Tag: pm-khan

  • وزیراعظم  کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا ،13 نکاتی ایجنڈا جاری

    وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا ،13 نکاتی ایجنڈا جاری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا، جس میں ملکی معاشی سیاسی صورتحال پرغور کیا جائے گا جبکہ اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا ، اجلاس میں ملکی معاشی سیاسی صورتحال پرغور کیا جائے گا اور کابینہ کواقتصادی ترقی،معاشی اعدادوشمارپربریفنگ دی جائے گی۔

    ادارہ جاتی اصلاحات سےمتعلق پیشرفت رپورٹ کابینہ میں پیش ہوگی ، وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ، پاکستان کے آفیشل نقشے کی تیاری اور اجرا کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    کابینہ ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک پاکستان کی تعیناتی کی منظوری دے گی جبکہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکی کارگردگی پربریفنگ اور میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگیوں پر بریفنگ ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    اجلاس میں گیس کی تقسیم کے منصوبوں پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی اور اسلام آبادمیں گھروں میں کام کرنیوالےورکرزکےتحفظ کابل پیش ہوگا۔

    کابینہ ایجنڈے میں کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کے بورڈ کی تشکیل نو ، وزارت آئی ٹی کےماتحت یوایس ایف کےسی ای اوکی تعیناتی اور پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسزکےچئیرمین کی تقرری شامل ہیں۔

    پی آئی اے کے آر پی ٹی،ایریل ورک اورچارٹرلائسنس کی تجدید بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ کابینہ پاکستان گلوبل انسٹیٹیوٹ روات کے چارٹرکی منظوری دے گی۔

  • وزیراعظم نے اپنی ٹیم میں کارکردگی نہ دکھانے والوں کو گھر کی راہ دکھانے کی ٹھان لی

    وزیراعظم نے اپنی ٹیم میں کارکردگی نہ دکھانے والوں کو گھر کی راہ دکھانے کی ٹھان لی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی کے معاملے پر اب کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کارکردگی نہ دکھانےوالوں کو گھر کی راہ دکھانے کی ٹھان لی اور واضح کیا حکومتی امور میں کوتاہی برداشت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ترجیحات تبدیل کرتے ہوئے کارکردگی کےمعاملے پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا بریفنگ نہیں، اپنی ٹیم کی کارکردگی دیکھوں گا۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق روایتی حربے ختم ہوگئے ہیں ، وزرا، مشیران اور معاونین کواب کارکردگی دکھاناہوگی جبکہ سیکریٹریز، بیوروکریسی اور اداروں کے سربراہان کو کارکردگی سے جانچا جائے گا ، حکومتی فیصلوں پرکتناعمل ہوا؟ وزرا و دیگرکو حقائق بتانا ہوں گے۔

    وزیراعظم نے کارکردگی نہ دکھانے والوں کوگھرکی راہ دکھانےکی ٹھان لی ہے اور حکومتی امورمیں تاخیری حربے دکھانے والوں کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ، کیا ہے۔

    محکموں،وزارتوں کی بریفنگ کےاعدادوشماروزیراعظم نےڈائری میں ریکارڈکررکھےہیں، وزیراعظم نےدونوں ڈائریاں کھول لیں اور تاخیری حربوں پر کئی افسران کی سرزنش بھی کی ہے۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نےواضح کردیا ہے کہ حکومتی امور میں کوتاہی برداشت نہیں۔

  • وزیراعظم نے 40 دن کی ریکارڈ مدت میں تیار ہونے والے جدید اسپتال کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم نے 40 دن کی ریکارڈ مدت میں تیار ہونے والے جدید اسپتال کا افتتاح کردیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے آئسولیشن اسپتال اوروبائی امراض کے جدید اسپتال کا افتتاح کردیا، اسپتال40 دن کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں آئسولیشن اسپتال اوروبائی امراض کے جدید اسپتال کا افتتاح کردیا ، افتتاح کے موقع پرآرمی چیف جنرل قم جاوید باجوہ، چینی سفیر ، وزیراطلاعات شبلی فراز اور وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

    خصوصی اسپتال250بیڈز پرمشتمل ہے، این ڈی ایم اے نے کورونا سے نمٹنےکے لئے اسپتال 40 دن کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا ہے، اسپتال کی تعمیر سے وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں میں مریضوں کا دباؤ کم ہوگا۔

    وزیراعظم کوچیئرمین این ڈی ایم اے نے آئسولیشن اسپتال سے متعلق بریفنگ دی، وزیراعظم نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے قائم کردہ آئسولیشن سینٹر کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے آئسولیشن سینٹر کے قیام کو سراہا۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیر اعظم کو کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے درکار ضروری طبی آلات و دیگر ضروری سامان کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے انتظامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر کا دورہ کیا تھا ، وزیراعظم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات کو سراہتے ہوئے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے جن مشکل حالات میں کام کیا قوم کو اس پر فخر ہے۔

  • پائلٹس کے مشتبہ لائسنس، وزیراعظم سے تحقیقات میں عالمی اداروں کو شامل کرنے کا مطالبہ

    پائلٹس کے مشتبہ لائسنس، وزیراعظم سے تحقیقات میں عالمی اداروں کو شامل کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : انٹرنیشنل فیڈریشن آف ائیرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن نے وزیراعظم عمران خان سے  پائلٹس کےمشتبہ لائسنسز کے حوالے سے تحقیقات میں عالمی اداروں کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پائلٹس کے مشتبہ لائسنسز کے معاملے پر انٹرنیشنل فیڈریشن آف ائیرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا ، جس میں پائلٹس کے خلاف تحقیقات میں عالمی اداروں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    خط میں کہا گیا انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن، ایاٹا اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ائیرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن کو تحقیقات کا حصہ بنایا جائے، وزیر ہوابازی کی جانب سے بنا تحقیقات کے پائلٹس کے لائسنس جعلی قرار دینے پر شدید تحفظات ہیں۔

    تمام آزاد مبصرین کے مطابق مسئلہ خود پی آئی اے میں ہے ، وزیر ہوابازی کے بیان کے اثرات یورپ میں پی آئی اے پر پابندی کی صورت سامنے آئے ، انٹرنیشنل فیڈریشن آف ائیرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن کو پائلٹس لائسنس اسکینڈل اور طیارہ حادثے کی تحقیقات میں معاونت کے لئے شامل کیا جائے۔

    یاد رہے گذشتہ روز پاکستانی پائلٹس کے مشتبہ لائسنس کا معاملے پر یورپی یونین ایوی ایشن ایجنسی نے عالمی سطح پر اپنے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تھرڈ کنٹری آپریٹرز کو مشکوک لائسنس یافتہ سے طیاروں کی اڑان نہ کروائی جائے۔

    تھرڈ کنٹری آپریٹرز کو لکھے گئے خط میں ایاسا نے موقف اپنایا تھا کہ پاکستانی پائلٹوں کے پاس چالیس فیصد لائسنس جعلی ہیں۔

  • وفاقی کابینہ نےارشد ملک کو پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو تعینات کرنے کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نےارشد ملک کو پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو تعینات کرنے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارشدملک کو پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا، جس میں 16 نکاتی ایجنڈے سمیت ملکی سیاسی، معاشی اورکورونا وباء کے باعث پیدا صورتحال پر غور کیا گیا۔

    وفاقی کابینہ نے ارشد ملک کو پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹوتعینات کرنےکی منظوری دے دی اور فیصلہ کیا کہ ارشدملک ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو رہیں گے، ایئرمارشل ارشد ملک 12 جولائی کو پاکستان ایئر فورس سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد ملک ریٹائرمنٹ کے بعد بقیہ مدت کنٹریکٹ پر چیف ایگزیکٹو ہوں گے، ان کو 3سال کے لیے پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹومقرر کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ کو مشکوک ڈگریوں والے پائلٹس کے معاملےپر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، بریفنگ میں بتایا گیا جعلی اور مشکوک ڈگریوں والے پائلٹس کوگراؤنڈ کردیا گیا ہے ، جس پر کابینہ نے پائلٹس کی مشکوک ڈگریوں کی جانچ پڑتال جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کمپنیز ایکٹ 2017 میں ترمیم کا معاملہ اور پاکستانی قیدی سید شارق رضاکی برطانیہ حوالگی کا معاملہ مؤخر کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں : جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کیخلاف کارروائی کیلیے سمری طلب

    یاد رہے گذشتہ اجلاس میں پوفاقی کابینہ نے جعلی لائسنس و ڈگری کے حامل پائلٹس کے خلاف کارروائی کے لیے تفصیلی سمری دوبارہ طلب کر لی تھی، ارکان نے رائے دی تھی کہ پائلٹس کےلائسنس منسوخی سےمتعلق معاملہ پیچیدہ ہے، پائلٹس کی ڈگری کامعاملہ مس ہینڈل کیاگیا۔ لائسنس منسوخی کامعاملہ پراسس میں ڈال دیا گیا لیکن مزید حقائق دیکھناہوں گے۔

  • احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ،وزیراعظم آج  ایل اوسی کے رہائشیوں کیلئے بڑا اعلان کریں گے

    احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ،وزیراعظم آج ایل اوسی کے رہائشیوں کیلئے بڑا اعلان کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج ایل اوسی کے رہائشیوں کے لئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کااجرا کریں گے ، ان گھرانوں کی خواتین کو آج سے 12000 روپے ایمرجنسی کیش دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج مظفرآباد کا دورہ کریں گے اور وہاں کورونا کی صورتحال کےحوالےسےاجلاس کی صدارت کریں گے۔

    ترجمان کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم ایل اوسی کے رہائشیوں کے لئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا اجرا کریں گے، ایل اوسی کے اطراف 219 دیہات میں 138275 گھرانے مقیم ہیں۔

    وزیراعظم آفس کا کہنا تھا کہ ان تمام گھرانوں کو وزیر اعظم کی ہدایات پراحساس کفالت پروگرام میں شامل کر لیا ہے ، ان گھرانوں کو ماہانہ 2000 روپےادائیگی کی جائے گی جبکہ ان گھرانوں کی خواتین کو آج سے 12000 روپے ایمرجنسی کیش دیا جائے گا، لائن آف کنٹرول کےقریب بسنے والےگھرانوں کےلیے 3ارب مختص کئے گئے ہیں۔

    معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آزادجموں وکشمیرایل اوسی کےدیہاتوں کےلئے3ارب کےپیکج کااعلان کریں گے ، ایل اوسی کے دیہاتوں میں ایک لاکھ38ہزارسے زائدخاندان ہیں، کسی ایک علاقے کے تمام لوگوں کیلئے سماجی تحفظ کایہ سب سے بڑا پیکج ہے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان مظفر آباد دورے میں صدرآزاد کشمیر سردار مسعود خان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کے ساتھ کوہالہ ہائیڈروپاورپراجیکٹ کاافتتاح کریں گے۔

  • وزیراعظم کا کراچی کے 3اسپتالوں سے مشینری کی چوری کا نوٹس،انکوائری کا حکم

    وزیراعظم کا کراچی کے 3اسپتالوں سے مشینری کی چوری کا نوٹس،انکوائری کا حکم

    کراچی : وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے تین اسپتالوں سے مشینری کی چوری کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

    وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،پی ٹی آئی رہنماؤں نے وزیراعظم سے شکایت کی کہ این آئی سی وی ڈی سےمشینری،سامان چوری ہوناشروع ہوگیا اور اسپتالوں سے بھی سامان غائب کرایا جارہا ہے۔

    وزیراعظم نے کراچی کے تین اسپتالوں سے مشینری کی چوری کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

    پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں کےخلاف بھی شکایات کرتے ہوئے کہا ایم این ایزنےملنے والےترقیاتی فنڈزمیں ہم سےمشاورت نہیں کی جبکہ ارکان قومی اسمبلی نے ہماری تجویز پرترقیاتی اسکیمزشامل نہیں کیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کےدائرہ کار میں رہتے ہوئے اقدامات کریں گے ، ہم آئین کے تحت حاصل اختیارات سے باہر نہیں جائیں گے۔

    خیال رہے این آئی سی وی ڈی،جناح اسپتال، این آئی سی ایچ وفاق کےکنٹرول میں جانے ہیں جبکہ جناح اسپتال ، قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں نئی بھرتیوں پر اور کسی بھی مشینری اور سامان کےباہر لیجانے پر پابندی عائد ہے۔

    اس سے قبل وزیر اعظم سے پی ٹی آئی سندھ کورٹیم کی ملاقات ہوئی تھی، کورٹیم نے سندھ میں آرٹیکل ایک سوانچاس کےتحت وفاق کےاختیارات استعمال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں نے وزیر اعظم کو سندھ حکومت کےخلاف شکایات کیں اور کہا کہ سندھ حکومت کی بدانتظامی،کرپشن کےسبب عوام مسائل کاشکارہیں، جس پر وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ شہرمیں وفاقی حکومت کےمنصوبےجلدمکمل کئےجائیں گے۔

    ذرایع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لاڑکانہ کےلیےایک ارب کاپیکج دینےکابھی امکان ہے۔

  • وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل نہ ہونے پر سخت نوٹس

    وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل نہ ہونے پر سخت نوٹس

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل نہ ہونے کا سخت نوٹس لے لیا اور صوبوں کے وزرائے اعلی کو قیمتوں و کرایوں میں کمی کے معاملات خود مانیٹر کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کےباوجوداشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبوں کوفوری طورپر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم نے چاروں صوبوں کےوزرائےاعلیٰ ،چیف سیکریٹریز کو فوری ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی قیمتوں میں کمی کے معاملے کی مسلسل نگرانی کرے اور ہفتہ وار رپورٹ وزیراعظم آفس کو پیش کی جائے اور کابینہ کی جانب سے دی گئی ہدایات پر من وعن عملدرآمد کیاجائے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں ہورہی، اب اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کا کوئی جواز نہیں رہتا، آٹےکی قیمتوں میں بھی اضافے کا کوئی جواز نہیں اور ہدایت کی صوبائی سطح پر فوری مانیٹرنگ تیز کی جائے۔

    اس حوالے سے وزیراعظم آفس کی جانب سے مراسلہ مشیرخزانہ، چیئرمین قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی، چاروں صوبائی حکومتوں،چیف سیکریٹریز کو بھجوادیاہے، وزیراعظم نے کہا صوبائی حکومتیں مہنگائی کیخلاف سخت ایکشن سےگریز نہ کریں۔

    مراسلے میں کہا گیا گزشتہ مہینوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی آئی ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے بجائے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

    حال ہی میں گندم کٹائی مکمل ہوئی،آٹےکی قیمتوں میں اضافےکاجوازنہیں، صوبائی حکومتیں روزانہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کریں اور نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی صوبوں سےملکرمہنگائی کےخاتمے کیلئےمیکنزم بنائے۔

  • وزیراعظم  کا ماضی میں ہونیوالے طیارہ حادثات سے متعلق  بڑا فیصلہ

    وزیراعظم کا ماضی میں ہونیوالے طیارہ حادثات سے متعلق بڑا فیصلہ

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں ہونیوالے طیارہ حادثات کی تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے جنید جمشید طیارہ  حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد پبلک کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحیٰ اجلاس ہوا، جس میں ملک میں ہونیوالے گزشتہ طیارہ حادثات کی تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا اور عمران خان نے جنید جمشید طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد پبلک کرنے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم نے کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ماضی میں کسی طیارہ حادثےکی رپورٹ کیوں پبلک نہیں ہوئیں؟ جن کے پیارے جاں بحق ہوئے ان کو وجوہات جاننے کا حق ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے، طیارہ حادثات کوکئی سال گزرگئےمگررپورٹس سامنے کیوں نہیں آئیں، تمام طیارہ حادثات کی تحقیقاتی رپورٹس کو پبلک کیا جائے، رپورٹس پبلک ہوں گی تو آئندہ کے لیے مؤثر اقدامات ہو سکیں گے۔

    سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ جنید جمشید طیارہ حادثہ رپورٹ جولائی میں پبلک کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کا پی آئی اے طیارہ حادثے کی انکوائری رپورٹ سے عوام کو باخبر رکھنے کا حکم

    اس سے قبل وزیراعظم نے طیارہ حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا  عید کے موقع پر یہ حادثہ قوم کے لئے ایک بڑا سانحہ تھا، دکھ کی گھڑی میں غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ، انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ متاثرین کویقین دلاتاہوں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے جبکہ ہدایت کی حادثے کی شفاف اور غیرجانبدار انکوائری میں کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے اور واقعے سے جڑے حقائق کو ہر صورت منظر عام پر لائیں۔

    وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی انکوائری رپورٹ سے عوام کو باخبر رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا رپورٹ میں سامنے آنیوالے حقائق اور تفصیلات سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔

    عمران خان نے ماضی میں پیش آنیوالے ہوائی حادثوں کی تحقیقاتی رپورٹس سامنے لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ماضی میں ہونے والے تمام حادثوں کی رپورٹ بھی منظر عام پر لائی جائیں اور عوام کو اس حوالے سے حقائق سے آگاہی میسر آ سکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہید مسافروں کےخاندانوں کو سہولت اور معاوضہ یقینی بنایاجائے، جن کے گھر یا املاک متاثر ہوئے انہیں بھی مدد فراہم کی جائے جبکہ عمران خان نے سول ایوی ایشن میں بڑے پیمانے پراصلاحات کا بھی عندیہ دیتے ہوئے کہا سی اےاے، پی آئی اے اور متعلقہ اداروں میں اصلاحات کا عمل تیز کیا جائے۔

  • حکومت کا  شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس میں شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، رپورٹ میں جہانگیرترین،خسرو بختیار کے بھائی،شہبازشریف اور اومنی گروپ کو ذمہ دارقرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، عیدتعطیلات کےباعث کابینہ کاخصوصی اجلاس پہلےبلایا گیا ، ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیابھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

    اجلاس میں ملکی اندرونی سیکیورٹی،سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور وفاقی بجٹ12جون کو پیش کرنے پر بھی بات ہوئی۔

    واجد ضیانے شوگرانکوائری کمیشن کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی، 10 شوگرملزکےفرانزک آڈٹ سمیت ای سی سی فیصلےرپورٹ کاحصہ ہیں جبکہ شوگرملزایسوسی ایشن کی جانب سے جواب بھی رپورٹ میں شامل کیا گیا، شوگرمل ایسوسی ایشن نے شوگرایکسپورٹ کی اجازت کو بحران کا ذمہ دارقراردیا تھا۔

    حکومت نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا اور وفاقی کابینہ نے رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے دی، انکوائری کمیشن کی رپورٹ آج ہی پبلک کر دی جائے گی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 29 ارب کےگھپلےہوئے،ساری کمپنیوں کا آڈٹ اورپیسہ ریکورہوگا، کرمنل پروسیڈنگ ہوں گی اور ایف آئی اے تحقیقات جاری رکھے گا۔

    ذرائع کے مطابق شوگرانکوائری کمیشن کی رپورٹ میں جہانگیرترین،خسروبختیارکےبھائی،شہبازشریف اور اومنی گروپ کو ذمہ دارقرار دیا گیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ تیار کرنے کی مدت ختم ہوگئی تھی ، رپورٹ میں شوگرملزمالکان،وفاقی وزیر، وزیراعلیٰ پنجاب کےبیانات بھی منسلک ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چینی سبسڈی کے معاملے پر شوگر انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا تھا۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر آٹے اور چینی بحران کی انکوائری رپورٹ جاری کی جا چکی ہے، رپورٹ ایف آئی اے کے سربراہ واجد ضیا نے تیار کی، اس رپورٹ میں جہانگیر ترین، مونس الہی اور خسرو بختیار کے رشتے دار کے نام سمیت کئی نامور سیاسی خاندانوں کے نام شامل ہیں، رپورٹ پبلک کرنے سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے اس کا خود جائزہ لیا تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے پر مزید ایکشن ہوگا، کمیشن کی رپورٹ کے بعد جو بھی ملوث ہوا قانون کے تحت اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔