Tag: PM Modi

  • بھارت میں مسلمانوں پرحملے: سابق بھارتی فوجیوں کا مودی کےنام کھلا خط

    بھارت میں مسلمانوں پرحملے: سابق بھارتی فوجیوں کا مودی کےنام کھلا خط

    نئی دہلی: سابق بھارتی فوجیوں نے بھارت میں مسلمانوں اور دلتوں پر پونے والے وحیشانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمڈ فورس کےریٹائرڈ فوجیوں نے وزیر اعظم مودی کو کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ملک میں مسلمانوں اور دلتوں پر ہونے والےحملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    سابق بھارتی فوجیوں نے مودی کے نام لکھے گئےخط میں کہا کہ وہ اس وحشیانہ حملوں اور بربریت کے خلاف ’ناٹ ان مائی نیم‘ مہم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    نریندر مودی کےنام خط میں فوجیوں نے کہا ہے کہ ہم لوگ میڈیا، سول سوسائٹی گروپ، یونیورسٹی، صحافی اور دانشوروں کے اظہار رائے کی آزادی پر حملےاور ان کے خلاف روز افزوں تشدد پر حکومت کی خاموشی کی مذمت کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی کے نام خط میں مسلح افواج یعنی ملٹری، بحریہ اور فضائیہ کے 114 ریٹائرڈ فوجیوں کے دستخط ہیں۔


    بھارت میں گائےچوری کاالزام‘2مسلمان نوجوان ہلاک


    یاد رہے کہ دو ماہ قبل بھارتی مشرقی ریاست آسام میں گائے چوری کےالزام میں مقامی لوگوں نے دو مسلمان نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔


    مسلمان بھارت میں رہنے کیلئے گائے کا گوشت چھوڑدیں


    واضح رہے کہ 16 اکتوبر2015 کو بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیراعلیٰ نےانتہاپسندی کا زہراگلتے ہوئے مسلمانوں کو دھمکی دی تھی کہ اگروہ ہندوستان میں رہنا چاہتے ہیں تو گائے کا گوشت کھانا چھوڑ دیں ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • پاکستانی لڑکی  کا مودی کو گولیوں کی جگہ کتابیں خریدنے کا مشورہ

    پاکستانی لڑکی کا مودی کو گولیوں کی جگہ کتابیں خریدنے کا مشورہ

    اسلام آباد: اتر پردیش کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی فتح کے بعد پاکستانی لڑکی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نام خط لکھ ڈالا ، جس میں مودی امن کی دعوت دیتے ہوئے دونوں ملکوں کی حکومتوں کو گولیوں کی جگہ کتابیں خریدنے کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق 11 سالہ پاکستانی لڑکی عقیدت نوید نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو انتخابات میں تاریخی فتح پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کو دونوں ممالک کے درمیان امن کا پل بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔

    عقیدت نوید نے نریندر مودی کے نام خط میں کہا کہ مستقبل میں کامیابیاں چاہتے ہیں تو امن کے لئے کام کریں، اچھے تعلقات سے پاکستان اور بھارت دونوں کو فائدہ ہو گا۔

    letter
    عقیدت نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد نے مجھے بتایا کہ دلوں کو جیتنا ایک شاندار کام ہے اور شاید آپ نے بھارتی عوام کا دل جیت لیا ہے اس وجہ سے آپ اترپردیش انتخاب جیت گئے ، لیکن اگر آپ اور زیادہ بھارتیوں اور پاکستانیوں کا دل جیتنا چاہتے ہیں تو آپ کو دوستی اور امن کی جانب قدم اٹھانا چاہیے، دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کی ضرورت ہے۔


    مزید پڑھیں : کشمیرمیں مظالم : بھارتی طالبہ مودی سرکار پر برس پڑی


    پاکستانی لڑکی نے کہا کہ آئیں مل کر پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کا پل بنیں اور فیصلہ کریں کہ ہم گولیاں نہیں کتابیں خریدیں گے، ہم بندوقیں نہیں غریب عوام کیلئے ادویات خریدیں گے۔

    letter-post-1

    خیال رہے کہ عقیدت نوید لاہور کی رہائشی ہیں اور 5 ویں جماعت میں پڑھتی ہیں اور نیشنل کالج آف آرٹس میں اسسٹنٹ پروفیسر کی بیٹی ہے۔

    عقیدت کا 14 سالہ بھائی بھی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام خط لکھ چکا ہے ، جس میں آرمی چیف کو دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ردالفساد شروع کرنے پر مبارکباد دی تھی۔

    اس سے قبل بھی عقیدت نوید بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور اسلام آباد میں بھارتی سفیر کو بھی خط لکھ چکی ہیں جبکہ بھارتی حکام کی جانب سے عقید ت کو کارڈز بھی موصول ہو چکے ہیں۔