Tag: pm-khan

  • حکومت کا ہاکی فیڈریشن کا 3 سال کا فرانزک آڈٹ فوری شروع کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا ہاکی فیڈریشن کا 3 سال کا فرانزک آڈٹ فوری شروع کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہاکی فیڈریشن کے معاملات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہاکی فیڈریشن کا 3 سال کا فرانزک آڈٹ فوری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، حکام بین الصوبائی رابطہ نے واضح پیغام دیا کہ ایک ماہ میں قبلہ درست کریں ورنہ گھرجا ئیں۔

    تٍفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ہاکی فیڈریشن کے معاملات پر برہم ہوئے اور قومی کھیل کے موجودہ حالات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کومعاملات درست کرنے کا اختیار دے دیاگیا ، جس پر وزارت بین الصوبائی رابطہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران کو طلب کرلیا ہے۔

    [bs-quote quote=”ایک ماہ میں قبلہ درست کریں ورنہ گھرجا ئیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”ہاکی فیڈریشن کو واضح پیغام”][/bs-quote]

    سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اکبر درانی کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر پر اظہار برہمی کیا تو کرسی بچانے کے لئے ہاکی فیڈریشن اور اسپورٹس بورڈ نے ملبہ ایک دوسرے پر ڈال دیا۔

    ڈی جی خاقان بابر نے کہا کروڑوں کے فنڈز ہاکی فیڈریشن کھائے ہم کیوں ان کا دفاع کریں، جس پر صدرہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ اسپورٹس بورڈنے سہولیات نہیں دیں، کیمپ کہاں لگاتے تو خاقان بابر نے مزید کہا جوائے رایئڈز کرنے والے اسپورٹس بورڈ کو ذمےدار نہ ٹھہرائیں۔

    حکومت نے ہاکی فیڈریشن کا 3 سال کا فرانزک آڈٹ فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، حکام بین الصوبائی رابطہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں پی ایچ ایف کی وجہ سے جگ ہنسائی ہورہی ہے۔

    حکام بین الصوبائی رابطہ نے ہاکی فیڈریشن کوواضح پیغام دیا کہ ایک ماہ میں قبلہ درست کریں ورنہ گھرجا ئیں۔

  • وفاقی کابینہ نے منی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے منی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی

    اسلام آباد:  وفاقی حکومت کی کابینہ نے منہ بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی ہے، یہ منظوری متفقہ طور پر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ہونےو الے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے منی بجٹ تجاویز منظور کرلی ہیں، جس کے بعد وزیراعظم اورکابینہ ارکان قومی اسمبلی کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے زیرِ صدارت مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس  ہوا تھا، جس میں  ساہیوال واقعے پرجوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ انسانی المیہ ہےاس کومثالی بنائیں گے، اپوزیشن کےمطالبے پرجوڈیشل کمیشن بنانے پرتیارہیں اپوزیشن اپنےممبرز دیناچاہتی ہےتو دےسکتی ہے۔

     مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں متعدد امور پر گفتگو کی گئی، اراکین نے ترقیاتی فنڈ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ، حکومت کی جانب سے جلد فنڈ جاری کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

    پارلیمانی اجلاس میں وفاقی وزیرخزانہ اسدعمر نے منی بجٹ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ یاد رہے کہ آج ہونے والے اجلاس میں وزیرخزانہ اسدعمر آج قومی اسمبلی اجلاس میں منی بجٹ پیش کریں گے۔ موجودہ حکومت کا یہ دوسرا منی بجٹ ہے۔

    منی بجٹ کے لیے پیش کردہ تجاویز


    ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں درآمدی اشیا پرکسٹمزاورریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز ہے جبکہ غیرضروری لگژری اشیا کی درآمدپرڈیوٹی بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔موبائل فون، ڈبہ پیک دودھ، شیمپو، کریم، پنیر پر ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز بھی شامل ہے۔

    ٹیکس فائلرز کے لیے فائلرزکےلیےبینکوں سےرقم نکلوانے پرودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنےکی تجویز ہے جبکہ نان فائلرزکےلیےوڈ ہولڈنگ ٹیکس پر 0.6 فیصدشرح برقراررکھنےکی تجویز بھی منی بجٹ میں شامل ہے۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ منی بجٹ میں 18سوسی سی سےاوپرگاڑیوں پر10فیصدڈیوٹی بڑھانےکی تجویز بھی شامل ہے ، ساتھ ہی ساتھ 150اشیا کی درآمد پرڈیوٹی کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے،برآمدی شعبےکےلیےخام مال کی درآمدپرڈیوٹی میں کمی کی تجویز بھی شامل ہے۔

    منی بجٹ میں 2سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت کی سفارش کی گئی ہے جبکہ سولہ سو سی سی سے زائدگاڑیوں پردرآمدی ڈیوٹی میں اضافے کی تجویز بھی شامل ہے۔

    سگریٹوں پرایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے درآمدی ڈیوٹی کی شرح ایک سے2فیصد تک بڑھائی جا سکتی ہے ۔

    منی بجٹ میں کہا جارہا ہے کہ نان فائلرزپرگاڑیوں کی خریداری پرعائدپابندی ہٹانےکی تجویز دی جائے گی جبکہ منی بجٹ میں نان فائلرزپرجائیدادکی خریداری پرعائدپابندی برقراررہےگی۔دوسری جانب تنخواہ دارطبقے کودی گئی ٹیکس کیے لیے آمدنی کی حد کم کر نے سفارش کی گئی ہے۔انکم ٹیکس چھوٹ کی حد8لاکھ روپے سالانہ تک مقررکرنے کی تجویز منی بجٹ میں شامل ہے، اس تجویز کو اگر ابھی منظور نہ کیا گیا تو سالانہ بجٹ میں یہ تجویز پیش کی جائےگی۔

    اسٹاک مارکیٹ پر ٹیکسوں میں کی کرتے ہوئے ان کے لیے ٹیکس مراعات کا اعلان متوقع ہے۔ ساتھ ہی ساتھ شیئرزکی خریدو فروخت پر عائد ایڈ وانس ٹیکس کے خاتمے کا اعلان بھی متوقع ہے۔

    برآمدات کو بڑھانے کے لیے اقدامات کا اعلان کیاجائےگا۔ برآمد کنند گان کےلیےری فنڈکی فراہمی کا اعلان کیا جائےگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ آسان کاروباری اقدامات کااعلان کریں گے۔منی بجٹ میں آسان کاروبار کے لیے اصلاحات بھی تجویز کی جائیں گی۔

    برآمدات سےمتعلق صنعتوں کےلیےخام مال،مشینری پرڈیوٹیزمیں کمی کی تجویز ہے جبکہ ٹیرف سلیب از سر نومقرر کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔موجودہ 16فیصدوالےٹیرف لائنزکو15فیصدکرنے کی تجویز ہے۔5فیصد والےٹیرف لائنزکو 4فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

    منی بجٹ میں سرمایہ کاری کےلیےسازگارماحول فراہم کرنےکےاقدامات کااعلان ہوگا۔ گیس ڈیولپمنٹ سرچارج کاحل پیش کیاجائے گا۔

  • وزیراعظم کا صادق سنجرانی سے فواد چوہدری پر سینیٹ میں پابندی کے معاملے پر تشویش کااظہار

    وزیراعظم کا صادق سنجرانی سے فواد چوہدری پر سینیٹ میں پابندی کے معاملے پر تشویش کااظہار

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے فوادچوہدری پر سینیٹ میں پابندی کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملات افہام تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، گزشتہ رات رابطے میں وزیراعظم نے سینیٹ چئیرمین صادق سنجرانی سے فواد چوہدری پرسینیٹ میں پابندی کے معاملے پر تشویش کا اظہارکیا۔

    چئیرمین سینیٹ کا کہنا تھا فوادچوہدری سےکوئی ذاتی تنازع نہیں ہے، وزیراطلاعات کےجارحانہ رویےسے اجلاس کے دوران مشکلات ہوتی ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان اورسینیٹ کے چئیرمین کے درمیان فون پر بات چیت میں معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کوایوان چلانے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    ذرائع کے مطابق وزیردفاع پرویز خٹک نے وزیراعظم اورچیئرمین سینیٹ کےدرمیان رابطہ کرایا۔

    گذشتہ روز وزیر اطلاعات سے متعلق چیئرمین سینیٹ کی رولنگ پر وفاقی کابینہ کی مشاورت کی گئی تھی ، وزیر اعظم نے وزیر دفاع کو چیئرمین سینیٹ سے رابطہ کرکے مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی کو وزراکی تضحیک کا حق نہیں۔

    جس کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں ایوان بالاکی کارروائی کوافہام وتفہیم سے چلانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور چیئرمین سینیٹ کو وزیراعظم کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم نے وزیر دفاع کوبھیج کر ایوان کا وقار بلند کیا، پارلیمان کی بالادستی،جمہوری رویوں کا فروغ سب کافرض ہے، وزیراعظم کاپارلیمان کی بالادستی کےحوالےسے کردار لائق تحسین ہے۔

    وزیر اطلاعات نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ  چیئرمین سینیٹ کی رولنگ سے متعلق بھی کابینہ میں بات ہوئی ہے، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ وفاقی وزیرکی تضحیک کرے، چیئرمین سینیٹ کے رویے پر حکومت کو افسوس ہے، وفاقی کابینہ کے بغیر سینیٹ کارروائی چل سکتی ہے تو چیئرمین بتادیں، میں منتخب ہو کر آیا ہوں، چیئرمین سینیٹ منتخب ہو کر نہیں آئے۔

    واضح رہے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراطلاعات کے سینیٹ میں پابندی کی رولنگ دی تھی۔