Tag: PM nawaz announce

  • وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

    وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: وزیراعظم نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    اسلام آباد میں قومی صحت پروگرام کا افتتاح کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا بخوبی احساس ہے،کامیابی اجتماعی کوششوں کی بدولت ہی ممکن ہے، عوامی فلاح کے کسی پروگرام کی ناکامی کا آپشن قبول نہیں، ہم نے آئندہ ماہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 11 سال کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی ہے، اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں دو روپے سترہ پیسے کا اضافہ تجویز کر دیا۔ جبکہ دوسر ی جانب ڈیزل ، مٹی کاتیل اور امیروں کےاستعمال کا ایندھن ایچ اوبی سی بھی سستا کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔

  • اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی

    اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی

    اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پانچ روپے تہتر پیسے تک کا اضافہ تجویر کیا گیا ہے۔

    اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5روپے 73پیسے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز یکم نومبر سےپیٹرول کی قیمت میں 5روپے 28پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہائی آکٹین کی قیمت میں 5روپے73پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے34پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویزکی گئی ہے۔

    مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے70پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد حتمی قیمتوں کا اعلان 31اکتوبر کو کرے گی۔

  • وزیر اعظم نے کسانوں کیلئے341ارب روپے کے مراعاتی پیکج کا اعلان کر دیا

    وزیر اعظم نے کسانوں کیلئے341ارب روپے کے مراعاتی پیکج کا اعلان کر دیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم نے کسانوں اور زرعی شعبے کیلئے تین سو اکتالیس ارب روپے کے مراعاتی پیکج کا اعلان کر دیا، وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ کسان کی خوشحالی سے ملک کی خوشحالی وابستہ ہے۔

    مراعاتی پیکج کے اعلان کی تقرب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ پیسہ بنانے نہیں آئے،جیب سے خرچ کرکے معاملات چلاتے ہیں، کچھ لوگ چاہتے ہیں ہم جائیں اوروہ آئیں، اپنے معاملات پر سرکاری فنڈ سےخرچ نہیں کرتے۔ سرکاری خزانہ قوم کی امانت ہے۔قوم کی خوشحالی کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔

    وزیرِاعظم نے مزید بتایا کہ حکومت کسانوں کو آسانیاں پہچانے کیلئے کوشاں ہے، یہ مراعاتی پیکج چار حصوں پر مشتمل ہیں، زرعی مشینری کی درآمد پر ٹیکس تینتالیس فیصد سے کم کر کے نو فیصد کر دیا گیا ہے، کپاس اور چاول کے چھوٹے کسانوں کو نقد امداد بھی دی جائے گی، کھاد کی قیمت کو کم کرنے کیلئے حکومت بیس ارب روپے کا فنڈ قائم کر رہی ہے۔

      نواز شریف نے بتایا کہ رواں مالی سال کیلئے زرعی قرضوں میں سو ارب روپے کا اضافہ کیا ہے جبکہ چھوٹے کاشتکاروں کے زرعی قرضوں پر حکومت بینکوں کو گارنٹی بھی فراہم کرے گی۔

    انہوں نے مزید کہا یہ پیکج حکومت کا فرض ہے کسانوں پر کوئی احسان نہیں۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف کا روہنگیا مسلمانوں کیلئے 50لاکھ ڈالرز کی امداد کا اعلان

    وزیرِاعظم نوازشریف کا روہنگیا مسلمانوں کیلئے 50لاکھ ڈالرز کی امداد کا اعلان

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لئے پچاس لاکھ ڈالرز کی خصوصی امداد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    نوازشریف نے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لئے وفاقی کابینہ کی تین رکنی کمیٹی کی تمام تجاویز کو منظورکرلیا، کمیٹی میں وزیرِداخلہ چوہدری نثارعلی خان، خارجہ امور کے خصوصی مشیر سرتاج عزیز اور طارق فاطمی پر مشتمل ہے۔

    تجاویز کے مطابق وزیرِاعظم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کوخط لکھ کر برما حکومت پر سفارتی اور اخلاقی دباؤ بڑھانے کو کہیں گے تاکہ روہنگیا مسلمانوں کوعالمی قوانین کے تحت مناسب شہری حقوق مل سکیں۔

    دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کو ایک خط لکھ کر روہنگیا مسلمانوں کی خوراک اور معاونت کیلئے ایک خصوصی اوآئی سی فنڈ قائم کرنےکی تجویز دیں گے، اسی طرح پاکستان وزرائے خارجہ پر مشتمل اوآئی سی کی ایک تین رکنی کمیٹی کی بھی تجویز دے گا، جو برما کا دورہ کرکے وہاں کی حکومت پر مظلوم برادری کے بنیادی حقوق بحال کرنے پر زور دیں گے۔

    کمیٹی کی تجاویز میں عالمی خوراک کے پروگرام کے ذریعے انڈونیشیا، ملائشیا اورتھائی لینڈ میں قائم روہنگیا مسلمانوں کےکیمپوں میں خوارک کا بندوبست کرنےکیلئے پچاس لاکھ ڈالرز کی خصوصی مدد فراہم کرنا بھی شامل ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکااعلان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکااعلان

    اسلام آباد: وزیرخزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکااعلان کردیا۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیاجارہا۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کےپاس گیارہ ارب کےذخائر موجود ہیں،معاشی اعدادوشمار مثبت سمت کی طرف جارہےہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ  اوگرا نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں  5.8 روپے اضافے کی درخواست کی تھی تاہم حکومت نے اوگرا کی درخواست مسترد کردی۔

    اسحا ق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ 3 سال قبل فنانشل ٹاسک فورس نے پاکستان کی معیشیت کو گرے قرار دیا تھا مگر اب اس نے ملکی معیشیت کو وائٹ قرار دیا ہے۔

  • وزیرِاعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    وزیرِاعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    لاہور: وزیرِاعظم نے فخریہ انداز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، انھوں نے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید سات روپے 99 پیسے کمی کی گئی ہے اور اب اس کی نئی قیمت 70 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

    اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے، ہائی اوکٹین کی قیمت میں 11 روپے 82 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 48 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نے لاہور میں ایلیٹ فورس کی تقریب کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، وزیرِاعظم نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ روپے بیاسی پیسے تک کی کمی کی گئی ہے۔

    اس نقصان کو پورا کرنے کیلئے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر مزید ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے  حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس پانچ فیصد بڑھا کر ستائیس فیصد کر دیا ہے

    واضح عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل ہوتی کمی کے باعث فروری میں مقامی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چودہ فیصد تک کمی متوقع ہے جو کہ سات سال کی کم ترین سطح ہے، اوگرا کے مطابق عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت چھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سعودی لائٹ جس سے مقامی قیمتیں منسلک ہیں وہ اس وقت چوالیس ڈالرز پیتالیس سینٹس پر فروخت ہورہا ہے۔

    خیال رہے کہ اس وقت پاکستان میں سی این جی کی فی کلو کم سے کم قیمت ساڑھے 71 روپے ہے۔