Tag: pm-khan

  • وزیراعظم آج بیروزگار افراد کیلئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا اجرا کریں گے

    وزیراعظم آج بیروزگار افراد کیلئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا اجرا کریں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کورونا لاک ڈاؤن کے باعث بے روزگار ہونے والے افراد کیلئے آج احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا اجرا کریں گے، پروگرام کے تحت بے روزگار افراد کو کورونا ریلیف فنڈ کے زریعے پیسے منتقل کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان آج بیروزگارافراد کیلئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا اجرا کریں گے ، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کورونا کے دوران بیروزگار افراد کے لئے ہوگا۔

    ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا کہ کورونا ریلیف فنڈ میں اب تک 3 ارب روپے سے زائد کے فنڈز اکھٹے ہوچکے ہیں جبکہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق اس فنڈ میں عطیہ کیے جانے والے ہر ایک روپے پر حکومت چار روپے اپنی طرف سے ملا کر مستحقین کی مدد کرے گی۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف فنڈ کےذریعے پیر سے بیروزگاروں کو پیسہ منتقل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا لاک ڈاؤن میں نرمی ہماری مجبوری ہے، آج ان لوگوں کو روزگار دینانہ شروع کیا تو ان کے بھوک سے مرنے کا خدشہ ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کا پیر سے بیروزگاروں کو پیسہ منتقل کرنے کا اعلان

    چند روز قبل ہی مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کااجلاس میں کورونا سےمتاثرہ مزدورطبقےکیلئےایمرجنسی کیش امداد کی منظوری دی تھی ، ،اعلامیے میں کہا گیا کہ ایمرجنسی کیش اسسٹنس پروگرام لاک ڈاؤن سےمتاثرہ مزدوروں کیلئے ہے، یہ رقم بی آئی ایس پی کے 75 ارب کے پیکیج میں سےجاری کی جارہی ہے، ریلیف پیکج کے تحت یک وقتی طور پر 12 ہزار روپے ریلیف دیا جائے گا۔

    احساس لیبر فورکیٹیگری کی نشاندہی کیلئے کیٹیگری تھری کا استعمال کیا جائے گا، مزدور طبقہ کیٹیگری فور کیلئے درخواستیں احساس لیبرپورٹل سےجمع کراسکیں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف فنڈ کےذریعے پیر سے بیروزگاروں کو پیسہ منتقل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا لاک ڈاؤن میں نرمی ہماری مجبوری ہے، آج ان لوگوں کو روزگار دینانہ شروع کیا تو ان کے بھوک سے مرنے کا خدشہ ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے چھوٹا کاروبار کرنےوالوں کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کورونا کے باعث بے روزگار ہونے ہونے والوں کی مالی مدد کی جائے گی، ویب سائٹ پر رجسٹرڈ بے روز گار افراد کو 12 ہزار روپے فی کس دیے جائیں گے

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس ،  متعدد نکات کی منظوری

    وفاقی کابینہ کا اجلاس ، متعدد نکات کی منظوری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد نکات کی منظوری دے دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی اصلاحات کےدوسرے مرحلے پر وزیرقانون سے ملکر کام کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال ،حکومتی اقدامات اوراہم تقرریوں سمیت سات نکات پرغور کیا کیا گیا۔

    وفاقی کابینہ نے متعدد نکات کی منظوری دے دی ، جس میں قومی کمیشن برائے خواتین کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری، ادارہ شماریات کے ممبران کی تقرری کی منظوری اور سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کےسی ای او کی تقرری کی منظوری شامل ہیں۔

    وفاقی کابینہ نے انتخابی اصلاحات پر مشتمل رپورٹ کی منظوری بھی دی جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی اصلاحات کے دوسرےمرحلے پر وزیر قانون سے ملکر کام کیا جائے گا اور انتخابی اصلاحات کیلئے سیاسی جماعتوں سےمشاورت ہوگی۔

    رپورٹ میں سینیٹ انتخابات کے طریقہ کارمیں تبدیلی کی تجویز دی گئی جبکہ ای سی سی اور توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق اور این آئی ایف ٹی میں بھرتیوں کیلئےدخواست وصولی کی تاریخ بڑھانےکی منظوری دے دی۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا تھا، جس میں وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ ملکی معاشی صورتحال ، عوام کے مسائل اور دیگر ملکوں کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی گئی،اس سے معاشی سرگرمیوں اور حفاظتی اقدامات کے درمیان توازن برقرار رکھا جا سکےگا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے، عوام کو ترغیب دی جائے کہ علامات کی صورت میں ٹیسٹ کرائیں۔

  • لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کا بڑا اعلان

    لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کا بڑا اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا ، تمام وفاقی وزرا ،مشیر ،معاونین خصوصی اپنی تنخواہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی کابینہ کاایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا ، جس کے تحت تمام وفاقی وزرا ،مشیر ،معاونین خصوصی اپنی تنخواہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں دیں گے۔

    اس سے قبل وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی منظوری دی تھی اور اسٹیٹ بینک کی کرنسی نوٹوں پروارنش کوٹنگ ختم کرنےکی تجویزمسترد کردیا تھا، کابینہ کو عارضی طور پر وارنش کوٹنگ ختم کرنےکی سمری بھیجی گئی تھی۔

    کابینہ نے واپڈا ممبرفنانس کی تعیناتی میں توسیع اور پائیدار ترقی اہداف پروگرام کی کابینہ ڈویژن سےمنتقلی کی منظوری دی اور کابینہ کمیٹی برائےقانون سازی اجلاس میں کئےگئے فیصلوں کی توثیق بھی کردی۔

    خیال رہے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات کا سلسلہ جاری ہے، کورونا ریلیف فنڈ میں اب تک 3ارب روپے سے زائد رقم جمع ہوگئی ہے۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے کرونا سے لڑ نے کے لیے ریلیف فنڈ کے قیام اور ٹائیگرفورس بنانے کا اعلان کیا تھا، جب کہ صوبوں کی سطح پر بھی الگ الگ ریلیف فنڈز قائم کیے گئے ہیں، جس میں مخیر حضرات سے عطیات جمع کرانے کی اپیل کی گئی تھی۔

  • کورونا ریلیف فنڈ: وزیراعظم عمران خان آ ج اے آروائی ٹیلی تھون میں شرکت کریں گے

    کورونا ریلیف فنڈ: وزیراعظم عمران خان آ ج اے آروائی ٹیلی تھون میں شرکت کریں گے

    اسلام آباد : کورونا ریلیف فنڈ کے لئے اے آروائی نیٹ ورک آج خصوصی ٹیلی تھون کا انعقاد کررہا ہے، جس میں وزیراعظم عمران خان شریک ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لئے اے آروائی نیٹ ورک آج ٹیلی تھون کا انعقاد کررہا ہے، ٹیلی تھون کے ذریعے فنڈریزنگ کی جائے گی، خصوصی ٹیلی تھون میں وزیراعظم بھی شرکت کریں گے۔

    فہد مصطفیٰ، وسیم بادامی، اقرار الحسن ٹیلی تھون کے میزبان ہوں گے جبکہ سیاستدان، تاجر، شوبز شخصیات، کرکٹرز مہمان ہوں گے، ٹیلی تھون اے آروائی کے تمام چینلز پر بیک وقت نشر ہوگا۔

    دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اےآروائی چینلز پرلائیوٹیلی تھون سے متعلق پیغام میں کہا ہے کہ اے آروائی چینلز پرآج لائیوٹیلی تھون4بجے ہوگی انشا اللہ، وزیراعظم عمران خان ٹیلی تھون میں شریک ہوں گے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ آئیں اے آروائی چینلزپرلائیوٹیلی تھون بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اور ملکروائرس کے خلاف جنگ لڑیں، ٹیلی تھون میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والےافراد شریک ہوں گے ، شریک افراد عظیم مقصد کے سفیربنیں گے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ صوبوں کی سطح پر بھی الگ الگ ریلیف فنڈز قائم کیے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : کرونا سے جنگ: وزیراعظم کا ریلیف فنڈ کے قیام اور ٹائیگرفورس بنانے کا اعلان

    وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے پاکستانیوں اس وقت پوری دنیا کروناوائرس کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے،پاکستان کا ریلیف پیکج 8 ارب ڈالر کا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرونا ریلیف فنڈ کا اکاؤنٹ اسٹیٹ بینک میں ہوگا ، جس میں جمع کرائی گئی رقم پر کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوگی۔

    خیال رہے پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2039 ہو گئی ہے جبکہ وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی 26 ہو چکی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان لیہ پہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان لیہ پہنچ گئے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج لیہ میں  احساس آمدن پروگرام کا آغاز کریں گے،  پروگرام کے تحت  60 فیصد خواتین اور 30 فیصد نوجوانوں کو آمدن کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان لیہ پہنچ گئے ، جہاں عمران خان احساس آمدن پروگرام کےتحت اثاثہ جات منتقلی کااجراء اورمظفرگڑھ تا ڈیرہ غازی خان دو رویہ سڑک کاافتتاح کریں گے، دورے کے دوران وزیراعظم رجب طیب اردگان اسپتال کا دورہ بھی کریں گے۔

    وزیراعظم جنوبی پنجاب کے پسماندہ ضلع لیہ سے احساس آمدن پروگرام کا آغاز کریں گے ، پروگرام چاروں صوبوں میں 23اضلاع کی375یوسیزمیں شروع کیاجارہاہے، 15 ارب روپے مالیت کےپروگرام سے14لاکھ 50ہزارافرادمستفیدہوں گے جبکہ 60 فیصدخواتین،30فیصدنوجوانوں کوآمدن کےمواقع فراہم ہوں گے۔

    پروگرام کےتحت گائےبکریاں،رکشے،ٹھیلے،دکانوں کیلئےمفت سامان دیاجارہاہے جبکہ فی خاندان60 ہزار روپے تک کے اثاثے مفت دیئےجائیں گے۔

    گذشتہ روز معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام میں شہری اور دیہی علاقوں کیلئےعلیحدہ پروگرام ہیں، غربت کاخاتمہ حکومت کاہےکسی این جی او کانہیں، تحریک انصاف کےخلاف کوئی ا سکینڈل سامنےنہیں آیا، لیہ میں20یونین کونسل میں10ہزارافرادکوپروگرام میں شامل کیاہے۔

    مزید پڑھیں : احساس پروگرام میں شہری اور دیہی علاقوں کے لیے علیحدہ پروگرام ہیں، ثانیہ نشتر

    یاد رہے وزیراعظم سے رجب طیب اردوان اسپتال ٹرسٹ کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی تھی ، وفد نے وزیراعظم کو ٹرسٹ کی صحت کے شعبےمیں خدمات اور وزیراعظم کےپناہ گاہ پروگرام لاہور کےمختلف امور پر آگاہ کیا

    لاہورمیں پناہ گاہوں میں روزانہ ہزاروں افرادکومفت کھانا فراہم کیاجا رہا ہے جبکہ ٹرسٹ پارٹنرشپ کےتحت 7اسپتالوں اور دو ریجنل بلڈ سینٹرز میں علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کر رہاہے۔

    وزیراعظم نے اردوان اسپتال ٹرسٹ کی صحت کےشعبےمیں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا مخیر حضرات کی جانب سے نادار افراد کی خدمت لائق تحسین ہے ، عمران خان نے وفد کو بھرپور تعاون اور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

  • وزیراعظم عمران خان کا مستحق افراد کو روزگار فراہم کرنے کا منصوبہ

    وزیراعظم عمران خان کا مستحق افراد کو روزگار فراہم کرنے کا منصوبہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے مستحق افراد کومقامی سطح پرروزگار فراہم کرنےکاایک اور منصوبہ تیار کرلیا،  وزیراعظم21 فروری کوجنوبی پنجاب سے احساس”اثاثہ جات اسکیم” کاآغازکریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا مستحق افراد کے لئے ایک اور منصوبہ سامنے آگیا، احساس پروگرام کےتحت انتہائی غریب افرادکومفت اثاثہ جات فراہم کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے ، جس میں گائے، بکریاں، رکشے، ٹھیلے اور دکانوں کے لیے مفت سامان فراہم کیا جائے گا

    وزیراعظم21 فروری کوجنوبی پنجاب سے احساس”اثاثہ جات اسکیم” کاآغازکریں گے ، اسکیم سے ملک بھر کی 375 پسماندہ یوسیز میں  ایک لاکھ 76 ہزار خاندان مستفید ہوں گے ، ابتدائی طور پر 23 اضلاع میں 15 ارب روپے تقسیم ہوں گے۔

    احساس اثاثہ جات پروگرام میں فی خاندان 60 ہزار تک کے اثاثے مفت دیے جائیں گے اور 60 فیصد خواتین او ر 30 فیصد نوجوانوں بھی اثاثہ جات پروگرام سے مستفید ہوں گے جبکہ پروگرام میں مستحق افراد کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم نے احساس کفالت پروگرام کا افتتاح کر دیا

    ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ مستحقین کا تعین احساس پروگرام کےغربت سروے سےکیا جائے گا، جس میں خیبرپختونخوا کے10،پنجاب کے3، سندھ کے 7اور بلوچستان کے3 اضلاع شامل ہیں، منصوبے سے لاکھوں بے روزگار افراد کوروزگار میسر آئے گا۔

    ڈاکٹرثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ احساس اثاثہ جات پروگرام مستحقین کو با اختیار بنائیں گے ،پروگرام غریب ترین افراد کے لیے باعزت ذریعہ آمدن بنےگا۔

    یاد رہے31 جنوری کو وزیر اعظم عمران خان نے ’’احساس کفالت پروگرام‘‘کا افتتاح کیا تھا،  پروگرام کےتحت بیوہ خواتین سمیت نادارافرادکی مالی امداد اور انتہائی مستحق افرادکو2ہزارروپےماہانہ رقم دی جائےگی۔

    احساس پروگرام سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک اور پروگرام 2 ہفتے میں آئے گا، پروگرام کے تحت غریب خواتین کو گائے، بھینسیں دی جائیں گی، پروگرام کے تحت نادار خواتین کے بینک اکاؤنٹ سے پیسے چوری نہیں ہوسکیں گے۔

  • وزیراعظم کی ورلڈکپ جیتنے پر پاکستانی کبڈی ٹیم کو مبارک باد

    وزیراعظم کی ورلڈکپ جیتنے پر پاکستانی کبڈی ٹیم کو مبارک باد

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی کبڈی ٹیم کو بھارت کو شکست دے کرکبڈی  ورلڈکپ جیتنے پر مبارک باد پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا بھارت کو شکست دے کر کبڈی ورلڈکپ جیتنے پر قومی ٹیم کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    اس سے قبل جنرل قمر جاوید باجوہ نے کبڈی ورلڈکپ جیتنےپرقومی ٹیم کومبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایونٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں نےعمدہ کھیل پیش کیا، فائنل میں پاکستان اور بھارت دونوں ٹیموں کےکھیل کامعیار بہت اچھا تھا، عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنے پر دونوں ٹیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی کبڈی ورلڈکپ جیتنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’فتح کو خطےاور عالمی امن کےنام کرناچاہیے، پاکستان کو اپنےکھلاڑیوں پرفخرہے‘۔

    یاد رہے لاہور میں کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان بھارتی ٹیم کو شکست دے کر پہلی بار کبڈی کا عالمی چیمپئن بن گیا، کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو پچھاڑااور بھارت کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دی۔

  • وزیراعظم عمران خان کے ایک فیصلے سے عوام کو بڑا ریلیف مل گیا

    وزیراعظم عمران خان کے ایک فیصلے سے عوام کو بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے چینی برآمد پر پابندی عائد کرنے کی تجویزمنظورکرلی ، پابندی کےنتیجےمیں ساڑھے3 لاکھ  ٹن چینی کی برآمدروک لی جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے چینی کی برآمدپرفوری پابندی عائدکرنےکافیصلہ کرلیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نےچینی برآمدپرپابندی عائدکرنےکی تجویز منظور کرلی ہے اور سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کوبھیج دی گئی ہے۔

    پابندی کے نتیجے میں ساڑھے3لاکھ ٹن چینی کی برآمدروک لی جائےگی، حکومت طلب اوررسدکافرق پوراکرنےکےلئےچینی درآمدبھی کرےگی جبکہ چینی درآمد کرنے کی سمری بھی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔

    یاد رہے عوام کی مشکلات کے پیش نظر وزیراعظم نے چینی برآمدکرنے پر پابندی عائد کرنے کا بڑا فیصلہ کیا تھا ، قیمت میں اضافے اور مصنوعی قلت کے تدارک کیلئے فیصلہ کیاگیا تھا۔

    مزید پڑھیں : عوام کیلئے ریلیف، وزیراعظم عمران خان کا بڑی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

    وزیراعظم کی جانب سے 1100ملین ٹن چینی کےباقی ماندہ کوٹےکی برآمد نہ کرنے کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی سے رجوع کرنے اور وفاقی سطح پر کامرس ڈویژن کو3لاکھ ملین ٹن چینی درآمد کرنے کا کہا گیا تھا ۔

    فیصلے کے بعد ٹیکس اور امپورٹ ڈیوٹی کے بغیر درآمد ملکی پیداوار کے مقابلے چینی سستے نرخ پر دستیاب ہوگی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی ہفتہ وارقومی ریٹیل پرائس79.06روپےفی کلوہے اور عالمی تنظیموں کےمطابق یہ قیمت اس وقت62.60 روپے فی کلو گرام ہے۔

  • وزیراعظم کی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے رقم لینے والے سرکاری افسران کے نام سامنے لانے کی ہدایت

    وزیراعظم کی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے رقم لینے والے سرکاری افسران کے نام سامنے لانے کی ہدایت

    اسلام آباد : :وزیراعظم عمران خان نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ کرنے  والے سرکاری افسران کے نام سامنے لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا غریبوں کاحق لوٹنےکی چھوٹ نہیں دےسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سرکاری افسران کے فراڈ کے معاملے پر پروگرام سےنکالے گئے سرکاری افسران کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے رپورٹ پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملوث افسران کے نام سامنے لانے کی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا غریبوں کا حق لوٹنے کی چھوٹ نہیں دےسکتے، لوٹ مار کرنے والوں کے نام سامنے لائیں، با اثرسرکاری افسران کے نام پردے میں نہیں رہیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عملدرآمد فوری شروع کیا جارہا ہے، ہدایت کی روشنی میں کارروائی بھی ہوگی۔

    یاد رہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سےفائدہ اٹھانے والے غیرمستحق افراد سے متعلق تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آئیں تھیں، جس میں بتایا گیا تھا فہرست سے نکالے جانے والوں میں اعلیٰ سرکاری افسران بھی شامل ہیں جبکہ صوبوں، وفاق کے افسران بھی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھاتے رہے ہیں۔

    تفصیلات میں بتایا گیا تھا گریڈ17 سے 21 کے 2543 سرکاری افسران کو فہرست سے نکالا گیا، متعدد اعلیٰ سرکاری افسران بیویوں کے نام پر پیسے وصول کرتے رہے، بلوچستان میں سب سے زیادہ سرکاری افسران بی آئی ایس پی سے مستفید ہوئے۔

    مزید پڑھیں : اعلیٰ سرکاری افسران کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے کا تہلکہ خیز انکشاف

    تہلکہ خیز تفصیلات کے مطابق سندھ میں گریڈ 18کے342افسران نےبی آئی ایس پی سے بھی فائدہ اٹھایا ، بی آئی ایس پی سے مستفید ہونیوالوں میں گریڈ21 کے 3 افسران بھی شامل ہیں۔

    ملک بھرسے گریڈ20کے59 افسران سہ ماہی وظیفہ وصول کرتے رہے جبکہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے 6 افسران نے اور گریڈ17 کے 1240 افسران نے بھی بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھایا۔

  • وزیراعظم عمران خان سال کی بہترین شخصیت قرار

    وزیراعظم عمران خان سال کی بہترین شخصیت قرار

    اسلام آباد : اردن کے رائل اسلامی اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے دنیا کے بااثر مسلمانوں کی حالیہ فہرست میں وزیراعظم عمران خان کو ’سال کی بہترین شخصیت‘ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق رائل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز نے حال ہی میں جاری 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست میں وزیر اعظم عمران خان کو ’سال کی بہترین شخصیت‘ قرار دے دیا۔

    رائل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز نے فلسطین سے تعلق رکھنے والی امریکی کانگریس کی رکن راشدہ طالب کو ’سال کی بہترین خاتون ‘ قرار دیا ہے۔

    مصر کے دارالحکومت قائرہ میں امریکی یونیورسٹی کے پروفیسر ایس عبداللہ نے کہا کہ اگر 1992 میں 500 مسلمانوں کی فہرست جاری کی جاتی تو اس وقت میں عمران خان کو سال کا بہترین انسان نامزد کرتا جب انہوں نے کرکٹ ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کی تھی، کرکٹ ایک کھیل ہے، جس کی میں نے ہمیشہ خوبصورتی اور شدید مسابقتی کھیل کے امتزاج کے لیے تعریف کی ہے۔

    پروفیسر ایس عبداللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کارنامہ صرف ورلڈ کپ جیتا نہیں بلکہ میں ان کی فنڈ ریزنگ مہم سے بھی متاثر ہوں جس سے انہوں نے کینسر کے مریضوں کیلئے اسپتال اور ریسرچ سینٹر بنایا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان مسلم دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل

    ان کا کہنا تھا کہ 1985 میں کینسر کی وجہ سے اپنی والدہ کے انتقال کے بعد عمران خان نے کینسر کے علاج کے لیے اسپتال بنایا، جس سے ان کی مقبولیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔ جہاں 75 فیصد افراد اپنا مفت علاج کراتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی 22 سالہ جدوجہد کے بعد وزارت عظمیٰ کا عہدہ حاصل کیا اور وہ بدعنوانی اور بد انتظامی معاملات کو حل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، عمران خان کی طرف سے عہدہ سنبھالنے کے بعد مودی کو امن مذاکرات کے لیے خط لکھے، جو ایک بہترین کوشش تھی لیکن بھارتی وزیر اعظم نے ان کا کوئی جواب نہیں دیا۔