Tag: pm-khan

  • ترکی میں زلزلہ ، ‘پاکستان ہر طرح سے مدد کرنے کیلئے تیار ہے’

    ترکی میں زلزلہ ، ‘پاکستان ہر طرح سے مدد کرنے کیلئے تیار ہے’

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نےترک شہرازمیر میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا پاکستان ترکی کی ہر طرح سے مدد کرنے کیلئے تیارہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترک شہرازمیر میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ترک صدراردوان سے زلزلےسےجانی نقصان پرتعزیت کرتاہوں، ہم ترکی کےعوام کیساتھ کھڑے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکی کی ہرطرح سے مدد کرنے کیلئے تیارہے، 2005 کے زلزلے میں ترکی ہمارے ساتھ کھڑا ہوا وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔

    اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترکی میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا برادر طیب اردگان متاثرہ افراد کے اہلخانہ کو پاکستان کا اظہار تعزیت پہنچائیں۔

    یاد رہے گزشتہ روزترکی میں آنےوالےزلزلے نے ساحلی شہرازمیرمیں تباہی مچادی،، جس کے نتیجے میں اب تک 26 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    زلزلے کے باعث بیس سےزائد عمارتیں زمیں بوس اور سڑکوں پردرا ڑیں پڑگئی تھیں جبکہ مختلف حادثات میں آٹھ سو سےزائد افرادزخمی ہیں۔

  • نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانیہ جانا پڑا تو خود جاؤں گا، وزیراعظم کا بڑا اعلان

    نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانیہ جانا پڑا تو خود جاؤں گا، وزیراعظم کا بڑا اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی واپسی کیلئے ہر حد تک جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ضرورت پڑی تو خود برطانیہ جاؤں گا اور برطانوی وزیراعظم سے بھی بات کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اے آروائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا نوازشریف کی واپسی کیلئےبرطانیہ جانا پڑا تو خود جاؤں گا اور ضرورت پڑی تو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سےبات کروں گا۔

    وزیراعظم عمران خان کا خصوصی انٹرویوپروگرام’’دی رپورٹرز‘‘میں آج شام 7 بجے نشر کیاجائے گا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نواز شریف کو ہر صورت وطن واپس لانے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ برطانوی حکومت کی مدد سے نواز شریف کو واپس لائیں گے۔

    مزید پڑھیں : حکومتِ پاکستان کا برطانیہ کو خط ، نوازشریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست

    وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ نواز شریف کو واپس لانے کیلئے قانونی آپشنز استعمال کئے جائیں، نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے بھاگےہیں، ان کو نواز شریف کو وطن واپس آکرعدالتوں کے سامنے پیش ہوناہوگا، کسی صورت این آر او نہیں ملے گا اور نہ کرپشن پر کسی کو کوئی معافی ملے گی۔

    خیال رہے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے برطانوی سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا ، جس میں لوٹ مار کرنے والے نوازشریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کردی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان نے خط میں کہا ہے کہ نوازشریف نے ملک میں لوٹ مار کی ، کرپشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں ہماری مدد کی جائے اور برطانوی سیکریٹری داخلہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نواز شریف کو وطن واپس بھیجیں اور ذمہ داری نبھاتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کریں۔

  • ہارٹ اسٹنٹ تیار کرنے والے یونٹ کا افتتاح ، پاکستان نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا

    ہارٹ اسٹنٹ تیار کرنے والے یونٹ کا افتتاح ، پاکستان نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ہارٹ اسٹنٹ تیار کرنے والے یونٹ کا افتتاح کردیا، جس کے بعد ہارٹ پاکستان ہارٹ اسٹنٹ بنانے والا دنیا کا 18 واں اور مسلم دنیا کا دوسرا ملک بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نسٹ یونیورسٹی کا دورہ کیا ، جہاں انھوں نے ہارٹ اسٹنٹ تیار کرنے والے یونٹ کا افتتاح کیا ، نسٹ نیورسٹی میں اسٹنٹ تیاری سے پاکستان کو 8 ارب سالانہ بچت ہو گی۔

    یونٹ کے افتتاح کے بعد پاکستان ہارٹ اسٹنٹ بنانے والا دنیا کا 18 واں ملک بن گیا جبکہ ہارٹ اسٹنٹ تیاری میں مسلم ممالک میں ترکی کے بعد پاکستان دوسرا ملک ہے اور جنوبی ایشیائی ممالک میں بھارت کے بعد پاکستان میں اسٹنٹ تیار ہوگا۔

    وزیراعظم عمران خان نسٹ یونیورسٹی میں لیبارٹری کا بھی دورہ کریں گے۔

    یاد رہے رواں سال مارچ میں ڈریپ کی جانب سےنسٹ یونیورسٹی کو اسٹنٹ سازی کا لائسنس جاری کیا گیا تھا ، معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا تھا کہ نسٹ یونیورسٹی عالمی معیار کا اسٹنٹ تیار کرے گی، حکومت ڈریپ میں وسیع پیمانے پر اصلاحات یقینی بنا رہی ہے۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر تیاری سے اسٹنٹ کی قیمت میں نمایاں کمی آئے گی اور اسٹنٹ سازی کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

    ہارٹ سرجری میں اسٹنٹ کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟


    دل انسانی جسم کا اہم ترین حصہ گردانا جاتا ہے۔ پورے جسم میں خون کی گردش کا دارومدار اسی دل پر ہوتا ہے۔ خون جن نالیوں سے گزرتا ہے اُنہیں شریانیں کہتے ہیں۔ اگر ان شریانوں میں خون کا بہاؤ ممکن نہ رہے تو ڈاکٹر آپریشن کے ذریعے ایک مصنوعی نالی ڈال دیتے ہیں اسی کو اسٹنٹ کا نام دیا جاتا ہے۔ اب آپ خود جان سکتے ہیں اسٹنٹ کا کتنا اہم کردار ہے۔

    جسم میں خون کا بہاؤ شریانوں کی دوبارہ بحالی تک اسی اسٹنٹ پر ہوتا ہے۔ اگر یہ اسٹنٹ ناقص ہو یا غیررجسٹرڈ ہو گا تو مریض کے زیادہ دیر تک زندہ رہنے کے چانس بھی کم ہو جاتے ہیں۔ اسٹنٹ کئی قسم کے ہوتے ہیں کچھ اسٹنٹ ساری عمر شریانوں میں لگے رہتے ہیں۔ کچھ اسٹنٹ اس وقت تک لگائے جاتے ہیں جب تک شریانیں اس قابل نہ ہوجائیں کہ خون کا بہاؤ نارمل کرسکیں۔

    اس میں ایک ہفتہ، مہینہ یا کئی سال بھی لگ سکتے ہیں، اسٹنٹ دھات سے بنائے جاتے ہیں، جدید تحقیق میں اب دھات کی بجائے حساس دھاگوں سے بھی اسٹنٹ مارکیٹ میں آچکے ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کا کمزور اور بے سہارا افراد کے لیے بڑا اقدام

    وزیراعظم عمران خان کا کمزور اور بے سہارا افراد کے لیے بڑا اقدام

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری اداروں اور محکموں تک کمزور طبقہ کی رسائی مزید آسان بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا سرکاری اداروں کو خدمت کیلئے ہر صورت پابند بنایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کمزور اور بے سہارا افراد کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری اداروں اور محکموں تک کمزور طبقہ کی رسائی مزید آسان بنانے کا حکم دے دیا۔

    وزیر اعظم کی ہدایت پر ملک کا سب سے بڑا شکایات کا نظام مکمل فعال کردیا گیا، صوبوں میں سٹیزن پورٹل پرافسران کے 8864ڈیش بورڈز کو ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔

    وزیر اعظم آفس نے ملک بھر کے 8864 سے زائد سرکاری دفاتر کو مراسلہ جاری کردیا ہے ، جس میں سرکاری افسران کو ڈیش بورڈز سےکمزورطبقےکی شکایات درج کرنے کا حکم دیا۔

    جاری مراسلے میں سرکاری افسران کوبزرگ، بیوہ ، معذور افراد کی سہولت کیلئے خصوصی ہدایات کردیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا منشور عوام کی عملی خدمت کرنا ہے، سرکاری اداروں کو خدمت کیلئے ہر صورت پابند بنایا جائے، گورننس کی بہتری عوام،اداروں میں بہتر راوبط سے مشروط ہے۔

    پی ایم ڈلیوری یونٹ نے سرکاری اداروں کو ضابطہ اخلاق بھی بھجوا دیے، اس حوالے سے تمام وفاقی سیکریٹریز،چیف سیکریٹریز،آئی جیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

    ،وزیراعظم آفس کی جانب سے مراسلے میں کہا ہے کہ ضرورت مند کو شکایات کیلئےمتعلقہ ادارے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، کسی بھی قریبی سرکاری دفتر میں عملہ شکایات درج کرنے کاپابندہو گا اور سرکاری ادارےشہری کی شکایت متعلقہ محکمے کو بھیجنے کے پابند ہوں گے۔

    وزیراعظم آفس کا کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں موبائل،انٹرنیٹ سہولت نہ ہونے پرفیصلہ کیا گیا،شہریوں کوسہولت سےآگاہی کیلئےمہم بھی شروع کی جائے۔

  • وزیراعظم عمران خان آج رات اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے پینل سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج رات اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے پینل سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج رات اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح پینل سے عالمی مالیاتی احتساب اور ٹرانسپرنسی اینڈ انٹرگرٹی کے موضوع پر خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج رات اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے پینل سے خطاب کریں گے ، عمران خان کا خطاب رات ساڑھے 7 بجے نشر کیا جائے گا۔

    وزیراعظم عالمی مالیاتی احتساب اور ٹرانسپرنسی اینڈانٹرگرٹی کے موضوع پر خطاب کریں گے جبکہ اعلیٰ سطح پینل اینٹی کرپشن اور اینٹی منی لانڈرنگ کے موضوع پر گفتگو کرے گا۔

    یہ فورم 2030 تک غربت کے خاتمے کے پائیدارترقیاتی اہداف کے نفاذ کی خاطر سرمایہ کاری کی کمی کے مسئلے پرقابوپانے میں مدد کے لئے تشکیل دیا گیا تھا اور مارچ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کے صدور نے 15 رکنی پینل کا آغاز کیا تھا۔

    اس پروگرام کو پینل کی عبوری رپورٹ پیش کرنے کے لئے بلایا جارہا ہے، جس میں ٹیکس تعاون ، انسداد بدعنوانی اور اینٹی منی لانڈرنگ کے لئے موجودہ بین الاقوامی فریم ورک کی نظامی کوتاہیوں اور عمل درآمد میں اہم خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے اور اقتصادی و سماجی کونسل کے صدر منیر اکرم بھی اجلاس کے دوران اظہار خیال کریں گے۔

  • وزیراعظم کی  رواں ہفتے  "کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

    وزیراعظم کی رواں ہفتے "کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رواں ہفتے "کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے، کراچی کے مسائل کے حل اور ترقی کیلئے وفاق بھرپور کردار ادا کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی کے مسائل کے مستقل حل کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، چیئرمین این ڈی ایم اےلیفٹیننٹ جنرل محمدافضل ، وفاقی وزرااسدعمر،علی زیدی،متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز،سینئرافسران شریک ہوئے۔

    اجلاس میں ’’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘‘پر عملدرآمد کیلئےحکومتی اقدامات پر غور کیا گیا اور وزیراعظم کوکراچی کے مسائل، پانی، سیوریج، نالوں کی صفائی پر بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ،ٹرانسپورٹ سےمتعلق عوام کی مشکلات کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ مسائل کےمستقل حل کیلئے مجوزہ’’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘‘پر بریفنگ جاری ہے، ’’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘‘مسائل اور معاشی حب کی ترقیاتی ضروریات کیلئے تشکیل دیا گیا ہے۔

    وزیرِ اعظم نے کراچی کے مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے، کراچی میں سالہا سال سے درپیش عوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے، عوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کے حل اور ترقی کیلئے وفاق بھرپور کردار ادا کرے گا۔

    وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رواں ہفتے "کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کو حتمی شکل دی جائے تاکہ اس کی باقاعدہ منظوری اور عمل درآمد کا کام شروع کیا جا سکے۔

  • وزیراعظم عمران خان کا ٹائیگرفورس کے نوجوانوں سے متعلق اہم فیصلہ

    وزیراعظم عمران خان کا ٹائیگرفورس کے نوجوانوں سے متعلق اہم فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرفورس کے نوجوانوں سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے ٹائیگرفورس کے ذریعے ای گورننس سسٹم لانے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں ٹائیگرفورس ای گورننس پلان پر مشاورت کی گئی، معاون خصوصی عثمان ڈار نے مستقبل کی منصوبہ بندی کاجامع پلان پیش کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے پبلک سروسز کی نگرانی اور بہتری کیلئے ٹائیگر فورس سے مدد لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹائیگرفورس کے ذریعے ای گورننس سسٹم لانے کی منظوری دے دی، جس کے بعد ٹائیگرفورس کے نوجوان مقامی سطح پر گورننس کےمعاملات رپورٹ کرسکیں گے۔

    اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور صحت کی سہولتوں سے متعلق حکام کو آگاہ کیا جائے گا اور پناہ گاہوں، مارکیٹوں، تعلیمی اداروں اورعوامی مقامات پر سروسز کی فراہمی رپورٹ ہوگی۔

    تھانےکچہری، لینڈ ریکارڈ، بجلی چوری اورعوامی شکایات پر بھی نظر رکھ سکیں گے جبکہ سروسز کی فراہمی سے انکار یا رشوت ستانی کی کوشش کورپورٹ کیا جاسکے گا۔

    وزیراعظم کو ٹائیگر فورس کی پناگاہوں اورپرائس کنٹرول سےمتعلق ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی ، رپورٹ میں پناہ گاہوں میں دستیاب سہولتوں اور مسائل سے آگاہ کیاگیا ہے۔

    وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کی رکنیت کالجوں اور جامعات تک لے جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے عثمان ڈار کو تعلیمی ادارے کھلتے ہی رکنیت مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

    اس موقع پروزیراعظم نے کہا پاکستان کاگورننس نظام بہترکرنےکیلئے نوجوانوں کا تعاون درکارہے، نوجوانوں کوگورننس سسٹم کی بہتری میں کردارادا کرنےکاموقع دیں گے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کی بہتری کےلیےاپنی خدمات پیش کرنےکوتیارہیں، رکنیت کھولنےکےچند دن میں ایک لاکھ نئے رکن ٹائیگرفورس میں شامل ہوئے۔

    عثمان ڈار نے مزید کہا کہ انشااللہ گورننس میں بہتری کاانقلابی منصوبہ کامیاب ہو گا۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس، بھاگے ہوئے مجرم نواز شریف  کی وطن واپسی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات پر اتفاق

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، بھاگے ہوئے مجرم نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات پر اتفاق

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں میں بھاگے ہوئے مجرم نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا اور کہا نواز شریف کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے، کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے مرحوم بھائی کے ایصال ثواب کیلئےفاتحہ کی گئی جبکہ ملکی تازہ سیاسی صورت حال پر طویل مشاورت ہوئی، وزیراعظم نے گندم اور چینی کے معاملات پر بھی بریفنگ لی جبکہ ایم ایل ون ، گندم اور چینی کی امپورٹ پر بھی بات چیت ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی اور مریم نواز کی حالیہ سرگرمیاں بھی زیر بحث آئیں، وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا مریم نواز نے عدم گرفتاری پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا مریم نواز نے نیب کے باہر جو کیا اس پر گرفتار کیا جانا چاہیےتھا، کچھ بھی ہو جائے مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے۔

    وزرانے گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ بھی اٹھا دیا اور کہا کل قومی اسمبلی میں شاہدخاقان نےافسوسناک زبان استعمال کی گئی۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عوام سے ووٹ گالیاں سننے کیلئے نہیں لئے تھے، آئندہ ہمیں گالی دی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے، وزرا نے کہا اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کی عزت کا بھی احساس نہیں کیا گیا جبکہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسپیکر کو بدزبانی کےمرتکب ارکان کی رکنیت معطل کرنی چاہیے۔

    اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی طریقہ کار پر بھی مشاورت کی گئی اور کہا کہ بیماری کا سرٹیفکیٹ دکھا کر بھاگنے والوں کو اب کوئی بیماری نہیں۔

    وفاقی کابینہ میں نواز شریف کی وطن واپسی پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور کابینہ نے بھاگے ہوئے مجرم کی وطن واپسی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات پر اتفاق کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو فورا وطن واپس لانا چاہیے، قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے، کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کروں گا، نواز شریف کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

  • وزیراعظم کا یونیورسٹیز کے اشتراک سے ٹیکنالوجی کی تعلیم کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا یونیورسٹیز کے اشتراک سے ٹیکنالوجی کی تعلیم کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کوروناصورتحال میں وزارت کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے زرعی شعبے، برآمدات میں اضافے کے اقدامات کو سراہا اور یونیورسٹیز کے اشتراک سے ٹیکنالوجی کی تعلیم کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں فوادچوہدری، مشیرتجارت، چیئرمین ایف بی آر و دیگر شریک ہوئے۔

    اجلاس میں وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کے نئے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم کو ملک میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر مبنی پلان پیش کیا گیا۔

    وزیراعظم کی کوروناصورتحال میں وزارت کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے زرعی شعبے، برآمدات میں اضافے کے اقدامات کو سراہا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارامستقبل سائنس اور ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے، مجوزہ منصوبوں کوجلدحتمی شکل دےکرکام شروع کیا جائے۔

    عمران خان نے مجوزہ منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دورکرنے کی ہدایت کی۔

    فواد چوہدری نے وزارت کی کامیابیوں، مستقبل کی پلاننگ اور وزیراعظم ہاؤس میں انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کیلئے پیشرفت پر بریفنگ دی اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے حوالے سے مجوزہ منصوبے پر مشاورت ہوئی۔

    یونیورسٹیز کے اشتراک سے ٹیکنالوجی کی تعلیم کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، 400 ہائرسیکنڈری اسکولوں میں سائنس ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کی تعلیم دی جائے گی۔

    وزیراعظم عمران خان نے اسٹیم منصوبہ فوری شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس،  پاکستان کے آفیشل نقشے کی تیاری اور اجرا کی منظوری

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، پاکستان کے آفیشل نقشے کی تیاری اور اجرا کی منظوری

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کل یوم استحصال منانے کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے پاکستان کے آفیشل نقشے کی تیاری اور اجرا کی منظوری دے دی گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں معاشی وسیاسی صورتحال سمیت 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اورایجنڈے میں شامل متعدد نکات کی منظوری دے دی گئی۔

    کابینہ نے کل یوم استحصال منانے کے فیصلے کی توثیق کردی، کابینہ ارکان نے کہا کہ دنیا بھر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ نے ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک اور پاکستان کے آفیشل نقشے کی تیاری اور اجرا کی منظوری دے دی جبکہ اجلاس میں نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکی کارگردگی ، میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگیوں اور گیس کی تقسیم کےمنصوبوں پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔

    کابینہ اجلاس میں کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کے بورڈ کی تشکیل نو کے ساتھ ساتھ وزارت آئی ٹی کی یوایس ایف کمپنی کےسی ای اوکی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

    کابینہ کواقتصادی ترقی اورمعاشی اشاریوں پربریفنگ دی گئی اور ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ بھی پیش کی گئی۔