Tag: pm nasir ul mulk

  • بچوں کوتعلیم سے محروم کرنا اور اسکولوں کو نذرآتش کرنا کسی طور قابل قبول نہیں،وزیراعظم

    بچوں کوتعلیم سے محروم کرنا اور اسکولوں کو نذرآتش کرنا کسی طور قابل قبول نہیں،وزیراعظم

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم ناصر الملک کا کہنا ہے کہ بچوں کو تعلیم کی سہولت سے محروم کرنا اور اسکولوں کو نذرآتش کرنا کسی طور قابل قبول نہیں، ملوث افرادکیخلاف قانون کےتحت سخت کارروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم ناصر الملک کا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور چلاس واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔

    وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو تحقیقات میں پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا واقعے میں ملوث افراد کی نشاندہی اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

    واقعے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بچوں کو تعلیم کی سہولت سے محروم کرنا اور اسکولوں کو نذرآتش کرنا کسی طور قابل قبول نہیں۔

    جسٹس (ر) ناصر الملک نے ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے تحقیقات میں پیش رفت سے وزیراعظم ہاؤس کو مسلسل آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔

    اس سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے چلاس اور دیامر میں اسکولوں کوجلانے کےواقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اور سیکرٹری گلگت بلتستان سے اڑتالیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    دوسری جانب گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ چلاس داریل وتانگیر میں شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، علاقے  کے داخلی وخارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس میں اب تک 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز گلگت بلتستان کے ضلع دیامرکے علاقے چلاس میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نامعلوم تعلیم دشمن شر پسندوں نے 12 اسکولوں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے آگ لگا دی تھی۔

    دہشت گردوں نے لڑکیوں کے دو پرائمری اسکول بھی بارود سے اڑائے دیے تھے۔

  • نگراں وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، شفاف انتخابات کے انعقاد کی یقین دہانی

    نگراں وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، شفاف انتخابات کے انعقاد کی یقین دہانی

    اسلام آباد : نگران وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں عام انتخابات اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کو انتخابات کو پُرامن بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

    ملاقات میں دونوں شخصیات کے درمیان ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال سمیت اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سیکیورٹی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی، ناصر الملک کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کو صاف شفاف اور آزادانہ بنانے کے لئے تمام تر انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

     بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل فوج کی نگرانی میں ہوگی

    قبل ازیں نگراں وزیراعظم ناصرالملک نے انتخابات سے متعلق اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کا بروقت انعقاد نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے اور انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے۔

    اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز اور الیکشن کمیشن حکام بھی شریک تھے، اس موقع پر متعلقہ حکام نے سیکیورٹی اور انتظامی معاملات پر اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں۔

    مزید پڑھیں: انتخابات 2018: الیکشن کمیشن کا تمام امیدواروں کوسیکیورٹی دینے کا فیصلہ

    اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز اور بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا کہ سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے جارہے ہیں, بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل فوج کی نگرانی میں ہوگی۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے پاک فوج سے تین لاکھ اہلکاروں کی خدمات لینے کی درخواست کی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • نگراں وزیراعظم نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل  سے نکالنے پر رپورٹ طلب کرلی

    نگراں وزیراعظم نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر رپورٹ طلب کرلی

    اسلام آباد: نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کے معاملے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے معاملہ پر نگراں وزیراعظم ناصرالملک نے ایکشن لیتے ہوئے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    زلفی بخاری نے پیر کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور اہلخانہ کےہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہونا تھا لیکن ایف آئی اے حکام نے انہیں نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث روک دیا تھا۔

    جس کے بعد زلفی بخاری نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے کافی تگ و دو کی اور وزارت داخلہ نے زلفی بخاری کو عمرے پر جانے کی مہلت دے دی۔

    زلفی بخاری، عمران خان، ان کی اہلیہ اور عون چوہدری کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق زلفی بخاری دوہری شہریت رکھتے ہیں اور ان کے پاس پاکستان کے علاوہ برطانوی شہریت بھی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔