Tag: PM nawaz address National assembly

  • کوئی لانگ یا شارٹ مارچ ہمیں اپنے مشن سے نہیں ہٹا سکتا،وزیرِاعظم

    کوئی لانگ یا شارٹ مارچ ہمیں اپنے مشن سے نہیں ہٹا سکتا،وزیرِاعظم

    اسلام آباد:  نوازشریف نے واضح کیا کہ کوئی بھی غلط فہمی میں نہ رہے، کوئی لانگ اورشارٹ مارچ حکومت کو اس کے مشن سے نہیں ہٹا سکتا ہے۔

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ  گزشتہ 5 ہفتوں سے دھرنوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتِ حال پربحث کررہی ہے ،اٹھارہ کروڑعوام کی نمائندگی کرنے والے ایوان نے صورتحال پر تفصیلی غورکیا، دنیا بھرمیں پاکستان کوتماشہ بنایا جارہا ہے۔

     وزیرِاعظم نوازشریف نے کہا ہےکہ پارلیمنٹ کا یہ کردارجہموری پارلیمنٹ کا سنہری ورق ہےاور جہموری قوتوں کیلئے مشعلِ راہ ہے، آئین اورجہموریت کا ساتھ دینے والوں کا شکرگزار ہوں ۔

    وزیرِاعظم نے قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ انھوں نے آئین اور جہموریت کا ساتھ دیا، انھوں نے کہا کہ میں وکلاء، صحافیوںاوردانشوروں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے آئین اورجہموریت کی پاسداری کی، پارلیمنٹ میں آئین شکنی کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی گئی ۔

     ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کومشتعل کرکے بغاوت پراکسایا جارہا ہے، پاکستان انتہا پسندی سے نکل کرجدید جہموری ریاست بن رہا ہے۔ شاہراہِ دستور پراشتعال انگیزتقاریرکی جارہی ہے۔

    سپریم کورٹ نے شاہراہِ دستورخالی کرنے کا حکم دیا تھا لیکن سپریم کورٹ کے حکم کو بھی تسلیم نہیں کیا گیااوریہ لوگ کئی دن پارلیمنٹ کےلان میں بیٹھے رہے۔

    نواز شریف کا کہنا ہے کہ منتخب ایوان نے احتجاجی سیاست کرنے والوں کوبے نقاب کردیا ہے، دھرنے والوں نے یقین دہانی کے باوجود ریڈزون میں یلغارکی۔

    انہوں نے کہا کہ قومی نشریاتی ادارے پی ٹی وی کی عمارت پر حملہ کرکے نشریات بند کر دی گئی اورسامان لوٹا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ‘مجھے اقتدار کا کوئی لالچ نہیں ہے یہ ذمہ داری اللہ تعالیٰ کی امانت سمجھ کر قبول کی ہے۔

      وزیرِ اعظم  کا مذاکرات کے حوالے سے کہنا تھا کہ مظاہرین سے مذاکرات کے لئے کمیٹیاں بنائی گئیں، ہم نے اس صورتحال میں بہت صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ میں اب تک نہیں سمجھ پایا کہ شاہراہِ دستور پر بیٹھی جماعتوں کا ایجنڈا کیا ہے۔

    نواز شریف نے واضح کیا کہ کوئی بھی غلط فہمی میں نہ رہے، کوئی لانگ اورشارٹ مارچ حکومت کواس کے مشن سے نہیں ہٹا سکتا ہے۔

    وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا ہے ہم نے بڑی جدوجہد اور  قربانیوں کے بعد آج یہ جمہوریت حاصل کی ہے، کسی کو بھی جمہوریت پر کلہاڑا چلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ شاہراہ دستورکو خالی کرانا نا تو کل حکومت کے لے مشکل تھا اور نا آج مشکل ہے لیکن  پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں نے صبرو تحمل سے کام لیا، عوامی تحریک اور تحریکِ انصاف کے بیشترمطالبات مان لئے ہیں ،حکومتی لچک کے باوجود بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے،  ملک کو جنگل نہیں بننے دیں گے۔

     وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ عوام نے انتشار پھیلانے والوں کو تنہا کر دیا ہے، حکومت بات چیت کے جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف نے صرف 30 نشسوں پر دھاندلی کی شکایت کی اور تیس نشستوں میں سے بیس نشستوں پر مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کی ، اگر بیس نشستوں پر دھاندلی ثابت ہو بھی جائے تو بھی حکومت کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    نواز شریف کا کہنا ہے کہ چھ ماہ قبل وہ عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ گئے تھے، جہاں مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا لیکن عمران خان نے کسی قسم کی دھاندلی کی بات نہیں کی، سمجھ نہیں آتا کہ چھ ماہ بعد اچانک سے یہ دھاندلی کی بات کہاں سے آگئی۔

    وزیرِاعظم  نے کہا کہ ہم عوامی خدمت کا سفر ہمیشہ جاری رکھیں اور اس ملک کو ایسا جنگل نہیں بنے دیں گے جہاں جس کی لاٹھی اور اس کی بھنس کا قانون چلے۔

    ۔

  • عوامی تحریک نے وزیراعظم کا بیان مضحکہ خیزقرار دے دیا

    عوامی تحریک نے وزیراعظم کا بیان مضحکہ خیزقرار دے دیا

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک نے وزیراعظم کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

    عوامی تحریک نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے شاہراہ دستور پر بڑی تعداد میں دھرنا دے کر حکمرانوں کو مسترد کردیا۔

    افضل خان کے انکشافات کے بعد حکومت کے پاس اقتدارمیں رہنےکا اخلاقی جوازنہیں رہا۔

    ترجمان پی اے ٹی نے کہا کہ ماضی میں سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والی مسلم لیگ ن کس منہ سے عدالتوں کے احترام کی بات کررہی ہے۔

  • جمہوریت کے تسلسل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کا محاسبہ کریں گے، وزیراعظم

    جمہوریت کے تسلسل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کا محاسبہ کریں گے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے  قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے کا عزم قابل تحسین ہے، خوشی ہوئی جب سب کہتے تھے کہ نظام کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔

    وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ 20 کڑور عوام کی نمائندہ ہے، پارلیمنٹ کی قرارداد ایک فرد کی نہیں بلکہ نظام کی فتح ہے، آئین پر یقین رکھنا جمیوریت کی فتح ہے۔

    وزیراعظم نےدوران خطاب اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایوان نظام میں خلل ڈالنے والوں کا محاسبہ کرےگا۔موجودہ صورتحال سے گھبرانے والےنہیں۔

    اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا کہ پورے یقین کے ساتھ کہتا ہوں آئین کی بالادستی قائم رہے گی ، پاکستان میں جہموریت کی شمعیں جلتی رہے گی ملک میں آئین ، قانون کی بالادستی اور ترقی کا سفر جاری رہے گا، جہموری نظام پر یقین رکھنا جہموریت کی فتح ہے۔

    حکومت ، وزیر اعظم آتے اور چلے جاتے ہیں، دس سے نو جماعتوں نے آئین کی بالادستی کی حمایت کی، حمایت کرنے پر سب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    وزیراعظم کا کہا کہ میں نے آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے، آپ کے جذبات کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا، اپنےحلف پر کبھی آنچ نہیں آنے دوں گا۔

    نوازشریف کے کہا کہ دوہزارآٹھ کے الیکشن میں ہمارے ہاتھ باندھ دیئے گئے تھے پھر بھی دھاندلی کا رونا نہیں رویا، پیپلزپارٹی کی فتح کو دل سے تسلیم کیا۔

    قائد ایوان نے خطاب میں کہا کہ عمران خان نے انتخابی نتائج تسلیم کر کے مبارکباد دی تھی اور تعاون کا یقین دلایا تھا۔

    انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ جب حکومت ماضی میں مشکلات سے باہر نکل گئے تو یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ مناسب وقت پر بتاؤں گا موجودہ صورتحال کس طرح شروع ہوئی۔