Tag: PM Modi

  • مودی حکومت کی جارحانہ سوچ نے خطے کو خطرے میں ڈال دیا

    مودی حکومت کی جارحانہ سوچ نے خطے کو خطرے میں ڈال دیا

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف کارروائی کےلیے بھارتی فوج کو گرین سگنل دے دیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد مودی حکومت کی جارحانہ سوچ نے خطےکو خطرے میں ڈال دیا، مودی نے امن کی ہر کوشش سبوتاژ کرنےکا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

    بھارت کی پہلگام حملےکو جواز بنا کر خطے میں جنگی ماحول پیداکرنے کی سازش کی جارہی ہے، پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کرنے، سفارتی تعلقات محدود کرنے کا بھارتی فیصلہ اس کی نفرت انگیز پالیسیوں کا تسلسل ہے۔

    تاہم اب بھارتی ٹی وی ٹائمز ناؤ کے مطابق مودی نے افواج کو کسی بھی وقت،کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

    بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے کہ بھارتی کابینہ کی سیکیورٹی کمیٹی کے مسلسل اجلاس میں پاکستان کیخلاف اسٹریٹجک اقدامات پر مشاورت کی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی جانب سے دوبارہ سرجیکل اسٹرائیک یا بالاکوٹ جیسے حملے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، بھارتی فوج، فضائیہ، بحریہ کو تیار کردیا گیا ہے جس سے ایک اور مسلح تصادم کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

    خیال رہے کہ بھارت دہشتگردی کے جھوٹے بیانیے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر الزام تراشی کرکے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے، بھارتی وزرا کا جنگی بیانیہ، خود ساختہ خطرہ بنا کر عوامی توجہ اصل مسائل سے ہٹائی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب بھارت کی جنگی تیاریوں پر پاکستانی حکومت اور افواج پاکستان نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کر لی ہے۔

  • خواجہ معین الدین چشتیؒ کا عرس، مودی کی جانب سے چادر کا نذرانہ

    خواجہ معین الدین چشتیؒ کا عرس، مودی کی جانب سے چادر کا نذرانہ

    نئی دہلی: بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر ایک چادر درگاہ اجمیر شریف کے لیے روانہ کی گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمانی امور کے وزیر اور اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو کی جانب سے اس بات کی اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی گئی۔

    پارلیمانی امور کے وزیر اور اقلیتی امور کا کہنا تھا کہ ”وزیراعظم نریندر مودی نے خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر اجمیر شریف درگاہ پر اپنی طرف سے پیش کی جانے والی چادر روانہ کی ہے۔ یہ اقدام بھارت کی روحانی وراثت اور ہم آہنگی کے پیغام کے تئیں ان کے گہرے احترام کو ظاہر کرتا ہے۔“

    بھارتی وزیر اعظم کا پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر سب کوخوشیاں اور امن حاصل ہو۔

    واضح رہے کہ خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کا ہر سال اجمیر شریف میں عقیدت و احترام کے ساتھ اہتمام کیا جاتا ہے، آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے صدر سید نصیر الدین چشتی نے بھارتی وزیر اعظم کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔

    سید نصیر الدین چشتی کا کہنا تھا کہ یہ ایک قدیم روایت ہے۔ 1947 میں ملک کی آزادی کے بعد سے ہر وزیر اعظم نے اس عرس کے موقع پر چادر پیش کی ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نے 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے اس روایت کو برقرار رکھا ہے۔

    اجمیر شریف درگاہ پر دعویٰ، اسدالدین اویسی نے مودی حکومت سے کیا کہا ؟

    سید نصیر الدین چشتی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نے پچھلے 10 سالوں میں اس روایت کو نہ صرف جاری رکھا ہے بلکہ پورے عقیدت اور احترام کے ساتھ نبھایا ہے۔

  • نریندر مودی بھی محمد رفیع کی آواز کے گُن گانے لگے

    نریندر مودی بھی محمد رفیع کی آواز کے گُن گانے لگے

    نئی دہلی: بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے راج کپور، محمد رفیع، تپن سنہا اور اکینینی ناگیشور راؤ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان شخصیات نے ہندوستانی سنیما کو عالمی سطح پر شناخت دلائی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق من کی بات پروگرام کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ سال 2024 میں ہم فلم انڈسٹری کی کئی عظیم شخصیات کی 100 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ان شخصیات نے ہندوستانی سنیما کو عالمی سطح پر پہچان دلائی۔

    بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ راج کپور جی نے فلموں کے ذریعے ہندوستان کی سافٹ پاور کو دنیا کے سامنے متعارف کرایا۔ رفیع صاحب کی آواز میں وہ جادو تھا جس نے ہر دل کو چھو لیا۔ ان کی آواز حیرت انگیز تھی۔

    اُنہوں نے کہا کہ عقیدت مندانہ گانے ہوں یا رومانوی گیت، یا درد بھرے گانے ہوں، انھوں نے اپنی آواز سے ہر طرح جذبات کو زندہ کیا۔

    بھارتی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ایک آرٹسٹ کی حیثیت سے ان کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج بھی نوجوان نسل اسی جوش و خروش سے ان کے گانے سنتی ہے،یہ لازوال فن کی پہچان ہے۔

    واضح رہے کہ موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد رفیع گائیکی کا ایسا ہنرلے کر پیدا ہوئے تھے، جو قدرت کسی کسی کو عطا کرتی ہے، سروں کے شہنشاہ محمد رفیع 24 دسمبر1924 کو امرتسر کے گاؤں کوٹلہ سلطان سنگھ میں پیدا ہوئے، انہوں نے لاہور ریڈیو سے پنجابی نغموں سے اپنے سفر کی ابتداء کی، موسیقی کا شوق انہیں ممبئی لے آیا اور پھر فلم انمول گھڑی کے گانے سے کیرئیر کا اغاز کیا۔

    انہوں نے گیتوں کے علاوہ غزل، قوالی اوربھجن گا کربھی لوگوں کومحظوظ کیا، ان کو کلاسیکی، شوخ اور چنچل ہر طرح کے گیت گانے میں مہارت تھی، محمد رفیع نے چالیس ہزار سے زائد گانے گائے۔

    محمد رفیع نے ہندی فلموں کے 4516، نان ہندی 112 اور 328 پرائیویٹ گانے ریکارڈ کرائے، ان کے مشہور گانوں میں چودھویں کا چاند ہو، یہ دنیا یہ محفل میرے کام کی نہیں، میرے محبوب تجھے، کیا ہوا تیرا وعدہ، بہارو پھول برساو?، کھلونا جان کرتم تو، میں نے پوچھا چاند سے، یہ دل تم بن لگتا نہیں، آج پرانی راہوں سے، لکھے جوخط، احسان تیرا ہوگا،یہ ریشمی زلفیں اوردل جو نہ کہہ سکا کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔

    دلوں پر راج کرنے والے رفیع نے نہ صرف اردو اور ہندی بلکہ میراٹھی، گجراتی، بنگالی، بھوجپوری اور تامل کے علاوہ کئی زبانوں میں بھی ہزاروں گیت گائے۔

    محمد رفیع نے اپنے کیرئیر میں بطور پلے بیک سنگر متعد ایوارڈز حاصل کیے، جن میں نیشنل فلم ایوارڈ، 6 بارفلم فیئرایوارڈ اور حکومت انڈیا کا سرکاری اعزاز پدم شری شامل ہیں جو انہیں 1967ء میں دیا گیا جبکہ ان کے انتقال کے 20 برس بعد 2000ء میں انہیں بہترین سنگرآف میلینیم کا اعزاز سے نوازا گیا۔

    امیتابھ بچن نے محمد رفیع کو جہاز رکوا اتروایا دیا تھا، مگر کیوں؟

    محمدرفیع 31جولائی 1980ء کوجہان فانی سے کوچ کرگئے، ان کی گائیکی آج بھی برصغیر میں مقبول ہے، آج انہیں ہم سے بچھڑے ہوئے کئی سال ہوگئے مگر وہ اپنی آواز کے ذریعے آج بھی اپنے لاکھوں چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

  • حسینہ واجد کا بیٹا والدہ کی زندگی بچانے پر مودی حکومت کے گُن گانے لگا

    حسینہ واجد کا بیٹا والدہ کی زندگی بچانے پر مودی حکومت کے گُن گانے لگا

    بنگلا دیش میں طلباء کی جانب سے پر تشدد مظاہروں کے دوران ملک چھوڑ کر بھارت فرار ہونے والی شیخ حسینہ واجد کا بیٹا سجیب واجد بھارتی حکومت کا شکر گزار ہوگیا۔

    غیر ملکی ذرائع ا بلاغ کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد نے واشنگٹن سے اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے مودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی والوں نے میری والدہ کو محفوظ پلیٹ فارم فراہم کیا۔

    سجیب واجد کا کہنا تھا کہ ملک میں اگر فوری طور پر انتخابات نہیں کروائے گئے تو ملک میں افراتفری پھیل سکتی ہے، بنگلادیش کی عبوری حکومت پر الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ لوگ ہجوم کو ملک میں حکمرانی کی اجازت دے رہے ہیں۔

    عبوری حکومت کو مکمل طور پر بے اختیار اور علامتی قرار دیتے ہوئے شیخ حسینہ واجد کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ملک میں اہم اداروں کے سربراہان جس میں چیف جسٹس، مرکزی بینک کے گورنر اور پولیس چیف کی برطرفی مظاہرین کے مطالبات کے بعد کی گئی ہے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حسینہ واجد کے بیٹے نے کہا کہ نئی دہلی نے ان کی والدہ کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا، میں امید کرتا ہوں کہ میری والدہ جلد وطن واپس لوٹ سکیں گی، تاہم ابھی تک ان کے کسی تیسرے ملک میں جانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور میں اپنی والدہ سے رابطے میں ہوں۔

    چین نے ایران کو ایک بار پھر حمایت کی یقین دہانی

    واضح رہے کہ بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف کیا جانے والا احتجاج بعد میں حسینہ واجد کو ہٹانے کی تحریک میں تبدیل ہوگیا تھا جس کے باعث حسینہ واجد کو وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہو کر ملک چھوڑ کر بھارت میں پناہ لینی پڑی۔

  • مودی کا کون سا بیان ان کے اپنے گلے پڑ گیا؟

    مودی کا کون سا بیان ان کے اپنے گلے پڑ گیا؟

    بھارتی وزیر اعظم مودی اپنی انتخابی مہم کے دوران ’امبانی-اڈانی‘ سے متعلق بیان دے کر بری طرح پھنس گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم ’امبانی-اڈانی‘ کو لے کر راہل گاندھی سے جواب مانگ رہے تھے، لیکن وہ خود ہی کٹہرے میں کھڑے نظر آرہے ہیں۔

    کانگریس رہنماء راہل گاندھی نے مودی کے بیان پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں ان سے پوچھ رہے ہیں کہ ”مودی جی، تھوڑا سا گھبرا گئے کیا؟ اب تک بند کمروں میں ان کا (امبانی-اڈانی) نام لیتے تھے، پہلی بار عوام کے درمیان ان کا نام لے لیا۔“

    ویڈیو میں راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کے ’ٹیمپو‘ والے بیان کی بھی بات کی اور کہا کہ ”آپ کو یہ بھی معلوم ہے کہ یہ ٹیمپو میں پیسے دیتے ہیں۔ کیا یہ آپ کا ذاتی تجربہ ہے۔“

    راہل گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ ”جب آپ کو اتنا کچھ معلوم ہے تو یہاں ای ڈی اور سی بی آئی بھیج کر تحقیقات کروالیں، جلد از جلد کروائیے۔ گھبرائیے مت مودی جی۔“

    کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے مودی کے بیان پر ان سے تین تلخ سوالات پوچھ لیے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر یہ تین سوالات ڈالے ہیں۔

    جئے رام رمیش کے مودی سے کئے گئے سوالات

    1۔ آپ نے کالا دھن نکالنے کے لیے نوٹ بندی کی تھی، تو آپ کے متروں کے پاس کالا دھن کہاں سے آیا؟

    2۔جب آپ کے متروں کے پاس بورے بھر بھر کر کالا دھن ہے، تو ای ڈی-آئی ٹی-سی بی آئی کوئی کارروائی کیوں نہیں کرتی؟

    3۔گزشتہ 10 سال میں نجکاری کرکے سرکاری ملکیتیں اڈانی-امبانی کو ہی فروخت کی گئی ہیں، تو کالا دھن کہاں سے آیا؟“

  • مودی کے ہمشکل گول گپے فروش کی سوشل میڈیا پر دھوم، ویڈیو وائرل

    مودی کے ہمشکل گول گپے فروش کی سوشل میڈیا پر دھوم، ویڈیو وائرل

    بھارت میں نریندر مودی سے مشابہت رکھنے کے باعث گول گپے بیچنے والا بھارتی شہری سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔ جس کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت میں انیل بھائی ٹھکر گجرات میں تلسی پانی پوری سینٹر کے مالک ہیں۔جہاں وہ گول گپے فروخت کرتے ہیں۔

    انیل کو ان کے جاننے والے پی ایم مودی کے نام سے پکارتے ہیں کیونکہ ان کا سائیڈ پروفائل اور شکل بھارتی وزیر اعظم سے بہت زیادہ مشابہت رکھتی ہے، جب کہ ان کی تصاویر دیکھ کر اندازا لگایا جاسکتا ہے کہ انیل کے بالوں کا انداز اور سفید داڑھی بھی مودی سے ملتی جلتی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انیل ٹھکر جوناگڑھ سے تعلق رکھتے ہیں وہ گجرات میں تقریباً 18 سال کی عمر سے’تلسی پانی پوری‘ سینٹر چلا رہے ہیں، جبکہ یہ دکان ان کے دادا نے شروع کی تھی۔

    گول گپے فروش انیل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم سے مشابہت کے باعث مقامی لوگوں اور سیاحوں سے بہت پیار اور عزت ملتی ہے۔

  • سُشانت سنگھ راجپوت کی بہن کی مودی سے اپیل

    سُشانت سنگھ راجپوت کی بہن کی مودی سے اپیل

    نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے پی ایم مودی سے مدد کی اپیل کی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سُشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے جمعرات کو بھارت کے وزیر اعظم سے رابطہ کیا اور ان سے اپنے بھائی کی موت کے معاملے میں مداخلت کرنے کی درخواست کی۔

    انہوں نے بتایا کہ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) تقریباً چار سال سے سُشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس پر کام کر رہی ہے لیکن ابھی تک تحقیقات سے کچھ بھی ثابت نہیں ہوا ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سُشانت سنگھ کی بہن شویتا نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے پی ایم مودی سے مداخلت کرنے اور کیس کو تیزی سے چلانے کی اپیل کی ہے۔

    سُشانت کی بین نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ بہن کی موت کو  45 ماہ کا طویل وقت گزر گیا لیکن سی بی آئی نے اب تک اس کیس میں کچھ نہیں کیا۔

    انکیتا لوکھنڈے نے سشانت سنگھ سے متعلق بات کرنے کی وجہ بتادی

    انہوں نے وزیر اعظم سے اس کیس میں شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اس کیس میں مداحلت کریں گے اور کیس کو تیزی سے چلانے کا حکم دیں گے تو ان دلوں کو سکون ملے گا جو تقریباً چار سالوں سے غمزدہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میرے بھائی سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال سے 45 مہینے گزر چکے ہیں، اور ہم اب بھی جوابات ڈھونڈ رہے ہیں۔ پی ایم مودی جی، برائے مہربانی سی بی آئی کی تحقیقات کی پیشرفت جاننے میں ہماری مدد کریں۔

    واضح رہے کہ  ’’چھچھورے‘‘، ’’قدرناتھ‘‘، ’’ایم ایس دھونی‘‘ اور ’’پی کے‘‘ جیسی فلموں میں اہم کردار ادا کرنے والے سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2021 کو ممبئی میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔

  • بھارت اور سنگاپور کے لوگ اب موبائل سے رقم منتقل کر سکیں گے

    بھارت اور سنگاپور کے لوگ اب موبائل سے رقم منتقل کر سکیں گے

    نئی دہلی: بھارت اور سنگاپور کے ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارمز آپس میں مربوط ہو گئے، جس سے بھارت اور سنگاپور کے لوگ اب موبائل سے رقم منتقل کر سکیں گے، وزیر اعظم مودی نے دعویٰ کیا کہ جلد ہی ملک میں ڈیجیٹل لین دین کا حجم نقدی سے بڑھ جائے گا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے پہلی بار کسی دوسرے ملک کے ساتھ اپنا ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارم مربوط کر دیا ہے، جس سے سنگاپور میں رہنے والے غیر مقیم بھارتی برادری کو فائدہ ہوگا۔

    ایک معاہدے کے بعد بھارت اور سنگاپور کے ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارم آج سے آپس میں جڑ گئے ہیں، اب دونوں ممالک کے ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارمز یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) اور پے ناؤ کے ذریعہ رقم کا لین دین کر سکیں گے۔

    اس سلسلے میں ہونے والی میٹنگ میں بھارتی وزیر اعظم مودی اور سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ ویڈیو لنک کے ذریعے موجود رہے۔

    اس موقع پر ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر اور سنگاپور مانیٹری اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے اپنے اپنے موبائل فون سے ایک دوسرے کو رقم منتقل کر کے اس سروس کا آغاز کیا۔

    مودی نے دعویٰ کیا کہ جلد ہی ملک میں ڈیجیٹل لین دین کا حجم نقدی سے بڑھ جائے گا، یو پی آئی اور پے ناؤ لنک کا آغاز دونوں ممالک کے شہریوں کے لیے ایک ایسا تحفہ ہے جس کا وہ بڑی بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ آج کے بعد سنگاپور اور ہندوستان کے لوگ اپنے موبائل فون سے اسی طرح رقم منتقل کر سکیں گے جس طرح وہ اپنے اپنے ممالک میں کرتے ہیں۔

  • مودی منصوبہ ناکام، ہندو پنڈت مقبوضہ کشمیر سے بھاگ کر بھارت پہنچ گئے

    مودی منصوبہ ناکام، ہندو پنڈت مقبوضہ کشمیر سے بھاگ کر بھارت پہنچ گئے

    نئی دہلی: نریندر مودی کا مذموم منصوبہ ناکامی سے دوچار ہو گیا ہے، ہندو پنڈت مقبوضہ کشمیر سے بھاگ کر بھارت پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر میں ہندو پنڈتوں کو بسانے کا منصوبہ ناکام ہو گیا، ہندو پنڈت مقبوضہ وادی سے فرار کر بھارت پہنچ گئے، اور واپس جانے سے انکار کر دیا۔

    اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے نریندر مودی کو خط لکھ کر کہا کہ ہندو پنڈتوں کو زبردست مقبوضہ وادی میں واپس جانے پر مجبور کرنا ظالمانہ عمل ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے 4 ہزار ہندو پنڈتوں کو وادی میں ملازمتیں دی تھیں۔

    راہول گاندھی نے لکھا ’’میں نے جموں میں کشمیری پنڈتوں کے ایک وفد سے ملاقات کی جنھوں نے مجھے بتایا کہ سرکاری اہل کار انھیں کشمیر واپس جانے پر مجبور کر رہے ہیں، حکومت انھیں کسی دوسرے محمکوں میں کھپائے۔‘‘

    راہول گاندھی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے کشمیری پنڈتوں کو ’بھکاری‘ کہنے پر بھی احتجاج کیا، اور مودی کو خط میں لکھا کہ ’’ایسے الفاظ استعمال کرنا نہایت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہے، شاید آپ مقامی انتظامیہ کی بے حسی سے واقف نہیں ہیں۔‘‘

  • ماں کو کھونے سے بڑا کوئی نقصان نہیں: وزیر اعظم کا بھارتی ہم منصب سے اظہار افسوس

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ماں کو کھونے سے بڑا کوئی نقصان نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ماں کو کھونے سے بڑا کوئی نقصان نہیں ہے۔

    انہوں نے نریندر مودی سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

    خیال رہے کہ نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی آج صبح 99 سال کی عمر میں چل بسیں۔