Tag: PM nawaz address to nation

  • وزیراعظم آج رات قوم سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم آج رات قوم سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف ملک میں جاری صورتحال پر عوام کو اعتماد میں لینے کے لیے آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم آج رات قوم سے خطاب کریں گے، تاہم وقت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف سانحہ لاہورسمیت اہم ملکی معاملات پر قوم کے اپنے اعتماد میں لیں گے۔

    وزیراعظم کے خطاب کے وقت کا تاحال اعلان نہیں کیا گیاہے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا خطاب ریکارڈڈ ہوگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روزلاہورمیں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 72 افراد جاں بحق جبکہ 300 زخمی ہوئے تھے۔

    پاکستان میں گلشن اقبال پارک میں ہونے والے اس خوں آشام حملے کی ذمہ داری پاکستان طالبان سے علیحدگی اختیارکرنے والے مسلح گروہ جماعت الحرارنے قبول کی ہے۔

    حملے کے بعد پاک فوج نے طویل اجلاس میں پنجاب بھرمیں فوجی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ، وزیرِاعظم نواز شریف آج شام قوم سے خطاب کریں گے

    جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ، وزیرِاعظم نواز شریف آج شام قوم سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف کمیشن کی رپورٹ سے متعلق آج شام سات بجے قوم سے خطاب کریں گے، وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ حق کی فتح ہوئی، یقین تھا انکوائری کمیشن میں سرخرو ہوں گے۔

    انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزارتِ قانون کو ملنے کے بعد وزیرِاعظم کی زیرِصدارت طویل مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں رپورٹ پبلک کرنے سمیت مختلف قانونی پہلو زیرِغور آئے، اس موقع پر طے کیا گیا کہ وزیرِاعظم قوم سے خطاب کرکے رپورٹ کی تفصیلات سےآگاہ کریں۔

    وزیرِاعظم کا شرکاء سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے حق کی فتح ہوئی، دو ہزار تیرہ کے انتخابات شفاف ترین تھے، یقین تھا کہ انکوائری کمیشن میں سرخرو ہوں گے، رپورٹ سے باطل کو شکست ہوئی۔