Tag: pm-narendra-modi

  • بھارتی وزیرِ اعظم نے دلجیت دوسانجھ کی تعریف میں کیا کہا؟ ملاقات کی ویڈیو وائرل

    بھارتی وزیرِ اعظم نے دلجیت دوسانجھ کی تعریف میں کیا کہا؟ ملاقات کی ویڈیو وائرل

    بھارت کے نامور پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔

    پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے دل-لومیناتی انڈیا ٹور مکمل کرنے کے بعد بھارت کے وزیر اعظم نرنیدر مودی سے ملاقات کی جس کی ویڈیو بھارتی وزیر اعظم نے انسٹاگرام پر شیئر بھی کی۔

    ویڈیو میں پی ایم مودی دلجیت کی عالمی سطح پر رسائی کے لیے ان کی تعریف کرتے ہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کی فیملی نے آپ کا نام دلجیت رکھا، اور اب آپ جہاں بھی جائیں دل جیت رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Narendra Modi (@narendramodi)

    اس موقعے پر دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ دل-لومیناتی ٹور کے بعد میں سمجھا کہ ہندوستانی اکثر ’میرا بھارت مہان‘ کیوں کہتے ہیں، ساتھ ہی گلوکار نے اس ملاقات کو یادگار قرار دیدیا۔

    ویڈیو میں دلجیت دوسانجھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے سامنے گانا گاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مودی اپنی انگلی سے دھن بجاتے نظر آرہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh)

    دوسری جانب دلجیت دوسانجھ کے خلاف لدھیانہ میں کامیاب کنسرٹ کرنے کے بعد قانونی چارہ جوئی شروع ہو گئی۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دلجیت کا لدھیانہ میں سالِ نو کی مناسبت سے ایک کنسرٹ ہوا جس میں ان کے گیت میں استعمال ہونے والے الفاظ پر انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

    شہر چنڈی گڑھ سے تعلق رکھنے والے ایک اسسٹنٹ پروفیسر پنڈت راؤ دھریناور نے دلجیت دوسانجھ کے خلاف ایف آیہ درج کروائی جس میں الزام عائد کیا گیا کہ پیشگی انتباہ کے باوجود گلوکار نے کنسرٹ میں ایسا گانا گایا جس سے شراب کی تشہیر ہوئی۔

  • بھارتی وزیراعظم مودی کو دورہ امریکا کے حوالے سے بڑا دھچکا ، کھلبلی مچ گئی

    بھارتی وزیراعظم مودی کو دورہ امریکا کے حوالے سے بڑا دھچکا ، کھلبلی مچ گئی

    نیویارک : نیویارک کے سدرن ڈسٹرکٹ کورٹ نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو سمن جاری کر دیا ، سکھوں کی تنظیم نے17ستمبر کو نیویارک کی عدالت میں کیس دائر کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کودورہ امریکاکےحوالے سے بڑا دھچکا لگا، نیویارک کےسدرن ڈسٹرکٹ کورٹ نےمودی کوسمن جاری کر دیا ، کیس نمبر 2021-cv 07790 کے تحت جاری کیا گیا۔

    عدالت نے مجسٹریٹ جج کیتھرین پارکر کو کیس کا انچارج جج مقرر کر دیا ہے، دونوں فریقین جج کے سامنے پیش ہوسکتے ہیں۔

    کیس سکھوں کی تنظیم سکھ فارجسٹس کی جانب سے 17ستمبرکونیویارک کی عدالت میں کیس دائر کیا تھا ، جس میں سکھوں کی ریاست کے ہاتھوں سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    کیس میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کوفریق بنایا گیا ہے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو سمن جاری ہونے کے بعد ہندوستانی سفارتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔

  • بھارتی الیکشن کمیشن نے وزیراعظم مودی پر بنی ویب سیریز روک دی

    بھارتی الیکشن کمیشن نے وزیراعظم مودی پر بنی ویب سیریز روک دی

    نئی دہلی : بھارتی انتخابات کے نگراں نے بولی وڈ کی فلم اور وزیر اعظم کی جماعت کے ٹی وی چینلز پر پابندی کے بعد پروڈیوسرز کو نریندر مودی پر بنی ویب سیریز روکنے کے احکامات جاری کردئیے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی دوسری بڑی آبادی والے ملک میں انتخابات منعقد کرانے اور اس کی نگرانی کرنے والے خود مختار ادارے بھارتی الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ آن لائن ویب سیریز قواعد کی خلاف ورزی ہے۔

    بھارتی الیکشن کے قواعد کے مطابق ووٹنگ کے وقت کے دوران مہم یا پروپگینڈا کے حوالے سے کسی بھی مواد کے شائع کیے جانے کی اجازت نہیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی سیاسی تشہیر کو بھی الیکشن کمیشن سے منظور کرانا پڑتا ہے تاکہ تمام اخراجات کا احتساب ہوسکے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارت کے 6 ہفتوں پر مشتمل ووٹنگ کے عمل کا آغاز 11 اپریل کو ہوا اور یہ 19 مئی تک جاری رہے گا جس کے نتائج 23 مئی کو آنے کی امید کی جارہی ہے۔

    آن لائن ویب سیریز کی اسٹریمنگ روکتے ہوئے الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ایسا مواد جس سے یکساں مواقع فراہم نہ ہوں کو انتخابات کے مکمل ہونے تک شائع نہیں کیا جانا چاہیے۔

    نریندر مودی کے بچپن سے دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک کے وزیر اعظم بننے تک کے سوانح حیات پر بننے والے ویب سیریز ’مودی: جرنی اف اے کامن مین‘ کو ایروس ناو نے پروڈیوس کیا۔

    قبل ازیں رواں ماہ الیکشن کمیشن نے مودی پر بننے والی فلم پر ووٹنگ کا عمل ختم ہونے تک پابندی عائد کردی تھی۔ چند روز بعد ہی کمیشن نے 24 گھنٹے نریندر مودی اور ان کی جماعت کے رہنماو ں کی ریلیوں، تقاریر، گانے دکھانے والے نامو ٹی وی پر پابندی عائد کی تھی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ نامو ٹی وی کو اپنا تمام مواد منظوری کے لیے جمع کرانا ہوگا۔ 68 سالہ ہندو قوم پرست نریندر مودی دوبارہ حکومت بنانے کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں۔

    الیکشن کمیشن، جس پر غیر موثر ہونے کا الزام عائد کیا جاتا ہے، میں مارچ میں مہمات کے آغاز پر شکایتوں کی بھرمار کی گئی۔گزشتہ ہفتے بھارتی سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے سیاسی رہنماوں کی انتخابی خلاف ورزیوں کے حوالے سے شکایات پر بروقت اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔