Tag: Pm khaqan abbasi

  • وزیر اعظم نے پی آئی اے کو رقم دینے کی سمری مسترد کردی

    وزیر اعظم نے پی آئی اے کو رقم دینے کی سمری مسترد کردی

    کراچی: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پی آئی اے کی بہتری کے لیے نئی انتظامیہ کو رقم دینے سے انکار کردیا، سمری بغیر دستخط کے واپس کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نئی انتظامیہ کی جانب سے ادارے کی بہتری کے لیے رقم ملنے کی غرض سے وزیراعظم کو سمری فراہم کی گئی تھی۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی انتظامیہ کی اس سمری کو مسترد کرتے ہوئے دستخط کرنے سے انکار کردیا اور سمری واپس بھیج دی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ رقم کی فراہمی کے لیے یہ سمری وزیر اعظم کے بیرون ملک دورے سے قبل واپس کی گئی ساتھ ہی وزیر اعظم نے ائرلائن ریونیو حصول کے لیے بزنس پلان پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ ائر لائن کی نئی انتظامیہ نے قابل عمل بزنس پلان کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے مجوزہ بزنس پلان وزیر اعظم کی امریکا سے واپسی پر انہیں پیش کیا جائے گا۔

  • خاقان عباسی اور سری لنکن صدر کے درمیان ملاقات، تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور

    خاقان عباسی اور سری لنکن صدر کے درمیان ملاقات، تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور

    نیویارک: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک میں قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کی اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا عالمی فورمز پر ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ، دونوں رہنماؤں نے تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا، سری لنکن صدر نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سری لنکا کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان سری لنکا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، سری لنکا سارک میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، سری لنکا کے ساتھ تجارتی و معاشی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں۔

    وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سری لنکا کے صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی ۔

  • وزیراعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

    وزیراعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

    اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے‘ آرمی چیف سمیت ایم سول ملٹری شخصیات اجلاس میں شرکت کررہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیانات پر ملک کی اعلیٰ ترین سول اور عسکری قیادت وزیراعظم ہاؤس میں سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہے جہاں ملک کی خارجہ اور سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

    یہ اجلاس وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں منعقد ہورہا ہے اور حکومت کی جانب سےوزیرخارجہ خواجہ آصف، وزیردفاع خرم دستگیر، اسحاق ڈاراوراحسن اقبال شریک ہیں جبکہ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اورسیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی اجلاس میں شامل ہیں۔

    اجلاس میں شریک عسکری حکام میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ، ایئرچیف اور نیول چیف شامل ہیں جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات سے امریکی وزیرخارجہ کا اظہارلاتعلقی*

    ڈی جی آئی ایس آئی نوید مختار، ڈی جی ایم آئی،ڈی جی آئی بی اوردیگر حکام شریک بھی اس اہم ملاقات میں موجود ہیں اورخارجہ حکام اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی جائے گی۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ’ڈو مور‘ کے مطالبے کے بعد سے پاک امریکہ تعلقات انتہائی سرد مہری کا شکار ہیں اور پاکستان کی جانب سے امریکی عہدیداروں کو بغیر شیڈول دورہ کرنے سے منع کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب حالیہ صورتحال کے تناظر میں چین اور روس نے امریکی موقف پر شدید تنقید کی ہے اور خطے میں قیامِِ امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں ا عتراف کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

    دریں اثناء‘ ا سی حوالے سے قومی اسمبلی میں بھی انتہائی اہم اجلاس جاری ہے جس میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ‘ شیخ رشید اور سابق وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خاں نے خطاب کیا اور ملک کی موجودہ صورتحال پر اظہارِخیال کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے وزارت کے سوا تمام عہدے واپس

    وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے وزارت کے سوا تمام عہدے واپس

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے وزارت کے سوا تمام عہدے واپس لے لئے گئے، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے بعد پلاننگ کمیشن کی ذمہ داری سے بھی فارغ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے شریف خاندان یا وزیراعظم ناخوش ہیں کیونکہ وزارت خزانہ تو واپس مل گئی لیکن کئی اہم عہدے وزیراعظم نے ان سے واپس لے لئے۔

    اس سے قبل اسحاق ڈار کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ذمے داریاں نااہل وزیراعظم نواز شریف نے اسحاق ڈارکو دی تھیں،نئے وزیراعظم نے یہ ذمے داریاں واپس لے لیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار سے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کاعہدہ بھی واپس لے لیا گیا ہے اور یہ ذمے داریاں سرتاج عزیز کو سونپ دی گئی ہیں۔

    سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے عہدہ واپس کیوں لیاگیا؟ کیاشریف فیملی وزیر خرانہ اسحاق ڈارسے ناراض ہے؟

    یاد رہے کہ حدیبیہ پیپرملز کیس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار وعدہ معاف گواہ بن گئے تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے سامنے اسحاق ڈار نے اس اعترافی بیان کو تسلیم بھی کیا تھا۔


    مزید پڑھیں: اسحٰق ڈار اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی سے برطرف


    واضح رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پانچ روز قبل وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی کے اختیارات واپس لے لیے تھے اوراب کمیٹی کی سربراہی وزیر اعظم خود کریں گے۔

    اس فیصلے کے بعد وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کمیٹی میں محض بطور رکن شامل ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • خاقان عباسی کو ایل این جی میں پارٹنرثابت کرکے دکھاؤں گا، شیخ رشید

    خاقان عباسی کو ایل این جی میں پارٹنرثابت کرکے دکھاؤں گا، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ زندگی میں پہلا سیاستدان دیکھا ہے جو براہ راست ججز کو دھمکیاں دیتا ہے، ایل این جی کیس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پارٹنر ثابت نہ کیا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت باغ راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید نے نون لیگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے ریلی کا فلاپ شو کیا،جہلم سے پہلے تک ان کی ریلی مکمل طور پر فلاپ تھی۔

    انہوں نے نوازشریف کو زخمی سانپ قراردیتے ہوئے کہا کہ نااہلی کے بعد نواز شریف عدلیہ اور فوج کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، نااہل وزیر اعظم اپنی تقاریر میں مسلسل عدلیہ کو للکار رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ نون نے فیصلے پر نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تو میں خود بطور فریق پیش ہوں گا۔

    اس موقع پر شیخ رشید نے اعلان کیا کہ عوامی مسلم لیگ کا ہونے والا جلسہ لال حویلی سے لیاقت باغ منتقل کیا گیا ہے، اب تیرہ اگست کو عمران خان کا جلسہ لیاقت باغ میں منعقد کیا جائے گا۔

  • انکوائری بٹھانی ہےتو خواجہ آصف پربھی بٹھائیں، شیریں مزاری

    انکوائری بٹھانی ہےتو خواجہ آصف پربھی بٹھائیں، شیریں مزاری

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے انکوائری بٹھانی ہے تو خواجہ آصف پربھی بٹھائیں، خواجہ آصف نے گالی دی تو لیگی خواتین خاموش رہیں تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے وزیراعظم کی جانب سے عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات کیلئے تحقیقاتی کمیٹی کے اعلان پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری بٹھانی ہے تو خواجہ آصف پربھی بٹھائیں، خواجہ آصف نے گالی دی تو لیگی خواتین خاموش رہیں تھیں۔ خواجہ آصف نے گالی دی اور آج تک معافی نہیں مانگی۔

    شیریں مزاری نے کہا مزید کہا کہ عائشہ گلالئی ثبوت پیش کریں۔

    یاد رہے کہ عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تحقیقاتی کمیٹی کا اعلان کردیا اور کہا جو بھی الزامات لگے ہیں ان کی تحقیقات ان کیمرہ ہونی چاہیے۔


    مزید پڑھیں : عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات، وزیراعظم کا تحقیقاتی کمیٹی کا اعلان


    وزیراعظم نے عائشہ گلالئی کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں خواجہ آصف نے تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی شیریں مزاری کو شور کرنے پر ایک نازیبا لفظ سے پکارا تھا، نازیبا کلمات کو مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    جس کے بعد خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کے خلاف نازیبا الفاظ کہنے پر معذرت کی تھی تاہم شیریں مزاری نے ان کی معافی مسترد کردی تھی اور کہا تھا کہ میرا نام لے کر میری ذات پر حملہ کیا گیا چنانچہ معافی بھی نام لے کر مانگی جائے، ایسی معافی ایوان میں موجود خواتین سمیت کسی کو قبول نہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم کا اعلان، عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور

    وزیراعظم کا اعلان، عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور

    اسلام آباد : عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تحقیقاتی کمیٹی کا اعلان کردیا اور کہا جو بھی الزامات لگے ہیں ان کی تحقیقات ان کیمرہ ہونی چاہیے، جس کے بعد کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہ کہ عمران خان پر جو بھی الزامات لگے ہیں ان کی تحقیقات ہونی چاہیے جبکہ عائشہ گلالئی کے الزامات پر بھی کمیٹی بنائی جائے گی۔

    انہوں نے معاملے کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کی تجویز بھی دی اور کہا کہ عائشہ گلالئی کے الزامات پر پارلیمنٹ کی ایک خصوصی کمیٹی قائم کی جائے، جو اِن کیمرہ تحقیقات کرے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اگر عائشہ گلالئی نے وفاقی حکومت کو سیکیورٹی کی درخواست کی، تو انہیں ضرور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ، عائشہ گلالئی کی سیکیورٹی سے متعلق بھی آئی جی کو ہدایت کردی ہے، آئی جی اسلام آباد اگلے 24 گھنٹے میں عائشہ گلالئی کو سیکیورٹی دیں گے۔

    شیخ رشید کے حوالے سے شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کا معاملہ ہاؤس کا ہے اور ہاؤس میں ہی حل ہونا چاہیے، شیخ رشید کے معاملے پر ان کیمرہ سیشن ہونا چاہیے، آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کردی ہے ، شیخ رشید کو سیکیورٹی دیں گے۔

    عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور

    دوسری جانب  عائشہ گلالئی کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور کرلی گئی ، تحریک مسلم لیگ(ن) کی عارفہ خالد نے پیش کی ، کمیٹی تحقیقات کرکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کریگی۔

    شیخ رشید کے معاملے پر قومی اسمبلی  میں کیپٹن(ر)صفدر نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ   شیخ رشید  نے میرے 1500روپے کا ذکر کیا، میاں مرحوم دیتے تھے، جو آج بھی ملتے ہیں، یہ ہم نے جے آئی ٹی کو بتایا شیخ رشید کو اس کاعلم کیسے ہوا، یہ  جے آئی ٹی لیکس ہے، اس کی بھی  تحقیقات کرائی جائیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔